پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

پاکستان کی ثقافت کیا ہے ؟ محترم ڈاکٹر احمد سہیل ص…

پاکستان کی ثقافت کیا ہے ؟
محترم ڈاکٹر احمد سہیل صاحب نے دس وہ سوالات جو ثقافت کے حوالے سے تھے فیض احمد فیض کے لیے رکھے گئے مگر کئے نہیں جاسکے ۔ اب وہ سوالات فیس بک میں لوگوں کے سامنے رکھے ہیں اور ان پر اظہار رائے کی دعوت دی گئی ہے ۔ سوالات ذیل میں ہیں ۔ ہم اپنی ناقص علمیت اور سوچ کے باوجود ان کے جواب دینے کی جسارت کر رہا ہوں ۔ اس لیے اس سے آپ اختلاف کرسکتے ہیں اور میں امید کرتا ہوں کہ اپنی رائے اس پر دیں گے اور اس طرح مجھے بھی علم ہوگا میں کہاں اور کتنا غلط ہوں ۔ یہ تمام سوالات چونکہ ثقافت کے حوالے سے ہیں اس لیے ثقافت کی تھوڑی سے وضاحت ہوجائے ۔
ثقافت عربی کا لفظ ہے اور اس کے اصلاحی معنوں یہ کہا جاتا ہے رہن سہن ، طرز زندگی ۔ یعنی کوئی قوم یا ملک جو طرز زندگی گزارتے ہیں وہ ثقافت کہلاتا ہے ۔ اس میں طرز رہاہش ، کھانا پینا ، لباس ، پسند اور نا پسند اور طرز زندگی وغیرہ ہے ۔ خیال رہے پاکستان کی مختلف علاقوں میں رہنے والوں کے رہن سہن میں کچھ نہ کچھ فرق ہے ۔ اس طرح یہاں ہر علاقہ کی ثقافت کے حوالے سے بحث کریں تو بات بہت لمبی ہوجائے گی ۔ اس لیے ہم نے مثال کے لیے سندھ کو بحث کے لیے منتخب کیا ہے ۔ سندھ کو منتخب کرنے کی ایک وجہ یہ بھی آزادی کے بعد یہاں موجودہ بھارت سے ہجرت کرکے لوگوں کی کثیر تعداد یہاں آباد ہوئی ۔
کسی ثقافت کے اجزائے ترکیبی وہی ہوتے ہیں جو کہ کسی علاقہ کے لوگوں کی اکثریت اپناتی ہے ۔ مگر اس کے لیے کسی کو مجبور نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ یہ کوئی وردی نہیں ہوتی ہے جو کہ فوج کو پہنی پڑے یا لوگ بارکوں میں نہیں رہتے ہیں کہ انہیں کسی خاص طرح سے رہن سہن اور لباس کے لیے مجبور کیا جائے ۔ قدیم زمانے میں ثقافت کے رنگ زیادہ نمایاں ہوتے تھے ۔ کیوں لوگوں کی آمدنیاں اور وسائل محدود ہوتے تھے ۔ گونا گوں قسم کی چیزیں اور کام کرنے والے نہیں ہوتے تھے ۔ اس لیے کسی علاقہ میں لوگ ایک رنگ میں نمایاں ہوتے تھے اور وہاں تبدیلیاں بہت کم ہوتی تھیں ۔ اگر تبدیلییاں ہوتی تھیں تو اس کے لیے ایک زمانہ درکار ہوتا تھا ۔ یاد رہے ثقافت نہ پہلے جامد یا مستقل تھی نہ اب ہے ۔ یہ اور بات ہے پہلے تبدیلی رفتار ست ہوتی تھی ۔ مگر اب اس کی رفتار تیز بلکہ بہت تیز ہوگئی ہے ۔ تبدیلی پہلے بھی ہوتی تھی اور اب بھی ہوتی ہے ۔ مثلا سندھ میں کلہوروں کے دور میں سندھی ٹوپی کوئی جانتا تھا ۔ ان کی دور میں لمبی اونچی اور بھاری بھرکم ٹوپیاں استعمال ہوتی تھیں ۔ یہی حالت میروں کے دور تک رہی ۔ سندھی ٹوپی اصل میں بلوچی ٹوپی ہے اور یہ ٹوپی پگڑی کے نیچے پہنی جاتی تھی اور میروں کے دور میں آئی ۔ انگریزوں کے زیر اثر بھاری پگڑی کو اتارا تو یہ ٹوپی پہنے لگے ۔ کیوں کہے ننگے سر رہنا اور خاص کر کسی بڑے کے سامنے ننگے سر جانا بہت بڑا سمجھا جاتا ہے ۔ اس لیے بھاری بھرکم ٹوپی کی جگہ ہلکی پھلکی بلوچی ٹوپی جسے اب سندھی ٹوپی کہتے ہیں لے لی ۔ مگر آزادی کے بعد اس ٹوپی کا رواج بھی ختم ہوگیا اور لوگ ننگے سر کو ترجیح دینے لگے ۔
کچھ اس طرح لباس کا ہوا ۔ پہلے بھاری بھرکم لباس پہنے جاتے تھے ۔ چالیس چالیس گز کی شلواریں ہوتی تھیں ۔ مگر یہ خوشحال لوگوں کا لباس تھا ۔ غریب صرف ڈھوتی اور سر پر ہلکا سا رومال باندھتے تھے ۔ انہیں قمیض مسیر نہیں ہوتی تھی اور ننگے پائوں یا گھانس کی چبلیں پہنتے تھے ۔ خیال رہے پہلے مکمل لباس کے لوزمات جن میں شال اور کئی چیزیں جن میں اندر ایک بنیان نما شلوکا ، پھر کرتا اور اس پر جبہ ہوتا تھا ۔ اس طرح حکمرانوں کی ٹوپی پہنا خاص امارت کی نشانی ہوتی تھی اور اس معلوم ہوتا تھا کہ وہ سرکاری اہکار ہے ۔ جتنا بڑا امیر ہوتا تھا اس کے لباس اتنا ہی بھاری بھرکم اور غلاموں اور اہلکاروں اتنی ہی تعداد ساتھ ہوتی تھی ۔ یہ جلوس کی روایت آج بھی ہماری حکومت کے اہل کاروں نے برقرار رکھی ہوئی ہے ۔ وہ اب وہ پرٹوکول کے نام ایک بڑا جلوس لے کر چلتے ہیں ۔
ایک اور طرح کی پگڑی جسے عمامہ کہتے ہیں عالم اور مولوی حضرات بانڈھتے تھے ۔ یہ عمامہ عالم ہونے کی نشانی تھی ۔ جتنا پڑا عالم ہوتا اس کی اتنی بڑی پگڑی اور اس میں اتنے ہی زیادہ پیچ و خم ہوتے تھے ۔ ہمارے خطہ میں اکثر مزارات پر قبروں کے تعویز کے سرہانے بڑی بڑی پگڑیاں رکھی ہوتی ہیں اور جتنا بڑا بزرگ ہوتا ہے اتنی بڑی پگڑی ہوتی ہے ۔ اس طرح جب کسی طالب علم کو عالم کا درجہ ملتا تھا اس کو دستار فضیلت ملتی تھی ۔ جس کا اب بھی دینی درس گاہوں میں رواج ہے ۔ اس کے علاوہ سجادہ نشین کو بھی اس کی مسندنشنی پر پگڑی بانٰٰدھی جاتی ہے ۔ پہلے پگڑی سے اندازہ ہوتا تھا کہ کتنا بڑا عالم ہے ۔ لیکن اب علمائ نے پگڑی کا استعمال بہت کم کردیا ہے اور بڑی بگڑی جو کہ بڑے عالم کی نشانی سمجھی جاتی بالکل ہی ختم ہوگئی ہے ۔ اب زیادہ تر ہلکی پھلکی ٹوپی یا معمولی سی پگڑی یا رومال باندھتے ہیں ۔ ان کے لباس میں بھی تبدلی آئی بھاری بھرکم کرتے اور جبے کی جگہ سادہ کرتا یا قمض رہ گئی ۔ مگر ہم علمائ کے لباس کو ہم ثقافت کا حصہ نہیں کہہ سکتے تھے ۔ کیوں کہ اسے ہر کوئی نہیں پہن سکتا تھا اور اس کے پہنے کے لیے عالم کی شرط ہے ۔ وہ اسے رسول اکرم سے منسوب کرتے ہیں اور اسے عمامہ کہتے ہیں ۔ تاہم یہ تبدیلی کی مثال ہے ۔
