پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بلیک روز سمرین شاہ قسط نمبر 46 ویسے کیسا ل…

???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 46

ویسے کیسا لگا ہمارا چھوٹا سا یونی ۔”
اب ساروں کے واپسی کا وقت ہوگیا تھا ۔ سب اپنے گھروں کی راہ لے رہے تھے کیونکہ سب کے پاس اپنے ٹرانسپورٹ سسٹم تھا ۔ عون نے ہما سے دریافت کیا کہ وہ اب تک کیوں نہیں گئی ۔ ہما نے کہا اسے لینے آئے گا تھوڑی ہی دیر میں ۔وہ اس کے خاطر رُک گیا اور باتوں کے آغاز میں بولا ۔ہما مسکرائی پھر بولی ۔
"یہ چھوٹا ہے ابھی بھی آدھا رہتا ہے جو میں نے نہیں دیکھا ۔”
"دیکھ لے گی ابھی تو چار سال پڑے ہیں ، اور گھر میں آپ کے ساتھ کون ہوتا ہے ۔”
وہ اپنے کلائی کی گھڑی ٹھیک کرتے ہوے پوچھنے لگا ۔
"میری نانو اور میں ہوتے ہیں صرف گھر میں ۔”
"اور آپ کے پاپا ؟ ۔”
اس بات پہ ہما رُک گئی ، پہلا سوال ہی یہی بنتا تھا ۔ اور یہ ہی باعث شرمندگی تھی اس کے لئے اس کی شناخت آخر کیا ہے ۔ بیٹی کی تو شناخت اس کے باپ ، شوہر سے ہوتی ہے اور وہ دونوں چیز کسی کو نہیں بتا سکتی تھی ۔
"میرے ڈیڈ نہیں ہے ۔”
"او آئیم سوری مجھے ۔۔۔۔۔”
عون نے ہما کے سپاٹ لہجے پہ جلدی معذرت کی ۔ ہما نے نفی میں سر ہلایا ۔
"نہیں کوئی بات نہیں آپ کے گھر میں کون ہوتا ہے ۔”
وہ بینچ کے ٹیبل پہ ہاتھ پھیرتے ہوے بے ساختہ بولی ۔
"میں ، میری ممی اور میرا چھوٹا بھائی جلیل ، ڈیڈ آرمی میں تھے میں جب سات سال کا تھا تو ان کی اوپریشن کے دوران ہی شہادت پا لی ۔ خیر شروع میں تو دُکھ ہوتا تھا لیکن آئیم پراوڈ آف ہم ۔۔۔ میں آپ کا درد سمجھ سکتا ہوں ماں باپ ہونا کتنا ضروری ہے اور ان سے محروم لوگ ہی بہتر جان سکتے ہیں ۔”
"صحیح کہا آپ نے ۔”
ہما اُداسی سے بولی ۔
"یہ کون لینے آنے والا آپ کو ، لگتا ہے آپ کو بھول ہی گیا ہے ۔ ”
اس کی بات پہ ہما نے پہلو بدلا ۔ زلنین اسے بھولے گا ۔ ناممکن ۔
"آجائے گئے ، آپ کو رُکنے کی ضرورت نہیں ہے میں ویسے بھی نوٹس پڑھ لوں گی ۔”
"اُفوہ پہلے دن ساتھ ہی پڑھائے کئ ٹینشن اور ویسے بھی ہم دوست ہیں ۔ دوستوں کے لئے کچھ بھی انتظار تو بڑی عام سے چیز ہے ۔”
ہما کو ایک دم سے کچھ یاد آیا تھا ۔
"اب تو ہم دوست ہے نا مس ہما ۔”
"میں چھچھوڑا ایس پی بلیو جینز ہوں مس ہما۔”
"یار میں تو پولیس والا ہوں ، پہلا۔پولیس والا جو مجرم سے بھاگ رہا ہے ۔”
"لنڈی سو کیوٹ ۔۔۔ چلے مس ہما کیا یاد کریں گی آپ کا زلنین زوالفقار آپ کو وہاں بھی لے کر جائے گا ۔”
