من_درِعشق_باشما_ھستم
ثمرین_شاہ
قسط نمبر 08
وہ پلین کے اندر اپنے ماموں کے ساتھ چلنے لگی جب ایر ہوسٹس نے روکا
"میم آپ کا ٹکٹ !۔”
وہ رُک کر مڑی
"ساشا یہ میرے ساتھ ہے پھر بھی ثمرن ٹکٹ دکھا دوں ۔”
"یہ کوک پٹ میں آپ کے ساتھ رہے گی ؟۔”
"یس پاگلوں والی خواہش !۔”
"ماموں ۔”
ثمرن نے انھیں ہلکی سے گھوری دکھائی
وہ دکھا کر اب ان کے ساتھ چل رہئ تھی ماموں مڑے
"یہ دروازہ کھولو پیچھے والی سیٹ اس میں بیٹھو اور بیلٹ کی نہ سمجھ آئی تو میرے پائلیٹ سے پوچھ لینا
وہ سر ہلاتی ہوئی آگئے بڑھی اور اس نے جاکر دروازہ کھولا پائلیٹ بیٹھا ہوا کافی کے کپ کے سپ لے رہا تھا جب دروازہ کھلنے کی آواز پہ مڑا تو جھٹکا لگا
"آپ !! ”
"ارے تو آپ ہے کیسے ہیں الادین پائلیٹ صاحب !! ”
وہ چہکتے ہوے کہہ کر صلاح الدین اور کو پائلیٹ کے بیج والی سیٹ جو کافی زیادہ نہیں لیکن پیچھے ضرور تھی بیٹھی
"آپ یہاں کیا کررہی ہیں ۔”
وہ حیرت سے منہ کھولے تک رہا تھا ثمرن کے چہرے پہ شرارت بھری مسکراہٹ آئی
"میں یہ دیکھنے آئی ہو کے آیا میرے پیسے ضائع ہوے ہے یا نہیں گُڈ جاب تو کیسے لگی میری کریم کافی ۔”
وہ مسکرایا
"شوگر کے بجائے لگتا ہے شوگر کین ہی ڈال دیا ہے اس میں ۔”
"اچھا ہے باڈی میں انرجی ملے گی انرجی آپ کے پوری باڈی میں پروایڈ ہوگی آپ کی باڈی تندرست توانا رہے گی آپ کا بی پی لو نہیں ہوگا آرام سے پلین چلائے گے ۔”
وہ اس کو فائدے بتارہی تھی اور صلاح الدین اپنی خواہش اک دم پورے ہوجانے پہ حیران ہورہا تھا وہ اس کو دوبارہ دیکھنے کا خواہشمند تھا تو وہ دوبارہ نظر آگئی اس نے کھبی سوچا نہ تھا
"شوگر کا کیا کہے گی آپ جو مجھے یقینن اس کو پینے سے ہوجانی ہے ۔”
"اب اتنا بھی میٹھی نہیں ہے بس جو آپ اتنا کڑوا پیتے ہیں نا اس سے زیادہ محسوس ہورہا ہے ۔”
"چلے آپ جائے ابھی میرا کو پائیلٹ آجائے گا آپ بھی اپنی سیٹ میں سیٹل ہوجائے ۔”
وہ اس کو دیکھتے ہوے کہنے لگا
"او ہو ! مسڑ ،کو پائلیٹ میرا ماما لگدا ہے اس لیے میں تو یہی آپ لوگوں کے ساتھ بیٹھوں گئ ۔”
"اچھا جوک ہے لیکن آپ کو الاو نہیں کرسکتا میں ۔”
وہ ہولے سے ہنس کر بولا
"نہیں مسڑ الا دین میں اس لیے آئی ہو کے آپ مجھے اپنے فلائنگ کارپٹ میں اڑھ کر لے جائے چلے شاباش ۔”
"دیکھے میڈم یہ کوئی ڈیزنی ورلڈ نہیں ہے جو میں آرام سے سب کچھ کردوں ۔”
"آپ سے اُمید بھی نہیں ہے مجھے یہ سب تو میرا پرنس چارمنگ کریں گا ۔”
"اور وہ پرنس چارمنگ ہے کون ؟۔”
صلاح الدین کو پتا نہیں کیوں ناگواری گُزری تھی
"فل حال تو کوئی پتا نہیں خیر یہ بتائیں یہ پلین کے ہینڈل میں اتنی طاقت ہوتی ہے کے پورا پلین ہی اُٹھا لیتی ہے جس میں درجن بھر لوگ ہوتے ہیں واقی میں یہ اتنی پاور فل چیز نہیں ہے ۔”