برصغیر کے علاقہ میں گزشتہ ڈیڑھ سو سال سے اردو نہایت پرسرار طریقہ سے چھا گئی تھی اور ہندو اور مسلمان دونوں ہی اسے استعمال کرتے تھے ۔ فرق صرف یہ تھا کہ ہندو اسے دیوناگری میں اور مسلمان عربی رسم الخط میں لکھتے تھے ۔ ہندوؤں کی اردو میں سنسکرت کے الفاظ زیادہ استعمال کرتے تھے ۔ اس لیے عام ہندو ق ، خ وغیرہ سنسکرت کے لہجے میں بولتے تھے ۔ اس کے برعکس پڑھے لکھے ہندؤوں کا لہجہ درست ہوتا تھا وہ اسے عربی رسم الخط میں لکھنا پسند کرتے تھے ۔ یہ زبان انتی تیزی سے پھیلی کہ انگریزوں فارسی کی جگہ اسے سرکاری زبان بنانے پر مجبور ہوگئے ۔ جب فورٹ ولیم کالج میں مقامی زبانوں میں کتابیں چھاپنے کا آغاز ہوا تو للوجی سے ایک کتاب لکھوائی گئی جو کہ دیوناگری رسم الخط میں تھی اور اس میں فارسی عربی کی الفاظ نکلال کر اس سنسکرت کے الفاط استعمال کئے گئے تھے ۔ اس طرح ادرو میں سے بھی سنسکرت کے الفاظ نکلال کر ہندی اور اردو تفرقہ کی بنیاد ڈالی گئی ۔ برصغیر کے مسلمانوں میں اردو کی اہمیت ہر جگہ تھی اور ان کے نذدیک اردو عربی کے بعد دیو گامی زبان تھی ۔ اور برصغیر کے ہر خطہ میں ایک اردو داں طبقہ پیدا گیا جس کی اردو اگرچہ مقامی زبان و لہجہ کے زیر اثر تھی ، مگر تھی اردو اور یہ زبان تعلیم ، اشاعت ، نقل و حرکت اور لوگوں میل ملاپ میں انقالاب آنے زیادہ صاف ہوگی ۔ یہ زبان حیرت انگیز طور پر برصغیر کے مسلمانوں میں پھیل گئی ۔ اس میں پاکستان کے ؓبڑے شہر کراچی کوئٹہ پشاور اور لاہور کی بات تو چھوڑیں ۔ یہ شہر اردو کی اشاعت میں دوسرا نہیں تیسرا نمبر ہے ۔ اس طرح ہر جگہ کے مسلمانوں نے اس کے ترقی و ترویخ کے لیے کام کیا ۔ مثلاً سندھی ادب کی بنیاد رکھنے والے مراز قلیچ بیگ نے اردود کی کئی کتابیں لکھیں ۔ ان میں سے دو کے میرے پاس پی ڈی ایف ہیں ۔ ایک لغت ہے اور دوسرے شاعری کی صنف کے بارے میں ہے ۔