"پلیٹ توڑ کر اپنی فرسٹیشن نکالو ۔”
"ہما میں ہونا تمھارے ساتھ ۔”
"آہ میرا دوست کہاں چلے گئے تم ۔”
ہما نے اپنی آنکھیں زور سے بند کر کے کھولی پھر اس کی باتیں سُنے لگی ۔ عون واقعی فرینڈلی تھا ۔ اچھے تمیز دار لیکن وہ زلنین نہیں تھا جو سکون جو تحفظ جو دوستانہ احساس اسے زلنین سے ملتا تھا وہ کسی اور میں نہیں ملتا تھا ۔ اب تو وہ زلنین بھی بدل گیا ہے ۔
اس کے فون نے انھیں چونکانے پر مجبور گیا ۔
"لگتا آپ کو لینے والا آگیا ہے تو مس ہما کل ملتے ہیں ۔”
وہ مسکرا کر اُٹھا ۔ ہما نے ایک دم سر اُٹھا کر اسے دیکھا ۔
مس ہما ؟ زلنین کہتا تھا ۔ اس کی لہجے کے ساتھ ساتھ اس کی آنکھوں اور روے میں بھی اس کے لئے نرمی تھی مگر اب جنون اور پاگل پن کے علاوہ کچھ نہیں تھا ۔
وہ اُٹھ کر فون نمبر دیکھنے لگی زلنین کا ہی تھا۔ جو اب اس کی سوچ میں گُم ہونے کے باعث بند ہوچکا تھا وہ دوبارہ کال ملانے کے بجائے گیٹ کی طرف بڑھی تھی وہاں پہنچ کر اس نے اردگرد دیکھا تو حیرت سے اس کا منہ کھل گیا تھا ۔ زلنین کے بجائے جزلان آیا تھا ۔وہ اس وقت ریڈ ٹی شرٹ اور بلیو جینز میں ملبوس اپنے بڑھتے بالوں میں ہاتھ مارتا ہوا آگئے آیا ۔
"اسلام و علکیم ۔۔۔۔”ہما نے اسے سرتاپا دیکھنے کے بعد بولنے والی تھی کہ جزلان نے اس کے بولنے سے پہلے ہی بول دیا ۔
"وہ زلنین کو کام پڑ گیا تھا ۔ اس لئے اس نے مجھے بھیجا آپ کو لانے کے لئے ۔”
پہلے تو ہر چیز میں جتا رہا تھا میں آؤں گا یہ ہوگا یہ کرنا وہ کرنا آپ کام پر مجھے لانے کی بھی توفیق نہیں تھی ۔
اس نے سر جھٹکا اور خاموشی سے اس کے ساتھ چلنے لگی ۔
"ویسے آپ کی یونی میں پہلا دن کیسا رہا ۔”
کن وہ سیٹ میں بیٹھ گئے تب کار سٹارٹ کرتے ہوے ہما کو بولا جو بیلٹ باندھ رہی تھی ۔ ہما نے جزلان کو دیکھیے بغیر "اچھا ۔”کہا ۔
"ڈیٹس نائس میں جانتا ہوں امریکہ کی پڑھائی سے مختلف ہوگا لیکن فکر نہ کرے ہماری انسیٹیوٹ بھی کمال کی ہیں ۔”
ہما نے سر کو تھوڑا سا ہلایا تھا ۔
"آپ غصہ تو نہیں ہیں ۔”
اس کی بات پر ہما نے اپنا سر اُٹھا کر اسے دیکھا ، اس کی نظریں روڈ کی طرف تھی البتہ وہ کن آنکھیوں سے ہما کے تاثرات دیکھ رہا تھا ۔
"مجھے بھلا کیوں غصہ آئے گا ۔”
"وہ زلنین ۔۔۔۔۔”
"دیکھیں جزلان صاحب ۔۔۔ یہ بات آپ کو بھی معلوم ہے کہ زلنین نے میرے سے زبردستی نکاح کیا ہے میں نے نہیں کیا جو میں اس کے نہ آنے پر ناراض یا غصہ ہوں اگر آپ کا بھائی نے کہا پوچھنے کے لئے تو برائے مہربانی بتادیں انھیں کہ ایسی کوئی بات نہیں ہے اور نہ ہی آئیندہ خوش فہمی رکھیے۔
