اخر پاکستان کا تعلیمی نظام اتنا بےکار کیوں ہے….!
میں پاکستان کی لاہور اسلام آباد اور کراچی کی متعدد نامور اور مایہ ناز سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے دورے کر چکا ہوں… جہاں میری معمول کے مطابق ملک کے بے شمار نامور پروفیسرز اور قابلِ اساتذہ سے ملاقاتیں ہوتی رہتی ہیں…. آج میں انہی مشاہدات اور اپنے تلخ جامعیاتی تجربات کی روشنی میں کچھ حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتا ہوں…
نرسری سے یونیورسٹی تک جہالت کی اندھیری سرنگ…
اس بدبخت تعلیمی نظام کا سب سے بڑا گھناؤنا مذاق یہ ہے کہ اس ملک کے معصوم بچوں کو نرسری سے لے کر میٹرک تک اور اس سے بھی آگے کبھی یہ معلوم ہی نہیں ہونے دیا جاتا کہ وہ پڑھ کس مقصد کے لیے رہے ہیں… کتابوں کے بوجھ تلے دبے ان بچوں کے ننھے ذہنوں کو کبھی یہ شعور ہی نہیں ملا کہ سوال کیسے کرتے ہیں؟ سوچتے کیسے ہیں؟ اور زندگی کا اصل مقصد کیا ہے؟ نتیجہ یہ ہے کہ نہ تو ان چھوٹے بچوں میں کوئی شعور پیدا ہو پاتا ہے۔۔ اور جب یہی بچے یونیورسٹیوں میں پہنچتے ہیں تو وہاں بھی فکری بانجھ پن کے مارے جاہلِ مطلق ہی رہتے ہیں… ہمارے تعلیمی اداروں نے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت رکھنے والے انسان پیدا کرنے کے بجائے ایسی روبوٹ نما بھیڑیں تیار کی ہیں جو اندھی تقلید اور جہالت کی دلدل میں دھنسی ہوئی ہیں….
سب سے پہلے میں یہ بات کہنا ضروری سمجھوں گا کہ اگر ہمارے ان پڑھے یا نام نہاد تعلیم یافتہ والدین کا دیا گیا گھٹیا ضابطۂ اخلاق ہی کل کائنات اصل اور مکمل ضابطہ ہے اور اس کے خلاف ایک لفظ بھی بولنا یا سوال کرنا سنگین جرم سمجھا جاتا ہے تو یہ بات عقل سے بالکل بالاتر ہے کہ پھر بچوں کو اپنا وقت اور پیسہ برباد کرنے کے لیے سکولوں اور یونیورسٹیوں میں کیوں بھیج دیا جاتا ہے؟ والدین تمام عمر اپنی اولاد سے یہ اعلیٰ ترین توقع وابستہ رکھتے ہیں کہ وہ ڈاکٹر انجینئر یا اسکالر بنے مگر ساتھ ہی یہ بزدلانہ امید بھی رکھتے ہیں کہ بچہ کبھی ان کے سامنے کوئی ایسی بات نہ کرے جو ان کی بنی بنائی فرسودہ اخلاقیات بوسیدہ عقائد اور نام نہاد اقدار کی دیوار سے ٹکرا جائے..
اگر اس جاہلانہ اصول کے تحت ہی زندگی بسر کرنا لازم قرار دے دیا جائے تو علم کا بنیادی مقصد ہی فوت ہو جاتا ہے… پھر بہتر یہی ہے کہ اولاد کو انسان ہونے کے حق سے ہی محروم کر دیجیے اور اسے محض ایک بے جان روبوٹ تصور کیجیے… جس کا ریموٹ کنٹرول ہر وقت آپ کے اپنے ہاتھ میں رہے تاکہ بچہ جسمانی طور پر چاہے کہیں بھی جائے… مگر اس کے دل و دماغ کا کنٹرول مکمل طور پر آپ ہی کے ہاتھ میں جکڑا رہے… ہمارے معاشرے میں عدم تحفظ کے شکار اور خوفزدہ والدین عملی طور پر اپنی اولادوں کے ساتھ بالکل یہی کچھ کر رہے ہیں.. جس کے نتیجے میں ایک بہت بڑا طبقہ فکری افلاس اور ذہنی بانجھ پن کا بہترین شاہکار بن کر اس معاشرے کی بربادی اور بدصورتی میں مزید چار چاند لگا رہا ہے…
سچ تو یہ ہے کہ ہمارے ہاں حیوان ہی حیوان کو سدھانے میں لگے ہیں اور وہ بھی یہ جانے بغیر کہ سامنے والا آخر کونسا جانور ہے!