وہ پہلے اس کے معصوم چہرے کو دیکھتا رہا جو اس سے سوال کررہی تھی اور اس کی نظریں ہینڈل پر تھی
کوئی کیا اتنا معصوم اور اتنا پیار بھی ہوسکتا ہے
دروازہ کھلا وہ ایک دم گڑبڑا گیا جلدی سے منہ موڑا
"اسلام و علیکم کیپٹن !۔”
ماموں صلاح الدین کو دیکھتے ہوے بولے صلاح الدین نے ان کی طرف دیکھا تو ہلکہ سا مسکرایا
"وعلیکم سلام سر ۔”
"تم نے ابھی تک بیلٹ نہیں باندھی پاگل لڑکی کیا سوچ رہی ہو ۔”
"ماموں یہ مجھے بیٹھنے نہیں دیں رہے کہتے ہیں جاو میں نے جب آپ کا حوالہ دیا تو مسٹر بلیو نہیں کررہے تھے ۔”
وہ صلاح الدین کو گھوری دکھا کر ماموں کو بولی
"او ہو صلاح الدین کو تم نے صحیح سے بتایا بھی نہیں ہوگا ۔”
"صلاح الدین یہ ہے میری بانجھی ثمرن اور اس کی خواہش تھی یہ سارا سفر میرے ساتھ کریں اور اس کوک پٹ دیکھنے کا بہت شوق ہے اس لیے پلیز جسٹ الاو ہر ۔”
"ماموں آپ اجازت کیوں مانگ رہے ہیں آپ کا بھی اتنا حق ہے اس پلین پر جتنا ان کا بس میں نے کہہ دیا میں بیٹھوں بیٹھوں گی ڈن کوئی روک کے دکھائے ۔”
صلاح الدین نے اس کے سُرخ چہرے کو دیکھا تو قہقہ لگائے ہنس پڑا وہ اسے دیکھنے لگی اور پھر ٹوپی اس کی سر سے اُٹھا لی صلاح الدین کا ایک بار پھر حیرت سے منہ کھل گیا ثمرن نے خود پہن لی
"ماموں کیسی لگ رہی ہو میں بھی پائلیٹ ہوئی نا کیونکہ کوک پٹ میں بیٹھی ہو ویسے بھی آپ ٹوپی کے بغیر ہی چلائے کون سا اس میں پاور ہے ۔”
"رینی ایسے نہیں کرتے واپس کرو ۔”
"نہیں رہنے دیں ٹھیک ہے ۔”
وہ دلچسپ مسکراہٹ سے اسے دیکھنے لگا جو بہت ہی پیاری لگ رہی تھی
"چلو اب بیلٹ باندھو ۔”
وہ کہنے لگا اور صلاح الدین کو پہلے سے پتا لگ گیا یہ سفر اس کا سب سے حُسین سفر ہونے لگا ہے
※※※※※※※※※※※※※
وہ اسے دیکھ رہا تھا اور وہ اسے دیکھ رہی تھی ایسا لگتا تھا یہ نظریں ایک دوسرے سے ہٹے گی نہیں بس کالی آنکھیں ہری آنکھوں کو ہی دیکھتی جائے گی بلا آخر ثمرن کو احساس ہوا وہ صلاح الدین نہیں ہے وہ بھائی ہے جس کے بھائی کا قتل ہوا تھا اور اس بھائی کا قاتل وہ ٹہرائی گئی تھی یا شاہد اسے قاتل بنا پڑا تھا اس لیے تیزی سے نظریں جھکائی اور ڈر کے مارے چہرہ مزید جھکایا اور صلاح الدین کو اس کا یہ سب کرنا بہت شدت سے محسوس ہوا وہ ایسے تو نہ تھی
وہ ایسی کیوں ہوگئ نہیں اسے ایسا نہیں ہونا ۔
"مورے آپ کو عدیل بلا رہا ہے وہ شاہد آپ کے کہنے پر کچھ لایا ہے مجھے نہیں دیں رہا ۔”
"اچھا تم آو میں جاتی ہو وہ کہہ کر اُٹھ پڑی کے ثمرن نے ہاتھ پکڑ لیا اس کی آنکھیں جھلملا گئی
"پلیز مجھے اکیلا نہ چھوڑے پلیز !۔”
وہ تڑپتے ہوے بولی تھی اور اس کا تڑپنے پر صلاح الدین کو شدید تکلیف ہوئی تھی اس کا بس نہیں چل رہا تھا سب کو آگ لگا دیں جس نے اس کی محبت کو تکلیف پہنچائی تھی