بے انتہا سنجیدگی سے کہتے ہوے وہ اب کھڑکھی کی طرف دیکھنے لگی تھی ۔جزلان تو بالکل خاموش ہی ہوگیا ۔ یہ کچھ زیادہ ہی بد گمان ہے زلنین سے اب آگئے کیا ہوگا ۔وہ بس سوچتا رہ گیا ۔اگر میں ہما کو ابھی بتادوں کہ اس کے بابا کون ہیں اور وہ اس وقت تمھارے گھر میں موجود ہیں ۔ نہیں زلنین سے بھی پٹے ، چاچو نے بھی حشر کردینا ہے ۔ رہنے دو یہ جانے ان کے کام ۔
سوچوں سے نکل کر وہ اب گھر کی طرف بڑھ رہا تھا ۔
جبکہ ہما اتنی تھکی ہوئی تھی اس نے سیٹ پر سر ٹکا کر اپنی آنکھیں موند لی تھیں ۔
※※※※※※※※※※※※※
"یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں چاچو ۔”
جزلان کھانا کھا رہا تھا تو فائیق اس کے پاس آیا تھا اور ایسی چند اِدھر اُدھر کی بات کرنے کے بات اس نے جو بات کہی تھی جس سے جزلان کا حیرت سے منہ کھل گیا ۔
"آہستہ کسی کو کچھ پتا نہیں چلنا چاہیے اور زلنین کو تو بالکل بھی نہیں ۔”
"اب ان کی شکل کی باڈی ۔”
"تم نے ایک مجسمہ بنانا ، ویسے بھی انسان کا جسم ٹھنڈا ہوجاتا ہے یا ایک منٹ میں بھیا کی ایک کتاب لاتا ہوں اس میں ایسا کوئی چیز ہے بے شک تم کسی مرے ہوے انسان کی باڈی لے لو اس کو تھوڑا نانو والا تاثر تو اس کو زخمی کردو ۔”
"چاچو بہت بھونڈا پلان ہے اپ کہہ رہے ہیں وہ گھر میں موجود ہو اوپر سے ان کا جسم ہما کو ایسا دکھایا جائے کہ ان کی موت طبعی تھی لیکن جب پولیس آئے تو وہ خود بخود ہی زخمی ہوجائے واہ اس سے بہتر ہے رہنے دے ۔”
"جزلان جو میں نے کہا ہے اسے دھیان سے سُنو میں نہیں چاہتا ہما کو کسی قسم کا ٹروما ہو ، وہ اگر انھیں ایسی حالت میں دیکھا تو اس کے زہن پر اثر کریں گا ۔”
وہ کاؤنٹر پہ ہاتھ سے کچھ پیٹرن بناتے ہوے بولا ۔جزلان نے پُرسوچ نظروں سے انھیں دیکھا ۔
"لیکن آپ یہ سب کیوں کررہے ہیں اس کے پیچھے کوئی وجہ ۔”اس نے اپنے ٹھوڑی کو کھجاتے ہوے کہا ۔
"وجہ بتانا میں ضروری نہیں سمجھتا ۔”
"دیکھیے چاچو آپ رسکی کام کررہے ہیں ، نہ صرف آپ پھنسے گئے میں بھی الٹا لٹکوں وہ بھی زلنین کے ہاتھوں ۔”
"زلنین اتنا کچھ نہیں کہے گا ۔”
"آپ کو کیوں لگتا ہے کہ وہ کچھ کیوں نہیں کہے گا ۔ اس نے ایک آنسو ہما کا دیکھنا ساری دُنیا کو آگ لگا دینی ہے اس نے ۔”
ایک دم اس کی پھسلتی ہوئی زبان سے یہ بات نکل گئی ۔فائیق ایک دم ٹہر گیا اور حیرت سے اسے دیکھا ۔ جزلان نے اپنے آپ کو کوسا ۔
"کیا کہا تم نے ۔”
