
لَوگ اُٹھتے ہیں جَب تیرے غَرِیبوں کو جَگانے
سب شَہر کے زَردار پہنچ جاتے ہیں تھانے
کہتے ہیں یہ دولت ہمیں بَخشی ہے خُدا نے
فَرسُودَہ بہانے وہی اَفسانے پُرانے
اے شاعرِ مَشرِق یہی جُھوٹے یہی بَدذات
پِیتے ہیں لَہُو بَندۂ مَزدُور کا دِن رات۔۔۔!
حبیب جالبؔ