گزشتہ صدی میں بہت اداروں کی ٹوٹ پھوٹ ہوئی ہے یا نئی سطح سے تشکیل ہوئی ۔ خاص کر نئی نئی ایجادوں ، تقسیم ہند ، تعلیم کا فروغ ، میڈیا وغیرہ نے ہماری ہی نہیں پوری دنیا کا متاثر کیا ہے ۔ خاص کر آزادی کے بعد بڑے پیمانے پر تبادلہ آبادی اس کی خاص وجہ ہیں ۔ ان سب نے اخلاقی قدروں ، رہن سہن میں اور ثقافتی تبدیلیاں واقع ہوئیں ۔ ان آنے والے مہاجروں کی اکثریت قدرتی طور پر شہروں میں آباد ہوئی ۔ ان بہت سے لوگ تعلیم یافتہ تھے اور اس وقت پاکستان کا دارلحکومت کراچی تھا ۔ آزادی سے پہلے مقامی لوگوں میں سے تجارت اور سرکاری ملازمت پیشہ لوگوں میں اکثریت ہندوؤں کی تھی ، جوکہ آزادی کے بعد بھارت چلے گئے ۔ اس لیے قدرتی طور پر مہاجروں نے اس خلا کو پر کیا ۔ ایک بات واضح کروں ہمارے ملک میں ایک غلط فہمی ہے یہ ترک وطن کرنے والوں کی ثقافت اور زبان ایک تھی ۔ حالانکہ ایسا ہر گز نہیں ہے یہ ترک وطن کرنے برصغیر کے مختلف گوشوں سے آئے تھی ۔ اس طرح یہ مختلف ذبانیں بولتے تھے اور ان کی ثقافت رہن صحن بھی مختلف تھا ۔ اگر یہ اردو بولتے تھے بھی ان کی اردو میں اتنا فرق تھا کہ جتنا سرائیکی اور سندھی زبان میں ۔ اتنی بڑی تعداد میں اردو بولنے والے تجارت اور سرکاری محکوموں میں چھاگئے تو قدرتی طور پر مقامی لوگوں میں یہ تاثر ابھرا کہ ایک باہر کی قوم ہم پر چھاگئی ہے ۔ حالانکہ پہلے ہندو چھائے ہوئے تھے ۔ مگر چوں کہ ان کی ثقافت اور زبان ایک تھی تو انہیں اس کا احساس نہیں تھا ۔ یہی وجہ مقامی لوگوں میں قوم پرستی اور ثقافتی ورثہ کی بحالی کے جزبہ نے جنم لیا ۔ اور اس کو مہمیز اس وقت دنیا پھر کی قوم پرستی کی تحریکوں نے دی ۔
یہ مہاجر جو کہ بڑصغیر کے مختلف خطوں سے آئے تھے اگرچہ ان زبان اور ثقافت مختلف تھی ۔ مگر وہ روایت پسند ہونے کے باوجو حالات اور ماحول کی تبدیلی سے تقلید پیرا نہیں ہوسکے ۔ ان میں پڑھے لکھے لوگوں کی تعداد زیادہ تھے ۔ وہ یہاں وہ آئے تو وہ وہاں اپنا سب کچھ چھوڑ آئے تھے اور انہیں اپنی بنیادیں نئے سرے سے مستحکم کرنا تھیں ۔ وہ گنگا جمنی اور حیدرآباد جیسی ترقی یافہ ثقافت و تہذیب کو چھوڑ کر آئے تھے ۔ یہ وہ تہذیب تھیں جس کی تقلید تمام ہندوستان کرتا تھا وہ اس کے نمائندے تھے ۔ مگر انہیں 1972 میں مقامی ثقافت و زبان اپنانے پر کیا گیا ۔ ان حکومتی اقدامات سے ملک کی فضائ خراب ہوئی ہے ۔ مگر جلد ہی حکمرانوں کو ہوش آیا اور انہوں نے سندھی کے ساتھ اردو کو سندھ کی سرکاری زبان بنانے کا اعلان کیا ۔ تاریخ گواہ ہے کھبی کمتر تہذیب کی تقلید نہیں کیجاتی ہے اور کمتر تہذیب ہمیشہ برتر تہذیب کی تقلید کرتی ہے ۔
