مشہور شاعر ساغر نظامی نے کسی مشاعرے میں ایک خاتون …
مشہور شاعر ساغر نظامی نے کسی مشاعرے میں ایک خاتون کو دیکھا اور حسبِ عادت ہزار جان سے اس پر مائل ہو گئے ۔ مشاعرے کے بعد موصوف اس خاتون کے پاس پہنچے اور کہنے لگے ۔
“ اے دشمن ِ ایمان و آگہی ! کیا تم یہ گوارا کروگی کہ میرے دل کے مرتعش جذبات تمہارے پاکیزہ عطر بیز تنفس کی آمد شد سے ہم آہنگ ہو سکیں ۔“
بے چاری حسینہ اس انداز ِ بیان کو بلکل نہ سمجھ سکی اور
حیرت سے بولی:“ آخر تم کہنا کیا چاہتے ہو ؟“
اب باکمال شاعر نے حقیقت پسندانہ انداز ِ بیاں میں کہا ۔
“ میں چاہتا ہوں ، تم مجھ سے شادی کرلو اور میرے بچوں کی ماں بننا گوارا کرو ۔“
حسینہ نے چند لمحے سوچا اور حیرت کے ساتھ دریافت کیا ۔“ کتنے بچے ہیں تمہارے ؟“
انتخاب :-: ابوالحسن علی ندوی