پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

مجھ پہ الزام ہے آہستہ خرامی کا متینؔ تیز چلتا ہوں …

مجھ پہ الزام ہے آہستہ خرامی کا متینؔ
تیز چلتا ہوں تو احباب کی رسوائی ہے!
…..
منفرد جدید لہجے کا شاعر
غیاث متین کا یومِ پیدائش
10 November 1942
غیاث متین (اصل نام سید غیاث الدین) کی تاریخ پیدائش10 نومبر1942ء ہے
.
خیال آگ ہے ، شعلہ ہے فکر ، لَو ، الفاظ
یہ سب ہنر ہیں تو پھر اس ہنر میں ہم بھی ہیں
…..
تم نے پوچھا ہے تو بس تم کو بتاتا ہوں متینؔ
صبح ہوتی ہے کہیں ، شام کہیں ہوتی ہے !
…..
خشک دریاوں کو پانی دے گیا
یاد کا موسم ‘ نشانی دے گیا
خواب کے سارے پرندے اُڑ گئے
وقت ‘ تعبیریں پُرانی دے گیا
…..
وقت ہونٹوں پہ دعا بن کے لرزتا ہے متینؔ
آج کھل جائے گا وہ بابِ اثر لگتا ہے
…..
اپنی ہی ذات کے اندر کا سفر خوب سہی
قاف تا قاف سفر ہو ، تو سفر لگتا ہے !
…..
کاغذوں کے ٹکڑوں سے آئینہ بناتے ہیں
ہم ہیں کیسے دیوانے ، کیا سے کیا بناتے ہیں
تتلیوں کے پَر جیسے خواب ہیں متینؔ اپنے
ہاتھ بھی نہیں آتے ، سلسلہ بناتے ہیں
…..
دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیں
وقت آوارہ ہے ، ٹھنڈی چھاؤں میں سوتا نہیں
…..
میں نے چپکے سے کہی ، اک بات اس کے کان میں
اس نے اپنے ہاتھ سے گل کردیا ہنس کر چراغ !
…..
لہجے کو پھول ‘ لفظ کو جُگنو ‘ اگر کریں
وقتِ رَواں کے ساتھ معانی ‘ سفر کریں
…
موسم ‘ پرندے ‘ دھوپ کی دیوار ‘ شب چراغ
قصہ طویل ہونے لگا ‘ مختصر کریں
….
آئینہ بن کے بات کرتی دھوپ
دِل کی دیوار پر برستی دھوپ
…
اکیلا گھر ہے ‘ کیوں رہتے ہو ‘ کیا دیتی ہیں دیواریں
یہاں تو ہنسنے والوں کو ‘ رُلادیتی ہیں دیواریں
…
چڑھتے ہوئے دریا ہوں کہ سوکھی ہوئی نہریں
رکھتے ہیں تِرے سر ‘ سبھی الزام ‘ سمندر
…
عکس جس کو تم سمجھتے ہو متینؔ
آئینے کے بھی ہے اندر آئینہ
…
کیوں کسی کو ڈھونڈتے ہو ، ہاتھ میں لے کر چراغ
اب کہاں وہ گاؤں ، ہوتے تھے جہاںگھر گھر چراغ
….
خیال آگ ہے ، شعلہ ہے فکر ، لَو ، الفاظ
یہ سب ہنر ہیں تو پھر اس ہنر میں ہم بھی ہیں
🍁
میں اڑنا سکھاؤں گا تجھ کو مگر
تو پانی پہ چلنا سکھا دے مجھے
🍁
تم نے پوچھا ہے تو بس تم کو بتاتا ہوں متینؔ
صبح ہوتی ہے کہیں ، شام کہیں ہوتی ہے !
🍁
خشک دریاوں کو پانی دے گیا
یاد کا موسم ‘ نشانی دے گیا
خواب کے سارے پرندے اُڑ گئے
وقت ‘ تعبیریں پُرانی دے گیا
🍁
وقت ہونٹوں پہ دعا بن کے لرزتا ہے متینؔ
آج کھل جائے گا وہ بابِ اثر لگتا ہے
🍁
اپنی ہی ذات کے اندر کا سفر خوب سہی
قاف تا قاف سفر ہو ، تو سفر لگتا ہے !
🍁
کاغذوں کے ٹکڑوں سے آئینہ بناتے ہیں
ہم ہیں کیسے دیوانے ، کیا سے کیا بناتے ہیں
تتلیوں کے پَر جیسے خواب ہیں متینؔ اپنے
ہاتھ بھی نہیں آتے ، سلسلہ بناتے ہیں
🍁
دھوپ کا احساس جانے کیوں اسے ہوتا نہیں
وقت آوارہ ہے ، ٹھنڈی چھاؤں میں سوتا نہیں
🍁
میں نے چپکے سے کہی ، اک بات اس کے کان میں
اس نے اپنے ہاتھ سے گل کردیا ہنس کر چراغ !
🍁
لہجے کو پھول ‘ لفظ کو جُگنو ‘ اگر کریں
وقتِ رَواں کے ساتھ معانی ‘ سفر کریں
🍁
موسم ‘ پرندے ‘ دھوپ کی دیوار ‘ شب چراغ
قصہ طویل ہونے لگا ‘ مختصر کریں
🍁
آئینہ بن کے بات کرتی دھوپ
دِل کی دیوار پر برستی دھوپ
🍁
خوشبو ، مثالِ برق ، چمک جائے گی متینؔ !
لہجے کے پھول ، شاخِ زباں پر کھلاکے دیکھ
🍁
نیند کب اچھی لگی کب جاگنا اچھا لگا
میری آنکھوں کو وہی اک آئینہ اچھا لگا
جب بھی بازاروں سے گزروں تو مجھے پہچان کر
آئینوں کا میری جانب دیکھنا اچھا لگا
جانتے ہیں، رنگ اپنا ہے، نہ پر اپنے مگر
تتلیوں کے پیچھے پیچھے دوڑنا اچھا لگا
شہر کب آئے، کہاں ٹھہرے ہو، یہ کیا حال ہے
اُس کا مجھ کو روک کر یہ پوچھنا اچھا لگا
خشک پتّے ہیں، ہَوا اِن کو اڑا لے جائے گی
دشمنوں کو دیکھ کر یہ سوچنا اچھا لگا
اُس کی آنکھوں میں کچھ ایسی بات تھی جس کے سبب
شام ہوتے ہی مجھے گھر لوٹنا اچھا لگا
دھوپ ایسی تھی کہ دروازے پر آ کر رُک گئی
میرے گھر کو بارشوں کا آسرا اچھا لگا
رات کاٹو، اجنبی شہروں میں تو محسوس ہو
کیسے ہم کو جنگلوں میں جاگنا اچھا لگا
ورنہ منظر ہی کوئی ہوتا نہ پسِ منظر متینؔ
اِس زمیں سے آسماں کا فاصلہ اچھا لگا……!!!
🍁🍁🍁
…………………………….