منتخب غزلیں

قمر شہباز کا یومِ پیدائش April 13, 1938 ممتاز دان…

قمر شہباز کا یومِ پیدائش
April 13, 1938

ممتاز دانشور، ادیب اور شاعر قمر شہباز کا اصل نام قمر الدین بگھیو تھا اور وہ 13 اپریل 1938ء کو نواب شاہ میں پیدا ہوئے تھے۔ 1962ء میں انہوں نے کراچی یونیورسٹی سے انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور مختلف تعلیمی اداروں سے وابستہ رہے۔ 1965ء سے 1972ء کے دوران انہوں نے ڈگری کالج کندھ کوٹ میں پرنسپل کے فرائض انجام دیئے بعدازاں وہ مختلف سرکاری اداروں میں اہم مناصب پر فائز رہے۔
قمر شہباز کی شاعری کا مجموعی چندرھین تو دور،کہانیوں کا مجموعہ اٹون گھر، قمر شہباز جون کہانیوں اور ضمیر جو موت کے نام سے اور ڈراموں کا مجموعہ راچورن مہ لات کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔ حکومت پاکستان نے ان کی وفات کے بعد انہیں تمغہ امتیاز کے اعزاز سے سرفراز کیا تھا۔
5 مئی 2009ء کو شاعر قمر شہباز کراچی میں وفات پاگئے۔ وہ کراچی میں ڈیفنس سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔


Related Articles

Back to top button
تفکر ڈاٹ کام
situs judi online terpercaya idn poker AgenCuan merupakan salah satu situs slot gacor uang asli yang menggunakan deposit via ovo 10 ribu, untuk link daftar bisa klik http://faculty.washington.edu/sburden/avm/slot-dana/