پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے #از_نساء_احمد #قسط_نمبر_…

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_11

ارسہ کالج کے لیے تیار تھی ہارن کی آواز پہ باہر آئ…
فریال کی جگہ خرم تھا واپس جانے لگی تو خرم نے آواز دی ارسہ آو مجھے تم سے بات بھی کرنی ہے میں نے فریال کو کہا تھا آج تم میرے ساتھ جاو گی وہ تو چلی بھی گی ہے ….
ارسہ فرنٹ ڈور کھول کے بیٹھ گی ….
دونوں خاموش تھے……
گہری سوچ میں گم…….
آئم سوری…..خرم نے چپ توڑی….
مجھے تم سے ایسے بات نھی کرنی چاھیے تھی ارسہ…. ¿
مجھے اس ٹاپک پہ اب کوئی بات نھی کرنی….
مگر مجھے کرنی ہے میں اس دن غصے میں پتہ نھی کیا کیا بول گیا
غصے میں ہی تو انسان کے اندر کا پتہ چلتا ہے اور تم میرے بارے میں ایسا سوچتے ہو حد ہے ارسہ رونے لگ گی تھی….
پلیز ارسہ رو مت میں سوری تو کر رہا ہوں اور تم نے جو خود اتنی سخت باتیں کی تھیں وہ….¿
اور تم نے جو اتنی بتمیزی کی وہ….¿¿
اور تم جو میری کوئی بات نھی مانتی وہ…¿
اور تم نے میرا بڈے خراب کیا
تم نے میرے بغیر کیک کاٹ کیسے لیا…. بس دونوں کے دل میں جو جو تھا سب ایک دوسرے سے بول دیا اب ہلکے پہلکے ہو گے تھے….آئیندہ کبھی اتنے دن ناراض مت رہنا ارسہ تمھارے بغیر مجھے کچھ اچھا نھی لگتا….
تو جلدی منا لیتے ارسہ نے شان بے نیازی سے کہا….
ظالم لڑکی اتنا تو مجھے پتہ ہے اگر مہینہ بھی نا مناتا تو تم نے ناراض ہی رہنا تھا…..
ٹھیک پہچانا ارسہ ہنسی…..
بہت ظالم ہو زرا ترس نھی آتا تمھیں…..بلکل بھی نھی….
اچھا چھوڑو سب یہ بتاو ہم جا کہا رہے ہیں…¿
ہم کیسی اچھے سے ریسٹورنٹ جائیں گے تمھاری برتھ ڈے سیلبریٹ کریں گے پھر تمھاری مرضی کا گفٹ لے گے آج کا پورا دن ساتھ گزارے گے…….
خرم مجھے جلدی منا لیا کرو…
تو تم خود مان جاتی….
نھی ہر بار تم ہی مناتے ہو اور آئیندہ بھی تم ہی مناو گے….
ٹھیک ہے جو حکم بیوی صاحبہ……
ہممممم ارسہ مسکرائی……
تمھیں پتہ ہے ارسہ اگر میری زندگی سے تمھارہ نام نکل جاے تو باقی کچھ بھی نا بچے ساری خوشیاں صرف تم سے ہیں…
بے فکر رہو خرم میرا نام کبھی بھی نھی نکلے گا تمھاری زندگی سے…..
اور اگر ایسا ہو کہ میرے نام کے ساتھ کسی اور کا نام آجاے تو…..¿
تو میں تمھارہ نام مٹا دوں گی بلکلہ تمھیں قتل کر دوں گی….
اوہ خدا کو مانو لڑکی کیسی باتیں کر رہی ہو….
ویسی ہی جیسی تم کر رہے ہو……
اچھا بس بس آج لڑائی نی پلیز……
ہممممم لڑنے والی باتیں تم خود کرتے ہو…..
دونوں ہنس پڑے…..ساتھ ہوں تو زندگی کتنی خوبصورت لگتی ہے…..
ہم ایک ہوں گے تو زندگی حسین لگے گی….