"کچھ نہیں میں زرا آیا ۔”
"جزلان ! رُک جاو ۔”
فائیق کی دھاڑ میں انسان بنے کے باوجود بھی کمی نہیں تھی اور آنکھیں بھی ویسے لال ہوجاتی کھبی کھبار تو جزلان کو لگتا وہ بدلے نہیں وہ وہی ہیں ۔
وہ نروس سا ہوکر دوبارہ سٹول پہ بیٹھ گیا ۔
"اب سیدھے سیدھے مجھے ساری بات بتاو ۔”
"ام کیا بتاوں ۔”
"جو کہہ رہا ہوں اس کو جواب دو ۔”
"وہ زلنین ۔۔۔ میرا مطلب ہما کا بہت اچھا دوست ہے ۔”
اس نے ڈرتے ہوے کہہ کر چاچو کو دیکھا جو بڑی سنجیدگی سے اسے دیکھ رہے تھے ۔
"اچھا ! یہ کب ہوا ۔”
"دو دو ہفتے پہلے ۔”
"کیسے ملاقات ہوئی ۔”
"مجھے کیا پتا چاچو ۔”وہ جنھجھلایا
"میں سارے پتے شتے کھول دوں گا سیدھے سیدھے بتاو ۔”
"اب نیبر ہیں ملاقات تو ہوجاتی ہیں ایسی کوئی چلتے پھرتے ہوگی ۔”
"زلنین پہلے سے ہما کو جانتا تھا ۔”
"نہیں یہی اس نے آتے ہوے دیکھا انھیں ۔”
"وہ کیا جانتا ہے ۔”
"کیا ۔”
"کہ ۔۔۔۔۔۔۔۔”
اس سے پہلے وہ کچھ کہتا کشف اندر داخل ہوئی تھی ۔
"او برادر صاحب آپ ۔۔۔ خیریت ہے ۔”وہ اپنے لال لپ سٹک سمیت کالے گاون میں بھی اس عمر میں قیامت ڈھا رہی تھی ۔ فائیق نے سر اُٹھا کر انھیں دیکھا تو سنجیدگی سے بولا ۔
"جی خیریت ہے ۔”
"کیسے آنا ہوا ۔”وہ آگئے بڑھ کر کاؤنٹر کے قریب آئی ان کے بالوں کے بال چلنے اور جھٹکنے کے باعث آگے آگئے تھے ۔
"جزلان میں اس وقت میٹنگ بھی جارہا ہوں رات کو میرا کام ہوجانا چاہئیے ۔”
بہن کو بنا جواب دیے وہ سنجیدگی سے کہتے ہوے اُٹھے اور کوٹ کے بٹن دبائے بے اختیار مڑ گئے ۔
"انھیں کیا ہوا موڈ آف لگ رہا ہے اور یہ کس چیز کی بات کررہے ہیں ۔”
پھوپھو کو کوئی اور کام ہی نہیں ہے ۔
"پھوپھو کہاں کی تیاری ہے ۔”اس نے بات بدلتے ہوے ان دھیان کسی اور طرف بٹایا ۔ پھوپھو چونک اُٹھی پھر اسے اور اپنے حلیے کو دیکھا
"کہی کی بھی نہیں کیوں اور ویسے بھی میں کہی ایسے تیار ہوکر باہر جاوں گی ۔”
"یہ آپ کی نو تیاری ہے ۔ ہممم اگر آپ تیار ہونگی تو دلہن کو جوڑا اور بیس کلو کا میک آپ کریں گی ۔”
اس کے شرارت سے کہنے پر پھوپھو تپ اُٹھی ۔ ان کو چھیڑتے ہوے جزلان کے دل میں آیا کہ زلنین کو اگر پتا چلا میں اس پلان میں شامل ہوں تو پھر اللہ ہی خافظ ہے میرا ۔کچھ سوچتے ساتھ اس نے جاکر ایک لاش کا انتظام کیا ۔ پھر اس نے نانو کی شکل جیسا ماسک لیا اور بڑی مہارت سے اپنا کام کر کے وہ ہما کے گھر چھوڑ آیا تھا اور پھر جو ہوا تھا وہ آپ سب کے سامنے تھا ۔
••••••••••••••••••••