ہم اپنی گزشتہ ثقافتی ورثہ پر فخر تو کرسکتے ہیں لیکن اسے اپنا سکتے ہیں نا کسی کو اسے اپنانے پر مجبور کرسکتے ہیں ۔ یہ تو ایک قدرتی عمل ہے جس میں وقت اور حالات کے ساتھ تبدیلی ہوتی ہے ۔ اب سندھ میں ثقافتی دن منایا جانے لگا ہے ہے اس میں سندھی ٹوپی اور اجرک لوگ پہنتے ہیں اور پہنے والوں میں مقامی لوگوں کے علاوہ ہر ثقافت کے لوگ ہوتے ہیں ۔ مگر عام دنوں میں بہت کم سندھی ٹوپی استعمال کی جاتی ہے ۔
تہذیب یا ثقافت کا تعلق مذہب سے تعلق ہوتا ہے ۔ مذہب تو زندگی گزارنے میں ہماری رہنمائی کرتا ہے اور تہذیب یا ثقافت وہ طریقہ کار ہے جو کہ جس کے تحت ہم جس کے تحت ہم زندگی گزارتے ہیں ۔ اگر کسی کو اسلامی کہا جاتا ہے تو اس سے مراد ہے کہ اسے اپنانے یا پروان چڑھانے والے مسلمان ہیں ۔ بے جان چیزیں اور نظریہ بھی کوئی مذہب نہیں رکھتیں ہیں ۔ مسلمانوں نے جب عروج حاصل کیا تو انہوں نے علم جہاں ملا حاصل کیا ، انہوں نے یہ نہیں دیکھا کہ اسے لکھنے والے کون سے مذہب سے تعلق رکھتے تھے ؟ آج جو قدیم کتابیں زندہ ہیں خاص کر یونانیوں کی وہ مسلمانوں کی بدولت زندہ ہیں ۔ مسلمانوں نے ان لکھنے والوں سے اختلاف کیا مگر انہیں بے کار نہیں سمجھا ۔ البرونی جب ہند آیا تو اس نے ہندوؤں کے علوم کی تعریفیں کیں مگر کچھ چیزوں میں تعجب اور کچھ سے انکار بھی کیا ؟ اس طرح طور طریقہ اور اشیائ جہاں کی انہیں سود مند نظر آئے اپنائے ہیں ۔ آپ خلفائ راشدین ، سے پہلے یعنی حضور ö دور میں دیکھ سکتے ہیں ۔ کیا مدینہ میں خندق ایک فارسی مشورہ پر نہیں کھودی گئی تھی ْْ۔ بعد میں امویوں نے مختلف کتابوں کا ترجمہ اور بہت سی غیر ملکی چیزیں اور طور طریقہ اپنائے تھے اور عباسیوں کے دور میں اس کی انتہا ہوگئی ۔ اس وقت تو کسی نے اعتراض نہیں کیا کہ فلاں چیز اسلامی ہے اور فلاں چیز غیر اسلامی ہے ۔ یہ تو اس دور میں ایک خاموخواہ کھڑاک کیا گیا تھا ۔ کہنے کا مقصد یہ ثقافت کی کوئی مذہب نہٰیں ہوتا ہے ۔ مذہب کا ثقافت سے کیا تعلق کی وضاحت اوپر ہوچکی ہے ۔ مزید اتنا کہنا ہے کہ مذہب ایک دائرہ متعین کرتا ہے کہ جس میں جو بھی چیز آجائیں اس کی اجازت ہوتی ہے ۔ ثقافت کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے کہ تہذیبوں سے ناطہ جوڑیں تو مذہب کو چھوڑ دیں ۔ کیا جو اسلام کے حوالے جو ممالک پہچانے جاتے ہیں وہاں عیسائی ، یہودی اور دوسرے مذہب سے تعلق رکھنے والے بھی آباد نہیں ہیں ؟ کیا ان کی تہذیب اور ثقافت مسلمانوں سے مختلف ہے ؟ اس بحث سے یہ نتیجہ بخوبی اخذ کیا جاسکتا ہے کہ ثقافت کوئی جامد چیز نہیں ہے اور نہ ہی اس میں اپنی مرضی سے تبدیلی لائی جاسکتی ہے ۔ اس طرح کوئی تہذیب کو اپنانے والوں کا لازمی تعلق مذہب سے نہیں ہوتا ہے وہ تہذیب اسی مذہب سے منسوب ہوتی جس مذہب کے ماننے والے اسے اپناتے ہیں ۔