———-
ارسہ کی بچی نے چھٹی کرنی تھی تو مجھے بھی بتا دیتی میں بھی کر لیتی فریال سخت بور ہورہی تھی….
کلاس لے کے لائبریری میں چلی گی…. آیان بھی ادھر ہی بیٹھا تھا کسی بک میں سر دے کے…..
فریال پہ نظر پڑی تو اس کے پاس ہی آگیا خریت آج آپ اکیلی گھوم رہی ہیں آپ کی فرینڈ کیوں نھی آئی…. ¿
پتہ نھی…..
آپ اکیلی بور ہورہی ہیں…¿
نھی….
آپ اتنا مختصر کیوں بولتی ہیں… ¿
آپ سے مطلب…
ہمیی سے تو سارے مطلب ہیں…
اب ادھر بیٹھنا بے کار ہے فریال نے اپنی کتابیں سمیٹیں…..
مس فریال پلیز میری باتیں سنے رکیں ایک بار….
جی فرمائے….¿
فرمانا کیا ہے میں نے ایک درخواست کی تھی جس پہ شائید ابھی تک آپ نے نظر ثانی نھی کی….¿
کیا… مسٹر آیان سیدھے اور آسان لفظوں میں بات کریں…..
آیان سنجیدہ ہوا فریال میری زندگی آپ کی ہاں یا نا پہ ٹکی ہوئی ہے اب اور انتطار نھی ہوتا پلیز جو بھی آپ کا فیصلہ ہے بتا دیں….
میرے پاس آپ کی کسی بھی فضول بات کا کوئی جواب نھی ہے…..
فضول آپ کے لیے ہو گی میری زندگی کی سب سے حسین بات ہے……
میں آپ کو جواب دینے کی پابند نھی ہوں باتیں کرتی کرتی فریال پارکنگ میں آگی تھی….
جی بلکل بھی پابند نھی ہیں مگر….
آیان آپ بچے تو نھی ہیں میرے رویے سے آپ کو کچھ سمجھ نھی آتی….¿
نھی…. مجھے سمجھ نھی آتی آپ کچھ کہتی ہیں اور آپ کی آنکھیں کچھ اور کہتی ہیں…..
فریال کار میں بیٹھ گی تھی آیان بھی فرنٹ ڈور کھول کے بیٹھ گیا….
یہ کیا بتمیزی ہے نکلیں آپ….
میں بھی گھر جا رہا ہوں ڈراپ کر دیجیے گا….
فریال… ¿
آیان آپ کیوں میرے پیچھے پڑ گے ہیں مجھے آپ میں کوئی انٹرسٹ نھی….
فریال….
میں ٹھیک کہہ رہی ہوں…. اور آپ بھی جو پیار پیار کا راگ الاپتےہیں نا میں اچھی طرح آپ کی اصلیت جانتی ہوں….
اصلیت….¿
آیان حیران ہوا….. کیا ہے میری اصلیت.¿
آپ کو مجھ سے کوئی پیار ویار نھی آپ صرف نیشنیلٹی کے لیے میرے پیچھے پڑے ہوے ہیں….
نیشنیلٹی….¿
ہاں ظاہری سی بات ہے مجھ سے شادی کریں گے میں آپ کو باہر بلوا لوں گی یہی خاب سجاے بیٹھے ہیں نا…? میں کبھی آپ کی باتوں میں نھی آنے والی…. نھی کرنی مجھے آپ سے شادی اور آپ نے اس دن کہا تھا نا کہ اگر میں انکار کروں گی تو آپ میری زندگی سے نکل جائیں گے بلکہ یہ شہر ہی چھوڑ دیں گئیں….
تو نکل جاو…… چلے جاو…… اگر اپنے قول کے پکے ہو…. فریال سامنے دیکھ کے بول رہی تھی اور آیان اسے دیکھ رہا تھا….
ایک بار صرف ایک بار اگر فریال ان آنکھوں میں جھانک لیتی تو بولنا بھول جاتی…. کبھی کچھ نا کہتی…..
سٹاپ دا کار…. آئی سیڈ سٹاپ دا کار….
