پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

20th episode of "Tu Jo Mil Jae” By Ana Ilyas جس …

20th episode of
"Tu Jo Mil Jae”
By Ana Ilyas

جس وقت خبيب اسے ائير پورٹ چھوڑنے جا رہا تھا نجانے کيوں دل ويسے ہی بے چين تھا جيسے اس دن خبيب کے زخمی ہونے والے دن تھا۔
خبيب کا اپنا دل اس کا اداس چہرہ ديکھ کر بھيجنے کو نہين کر رہا تھا مگر نفيسہ نے بتايا تھا کہ رقيہ بيگم تھوڑا بيمار ہيں اور وہيبہ کو بہت ياد کر رہی ہيں۔ وہ يہ بھی جان گيا تھا کہ انہوں نے خديجہ سے معافی مانگ لی ہے۔
اب وہ انہی کی طرح ظالم بن کے انہيں وہيبہ کی اتنی لمبی جدائ نہيں دينا چاہتا تھا۔
اور صبح ميں تو رقيہ بيگم نے خود فون کرکے خبيب سے معافی مانگ کر اسے بھيجنے کا کہا تھا۔
کسی کو اسکی غلطی کا احساس دلانے کے لئيۓ اتنا ہی کافی ہوتا ہے کہ وہ شخص اپنی غلطی کا اعتراف کرلے۔ لہذا خبيب اس سے زيادہ ان کا امتحان نہيں لينا چاہتا تھا۔ اس نے اسی وقت انہيں بتا ديا تھا کہ شام مين وہيبہ آ رہی ہے۔
مگر يہ سب اسے نے ابھی وہيبہ سے چھپايا تھا۔
"آپ واقعی ميرے بغير اداس نہيں ہوں گے” وہيبہ نے ايک آخری کوشش کے تحت اسے اموشنل کرنا چاہا۔
نجانے دل ميں کيا ٹھان بيٹھا تھا۔
"نہيں بلکہ ميں تو بيچلر لائف انجواۓ کروں گا۔ جب دل چاہا گھر سے باہر جب دل چاہا گھر آؤں گا۔ ڈھير ساری موويز ديکھوں گا اور بھرپور آؤٹنگ کروں گا” وہ وہيبہ کے غصے کا گراف بڑھا رہا تھا۔
"بس ٹھيک ہے اب آپ بلائيں گے تو بھی نہيں آؤں گی۔ ميرا بھی جتنا دل چاہے گا اتنا عرصہ رہوں گی” اس نے دھمکی دی۔
"ويری فنی ميں ايک کال کرنی ہے خديجہ چچی کو انہوں نے فورا آپکو بھجوا دينا ہے۔ اگر آپکے اپنی ساس سے بہت اچھے تعلقات ہيں تو ميرے اپنی ساس سے آپ سے بھی زيادہ اچھے تعلقات ہيں۔ کسی خوش گمانی ميں مت رہئيۓ گا” خبيب کی بات پر اس نے منہ بنايا۔
يہ تو وہ ہميشہ سے جانتی تھی کہہ خديجہ خبيب کے ساتھ بہت پيار کرتی ہيں اور جب سے انکی شادی ہوئ تھی تو يہ پيار اور بھی زيادہ ہوگيا تھا۔
"مجھے مس کريں گی؟” ابھی فلائٹ کی اناؤنسمنٹ نہيں ہوئ تھی لہذا وہ اسکے پاس باہر کی کھڑی تھی۔ وہ ٹائم سے کچھ پہلے ہی آگے تھے۔
"بالکل بھی نہيں” اس نے ٹکا سا جواب ديا۔
"کال کريں گی؟” ايک اور سوال
"بالکل بھی نہيں” پھر سے وہی جواب۔ خبيب نے اب کی بار مسکراتی نظريں اسکے چہرے پر جمائيں جو ادھر ادھر ديکھ کر خبيب کو اگنور کرنے کی کوشش کر رہی تھی۔
