پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

منجھدار محبت وجیہہ بخاری قسط نمبر 2 وہ کب سے …

???? منجھدار محبت
???? وجیہہ بخاری
???? قسط نمبر 2

وہ کب سے روئے جا رہی تھی اب بھی وہ تکیہ میں سر دئے بے تحاشہ رو رہی تھی جب رقیہ بیگم کمرے میں آئیں اسے ایسے دیکھ کر ان کا دل پسیج گیا
وہ اس کے پاس بیڈ پر بیٹھ گئیں اور کھانے کی ٹرے ایک سائیڈ پر رکھ دی اور محبت سے اس کے سر پر ہاتج پھیرنے لگیں
وہ کچھ نہ بولی
رقیہ بیگم نے ہی بات شروع کی بیٹا دیکھو آج جو کچھ ہوا یقینا تمھارے بابا کو ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا مگر بیٹی تم نے بھی تو بھابھی جان سے کتنی بتمیزی کی وہ ابھی اور کچھ بھی بولتیں نور نے انکی بات کاٹ دی ماما آپ کو ابھی بھی یہ لگتا ہے کہ میں غلط ہوں وہ اپنے آنسو پونچھتے ہوے بولی
کیا غلط بولا تھا مں نے ماما صرف اپنا دفع ہی تو کیا تھا کیا آپ نہیں دیکھتی اشنا روز اکیلی کہیں نہ کہیں جا رہی ہوتی ہے آخر یہ سب پابندیاں میرے ہی لیے کیوں وہ روتے ہویے بولی بس بہت ہو گیا اب میں اپنے اوپر کوئی بھی بات برداشت نہیں کروں گی
اچھا اچھا ابھی بس کرو اور کھانا کھاو کچھ نہیں کھایا تم نے صبح سے رقیہ نے اسے خود سے لگاتے ہویے کہا نہیں ماما مجھے بھوک نہیں وہ دوسری طرف منہ کر کے بولی کیا اب تم بھی اپنی ماں کو یونہی ستاو گی نور؟ انھوں نے بھری ہویی آواز میں کہا اچھا اچھا اب رونا نہیں مجھے پتا ہے اپ نے بھی کچھ نہی کھایا
انھوں نے اسکی طرف پیار سے دیکھتے ہویے کہا
وہ بھی مسکرای چلیں پھر کھائیں دونوں ماں بیٹی مل کے انھوں نے مسکرا کر اثبات میں سر ہلا دیا
********
وہ صبح جلدی یونیورسٹی کے لئیے نکل گئی تھی کیوں کہ آج اسکی دوست کہکشاں کی برتھڈے تھی وہ جانتی تھی آج لیٹ ہو جائے گی اس لئیے رقیہ بیگم کو وہ بتا چکی تھی
*****************
وہ سب چھٹی کے بعد کہکشاں کے ساتھ ہوٹل میں آگئی تھیں
ہیپی برتھڈے ٹو یو وہ اس کو کیک کھلا رہی تھی جب کہکشاں کا بھائی بھی آگیا ارے واہ اکیلے اکیلے میری ہی بہن کی برتھڈے اور ہم ہی نہیں وہ منہ پھلا کر بولا
ہاں تو سہی تو ہے آخر لڑکیوں میں آپ کا کیا کام ثنا بھی شرارت سے بولی
ہاں یہ بھی ہے وہ سر کھجا کر بولا
وہ سب کھلکھلا کر ہنس پڑیں
اچھا یار مجھے بھی کچھ کھلا دو کب سے بھوکا ہوں وہ نور کے ساتھ ہی کرسی گھسیٹ کر بیٹھ گیا نور تھوڑا ہچکچائی مگر پھر کچھ نہ بولی
وہ سب یونہی ہنسی مزاق کر رہے تھے جب وہ اٹھنے لگی تھی پانچ بج گئے تھے
: ارے کہاں جا رہی ہو نور بیٹھو ابھی تو آیا ہوں میں اور تم جا رہی ہو اسفند اسے اٹھتا دیکھ کر برا سا منہ بنا کر بولا
ہاں سہی کہہ رہا ہے اسفند نور بیٹھو ابھی تھوڑی ہی تو دیر ہوئی ہے
