پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

قسط نمبر 13 جنت کے پتے …

قسط نمبر 13
???? جنت کے پتے ????

شام میں فاطمہ بیگم نے اس کے کمرے میں جھانکا۔۔۔ حیا اٹھو ۔۔ کتنا سوؤو گی۔۔؟؟ روحیل کا فون آیا ھے امریکہ سے۔۔ وہ جو چہرے پر بازو رکھے لیٹی تھی۔ کرنٹ کھا کر اٹھی۔۔ روحیل کا ؟؟ کیوں۔۔ کیا کہہ رہا ھے؟؟
اس کے زہن میں خطرے کا الارم بج رہا تھا۔۔۔ کہہ رہا ھے کہ اسے تم سے بات کرنی ھے۔۔ وہ کہہ کر آگے بڑھ گئیں۔۔ اور وہ شل سی بٹیھی رہ گئی۔۔۔ سکون کی ندی میں زور سے پتھر آگرا تھا۔۔ روحیل امریکہ میں تھا اور وہاں پر عموما لوگ ہر وقت ہی آنلائن رہتے تھے۔۔ پھر ایسے میں اس کی نگاہوں سے اس ویڈیو کا گزر جانا بھی عین ممکن تھا۔۔۔
افف خدایا وہ کیا کرے؟؟
اس نے پیروں میں سلیپرز ڈالے اور مرے مرے قدموں سے چلتی ھوئی باہر لاؤنج میں آئی۔۔ کریڈل کے ساتھ الٹا رسیور پڑا تھا۔۔ اس نے کپکپاتے ہاتھوں کے ساتھ ریسور اٹھا کے کان کے ساتھ لگایا۔۔
ہ ہیلو۔۔۔
ہیلو حیا کیسی ھو ؟؟ روحیل کی آواز میں گرم جوشی تھی وہ کچھ اندازہ نہیں کر سکی۔۔۔
ٹھیک۔۔ تم۔۔ تم ٹھیک ھو۔۔ ایک دم فٹ ۔۔ میں نے تمہیں مبارکباد دینی تھی۔۔۔ اس کا دل زور سے دھڑکا ۔۔ کیا وہ طنز کر رہا تھا۔۔۔؟؟
کک۔۔ کس بات کی؟
بھئی تم ترکی جا رہی ھو۔۔۔۔ اور کس بات کی بھلا۔۔۔
اوہ اچھا ۔۔ اس کی اٹکی ھوئی سانس بحال ھوئی۔۔ وہ نڈھال سی صوفے پر گری۔۔ ہاں جا رہی ھوں تھینک یو سو مچ۔۔۔ ان گزرے تین دنوں میں وہ یہ بات بھلا چکی تھی۔۔۔کب تک جانا ھے؟؟ وہ خوشی سے پوچھ رہا تھا۔۔ جنوری کے اینڈ یا فروری کے شروع میں۔۔۔۔
تو کیا ادھر تم سبھین پھوپھو کی فیملئ سے ملو گی؟؟ پتا نہی ابھی سوچا نہیں ھے۔۔ اس کے پاس اس وقت سوچنے کے لیئے زیادہ بڑے مسائل تھے۔۔۔
کیا بات ھے ۔۔ تم اب سیٹ لگ رہی ھو؟؟؟ وہ ذرا پریشان ھوا۔۔۔ ارے نہیں وہ فورا سنبھلی اور پھر ادھر اُدھر کی باتیں کر کے خؤد کو نارمل ظاہر کرنے میں کامیاب ھوگئی۔۔۔۔ فون بند ھوا تو وہ ارم کی طرف چلی گئی۔۔۔ وہ تکیہ منہ پر رکھے لیٹی تھی۔۔۔ یوں سر منہ لپیٹ کر بیٹھنے سے کچھ نہیں ھو گا۔۔۔ تو کیا کریںَ؟؟؟ ارم نے تکیہ پھنکا اور اٹھ بیٹھی۔۔۔ سب سے پہلے تو دونوں گھروں کے کمپیوٹر پہ ویب سائٹ بلاک کرتے ھیں۔۔۔۔ تاکہ کم ازکم گھر والوں کو تو نہ پتہ چلے۔۔۔۔ پھر اسکا کوئی مستقل حل سوچتے ھیں۔۔ ٹھیک ھے چلو!
امید کا سر دیکھ کر ارم اٹھ کھڑی ھوئی۔۔ بنا کسی وقت کے جب وہ تمام کمپیوٹرز پہ اس ویب سائٹ کو بلاک کر چکیں تو صائمہ تائی نے آکر بتایا کہ رات میں ارم کو دیکھنے تایا فرقان کے کوئی فیملی فرنڈ بمع خاندان آرہے ھیں۔۔۔ رسمی کاروائی تھی کیونکہ وہ رشتہ تو ڈھکے چھپے انداز میں مانگ ہی چکے تھے۔۔۔۔ حیا سب کچھ بھلا کر پرجوش ھوگئی۔۔۔۔
ہمارے دولہا بھائی بھی ساتھ ہی آئے ھیں۔۔۔۔حیا ڈرائنگ روم میں جھانک کر اندر کمرے میں آئی تو وہ منہ لٹکائے بیٹھی تھی۔۔۔۔
"تم ایسے کیوں بیٹھی ھو؟؟”
ارم نے آہستہ سے سر اٹھایا۔۔ سر پر سلیقے سے دوپٹہ جمائے وہ تیار بیٹھی تھی۔۔ ہاں آنکھیں ذرا ویران تھیں
دفع کرو اسے ۔۔ آؤ سب بلا رہے ھیں۔۔۔۔
لڑکے کو اسکی والدہ ماجدہ نے اندر بلایا ھے تمہیں دکھانے کے لیئْے۔۔ آؤ میں نے ہاتھ پکڑ کر اسے کھڑا کیا۔۔۔۔۔
اور ابا؟؟؟ ارم کی آنکھوں میں ذرا سی پریشانی اتری۔۔۔
ان سے اجازت لے لی ھے اور وہ باہر مردوں میں بیٹھے ھیں۔۔ وہ ارم کو ہاتھ سے پکڑے ڈرائنگ روم کی طرف لے آئی۔۔۔جالی دار پردے کے پیچھے وہ دونوں لمحے بھر کو رکیں تھیں۔۔۔
اندر صوفوں پہ صائمہ تائی، سونیا بیگم اور سونیا بھابھی بیٹھی تھیں۔۔۔ سامنے والے دو سنگل صوفوں پہ ایک نفیس سی خاتوں اور ساتھ میں ایک خوبرو سا نوجوان بیٹھا تھا۔۔۔ سامنے رکھی میز لوازمات سے سجی تھی۔۔۔۔ اور سونیا مہمانوں کو بہت کچھ پیش کرہی تھی۔۔۔۔
بس بھابی ہیں تو اپنی جیسے ہی بچی چاہیئے۔۔ باحیا۔۔ باپردہ صوم صلوت کی پابند۔۔۔۔ وہ خاتون مسکرا کر کہہ رہی تھیں۔۔۔
ارے مسز کریم ہماری ارم بنا سر ڈھکے کبھی گھر سے باہر نہیں نکلی۔۔

جاری ھے


Comments

جواب دیں