( غیر مطبوعہ ) رنگ اور نور سے خالی آگ ٹھنڈی آ…
( غیر مطبوعہ )
رنگ اور نور سے خالی آگ
ٹھنڈی آگ! مثالی آگ
سرد ہوائیں کہتی تھیں
روشن ہوجا، سالی آگ
تھا کوئی سات سمُندر پار
ہم نے آگ منگالی، آگ!
پھر سے تازہ ہوگئی ہے
برسوں دیکھی بھالی آگ
ہم نے نقلی لکڑی سے
آگ جلالی، جعلی آگ
کاغذ کے متوالوں کی
سب سے موٹی گالی، آگ
خود ہی آگ جلائی میں
خود گل زار میں ڈھالی آگ
یارب! مجھ میں روشن رکھ
آگ بجھانے والی آگ
( احمدؔ شہریار )
— with Ahmed Shehryar.