اس کی دوستیں اسکی ہاں میں ہاں ملا کر بولیں
وہ مجبورََا بیٹھ گئی اسفند اس سے اس کے بارے میں پوچھنے لگا جب شاہ میر ٹیبل کے سامنے ہاتھ باندھ کر کھڑا ہوگیا نور کی نظر جو اس پر پڑی اس کے ہاتھوں سے بوتل نیچے گرتے بچی
وہ…وہ تم؟ وہ ھکلا کر
جی میں یہی بات آپ سے میں پوچھ سکتا؟ کیا کر رہی ہیں یہاں آپ؟ وہ تلخی سے بولا
ایکسکیوزمی آپ نور کو جانتے ہیں ؟ اسفند اور اسکی سب دوستیں حیرت سے انکو دیکھ رہی تھیں
جی بہت اچھے سے یہ کہہ کر اس نے نور کا ہاتھ کھینچا اور باہر کی طرف تقریبا کھنچتا ہوا لے گیا وہ سب حیرت سے انکو دیکھ رہے تھے
********************
میں تو پہلے ہی کہتی تھی آغا جی اس لڑکی پر نظر رکھیں آپ دن بدن بگڑتی جا رہی ہے اور اب دیکھ لیں ا
: صبح سے نکلی ہوئی اور اب سات بج گئے ہیں کوئی اتا پتا نہیں ہے اس لڑکی کا رحمہ بیگم
: اپنی پرانی عادت سے مجبور ہو کر بولیں حویلی کے سب لوگ اس وقت جمع تھے نور کا کوئی پتا نہیں تھا اوپر سے رحمہ بیگم کی عادت
واہ خالہ آپنے تو کمال کر دیا اشنا رحمہ بیگم کے کان کے پاس جا کر بولی بیٹی دیکھ آگے دیکھ ہوتا کیا ہے
*****************
وہ گاڑی میں کچھ نہیں بولا سارا سفر خاموشی میں کٹا تھا جب حویلی گاڑی آکر رکی وہ گاڑی کا دروازہ کھول کر باہر نکل گئی
رکو
شاہمیر سیٹ بیٹ اتارتے ہوئے بولا وہ اسی وقت سے گبھرا رہی تھی
کیا کر رہی تھی وہاں؟
جو آپنے دیکھا وہ ہی کر رہی تھی وہ جواب دیکھ کر اس کا اگلے سوال کا انتظار کرنے لگی
وہ لڑکا کون تھا؟ اب کی بار وہ تلخی سے بولا
میرا دوست وہ مزے سے بولی
شٹ اپ شرم نہیں اتی تمھیں وہ غصے سے بولا
شرم کس بات کی؟ سب کے ہوتے ہیں میں کوئی اکلوتی تو نہیں وہ اب کی بار تھوڑی تلخی سے بولی
بکواس بند کرو آجکل بہت خراب ہو رہا ہے تمھارا دماغ غصے سے بولا آئیندہ نہ نظر آؤ اس کے ساتھ وہ وارننگ دیتے ہوئے بولا
کیوں نہ نظر آؤں پیار کرتی ہوں
اسکی بات پوری ہونے سے پہلے شاہمیر نے ایک زناٹے دار تپھڑ اسکے منہ پر مار دیا وہ حیرت سے اسکو دیکھنے لگی
تم… تم نے مجھے تھپڑ مارا؟ وہ بے یقینی سے بولی
جی ہاں اب اس تھپڑ کو یاد رکھنا
تمھاری ہمت کسے ہوئی وہ چلا کر بولی مجھ پر ہاتھ اٹھانے کی تمھیں کس نے اجازت دی وہ تو جیسے پھٹ پڑھی تھی
مجھے کسی کی اجازت کی ضروت نہیں آئندہ دیکھوں تمھیں اس کے ساتھ پھر دیکھنا
آخر دکھا دی نہ اوقات اپنی
آغا احسان خان کے پوتے ہو اسی پر جاؤ گے نہ آخر تم لوگ سمجھتے کیا ہو خود کو عورت کو پیر کی جوتی سمجھتے ہو عورت کو کم نہ سمجھنا تم سمجھے میں کوئی پچھلے زمانے کی لڑکی نہیں جو آرام سے سب برداشت کرلوں گی وہ
غصے سے روتے ہوئے بولی اور اندر چلی گئی اور وہ اسکی باتوں پر دھیان دینے لگا
جاری ہے