اس نے ہلکے سے کندھا اسکے کندھے سے ٹکرايا۔
"کيا ہے” اب کی بار آگ برساتی نظروں نے اسے گھورا۔
"اتنا غصہ۔۔۔۔ايک دفعہ اپنی کيوٹ سی سمائل تو دکھا ديں۔۔۔تاکہ يہ کچھ دن تو سکون سے گزر سکيں۔ ناراض ہو کر جائيں گی تو پريشان رہوں گا۔” خبيب نے اب کی بار کچھ سنجيدگی اور بے چارگی سے کہا۔
"اچھی بات ہے پريشان رہيں۔۔۔۔کوئ نہيں مسکرا رہی ميں۔۔۔۔پتہ چل گيا ہے مجھے کا آپکو مجھ سے کتنی محبت ہے۔۔۔سب باتيں ہيں بس۔۔۔کوئ پيار نہيں کرتے آپ مجھ سے” بالآخر اسکی آنکھوں ميںآنسو سمٹ آۓ ۔۔۔
"ہبہ۔۔۔۔۔” خبيب نے بے ساختہ اسے اپنے ساتھ لگا ليا۔ وہ سسک پڑی۔
"مجھے ڈر لگ رہا ہے” وہيبہ نے اپنے خدشے بتاۓ۔
"ہبہ اپنے گھر جا رہی ہيں اس ميں اتنا پريشان ہونے کی کيا بات ہے۔۔۔۔ميری طرف سے پريشان مت ہوں۔۔ميرے لئۓ بھی آپکے بغير رہنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا آپکے لئيے مگر ہمارے ساتھ بہت سے اور بھی رشتے جڑے ہيں۔ ايک سال بعد ميں يہاں سے اپنا ٹرانسفر کروا سکوں گا تو پھر ہم واپس لاہور چلے جائيں گے۔ اب جب تک يہاں ہيں تا تک تو ہميں اسی طرح آتے جاتے رہنا ہوگا نا آخر ہمارے گھر والوں کا بھی ہم پر کچھ حق ہے۔ اور خديجہ چچی اور دادی آپکو بہت مس کر رہی ہيں بس اسی لئيۓ ميں فورس کر رہا ہوں” خبيب نے رسانيت سے اسے سمجھايا۔
خاموشی سے سر اثبات ميں ہلاتی وہ اس سے الگ ہوئ۔
اناؤنسمنٹ ہوتے ہی وہ اندر کی جانب بڑھ گئ مگر خبيب کی جانب پھر مڑ کر نہيں ديکھا۔ جانتی تھی کہ پھر جا نہيں پاۓ گی۔
خبيب تب تک وہاں کھڑا رہا جب تک وہ آنکھوں سے اوجھل نہيں ہوگئ۔
پھر اس نے بھی واپسی کی جانب قدم بڑھاۓ۔
ابھی کار اسٹارٹ ہی کی تھی کہ وہيبہ کا ميسج آگيا۔
"بہت برے ہيں آپ۔۔۔۔اللہ کرے ميرا بھوت گھر رہ گيا ہو وہ آپکو بہت زيادہ ڈراۓ” اسکی معصوم سی بددعا پر وہ مسکراۓ بنا نہ رہ سکا۔
"بھوت مرنے والوں کے ہوتے ہيں” خبيب نے ميسج سينڈ کيا۔
"جی نہيں زندہ کے بھی ہوتے ہيں۔۔۔وہی عم زاد ٹائپ۔۔۔۔ميں اسے کہہ کر آئ ہوں کہ ميرے مياں کو بہت زيادہ ڈرانا” اسکے ايک ايک لفظ ميں بے خبيب کے لئيے بے تحاشا محبت چھپی ہوئ تھی۔ جو ان کچھ دنوں ميں بڑی واضح نظر آنے لگی تھی۔ اسکی ايک ايک بات سے ايک ايک ادا سے۔۔