اس طرح ثقافتیں بھی ارتقائی ، تبدیلی اور زوال کے عمل سے بھی گزرتی ہے اور اس میں عروج اورذوال آتے رہتے ہیں ۔ موہنجوڈر کی کھدائی میں نو پرتیں نکلیں ۔ اس میں ہمیں ثقافت کے عروج و زوال نظر آتے ہیں ۔ ہم دیکھتے ہیں کہ بیج کی پرتوں میں وہ ثقافتی لحاظ سے ترقی یافتہ تھے ، لیکن آخر کی پرتوں میں ہم دیکھ سکتے ہیں کہ وہ ان کی تہذیب اور ثقافت ناقص ہوگئی تھی ۔
ہم جس قطعہ میں آباد ہیں وہاں وادی سندھ کی قدیم تہذیب کے علاوہ ٹیکسلا بھی آباد تھا ۔ یہ تہذبیں اگرچہ قصہ پارینہ بن چکی ہیں ۔ مگر ہم تہذیب کے وارث ہیں اور ان پر ہمیں فخر ہے ۔ مگر اس فخر کا ہرگز یہ مطلب یہ نہیں ہے ہم اپنے مذہب کی نفی کریں ۔ ایمانداری کی بات ہے ہمارے یہاں کتنے لوگ موہنجو ڈرو ہڑپا اور ٹیکسلا کے بارے میں جانتے ہیں ۔ صرف دانشوروں کا ایک طبقہ اس حوالے بات کرتا ہے ۔ زیادہ تر لوگوں کو اس بارے میں کچھ معلوم ہی نہیں ہے ۔ لیکن جو جانتے ہیں کیا اس کی وضاحت کریں گے ان شہروں کی ثقافت کیا تھی ؟ اگر جانتے ہیں تو یہ بھی بتائیں گے کیا وہ اس قدیم ثقافت کے طور و طریقے اپنانا پسند کریں گے ۔ میرا نہیں خیال ہے وہ اس کا جواب نہیں دیں گے ۔ میری ناقص رائے میں جس زمانے میں یہ سوال فیض کے لیے رکھے گئے تھے وہ کیمنوزم کا عروج کا دور تھا اور ہر ترقی پسند اس کے سحر میں گرفتار تھا ۔ فیض کے بارے میں کہا جاتا ہے وہ کمنوسٹ تھے اور کیمنوسٹ مذہب سے زیادہ ثقافت کو مانتے ہیں ۔ مگر یہ نظریہ روس کی شکست و رنجیت ساتھ ہی ختم ہوچکا ہے ۔ اب ہم سوالوں کے جوابوں کی طرف آتے ہیں ۔
سوال ۱۔ پاکستان کی ثقافت کے اجزائے ترکیبی کیا ہیں ؟
جواب ۔ اوپر بحث میں واضح کر چکا ہوں کہ ثقافت کوئی جامد چیز نہیں ہے اور اس کے اجزائے ترکیبی بھی بدلتے رہتے ہیں ۔ دنیا کے کسی بھی ملک میں بھی ہر قطعہ کی الگ الگ پہچان ہوتی ہے اور وقت کے ساتھ اس کی ترکیبوں میں فرق آتا رہتا ہے ۔ یہ اور بات ہے ثقافت کا کوئی نہ کوئی ماٹو بنانا پڑتا ہے اور مگر یہ اب یہ ماٹو کو سیاسی اور اس سے زیادہ میڈیا اہمیت دیتا ہے ۔ مثلآ سندھ میں سندھی ٹوپی اور اجرک کا دن بنایا جاتا ہے اور عام آدمی اس میں زور شور سے حصہ لیتا ہے ۔ مگر عام دنوں نہ سندھی ٹوپی سے پہنتا ہے نہ اجرک اوڑھتا ہے ۔
سوال ۲۔ کیا پاکستان کی ثقافت کا وجود ہے ؟