زلنین گھر کی طرف پہنچا تھا ۔ تو اس نے بیل دی اندر تو وہ ویسے بھی آسکتا تھا لیکن کچھ فورمیلیٹی کرنے میں کیا حرج ہے ۔
اس نے پانج منٹ ویٹ کیا لیکن کوئی نہیں آیا ۔
اس نے دوبارہ بیل بجائی ۔۔۔۔ مگر وہی دس منٹ گزر گئے کوئی نہیں آیا ۔ یہ سب اس نے جلدی کرنا تھا ورنہ اس سے پہلے ہما پہنچ جائے ۔دو تین بار یہی کرنے کے بعد اسے گڑبڑ کا احساس ہوا ۔
اس نے بیل کے بجائے سیدھا اندر داخل ہوا ۔
"چاچو ۔۔۔۔۔ ام نانو ۔۔۔۔ کوئی ہے ۔”
اس نے اونچی آواز سے انھیں ایک وقت میں پکارا لیکن کوئی جواب نہیں زلنین کو اپنے ایک قدم من من کے محسوس ہورہے تھے ۔
وہ ایک دم چونک کر چلتا ہوا ڈرائینگ روم آیا تو جو اس کے سامنے منظر تھا وہ اس حقیقی معنوں میں اس کے پیروں تلے سے زمین نکل گئی تھی ۔
نانو زمین پر منہ کے بل گری ہوئی تھی ۔ فائیق اس کے فائیق چاچو نے ان کی گردن پر پاؤں رکھ کر ان کے بال کھینچ کر حقارت سے انھیں دیکھ رہے تھے اور وہ کچھ دوسری زبان میں کہہ رہے تھے ۔ ان کی آگ رنگ آنکھیں زلنین کی سمیت بھری ۔ تو ان کے چہرے پہ بڑی مکار مسکراہٹ آئی ۔
"ولکیم زلنین ولکیم بڈی ۔۔۔۔۔”
ان کی چیر پھارتی ہوئی آواز پورے سماعتوں میں گونج رہی تھی ۔نانو نے سسک کر اپنا زخمی چہرہ اُٹھایا ۔
"یہ یہ سب تم ۔۔۔”
زلنین نے ایک دم نیچے پھر سر اُٹھا کر دھاڑتے ہوے ٹوٹے پھوٹے الفاظ میں کہا ۔ اس کے چاچو نے اس کے چاچو نے پھر اس کا اعتماد توڑا جو اب صحیح سے جڑا بھی نہیں تھا ۔
"کیوں بھتیجے صاحب میں نے سوچا ساتواں قتل آپ کے سامنے کروں وہ بھی اس عورت ۔ (دباو بڑھا ) نانو کی چیخے نکلی ۔ جس نے میری شفق کو مجھے سے چھینا میری شفق کو اپنے عبرت ناک موت تک پہنچایا ۔ میں اس زندہ گاڑ دوں گا ۔”
اس سے آگئے وہ کچھ کرتے زلنین نے پھرتی سے انھیں فورس کے تحت دھکا دیا اور دور دیوار پہ جاکر ٹکرایا ۔
اب زلنین کی شکل بھی بدل گئی تھی ۔ آج اس زندگی میں کھبی اتنا غصہ نہیں آیا تھا جتنا آج آیا تھا آج زندگی کھبی اتنی نفرت نہیں ہوئی تھی اس شخص سے۔ آج اس نے فیصلہ کر لیا تھا اس گندی نالی کے کیڑے والی مخلوق کا خاتمہ کر دیں گا ۔ اس نے ایک مکا ان کے چہرے پہ مارا ۔
وہ پیچھے کو جاکر لگے ۔
"تمھیں آج میں ختم کردوں گا ۔”
وہ پاگلوں کی طرح انھیں مارنے لگا ۔ فائیق نے اس کا جبڑا پکڑا اور دور جاکر اس پھینکا وہ کمرے سے باہر اگر ٹیبل پہ جاکر گرا ۔
"ختم تو میں تمھیں کروں گا ۔”