"اگر عم زاد اتنا خوبصورت ہے تو مجھے اس سے خوف نہيں آۓ گا بلکہ اور بھی پيار آۓ گا۔۔کيونکہ وہ تو آپ جيسا ہوگا نہ۔۔۔بلکہ ہو گی۔۔سوچ ليں آپکا پيار بھی اسی کو دے ديا تو۔۔۔۔۔۔۔۔” خبيب نے ميسج سينڈ کرتے ساتھ ہی کار اسٹارٹ کی۔
وہيبہ نے رونے والا اور کئ غصے والی اموجی سينڈ کئيۓ۔
خبيب خفيف سا سر ہلا کر مسکرانے لگا
__________________
جس وقت وہ لاہور پہنچی رات کا وقت ہو چکا تھا۔
اس کے گھر ميں داخل ہوتے ہی سب گھر والے اسکے اردگر جمع ہوگۓ۔
"کتنا صحيح کہا تھا خبيب نے ہمارے گھر والوں کا بھی ہم پر حق ہے” سب سے مل کر وہ خوش تو بے حد ہوئ مگر ايک عجيب سی ياسيت تھی ادھورا پن تھا جيسے وہ نامکمل ہو۔
"اماں سے مل آؤ تمہارا بہت دير سے انتظار کر رہيں تھيں۔ طبيعت ٹھيک نہيں ورنہ يہاں نيچے ہی ہوتيں” خديجہ نے کچھ دير بعد کہا تو وہ تھوڑا پريشان ہوئ۔
"کيا ہوا ہے” چاہے رقيہ بيگم نے جس دل سے بھی وہيبہ کی ذمہ داری اٹھائ تھی مگر وہ ان سے بہت محبت کرتی تھی۔
"کچھ نہيں بس ايسے ذرا موسمی بخار ہے” ان کے کہنے پر اسے کچھ تسلی ہوئ۔ فوراّّ سيڑھيوں کی جانب بڑھی۔
دروازہ کھٹکھٹايا اجازت ملنے پے اندر آئ۔
"ميرا بچہ آگيا” جونہی اس نے سلام کيا بيڈ پر ليٹی رقيہ نے خوشی سے سرشار لہجے ميں کہتے اپنے بازو اسکی جانب وا کئيۓ۔ ايسا محبت کا اظہار تو انہوں نے کبھی نہيں کيا تھا۔
وہ حيران ہوتی ان کے نحيف بازوؤں ميں سمٹ گئ۔
"کيسی ہے ميری جان۔۔۔کتنا مس کيا تمہيں۔۔۔تم تو ايسے ناراض ہو کر گئ کہ بوڑھی اماں کو ياد تک نہيں کيا۔۔۔اتنی ناراضگی تھی کہ ميرا نمبر بھی ڈائيورٹ پر لگا ديا۔
وہ تو خبيب مجھے نہ بتاتا تو ميں تو پريشان ہو جاتی۔
ميری جان ميں جان گئ ہوں کہ ميں غلط تھی ميں نے سب کے ساتھ بہت برا کيا۔
خديجہ سے بھی معافی مانگ لی ہے اب بس تم سے معافی انگنا رہتا تھا۔۔۔ہو سکے تو اپنی اماں کو معاف کردوں ميں پتہ نہيں کيسے فرعون بن گئ تھی۔” اسے ديکھتے وہ خود پر سے اختيار کھوگئيں۔
وہ جلد ازجلد اس سے معافی مانگنا چاہتی تھيں۔
"اماں ايسے مت کہيں۔۔۔ٹھيک ہے آپ نے جو بھی کيا وہ غلط تھا مگر ميں جانتی ہوں کہ آپ ہم سب سے بہت محبت کرتی ہيں۔ مجھ سے اس طرح معافی مانگ کر مجھے گناہگار نہيں بنائيں۔۔آپ ہم سب کی بڑی ہيں” اس نے جلدی سے کہہ کر انہيں اس تکليف سے نکالا جس نے کئ مہينوں سے ان کو روگ لگا ديا تھا۔
رات کا کھانا کھا کر اپنے کمرے کی جانب جانے کی بجاۓ اس نے خبيب کے کمرے ميں ہی جانے کو ترجيح دی۔