جواب ۔ اس ہمارا اپنا ایک رہن سہن کا طریقہ ہے جو کہ دنیا کے دوسرے علاقوں سے مختلف ہے اور ہم چاہے اسے کتنا برا کہیں یا اختلاف کریں اور یہی ہماری ثقافت ہے اور یہی ہماری پہچان ہے ۔
سوال ۳۔ اگر پاکستان کی کوئی ثقافت ہے تو اس کی ابتدا کب اور کہاں سے کی جائے ؟
جواب ۔ ہمارا جو طرز زندگی اور روایات ہے وہی ہماری ثقافت ہے ۔ ہم اس کی بنیاد وادی سندھ کی قدیم تہذیب جوڑیں یا محمد بن قاسم کی آمد سے ۔ کیوں کہ اس سے ہماری ثقافت یا مذہب میں کوئی تبدیلی نہیں آئے گی ۔ ایک طرف تو ہمارے رہن سہن اور روایات میں مقامی تہذیب کی جھلک ہے اور دوسری طرف مذیب بھی ہماری رگوں میں پیوست ہے ۔ ہم زندگی کے بشتر امور اور طریقہ مثلاً شادی ، بیاہ ، طلاق اور ہمارے قوانین وغیرہ مذہب سے متصادم نہیں ہیں اور ہم اس کے تحت ہی اپنی زندگی گزاتے ہیں ۔
سوال ۴ ۔ کیا پاکستانی ثقافت اسلامی تہذیب کا حصہ ہے ؟ کیا پاکستانی ایک جغرافیائی قومی ملک ؟ کیا یہ ایک اسلامی وحدت ہے ؟
جواب ۔ ہم کہہ سکتے ہیں ہماری تہذیب اسلامی ہے ۔ کیوں کہ پاکستان میں اکثریت کا مذہب اسلام ہے ۔ ہمارے یہاں مذہبی تہواروں اہمیت ہے اور انہیں زور شور سے بھی منایا جاتا ہے ۔ اس میں ثقافت کے رنگ بھی جھلکتے ہیں ۔ اگرچہ ہم انہیں ثقافت کے حوالے سے نہیں مناتے ہیں ۔ ہم مذہب سے اتنے دور نہیں ہیں کہ انہیں صرف ثقافت کے حوالے منائیں ۔ جیسا کہ مغرب میں کرسمس یا نئے سال جن کی اب مذہبی اہمیت کم اور ثقافتی اہمیت زیادہ ہے ۔ یہاں تک کہ جاپان اور چین میں بھی نئے سال کی آمد اور کرسمس کو بھی ثقافتی پہلو سے منایا جانے لگا حالانکہ یہ نہ ان کی ثقافت کا حصہ ہے نہ مذہب کا ۔ نیز بلاشبہ جہاں ہم رہتے ہیں ہیں ایک جغرافیائی خطہ ہے اور ہمیں جن چیزوں نے ایک دوسرے سے پرو کر رکھا ہوا ہے ان میں ایک مذہب بھی ہے ۔ اس ملک کی تشکیل بھی مذہب کی بنیاد پر ہوئی تھی ۔
ٍ سوال ۵ ۔ اگر پاکستان کی ثقافت اسلامی ہے تو کیا موہن جوڈرو ، ہڑپا اور ٹیکسلا وغیرہ کو پاکستانی ثقافت کا حصہ کہا جاسکتا ہے ؟ اسلام تو موہنجوڈرو کو روشن کرنے اور اس کے تحفظ کے لیے آیا تھا اور آپ نے اسے سیاسی بیساکھی بنالیا ہے ۔ پاکستان یقیناً اسلامی ملک ہے ۔ لیکن اسلام پاکستان نہیں ، اسلام ہماری نظریاتی اساس اور عقیدہ ہے اور وادی سندھ سماجی اور ثقافتی ورثہ ہے ۔ زمینی حقیقت کے پیش نظر جب دونوں عناصر میں سے کسی ایک سے دستبردار ہونا ممکن نہیں ہے تو پھر پاکستانی عمرانیات بمقابلہ نظریہ پاکستان ایک خام قضیہ ہے یہ ایک ناقص اور بے بنیاد واہمہ ہے ؟