اب ا جائے ہمارے سکول کالج یونیورسٹی کے صورتحال کی طرف…
ہمارے پورے نظامِ تعلیم کی بنیاد ہی مذہبی عصبیت جنونیت اور تنگ نظری پر رکھی گئی ہے… بچپن سے ہی بچے کے ذہن کو عقلی سوچ منطق اور سوال کرنے کی صلاحیت سے محروم کر کے فرسودہ اور فرعون صفت تصورات میں جکڑ دیا جاتا ہے… مساجد سے لے کر سکولوں کے نصاب تک اسلامیات کے نام پر صرف اور صرف فکری جمود نفرت اور اندھی اطاعت کا درس دیا جاتا ہے…
یہ اس قوم کا سب سے بھیانک المیہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں سائنسدانوں مفکرین اور معیشت دانوں کو بلانے کے بجائے طارق جمیل قاسم شاہ اور شیخ عاطف احمد جیسے شعبدہ بازوں نیم خواندہ واعظوں اور مذہب کی دکان چمکانے والوں کو دندناتے ہوئے مدعو کیا جاتا ہے…
ان ڈھونگیوں اور رجعت پسند مولویوں کو سکول کالج اور یونیورسٹیوں کے پلیٹ فارم مہیا کرنے کا نتیجہ یہ نکلا ہے کہ آج کی پڑھی لکھی کہلانے والی نسل فکری طور پر مفلوج شدت پسند اور مذہبی جنونیت میں ڈوبی ہوئی ایک ایسی بھیڑ بن چکی ہے جو ہر قسم کی عقلی سوچ سے عاری ہے اس زہر کا سب سے گھناؤنا اور تاریک پہلو یہ ہے کہ ہماری عورتوں اور طالبات کو پدرشاہی فرسودہ روایات کے شکنجے میں جکڑ دیا گیا ہے یونیورسٹیوں اور کالجوں کے ماحول میں ان مذہب فروش عناصر کی فکری بمباری کا ہی نتیجہ ہے کہ آج کی عورت نے اپنی مرضی شناخت اور آزادی کو تیاگ کر جبری نقاب اور فرسودہ پردے کو اپنے اوپر آہنی فرض سمجھ کر اوڑھ لیا ہے جو دراصل ان کے ذہنوں کو فکری قید خانے میں ڈالنے اور انہیں معاشرے کے حاشیے پر دھکیلنے کا ایک گھناؤنا ہے..