فریال کے قدم ایک دم بریک پہ پڑے تھے…..
آیان نے ڈور کھولا مڑا نھی بس اتنا کہا
مس فریال آئی ہیو آلریڈی آ ریڈ پاسپورٹ….
وہ چلا گیا….
شائید ہمیشہ ہمیشہ کے لیے فریال بیچ سڑک پہ پھوٹ پھوٹ کے روئی تھی یہ میں نے کیا کر دیا میں نے اس واحد انسان کو ناراض کر دیا جو مجھے خود سے بھی زیادا پیار کرتا تھا…
آئی ہیٹ یو فریال ہیٹ یو فریال چلائی تھی…….
اگلے تین دن آیان کالج نھی آیا تھا اور اس میں اتنی ہمت نھی تھی کہ ارسہ سے کچھ پوچھتی…..
بار بار موبائل دیکھتی مگر ادھر کوئی ٹیکسٹ کوئی مس کال نھی تھی
فریال کا دل گھبرا رہا تھا سوچا ارسہ کی طرف ہو آتی ہوں…
مین گیٹ کھولا تو اندر سے آیان نکلا بکھرے بال آنکھوں کے گرد ہلکے بتا رہے تھے کہ وہ تین دن سے سویا نھی ہے عجیب وحشت زدہ سی آنکھیں یہ تو کوئی اور ہی لگ رہا تھا….
کپڑے بھی وہی پہنے ہوے تھے….
ایکسکیوزمی….. انداز ایسا اجنبیت سے بھرا جیسے پہلی بار ملا ہو….
فریال کچھ نا بول سکی بھت مشکل سے سائیڈ پہ ہوئی ہمت جواب دے گی تھی….
اندر گی تو اذان پریشان سا بیٹھا ہوا تھا..
کیا ہوا اذان آیان…. فریال کو سمجھ نھی آی اب کیا پوچھے….
آیان چکوال واپس جارہا ہے ملنے آیا تھا….
ارسہ اپنے کمرے میں ہے…..
اذان کچھ سوچ کے پلٹا فریال اسے پلیز روک لو…. مت جانے دو….
ایسے دیوانے لوگ بھت کم ہوتے ہیں…. محبت کرنے والے ہزاروں مل جاتے ہیں مگر عزت کرنے والا کوئی ایک ہی ہوتا ہے…
ارسہ سے ملے بغیر واپس چلی آئی….
ارسہ فجر کی نماز پڑھنے کے لیے اٹھی تو فریال کا ٹیکسٹ پڑھا….. ارسہ سینڈ می آیان’ز ایڈرس….
ارسہ کھل کے مسکرائی سے فائنلی….
فوراء ایڈرس بھیجا….
خرم اور اذان کو میسج کر کے بتا دیا آیان نھی جا رھا….
فریال صبح چھ بجے ہی گھر سے نکل آئی تھی اسے ذر تھا آیان چلا ہی نا جاے….
گاڑی پارک کر کے لفٹ سے تھرلڈ فلور پہ آئی….
آیان کے فلیٹ کے سامنے کتنی دیر تک کھڑی رہی…. کیا کہو گی میں اسے ہمت کر کے بیل بجای کتنی بار بجانے پر بھی درازہ نھی کھلا کہیں وہ چلا تو نھی گیا فریال کا دل ڈوب گیا…..
زور زور سے دروازہ کھٹکھٹانے لگی….. دروزہ کھل گیا….
تھینک گاڈ…
آیان اسے دیکھ کے نا تو چونکا نا حیران ہوا بس سوالیہ نظروں سے دیکھتا رہا….
فریال اس بھلے انسان کا کیا حال کر دیا تم نے…
جب یہ کچھ نا بولی تو آیان دروزہ بند کرنے لگا فریال نے فوراء ہاتھ آگے کیا آیان مجھے آپ سے بات کرنی ہے…..
دروازہ چھوڑ کے آیان اندر چلا گیا فریال بھی اس کے ساتھ اندر آئی…..