کمرے ميں آتے ہی اسے لگا خبيب کی خوشبو ہر جانب پھيلی ہوئ ہے۔
نفيسہ نے بتايا تھا کہ وہ روزانہ اس کا اور خبيب کا کمرہ صاف کرواتی تھيں۔
اسی لئيے اسے ہر چيز قرينے سے رکھی ہوئ نظر آئ۔
ڈريسنگ کے سامنے آکر کھڑے ہوتے اسے وہ دن ياد آيا جب خبيب نے سب کو ٹريٹ دی تھی۔
دل کيا وہ کہيں سے آ جاۓ۔ ہاتھ بڑھا کر ڈريسنگ پر پڑا خبيب کا پسنديدہ پرفيوم سی کے اوبسيشن کی بوتل اٹھا کر اس کا اسپرے کيا۔
اسے لگا خبيب اسکے آس پاس ہر جگہ موجود ہے۔
"کيا محبت يہی ہوتی ہے کہ جس ميں انسان خود کو بھول جاۓ۔۔۔۔اپنا آپ صرف ايک شخص کے بنا ادھورا لگنے لگے۔ يہاں سب تھے بس ايک وہ ہی نہيں تھا۔ اور اس کے بنا وہيبہ کو ہر منظر ہر لمحہ ادھورا لگ رہا تھا۔
"اف کيا کر ديا ہے آپ نے مجھے” وہ خبيب کے ہيولے سے مخاطب ہوئ۔
اسی لمحے خبيب کا فون آگيا۔
"شيطان کو ياد کيا اور شيطان حاضر شايد آپ جيسے لوگوں کے لئيۓ ہی کہا گيا ہے” اس نے فون اٹھاتے ہی مسکراتے لہجے ميں کہا۔
"آہاں۔۔۔۔۔تو اس کا مطلب ہے مجھے ياد کيا جارہا تھا۔۔جبکہ مجھے تو کوئ بڑے دعوے سے کہہ کر گيا تھا کہ آپکو ياد نہيں کروں گی” خبيب نے اسے اسی کے الفاظ ياد کرواۓ۔
"ہاں بس ياد تو نہيں کرنا چاہ رہی تھی پھر کر ہی ليا۔۔۔اچھا مجھے يہ بتائيں اماں کا نمبر ميرے موبائل پر آپ نے ڈائيورٹ کالز ميں کر ديا تھا” يکدم اسے ياد آيا۔
"جی بالکل يہ نيک کام ميں نے ہی کيا تھا” اس نے شرمندہ ہوۓ بغير کہا۔
"کتنی بری بات ہے۔ ميں اتنی شرمندہ ہوئ جب اماں نے مجھے يہ کہا۔۔انہوں نے جو کچھ بھی ميرے ساتھ کيا کم از کم ميں ايسا کچھ بھی ان کے ساتھ کرنے کا سوچ بھی نہيں سکتی۔” اس نے پھر سے خبيب کو سرزنش کرنی چاہی۔
"آئ نو آپ ايسا نہيں کريں گی مگر ميں انہيں احساس دلانا چاہتا تھا کہ کسی کی بھی اولاد کو اس طرح سے جدا کرکے ماں باپ پر کيا بيتتی ہے۔ اگر ميں يہ سب نہ کرتا تو نہ تو انہيں اپنی زندگی ميں آپکی اہميت کا پتہ چلتا نہ ہی انہوں نے کبھی خديجہ چچی سے معافی مانگنی تھی۔ ہم بڑوں کو ڈانٹ ڈپٹ کر تو ان کی غلطی کا احساس نہيں دلا سکتے ہاں مگر کوئ ايسی حکمت عملی تو اپنا سکتے ہيں نا کہ انکی عزت نفس بھی مجروح نہ ہو۔۔۔ہمارے حصے مين بھی بے ادبی کاگناہ نہ لکھا جاۓ اور مقصد بھی پورا ہو جاۓ۔ بس اسی ل‏ئيۓ ميں نے يہ سب کيا” خبيب کی بات اسکے دل کو لگی۔
"اچھا کہاں ہيں اس وقت” خبيب نے اسکی خاموشی محسوس کرکے کہا۔
