طلاق۔۔! غمزدہ چہرے سے مسکراتی پانچ سال کے بچے کی…
طلاق۔۔!
غمزدہ چہرے سے مسکراتی
پانچ سال کے بچے کی انگلی تھامے
وہ رہ رہ کے اپنی بھیگی آنکھوں کو
دوسروں سے چھپاتی ہے
تنہا کشتی دریا میں تیرتی جاتی ہے
بچہ اپنی ماں کے ساتھ
کہیں دور بہت دور جا رہا ہے
اس کے اندر چھپا اس کے باپ کا سایہ
اس کے معصوم ہاتھوں میں دبی چاکلیٹ کو
توڑے مروڑے جا رہا ہے
یہ ایک نظارہ
کئی جانی انجانی یادوں کو جگا رہا ہے۔۔!!
••••
شاعر : چانگ یے
مترجم : ندا فاضلی
حوالہ : ادبیات رسالہ
انتخاب و ٹائپنگ : احمد بلال
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3010005172563329