"مورے آپ جائے ۔”
اس نے ثمرن کی طرف دیکھا اور ثمرن کا چہرہ خوف زدہ ہوگیا اسے وہ پائلیٹ نہیں ایک خون اشام درندہ معلوم ہورہا تھا جو اسے نگل لے گا
مورے نے اس کا چہرہ تھپ تھپایا
"کچھ نہیں ہوتا چندا یہ تمھیں کچھ نہیں کہے گا ۔”
وہ پیار سے کہتی جانے لگی اور وہ منہ پہ ہاتھ رکھے اپنی سسکی دبانے لگی اتنا ڈر ؟ یہ لڑکی دھڑلے سے اس کیپ اتڑوا کر ہنس ہنس کر بات بعث پہ بعث بار بار بیچ میں تنگ کرنا اتنے ٹارچر نے اسے ڈرا کر رکھ دیا
مورے نے صلاح الدین کا کندھا تھپ تھپایا صلاح الدین مسکرا بھی نہ سکا تسلی والی بھی نہیں کیونکہ اس کی محبت کو توڑا تو وہ کیا مسکراتا !دروازہ بند ہوا اِدھر ہی ثمرن کی سانسیں تھمی وہ لب کاٹتی ڈر سے کانپ رہی تھی اور چہرا جھکائے رونے میں مصروف تھی
صلاح الدین نے اسے دیکھتا رہا
"رونا بند کرو !۔”
اس نے بڑی نرمی سے کہا تھا اور ثمرن نے ڈر کر اپنے آنسو جلدی سے صاف کیے صلاح الدین اتنئ تابعداری
پہ حیرت زدہ تھا اس نے گلا کھنکھاڑا
"اُٹھو !۔”
وہ گھبڑا کر اُٹھنے لگی صلاح الدین اس کی سائیکی چیک کررہا تھا وہ اُٹھ گئی
"بیٹھو !۔”
وہ بیٹھ گئی
"اُٹھو !۔”
وہ پہلے حیران ہوئی پھر اُٹھ پڑی ڈر کے ساتھ اب حیرت تھی
"بیٹھو !۔”
وہ اس کی برداشت دیکھ رہا تھا حالانکہ یہ تو کچھ بھی نہیں تھا جتنا اس نے سہا ہے
مزید چار دفعہ ایسے کہا اور وہ کرتی گئی صلاح الدین نے گہرا سانس لیا
"جاو جاکر چھت میں کھڑی ہوجاو رات تک وہی کھڑی رہنا ۔”
اس کا دل چھن سے ٹوٹا واقی میں یہ سب جیسا نکلا ثمرن قدم اُٹھاتی آگئے بڑھ کر اس کی سائڈ سے گزرنے لگی تھی جب صلاح الدین نے اس کا بازو پکڑا اب لگا ثمرن کو وہ مارے گا وہ بہت زیادہ مارے گا
"لالہ کیا وہ بہت زیادہ پیاری ہے ۔”
"بہت زیادہ اتنی کے میں بتا نہیں سکتا اور جو غصہ اسے جچتا ہے شاہد ہی کسی کو جچتا ہو مجھے لڑکیاں ایسی اچھی لگتی ہے بہادر ، اپنے آپ میں مگن لیکن ان میں معصومیت بھی ہونے چاہی ہے اور صاف دل کی بھی اور ایسے چیزیں میں نے اس میں ہی پایا ہے بس آغا جان سے بات کرلو لیکن تھوڑا ہورہا وہ چھوٹی بہت ہے ۔”
"ہاے لالہ کہی تم نے بچی تو نہیں پسند کرلی ۔”
"پاگل ہو وہ اٹھارہ سترہ کی ہوگی اس سے کم نہیں ۔”
"ہاں پھر ٹھیک ہے ! ویسے لالہ واقی اس سے سچ میں محبت کرتے ہیں یا دل لگی ۔”
صلاح الدین نے ہادی کی گردن دبوچے
"تیری طرح نہیں ہو وہ پہلی لڑکی ہے اور آخری لڑکی ہے میری دل میں بسنے والی ۔”
"اگر ایسا ہے لالہ تو پھر اس سے سچی والی محبت کرنا اور اس کو تکلیف مت دینا کیونکہ ویسے تو مجھے بھی پتا ہے آپ کسی کو تکلیف نہیں دیں گے لیکن ویسے کہہ رہا ہو جو محبت کرتے ہیں ان کو آزمایا بھی جاتا ہے وہ کتنی محبت کرتے ہیں ۔”