"آپکے کمرے ميں” وہيبہ نے بيڈ پر بيٹھتے ہوۓ بتايا۔
"کيا محبت کا اظہار ضروری ہے؟” يکدم وہيبہ نے سوال کيا۔
خبيب مسکرايا۔
"بالکل۔۔۔ايک نئ زندگی کی شروعات کرنے سے پہلے ميں آپکے منہ سے اپنے لئيۓ محبت کا اظہار سننا چاہوں گا” خبيب نے واضح طور پر بتايا۔
"کيا ميری آپکے لئيۓ اداسی۔۔پريشانی يہ سب کافی نہيں؟” اس نے سنجيدگی سے پوچھا۔
"نہيں” خبيب نے مسکراہٹ دباتے ہوۓ کہا۔ مگر وہيبہ کو اسکی مسکراہٹ ميں گھلی شرارت سمجھ آگئ۔
"بس ٹھيک ہے اب بيٹھے رہيں آپ وہيں ميری جب مرضی ہوگی تب آؤں گی” وہيبہ نے بھی اسے چڑانے ميں کوئ کسر نہيں چھوڑی
"ديکھتے ہيں” اس نے مسکراتے ہوۓ جواب ديا اور پھر ساری رات خبيب نے اسے باتون مين الجھاۓ رکھا۔
"بس کر ديں اب ميری نيند سے بری حالت ہوگئ ہے” وہيبہ کی جونہی نظر گھڑی پر گئ تين بج چکے تھے۔
"ميرے بغير نيند آجاۓ گی” خبيب کا آنچ ديتا لہجہ۔
"آپ کون سا مجھے لورياں سناتے تھے۔ اور اگر آپکو نيند نہيں آ رہی تو يہ مجھے يہاں بھيجنے سے پہلے سوچنا تھا” اب اسے چڑانے کی باری وہيبہ کی تھی۔
کوئ بھی اور بات کہے بنا اب کی بار وہيبہ نے کال کاٹ دی۔
وقفے وقفے سے خبيب کی آنے والی کالز کو اس نے مسلسل اگنور کيا۔
تھوڑی دير بعد ميسيج آيا۔
"محبت ظالم ہوتی ہے يہ تو مجھے پتہ تھا۔۔۔مگر محبوب اس سے بھی زيادہ ظالم ہوتا ہے آج ديکھ ليا ہے۔۔۔۔اب ہاتھ لگيں ذرا گن گن کر بدلے لينے ہيں۔ گھر والوں کی بات ماننے کے چکر ميں ميں تو اپنا نقصان کر بيٹھا ہوں۔۔۔۔اب تو جلد ہی چھٹی لينی پڑے گی۔۔آپ تو وہاں جا کر بدل ہی گئيں ہيں۔ اس سے پہلے کے مجھے پہچاننے سے بھی انکار کر ديں۔۔۔مجھے کل ہی چھٹی کے لئيۓ اپلائ کرنا ہوگا” خبيب کی بے بسی پر اسے اپنی ہنسی روکنا مشکل ہوگئ۔
اسے زبان چڑانے والا اموجی سينڈ کرکے وہ سو گئ۔
_____________
"اف يارتم تو شادی کے بعد بہت ہی ڈل ہو گئ ہو” نيہا نے اکتا کر اسے ديکھا جو صوفے پر ليٹی ہوئ تھی۔
"نہيں بلکہ يہ کہو کوئٹہ جا کر ہماری پارٹی سے الگ ہو کر يہ ڈل ہوگئ ہے”فارا نے اسکی تصيح کی۔
"اف يار تمہارے بھائ نے کسی کام کا نہيں چھوڑا اتنا کام کرواتے ہيں مجھ سے وہاں”اس نے جان بوجھ کر دہائياں ديں
"اچھا ہے نا سدھر گئ ہو” نفيسہ جو پاس ہی بيٹھی تھيں انہوں نے بھی لقمہ ديا۔