فریال کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گئیں یہ یہ سب کیا ہے آیان…. صوفہ الٹا پڑا تھا گلاس ٹوٹے پڑے تھے کپڑے جوتے کتابیں ہر چیز بکھری ہوئی تھی بیڈروم کا دروازہ کھلا تھا بیڈشیٹ نیچے پڑی تھی میٹرس اسی پہ الٹا ہو تھا اور تکیے انکی روئی ہر طرف بکھری ہوئی تھی….
آپ کو کچھ کہنا تھا….¿
فریال نے اسے غور سے دیکھا گھر کی طرح گھر کے مالک کا بھی حال برا تھا…..
آیان آپ چکوال کیوں جا رہے ہیں اس طرح اپنی سٹڈیز چھوڑ کے آپ کو نھی جانا چاھیے….
بس یا کچھ اور بھی کہنا چاھتی ہیں…¿
فریال کچھ نا بولی آیان اندر چلا گیا…. آیان ….¿
اگر آپ مجھے روکنے آئی ہیں تو کوئی فائدہ نھی مجھے جانا ہی ہے…. مگر میں آپ کو اپنے لیے روکنے آئی ہوں….
مجھے پھر بھی نھی رکنا….
آیان فریال کی آنکھ سے آنسو ٹپکا…..
آیان شائد نکلنے لگا تھا اپنا والٹ اور موبائل بیڈ کے نیچے سے نکالے موبائل ٹوٹ چکا تھا اٹھا کے دیوار میں مارہ…..
مس فریال جا سکتی ہیں آپ اب میں بھی نکلنے لگا ہوں….

کرسٹل کا گلدان جو پچھلے ہفتے ارسہ لائی تھی اسکی کرچیاں پورے کمرے میں بکھری پڑی تھیں فریال مڑی تو اس کا پاوں ایک کانچ کے ٹکڑے پہ آ گیا….
آہ ہ ہ ہ ہ فریال کراہی زمین پر بیٹھ گی خون ایک فوارے کی صورت نکلا فریال نے کانچ کھینچ کے نکالا پورہ پاوں خون سے بھر چکا تھا آیان تڑپ کے اس کی طرف لپکا یہ کیا کر لیا آپ نے بھاگ کے پائیوڈین لے کے آیا پوری شیشی انڈیل دی پھر جا کے کہیں خون رکا پاوں صاف کر کے اس پر پٹی باندھی فریال کا آنسو ٹوٹ کے آیان کے ہاتھ پہ گرا….
بھت درد ہو رہا ہے….¿
ہاں بھت…..
آیان بےچین ہوا….. میں آپ کو ہاسپٹل لے جاتا ہوں….¿
رونے میں تیزی آئی…. نفی میں سر ہلایا…
اچھا فون کر کے ادھر ہی ڈاکٹر کو بلا لیتا ہوں….
نھی….
افففففففففف آپ کیوں اتنی ضد کرتی ہیں….
میٹرس ٹھیک کر کے اسے سہارہ دے کے بیڈ پہ بٹھایا ناشتا کر کے آئی ہیں… ¿
نھی…
آیان دودھ گرم کر کے لے آیا اور ساتھ پین کلر دی اس سے آرام آجاے گا….
آپ یہ لے لیں پھر میں آپ کو گھر چھوڑ آتا ہوں….
نھی اس احسان کی ضرورت نھی ہے میں خود چلی جاوں گی اٹھ کے کھڑی ہوئی مگر درد کی شدت نے اسے کھڑا نا ہونے دیا پھر بیٹھ گی….
کیوں ستاتی ہیں اتنا….¿ خودی تو کہا تھا جاو اب جا رہا ہوں تو پھر روکنے کیوں آئی ہیں…. ¿
نی روک رہی جائیں آپ…..
فریال پلیز چپ کر جائیں رویں مت جیسا آپ کہیں گی ویسا ہی کروں گا فریال اور شدت سے رونے لگی….
یا اللہ میں کیا کروں اس لڑکی کا آیان نے اپنا سر پکڑ لیا مجھے گھر چھوڑ آئیں…….