جبکہ پوری دنیا اور ہمارے ہمسایہ ممالک آگے نکل چکے ہیں، ہمارا حال اندھیروں میں ڈوبتا جا رہا ہے۔ نامور سائنسدان اور تجربہ کار ڈاکٹرز سرحدوں کی قید سے آزاد ہو کر دیگر ممالک کی یونیورسٹیوں کا دورہ کرتے ہیں، طلباء کو جدید ترین تحقیقات سے روشناس ہیں اور عالمی علمی مباحث کا حصہ بنتے ہیں…
پڑوس میں انڈیا کی مثال ہی لے لیجیے… وہاں کے مایہ ناز سائنسدان اور محققین اپنے طلباء اور نوجوان نسل کے لیے حقیقی معنوں میں رحمت اور فکری روشنی کا باعث بنے ہیں… بھارتی سائنسدانوں نے اپنی جامعات میں جس طرح جدید سائنسی روح کو پروان چڑھایا ہے اور طلباء کو فرسودہ روایات سے آزاد کیا ہے… اس کی بدولت آج کے بھارتی طلباء سائنس ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر کی فیلڈ میں پوری دنیا میں اپنا نام کما رہے ہیں اور گوگل مائیکروسافٹ جیسی عالمی کمپنیوں کی قیادت کر رہے ہیں انڈیا اور بنگلہ دیش کے طلباء مذہب پرستی تنگ نظری اور فکری جھمیلوں سے مکمل طور پر آزاد ہو کر لبرل ازم اور سیکولرازم کے روشن خیال نظریات کو اپنا چکے ہیں.. وہ اپنے ملکوں کے لیے امن ترقی اور اقتصادی استحکام کا باعث بنے ہیں اور ایک متحرک قوم کی حیثیت سے دنیا کے سامنے ابھرے ہیں
اس کے برعکس ہمارے ملک میں مذہب پرستی کے نام پر نوجوانوں کے ذہنوں میں تعصب اور نفرت کا زہر انڈیلا جا رہا ہے اور ہمارے اپنے مایہ ناز سائنسدانوں تک کو حقارت کی نگاہ سے دھتکارا جاتا ہے…. کیا یہ بدبخت ملک اس لائق بھی نہیں رہا کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ نوبل انعام یافتہ سائنسدانوں یا ہمارے اپنے مایہ ناز مفکرین کو یونیورسٹیوں میں لیکچرز کے لیے بلایا جائے؟
ہمارے اپنے وطن میں ڈاکٹر اسد زبیری ڈاکٹر نذیر احمد ڈاکٹر ایم اے بی بیگ، ڈاکٹر رفیع محمد، پیٹری فنکے، ڈاکٹر پرویز ہودبھائی، ڈاکٹر تسنیم زہرا حسین، ڈاکٹر احمد حسن دانی، ڈاکٹر محمود خواجہ، ڈاکٹر عطاء الرحمان اور ڈاکٹر رضی الدین صدیقی جیسے درجنوں نابغہ روزگار سائنسدان موجود ہیں، مگر اس متعصب اور جاہل نظام میں انہیں حقارت کی نگاہ سے دھتکارا جاتا ہے اور گھاس تک نہیں ڈالی جاتی… کیا ان کے پاس قوم کے لیے کوئی روشن علمی سرمایہ نہیں؟ یا ریاست صرف اندھی تقلید، پسماندگی اور دقیانوسی نظریات کے اندھیروں کو ہی اس قوم کا مقصودِ حیات بنانا چاہتی ہے؟
اور ان طلبہ کی سب سے بڑی بدقسمتی اور بری حالت یہ ہے کہ پاکستان بھر میں وفاقی مدارس کے بورڈز کے زیرِ نگرانی تیس ہزار 30,000 سے زائد غلاظت پھیلانے والے مدارس چل رہے ہیں… جبکہ جماعتِ اسلامی اہل حدیث اور اہل تشیع سمیت مختلف انتہا پسند مکاتبِ فکر کے ہزاروں الگ مدارس اس کے علاوہ ہیں… ان مدارس سے سالانہ ڈھائی لاکھ 250,000 ایسے کٹر مولوی اور فدائی فارغ التحصیل ہو رہے ہیں جو جدید سائنسی علوم معاشیات ٹیکنالوجی یا انسانی حقوق کے بوند بھر بھی قابل نہیں ہوتے.. بلکہ یہ مذہب پرست انسانی جانوں کے سب سے بڑے دشمن ہوتے ہیں ان کا واحد گھناؤنا مقصد معاشرے میں شدت پسندانہ نظریات فرقہ واریت اور مذہبی جنونیت کو ہوا دینا ہے