"آپ تو نہ ہی بات کريں مجھ سے ميرے خلاف بيٹے کے ساتھ پارٹی بنا لی” اسے يہاں آکر پتہ چلا کہ خبيب اسے کس مقصد کے تحت کوئٹہ لے کر گيا تھا۔ تب سے وہ نفيسہ سے ناراض تھی۔
"ميری بيٹی اب کيسے مانے گی۔” وہ اسکے پاس بيٹھ کر محبت سے اسکے بالوں ميں ہاتھ پھير کر بوليں۔
"ميں ان سب کو لے کر آؤٹنگ پر چلی جاؤں۔۔۔ان کی شکايت بھی دور ہو جاۓ گی۔۔۔ليکن شرط يہ ہے کہ ہم لڑکياں اکيلی جائيں گی۔۔اور خبيب کو آپ بالکل نہيں بتائين گی۔۔۔انہوں نے سختی سے منع کيا تھا کہ ميں نے ڈرائيونگ نہيں کرنی يہاں آکر” اس نے منہ لٹکا کر کہا۔
ايک دن خبيب کو ڈاکٹر پر وہ خود ڈرائيو کرکے لے کر گئ۔ اور اس دن سے اسکی ڈرائيونگ پر خبيب نے پابندی لگا دی۔
"ہم کسی ريس ميں حصہ نہيں لے رہے۔۔۔۔اس قدر خطرناک ڈرائيونگ ہے آپکی۔۔۔آج سے آپکا کار ڈرائيو کرنا بند۔۔آپ پو جہاز کی طرح چلاتی ہو” خبيب تو گھبرا ہی گيا۔
"تو صحيج کہتا ہے نا ايسے چلاتی ہے جيسے جہاز چلا رہے ہوں۔۔۔بلکہ چلاتی بھی کہاں ہے اڑاتی ہے” خديجہ کے بولنے پر اس نے بھنا کر انہيں ديکھا۔
"صحيح کہتے ہيں خبيب ۔۔۔۔ممی کبھی خبيب کی کسی بات سے انکار نہيں کرسکتيں۔۔اب بھی انہی کو فيور کر رہی ہيں” اس نے دل ميں سوچا۔
"بس ٹھيک ہے ميری واپسی کی ٹکٹ کروائيں پھر۔۔۔۔سمجھ ہی نہين آ رہا ميکے آئ ہوں کہ سسرال۔۔۔ساس ماں والا سلوک کر رہی ہے اور ماں ساس والا۔۔۔” غصہ عروج پر تھا۔
"اچھا بس خديجہ اب ميری بيٹی کو کچھ مت کہنا۔۔۔ٹھيک ہے جاؤ مگر احتياط سے چلانا۔۔۔اب تم خبيب کی امانت ہو ذرا سی اونچ نيچ ہوئ اس نے ہميں نہيں چھوڑنا۔” نفيسہ نے اسے محبت سے سمجھايا۔
"يا ہو۔۔۔۔شکر ہماری پہلے والی وہيبہ واپس آئ” وہ سب جو خاموشی سے تبصرے سن رہی تھيں خوشی سے نعرہ لگا کر بوليں۔
کچھ دير بعد فارا، نہيا، ربيعہ اور وہ خود گاڑی ميں گھر سے باہر نکليں۔ فضا اور زوہا کو انہوں نے راستے سے لے ليا تھا۔
ايک مرتبہ پھر انکا پورا گروپ اکٹھا تھا۔ بے فکرے قہقہے اور ہر احتياط کو بالاۓ طاق رکھے وہ لاہور کی سڑکوں پر مٹر گشت کر رہی تھيں۔
مگر وہيبہ اس بات سے انجان تھی کہ اسکی ان چند لمحوں کی بے فکری اور بے احتياطی اسے کتنی بڑی مشکل سے دوچار کروانے والی ہے۔
سالٹ اينڈ پيپر سے نکلتے ہوۓ وہ قہقہے لگاتی ہارون کی نظروں کی زد ميں آگ‏ئ۔ جو کار پارکنگ ميں کھڑا سگريٹ سلگاۓ اسے ديکھ کر چونکا۔۔
بدلے کی آگ نے پوری طرح اسے اپنی لپيٹ ميں لے ليا تھا۔ وہ جيل ميں گزارے وہ لمحے کبھی نہيں بھول سکتا تھا جو اس لڑکی سے رشتہ جڑنے کی پاداش ميں اس نے گزارے تھے۔