جواب ۔ اس کا واضح طور پر اوپر دے چکا ہوں اور بتا چکاہوں کہ کسی تہذیب کو اسلامی کیوں کہا جاتا ہے ۔ اس کے لیے آخر دو پیرا گراف پڑھیں ۔
سوال ۶۔ کیا پاکستانی ثقافت کے خدو خال میں ارتفاع ، انصباط ، تعارض اور انجذاب کا خمیر موجود ہے ؟
جواب۔ یقینا ہے اگر اس میں وسعت اور بلندی نہیں ہوتی تو اس پر ہم فخر نہیں کرسکتے تھے اور یہ ہماری بنیادیوں رگوں میں پیوست ہے ۔ ہم نے کسی نہ کسی حوالے سے اسے زندہ رکھا ہوا ہے ۔
سوال ۷ ۔ کیا پاکستان کی ثقافت پر ہندوستانی یا گنگا جمنی تہذیب کا عمل و دخل ہے ؟
جواب ۔ اس سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ ہم نے ایک ہزار سال تک ہندوستان پر حکومت کی ہے ۔ خود اردو اسی تہذیب کا تحفہ ہے ۔ اس طرح ہماری بہت سے روایات کا تعلق گنگا جمنی تہذیب سے ہے ۔ ہمارے یہاں وہاں کی فلمیں اور گانے پسند کئے جاتے ہیں بس اس حد تک عمل دخل ہے یا وہاں کے ڈراموں اور فلموں کی بدولت ہماری تقریبات خاص کر شادیوں میں دیکھاوا زیادہ ہوگیا ہے اور یہ عمل ہر طبقہ اور ہر قطعہ میں ہوگیا ہے ۔ باقی اس کے علاوہ زندگی کے دوسرے معمالات میں عمل دخل کا تعلق ہے وہ ختم ہوچکا ہے ۔
سوال ۸ ۔ پاکستانی تہذیب اور پاکستانی ثقافت کو ہم کیسے تشریح کریں گے ؟ کیا ہم مختلف مقامی ثقافتوں کا ایک ہجوم ہیں ؟
جواب ۔ میرے خیال میں میں اس کی وضاحت پہلے کرچکا ہوں کہ ہر ملک میں تمام لوگوں کی مشترک ثقافت نہیں ہوا کرتی ہے ، اگر ایسا پاکستان میں ہے تو اس سے کیا فرق پڑتا ہے ۔ یہ سب پاکستان کی ثقافت کا حصہ ہیں ْْ
سوال ۹ ۔ پاکستان کی ثقافت کا کون سا جغرافیہ ہے َ؟ اور کونسی قومی ، لسانی اور نسلی مشرک شناخت یا پہچان ہے ؟
جواب ۔ ہم جس قطعہ میں رہ رہے ہیں یہی اس کی پہچان ہیں اس میں مختلف قومیتں ، ثقافتیں ، نسلیں ، لسانیات ہماری ہیں اور یہی ہماری پہچان ہیں ، ہمارے رنگ ارد گرد کے خطہ سے جدا ہیں ۔
سوال ۰۱ ۔ آپ پاکستان میں مذہبی اور سیکولر ثقافت میں سے کس تمدن کا رنگ حاوی اور گہرا دیکھتے ہیں ؟
جواب ۔ میری سمجھ میں یہ نہیں آتا ہے کہ سیکولر ثقافت سے کیا مراد ہے ؟ کیا اس مراد وہ آزاد خیالی جو مغرب میں ہے یا اس سے مراد روشن خیالی ہے ؟ مجھے مغرب والی آزاد خیالی کے کہیں آثار نظر نہیں آتے ہیں ، ہاں روشن خیالی کے امکانات بہت زیادہ ہیں ۔
(عبدالمیعن انصاری)
بشکریہ
https://www.facebook.com/1876886402541884/posts/2146671448896710