ہمارے پورے نظامِ تعلیم کی بنیاد ہی مذہبی عصبیت جنونیت اور تنگ نظری پر رکھی گئی ہے… بچپن سے ہی بچے کے ذہن کو عقلی سوچ منطق اور سوال کرنے کی صلاحیت سے محروم کر کے فرسودہ اور فرعون صفت تصورات میں جکڑ دیا جاتا ہے مساجد سے لے کر سکولوں کے نصاب تک اسلامیات کے نام پر صرف اور صرف فکری جمود نفرت اور اندھی اطاعت کا درس دیا جاتا ہے…
اور اس کا نقصان یہ ہوا ہے کہ ان یونیورسٹیوں میں ان مذہب فروش مولویوں اور انتہا پسند عناصر کی طرف سے پھیلائی جانے والی فکری جہالت اور جنونیت کا سب سے بھیانک اور المناک انجام یہ نکلا ہے کہ ہمارے کئی روشن دماغ اور باصلاحیت نوجوان اس تاریک نظام کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔… اس کی سب سے ہولناک مثال جنوبی پنجاب کے شہر راجن پور کے رہنے والے انتہائی لائق اور ہونہار نوجوان جنید حفیظ کی ہے جو بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں تدریس کے فرائض سرانجام دے رہے تھے… یونیورسٹی کے اسی تعصب زدہ اور شدت پسند ماحول میں ان پر جھوٹے اور بے بنیاد توہینِ مذہب کے الزامات عائد کیے گئے… اور وہ ان مولویوں اور جنون زدہ عناصر کی فکری دہشت گردی کا نشانہ بن کر بغیر کسی ٹھوس انصاف کے طویل عرصے سے سلاخوں کے پیچھے قید اور تنہائی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ یہ اس نظام کا اصل چہرہ ہے جو ہیرے جیسی صلاحیتوں کو روند کر جہالت کی بھٹی میں جھونک دیتا ہے…
دوسری طرف ہمارا باضابطہ تعلیمی نظام بھی اسی جہالت کی زد میں آ کر پوری طرح دم توڑ چکا ہے اور دنیا کا مقابلہ کرنے والا ایک بھی بین الاقوامی معیار کا سائنسدان یا محقق پیدا کرنے سے مکمل قاصر ہے .
پاکستان کی یونیورسٹیوں کا کام مولویوں شعبدہ بازوں اور فرسودہ واعظین کے مجمعے سجانا نہیں ہونا چاہیے تھا اگر عقل کے اندھے مفاد پرست اور کرپٹ حکمران ہوش کے ناخن لیتے تو سائنسدانوں کے ساتھ ساتھ نامور ماہرینِ معاشیات اور کامیاب تجارتی شخصیات کو جامعات میں بلایا جاتا تاکہ نئی نسل کو جدید دنیا کے اقتصادی اصولوں مارکیٹ کی حرکیات اور عالمی تجارت کے تقاضوں سے روشناس کرایا جا سکے تب ہی یہ ملک معاشی بھوک اور بحران سے نکل سکتا تھا..
مگر المیہ یہ ہے کہ ہمارے ملک کے اربابِ اختیار سیاستدان اور دیگر پوش طاقتیں جدید علوم روشن خیالی اور سائنسی سوچ سے شدید خوفزدہ ہیں… انہیں بخوبی معلوم ہے کہ اگر قوم بیدار ہو گئی شعور عام ہو گیا اور عوام نے مذہب کے نام پر ہونے والے اس استحصال پر سوال اٹھانا شروع کر دیا تو ان کی عیاشیاں اور اقتدار کی کرسیاں خطرے میں پڑ جائیں گی..
اسی لیے جان بوجھ کر مذہبی عصبیت کو ہوا دی جاتی ہے… جہالت کو فروغ دیا جاتا ہے اور عورتوں کو نقاب و پردے کے نام پر پسِ دیوار رکھ کر معاشرے کو مفلوج کیا جا رہا ہے تاکہ یہ قوم ہمیشہ کے لیے فکری علمی اور معاشی غلامی کی زنجیروں میں سسکتی رہے…







Source