جب اس رات ہارون نے اسے وہ فون کيا تھا جس ميں اس نے مغلظات کہيں تھيں۔ اس کے بعد صبح ہی پہلے منگنی کی انگوٹھی واپس آئ اور اسی شام باوردی پوليس اسے شراب کے نشے ميں دھت جيل ميں لے گۓ۔
خبيب کے ماتحتوں نے اسے شديد قسم کی مار لگائ کے وہ ادھ موا ہو گيا۔
وہ پہلے بھی دو مرتبہ جيل گيا تھا مگر اس کے باپ کا اثرورسوخ اسے چند گھنٹے سے زيادہ رہنے نہيں ديتا تھا۔ مگر اس بار وہ خبيب کے ہتھے چڑھا تھا۔ جس کے آگے کسی کی نہيں چلتی تھی۔
اس نے ايسے ايسے لوگوں کو پکڑ کر اتنے بڑے بڑے کيسيز حل کئيۓ تھے کہ بڑے بڑے آفيسرز بھی اسے سر آنکھوں پر بٹھاتے تھے۔ اسی وجہ سے اس مرتبہ اسکے باپ کی ہر سفارش بے کار گئ تھی۔
مگر جونہی خبيب نے اپنی پوسٹنگ کوئٹہ کروائ۔ وہاں جاکر وہ اتنا مصروف ہوگيا کہ پيچھے سے اسکے باپ نے ہارون کو چھڑوا ليا۔
جيل سے باہر آتے ہی اسکی ماں نے اسے کچھ مہينوں کے لئيۓ باہر بھيج ديا۔
کچھ ہی دنوں ميں وہ سب بھول بھلا کر اپنی دنيا ميں مگن ہوگيا۔
مگر آج وہيبہ کو ديکھ کر سب پرانے زخم ياد آۓ تھے۔
اس نے لمحوں ميں فيصلہ کيا۔
اپنے دوستوں سے معذرت کرکے وہ تيزی سے اپنی گاڑی کی جانب بڑھا۔
تيزی سے کار پارکنگ سے نکالتے اس نے گاڑی وہيبہ کی گاڑی کے پيچھے لگی۔
ايک جگہ وہ جيسے ہی کسی کالونی کی جانب مڑيں وہاں سنسان سڑک ديکھ کر ہارون نے اپنی گاڑی کو آگے بڑھا کر انکی گاڑی کے سامنے اس طرح سے ٹيڑھا کھڑا کيا کہ وہيبہ کو تيزی سے بريک لگانے پڑے نہيں پو انکی گاڑی ہارون کی گاڑی ميں لگ جانی تھی۔
وہيبہ نے غصے سے جونہی نظر سامنے کی سب کو سانپ سونگھ گيا۔
وہ اپنی گاڑی سے اترتا لمحہ بہ لمحہ اسکی گاڑی کے قریب آ رہا تھا۔
ڈرائيونگ سيٹ کا دروازہ کھول کر اسے گھسيٹ کر باہر نکالا۔
سب کی چيخيں نکل گئيں۔
"چھوڑو اسے” وہ سب چلاتی ہوئ باہر آئيں اس سے پہلے کے وہ ہارون پر جھپٹتیيں۔ ہارون نے اپنی پسٹل دکھا کر انہيں خاموش کروايا۔
وہيبہ کی مزاحمت بھی دم توڑ گئ۔
"خاموشی سے ميرے ساتھ چلو نہيں تو تمہارے سامنے ان سب کو بھون دوں گا” وہ وہيبہ کے کان کے قريب آہستگی سے غرا کر بولا۔
وہيبہ نے سوکھتے ہونٹوں پر زبان پھير کر قدم اسکی گاڑی کی جانب بڑھائے۔
ہر اٹھتے قدم پر اسے اپنی موت نظر آرہی تھی۔ آنکھيں بند کرکے پہلے شدت سے اللہ کو پھر خبيب کو پکارا