ان کی شکل بھی خوف ناک ہوگئی ۔ آنکھیں نکل کر باہر آگئی تھی ۔ آواز عجیب خوفناک ہوگئی تھی ۔ پیچھے کی دیوار ٹوٹنے کے باعث تیز بارش کا پانی اندر آنے لگا تھا ۔ ان کی گردن الٹی ہوگئی تھی بالوں نے ان کے ابھرتے خوفناک چہرے کو چھپا دیا لیکن اس کے باوجود بھی ان کی سفید اور کالی آنکھیں بالوں کے باہر تک آرہی تھی ان کے ۔ ناخن اتنے لمبے ہوگئے تھے کہ وہ دیکھنے میں ناخن کوئی الا ہی معلوم ہورہا تھا ۔ بادل کی گرجنے میں مزید تیزی آگئی تھی جس سے درو دیوار ہلنے لگی تھی ۔
وہ آگئے بڑھے اور زلنین کے چہرے پر زور سے وار کیا ۔ زلنین چیخ پڑا ۔
"میری معاملے میں جو آئے گا اس چیڑ کے رکھ دوں گا ۔”
ایک اور وار ۔ زلنین کی گردن سے شعلے بڑھکنے لگے تھے ۔ نانو نے ہمت کر کے اُٹھنے کی کوشش کی لیکن ان کی گردن پہ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ کوئی پتھر رکھ دیا ہے ۔ تکلیف سے ان کی آنکھیں سرُخ ہوگئی تھی ۔ اور چہرہ تکلیف کی باعث زرد پڑ گیا تھا ۔ ان کو سمجھ نہیں آئی تھی کہ اچانک ایک دم سے ۔۔۔۔ فائیق کو ہوا کیا ہے وہ تو بالکل ٹھیک تھا اور وہ تو انسان تھا تو یہ کیا تھا ۔اس سے قبل تیسرا وار وہ زلنین پہ کرتے ۔ زلنین نے ان کی ٹانگیں پکڑ کر زور سے گھما کر لاوئنج کی طرف پھینکا اور وہ سیدھا ٹی وی پہ جاکر گرا اور زلنین اس سے اونچا دھاڑا کہ اس کی دھاڑ کی بدولت ساری تصویر اور پینٹنگز ٹوٹ کر گر گئی ۔
"میری بیوی اور اس کے گھر والوں کے معاملے میں گھسے گا تو میں بھی اس کا ریشہ ریشہ الگ کردوں گا یو بلڈی ۔۔۔۔۔ وہ تیزی سے اس کی طرف آیا اور ایک مکا اس کے منہ پہ مارا ۔
اس کی ایک مکے میں اتنی طاقت تھی کہ پرمیس کا سر شدت سے گھوم اُٹھا تھا مگر اس جادو میں زیادہ طاقت تھی جو اس پر حاوی تھی ۔ اس نے زلنین کی پیٹ پہ اپنے ناخن گھسائے ۔ زلنین چیخ کر پیچھے ہوا ۔
"ریشہ تو میں تمھارا الگ کروں گی زلنین ۔”وہی کان پھاڑ دینے والی آواز ۔۔۔۔
زلنین نے اس کی کروں گی پہ غور نہیں کیا تھا اس نے سامنے پڑا واز دیکھا اور آنکھوں کے اشارے سے اپنے پاس لاکر سیدھا فائیق کے سر پہ مارا ۔
فائیق کہ ایک بار پھر قدم ڈگمگائے ۔
•••••••••••••
اپنے علاقے میں داخل ہوتے انھیں موسلادھار بارش اور تیزی اندھی طوفان کا سمانا کرنا پڑا ۔ اس سمیت دوپہر کے باوجود اتنا اندھیرا چھا گیا تھا اور پُراسرار ماحول بنا رہا تھا ۔ ہما کو کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا ۔
جزلان نے اس کا اضطراب محسوس کر لیا تھا ۔تو اسے تسلی دیتے ہوے بولا ۔
"ایسا موسم ہر سال آتا ہے ۔ آپ پریشان نہ ہوے ۔”
