پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

صرف کہنا ہے لفظِ کُن تُو نے صرف لگنا ہے لمحہ بھر م…

صرف کہنا ہے لفظِ کُن تُو نے
صرف لگنا ہے لمحہ بھر مولا
…
عبدالغفور طاہر
طاہر عدیم کا یومِ پیدائش
14 اپریل 1973ء
..
پی گئی وہ اس لیے پانی میں ان کو گھول کر
گر جلاتی خط مرے تو خاک اڑتی شہر میں
….
میں سچ ہوں اور سامنے تیرے کھڑا ہوں میں
کرنا ہے میری ذات سے، اب انحراف کر
لے ایک ایک شخص میرا ہم زبان ہے جا!!!
ایک ایک شخص کو میرے خلاف کر
….
میں خود پہ اوڑھتا ہوں تیرے پیار کی ردا
تو خود پہ میری چاہ کا اُجلا لحاف کر
اس تلخیِ حیات کے لمحوں کا ہر قصور
میں نے معاف کر دیا ۔۔ تو بھی معاف کر
….
آنکھوں میں ہے کیسا پانی بند ہے کیوں آواز
اپنے دل سے پوچھو جاناں! میری چپ کا راز
تیری مرضی خوشیوں کے یا چھیڑ غموں کے راگ
تو میری سُر تال کا مالک میں ہوں تیرا ساز
اس کے زخم کو سہنا۔۔ رہنا اُس میں ہی محصور
اُس کے ظلم پہ ہنس کرکہنا ۔۔ تیری عمر دراز
…
یہ جسم دل و جاں تو ہیں بِن مانگے ہی تیرے
پھر کیا ہیں ترے دستِ طلبگار کے معنی
جاتا ہے تو جاتے ہوئے گھر کو بھی جلا جا
جب تُو ہی نہ ٹھہرے گا تو گھر بار کے معنی
….
وہ درد، وہ وفا، وہ محبت تمام شد
لے دل میں تیرے قُرب کی حسرت تمام شد
تو ُاب تو دشمنی کے بھی قابل نہیں رہا
اُٹھتی تھی جو کبھی وہ عداوت تمام شد
وہ روز روز مرنے کا قصہ ہُوا تمام
وہ روز دل کو چیرتی وحشت تمام شد
یہ بعد میں کُھلے گا کہ کس کس کا خوں ہُوا
ہر اک بیان ختم۔۔۔ عدالت تمام شد
….
شکستہ دل، پلک پر بحر و بر کس نے اتارے
ہیں ذرا سی جان میں اتنے ہنر کس نے اتارے ہیں
…
خود جاتے ہیں الفاظ میں ڈھل تیرے نین کنول
میں لکھتا نہیں ،لکھتے ہیں غزل،تیرے نین کنول
شاداب ،شفیق ،شگفتہ ہیں ،شبنم بھی ہیں سچل
سچُے ،سَچے ہیں،سجل،تیرے نین کنول
ہر دھوپ پہ مجھ پر سایا ہے تیری پلکوں کا
مرے ساتھ سفر میں ہیں پل پل ،تیرے نین کنول
اس دنیا میں ہے جھیل سے گہری ذات مری
اور جھیل میں ہیں بس دو ہی کنول۔۔۔ تیرے نین کنول
…
رواج و رسم نہ گھر بار کے مسافر ہیں
ہم اور لوگ ہیں ،اُس پار کے مسافر ہیں
سفر قدیم سے درپیش کون سا ہے ہمیں
نہ جانے کون سی دیوار کے مسافر ہیں
نہ منزلوں کا تعین،نہ راستوں کی خبر
ہم ایسے لوگ تو بیکار کے مسافر ہیں
..
ہیر اگرچہ میں نے اپنی پا لی ہے
ڈھونڈ رہا ہوں تخت ہزارا صدیوں سے
ایک ہی بات عبث دہرائے جاتا ہے
تن میں چلتا سانس کا آرا صدیوں سے
اُس نے دل کے درد سے پوچھا ۔۔ کب سے ہو
دل سے اُٹھ کے درد پکارا ۔۔ صدیوں سے
…
نہیں جس خواب کی تعبیر طاہر
وہ خواب اِس دل کو ہم کب تک دِکھائیں
…
روشن ہیں مری عمر کے ڈھلتے ہوئے سائے
جب تک ہے مرے ساتھ ،مرے عکس فگن تُو
…
میرا حصہ چل کر مجھ تک آئے گا
رزق اگر پتھر کے اندر ممکن ہے
…
تمھارے ہجر میں جو حال ہے دِکھانا ہے
گلی سے ورنہ گزرنا تو اک بہانہ ہے
..
ضرور بول ،مگر بول نرم لہجے میں
اے میرے لختِ جگر۔۔گر بُرا نہ مانے تُو
..
عشق نے ہنس کر اُس عاشق پر ، رقص کیا
جس عاشق نے عشق میں ڈر کر رقص کیا
تجھ کو کیا معلوم کہ کس پر کیا بیتی
تُو نے تو کچھ دیر سمندر رقص کیا
چاند گھِرا تھا صحن میں چاروں جانب سے
گھر کی ہر دیوار نے شب بھر رقص کیا
میں نے ہم دونوں کے پیار پہ شعر کہا
پھر اُس شعر میں ہم نے گھر گھر رقص کیا
بُلّہے شاہ !! ہر یار برابر ہوتا نئیں
میں نے تو دن رات سراسر رقص کیا
صاحب اُس دہلیز کا منظر دیدنی تھا
آنکھ نے جب شعلے کے برابر رقص کیا
دن بھر ناچا گلی محلّوں میں طاہر
شب آئی تو اپنے اندر رقص کیا
……………………………..