چئیر گھسیٹ کے وہ اس کے عین سامنے بیٹھ گیا…..
فریال چاھتی کیا ہیں آپ پلیز چپ کر جائیں پہلے رونا بند کر دئیں….
آپ نے کیوں کہا کہ آپ جارہے ہیں…..
غلطی ہو گی معاف کر دئیں میں کہیں نھی جاوگا….116
چپ کر جاو فریال….
یہ پانی پیو…
فریال چپ کر چکی تھی….
میں چلتی ہوں اب یک دم کھڑی ہوئی آپ کالج ضرور آنا….
فریال مجھے بتاو کیا بات ہے کوئی بات پریشان کر رہی ہے….¿
فریال اپنا سر پکڑ کے بیٹھ گی آیان ایسے نھی ہو سکتا آپ کالج چھوڑ کے نا جائیں اور ہم ایک ساتھ بھی نا ہوں پلییززززززز….¿
ہو سکتا ہے بٹ گیو می آسالٹ ریزن…..¿
آیان اصل میں میں ہاں آپ…?¿
میں منحوس ہوں اگر ہم ساتھ رہے تو آپ کو کچھ ہو جاے گا….
کیا کیا ہو تم…. پاگل…. یہ کیا بکواس ہے..¿
میں سچ کہ رہی ہوں آیان
کیا کہ رہی ہو….
میں جب پیدا ہوئی تھی میری دادو مر گئیں تھیں….
اور جب دو سال کی ہوئی ماما فریال سسکی اپنے آنسوں پونچھے….
ماما چلیں گئیں….
ددو پاکستان سے چھوٹی ماما لے آے…انکا بےبی ہوا وہ بھی مر گیا تب مجھے چھوٹی ماما نے بتایا میں منخہوس ہوں…..
پھر ڈئیڈ بیمار ہوے تو ماما انھیں لے کے برمگھم شفٹ ہو گئیں میرے اور ددو ساتھ رہتے ہیں کبھی کبھار ڈئیڈ چکر لگا لیتے اور کبھی فون پھر فریال چپ کر گی….
پھر…¿
پھر کچھ نھی….
نھی کچھ تو ہے کوئی ایسی بات جو تمھیں پریشان کر رہی ہے….
میں 1st year میں تھیں جب ماما مجھے اپنے ساتھ پاکستان لائی ان کے بھای کی شادی تھی….
انکا چھوٹا بھای میرے پیچھے پڑ گیا کہ مجھ سے شادی کرو میں نے خود ماما اور ان کے بھای کی باتیں سنی تھیں ماما کہ رہی تھی فریال کو قابو کرو یہ ساتھ لے جاے گی تو تمھیں نیشنلٹی مل جاے گی پھر اس منحوس کو دفع کر دینا….
میں نے اسے سختی سے منع کر دیا فریال پھر خاموش ہوگی….
فریال پھر کیا ہوا تھا……¿
میں کمرے میں سو رہی تھی زور زور سے دروزہ بجنے لگا مجھے کچھ سمجھ نھی آئی کیا کیا ہو رہا ہے عامر میرے کمرے میں تھا حالانکہ میں لاک کر کے سو رہی تھی عامر کا گھر تھا اس نے دوسری کیز یوز کی ہوگئیں
ماما نے شور مچا دیا کے فریال نے اپنے باپ کی عزت خاک میں ملا دی میں نے بھت کہا کسی نے میری بات نی سنی ڈئیڈ نے بھی مجھے تھپڑ مارہ کے میں نے ان کا نام ڈبو دیا….
ماما نے کہا فریال بدکردار ہے….
آیان میں ایسی نھی ہوں فریال نے روتے روتے اپنی گواہی دی
ماما نے کہا ایک یہی حل کہ ان دونوں کا نکاح کر دئیں….
فریال آنسوں پونچھنے کو رکی….
آیان کا دل دھک دھک کرنے لگا….
فریال پھر کیا ہوا تمھارہ نکاح ہو گیا….¿
پلیز بتاو تمھارہ نکاح ہو چکا ہے….¿