اور اس کو بھی آزمایا جارہا تھا وہ اس سے کتنی محبت کرتا ہے اس نے ثمرن کو دیکھا جو آنکھیں بھینچے اپنی مار کی لیے تیار تھی
"تمھیں دل کررہا ہے اتنا ماروں اتنا ماروں تمھاری یہ حرکتیں دیکھ کر پاگل ہو تم !۔”
وہ غصے سے بولا وہ اور زیادہ ڈر گئی
"میں نے کچھ نہیں کیا ۔”
آنسو کی بوندیں اس کے چہرے سے پھسل کر نیچے گرنے لگی
"کچھ نہیں کیا ؟ اتنا سب کچھ کر کے کہتی ہو کچھ نہیں کیا ۔”
اس نے ثمرن کا دوسرا بازو پکڑا اور اس کا چہرہ اوپر کیا ثمرن نے آنکھیں نیچے کر رکھی تھی
"میرے بھائی نے گاڑی ۔۔”
وہ اگئے سے پھوٹ پھوٹ کر رونے لگی
"رونا بند کرو !۔”
اب وہ تیزی سے کہنے لگا کے اس نے لب دبا کر اپنی سسکی روکی
"اُف !۔”
صلاح الدین نے تھکے ہوے انداز میں آنکھیں بند کی اور پھر اس نے ثمرن کے گرد بازو لپیٹ کر اسے اپنے ساتھ لگایا ثمرن ساکت ہوگئی اور پھر وہ اس کے سینے میں منہ دیں روتی گئی ایک مہربان بازو نے اسے کھل کر رونے پہ مجبور کردیا اور وہ اس کے ماتھے پہ لب رکھے
کچھ نہیں بول رہا تھا بس اس کے اندر کے بوجھ کو ختم کررہا تھا اور فل حال یہ بہت ضروری تھا
***************
"اس لڑکی کو بلاؤ !”
آغا جان پُرسوچ نظروں سے کھڑکھی کو دیکھتے ہوے ملازم کو بولے
"صاحب !”
"میں نے کیا کہا ہے !۔”
وہ دھاڑے
"وہ دین لالہ نے منع کیا ہے صاحب کے کوئی بھی اس کے پاس نہیں جائے گا جیسے ۔”
"دین اس گھر کا بڑا ہے یا میں اگر تم اس لڑکی کو دو منٹ میں میرے سامنے نہ لائے میں تمھیں چیڑ کے رکھ دوں گا ۔”
اچانک تایا اندر داخل ہوے اور ان کے سامنے آے
"یہ صلاح الدین کو کیا ہوا ہے ؟ اس نے اس لڑکی کی خاطر میری بیوی اور بیٹی سے اونچی آواز میں بات کی اور حرا سے اور باقی لڑکیوں سے کام کروایا یہ سب کیا ہے ہمارے لڑکیوں پہ حُکم کسی نے آج تک نہیں چلایا وہ ہوتا کون ہے ۔”
"مجھے لگتا ہے اس نے بتایا ہوگا یا وہ خود لڑکی چل کر آئی ہوگی ۔”
"میں اس لڑکی کو اب گولی سے اُڑا دوں گا اگر میرے بیٹے کو مار کر یہاں راج کرنے کا سوچ رہی ہے تو اس کی بہت بڑی غلط فہمی ہے کُتے نہ چھوڑ دیا اس کے آگئے تو میں بھی خان نہیں ۔”
وہ غضب ناک لہجے میں ان کو بولے
"اور آپ اپنے پوتے کو کھلی چھوٹ نہ دیں مت بھولے وہ اس کلموہی کی بھی اولاد ہے جس نے ہمدردی کے سارے ریکارڈ توڑنے ہیں ۔”
"ایسے نہیں کرنا مت بھولو جب دین حق اور سچ کا ساتھ دیں گا چاہئے اس کی جان کیوں نہ چلی جائے اسے خوف زرا بھی ہیں اس نے کچھ مہینے پہلے ایک لڑکی کا ذکر کیا جس سے وہ محبت کرتا ہے لیکن وہ لڑکی ہماری زات سے نہیں ہے مجھے خاصا اعتراض ہوا