"لیکن اتنا خراب موسم ۔۔۔۔ اسلام آباد میں تو بالکل ٹھک تھا ۔ ”
"بس یہ علاقہ ایسا ہے کہ پتا ہی نہیں چلتا کب دھوپ آئی کب بادل ، کب برسات اور کب بہار ۔۔۔۔ ”
وہ موڑ کاٹ رہا کر بولا ۔ پربت کے اس پاڑ دیکھتے جہاں ان کا گھر موجود تھا وہاں تو بہت زیادہ ہی اندھیرا تھا ۔ خوف نے ہما کو اندر تک جھنجھوڑ دیا تھا ۔ پتا نہیں کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا جیسے بہت کچھ ہوگیا تھا اور وہ اس سے لا علم تھی ۔ زلنین وہ تو ٹھیک ہوگا اور نانو انھوں نے ناشتہ تو کر لیا تھا اور کہا تھا تھوڑی واک کر کے گھر ہی آجاوں گی ۔ وہ تو ٹھیک ہوگی نا ۔ انھوں نے دوائی اور کھانا تو لیا ہوگا یا اللہ میرے اندیشے غلط ثابت کرنا میں دوبارہ نانو کو کھونا نہیں چاہتی ۔اس نے دل سے دعا کی ۔
"جزلان بھائی آپ گاڑی احتیاط سے چلائے گا ۔”
اس نے مڑ کر جزلان کو کہا نو وریز ۔ ایک دم سے طوفان کے باعث بجلی کی کڑک پڑی جو سیدھا جاکر پائن کے درخت کو ٹکڑائی شاد اس کی جڑیں مضبوط نہیں تھی اس لئے فوراً تیز ہوا اور بجلی کی جھٹکوں کے زد میں وہ آخری کونے میں تقریباً لٹکا ہوا ٹوٹ کر گاڑی پہ گرنے لگا ۔ ہما کی چیخے نکل گئی جزلان پہ بھوکلا گیا ۔ اس سے سمجھ نہیں آئی کہ کیا کرے اس سے قبل وہ اس پائن کے درخت کو اپنے گاڑی کے اوپر گرنے سے روکتا ۔
ہما کی دل نے کہا اس درخت کو دیکھو اور اللہ پہ بھروسہ رکھو یہ تمھارے قریب نہیں آئے گا ۔ پتا نہیں کون سا احساس تھا جو اس کے اندر گزرا تھا اور اس نے دیکھا پھر اس نے جزلان کی سٹیرنگ کو دیکھا اس نے تیزی سے سٹیرنگ کو پکڑا اور جزلان کے بازو کو روکا ۔
"بریک مت دبائے گا سپیڈ بڑھائے ہم گزر جائے گئے ۔”
جزلان نے جھٹکے سے دیکھا ہما کی گرفت بڑی عجیب تھی ایسی تو ہماری ۔۔۔ نہیں کیا سوچ رہا ہے ۔
اور اس نے بریک کو دبائے بغیر سپیڈ بڑھائی اور وہ تیزی سے گزر گئے اور وہ درخت نیچے جا گرا ہما ایک دم ہوش میں آئی اس نے حیرت سے ڈرتے ہوے اردگرد دیکھا ۔
"تھینک گاڈ ہم بچ گئے ، ورنہ سیدھا اللہ کو پیارا ہوجانا تھا ابھی تو میں نے نماز بھی نہیں پڑھنی شروع کی ٹھیک یو ہما تمھاری عقل سے بچ گئے ۔”
وہ تشکر سے اسے دیکھتے ہوے بولا ہما نے ناسمجھی دے اسے دیکھا پھر اردگرد کا جائزہ لیا بارش اور موسم اب بھی ویسا تھا ۔ ابھی پائن کا درخت گرا تھا اور درخت کہاں گیا ۔یا اللہ یا اللہ مجھے ہوش ہو حواس میں رکھنا ۔ اس نے سر جھٹکتے ہوے زلنین کو فون کرنے کا ارادہ کیا ۔
جاری ہے