لیکن میرا خیال صلاح الدین کی توجہ اس کی طرف کرنی پڑے گی تاکہ وہ اس لڑکی کے جمھیلے سے ہٹے پھر بندوبست کریں گے اور تم جزباتی مت ہو میرا بھی پوتا کھویا ہے میری نسل کا ایک حصہ ختم ہوا ہے تمھیں لگتا ہے میں ایسے چُپ کر کے بیٹھ جاو گا ۔”
※※※※※※※※※※※※※
"آج لگتا ہے سیلاب اکھٹا کرنا ہیں آپ نے ۔”
وہ ابھی تک اس کے سینے میں منہ دیں رورہی تھی جب صلاح الدین شرارت سے بولا
وہ خاموش ہوگئی لیکن بولی کچھ نہیں من اور دل کا بوجھ ہلکہ ہوا تھا خود کو پُرسکون محسوس کررہی تھی لیکن ڈر اب بھی حاوی تھا صلاح الدین نے اسے الگ گیا
اور خاموشی سے اس کو دیکھتا رہا
"تم تو لوگوں کو رلاتی ہو خود کب سے رونا شروع کردیا ۔”
"آپ کو میں یاد تھی ۔”
وہ ہلکی آواز میں بولی وہ مسکرایا لیکن بولا کچھ نہیں
چہرہ صاف کیا اس کا اور اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے بستر پہ لیے کر گیا اور اسے بٹھا کر خود گھٹنے کے بل بیٹھا لیکن رُک گیا
"ایک منٹ ! ”
وہ اسے کھڑا ہوتا ہوا دیکھنے لگی صلاح الدین نے الماری جاکر کھولی اور اور کچھ ڈھونڈ کر اس نے پائلیٹ کی کیپ نکالی اور اس کی طرف مڑ کر آیا اور بیٹھنے سے پہلے اس نے ثمرن کے سر پہ پہنائی ثمرن نے حیرت سے کیپ کی طرف دیکھا پھر اسے
"اب ٹھیک ہے !۔”
وہ مسکرایا
"اب تمھارے پاس تو پاور آگئی ہے خبرادر کسے کو اپنے اوپر ہاتھ تو کیا آنکھ اُٹھانے بھی دیں ورنہ میں نے بہت مارنا ہے ۔”
وہ مسکرا بھی نہ سکی اور صلاح الدین پریشان ہوگیا
وہ کچھ ریئکائٹ کیوں نہیں کررہی وہ زرا سا مسکرا بھی دیں
صلاح الدین نے اس کے ہاتھ دیکھے جو سوجے ہوے کے ساتھ ساتھ سے جلے ہوے بھی تھی اور ایک ہاتھ پہ ابالے بھی پڑے ہوے تھے جو پھٹ کر چھالا بن چکا تھا
"یہ کس نے کیا تھا ۔”
اب اس کے لہجے میں سختی آگئی تھی ثمرن نے ہاتھوں کو دیکھا اور اپنے ہاتھ کھینچے
"میں کچھ پوچھ رہا ہو اور چُپ کر کے سہتی رہی یاد ہے وہ مشین تمھاری ہاتھ پہ لگا تھا تم نے اس مشین کو مارنا شروع کردیا واویلہ کیا تھا اب اتنے ظلم پہ خاموش رہی۔”
وہ خاموش رہی
"ثمرن !”
اب وہ اونچی آواز میں بولا
"اب آپ بھی مارے مجھے ! سب نے مارا اب آپ کیوں نہیں مار رہے آپ کا بھائی مرا ہے ۔”
وہ تیزی سے کہنے لگی صلاح الدین کو اس کا دماغ توازن میں نہیں لگا
"میں پوچھ کچھ رہا ہوں تم بول کچھ رہی ہو بتاو کس نے کیا ۔”
"بس روٹی پکاتے ہوے جل گیا ۔”
وہ اس کی اتنی اونچی آواز پہ ڈر گئی تھی اس لیے ڈرتے ہوے بولی
صلاح الدین نے تحمل سے لب دباے اور پھر دُکھ بھری نظروں سے اس کے خوبصورت چھوٹے ہاتھوں کا حشر دیکھا اس سے رہا نہ گیا اور اس کے زخموں پہ اپنے لب رکھ دیا اور ثمرن کو جھٹکا لگا
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