پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے #از_نساء_احمد #قسط_نمبر_…

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_4

رو رو کے آنکھیں سوج گئیں تھیں مگر اس کے آنسوں خشک نھی ہورہے تھے….
اسے یقین نھی آرہا تھا عبداللہ….
تو زینب بی بی تم نے کیا سمجھا تھا سب چھوڑ چھاڑ کے آجاو گی اور وہ ہمیشہ تمھاری راہ تکتا رہے گا…..
عبداللہ اب تو سب ٹھیک ہونے والا تھا آپ نے ایسا کیوں کیا…..
اب میں کیا کروں گی….
حلیمہ پھوپھو نے اماں کو بتایا تھا کہ عبداللہ کے آفس میں کوی لڑکی ہے کافی عرصے سے عبداللہ کو شادی کا کہ رہی ہے اب عبداللہ مان گیا ہے…. اماں تو خاموش رہیں پر عاصمہ بولی تھیں یہ تو اچھی بات ہے اپنا گھر بساے…..
زینب کی آنکھیں پھر بھیگی تھیں پر وہ گھر والوں کے سامنے رونا نھی چاھتی تھی….
گھر سے کچھ فاصلے پہ بنے پارک میں اکثر وہ لوگ واک کے لیے جاتیں تھیں آج اکیلی ہی آگی تھی عصر کا ٹائم تھا کم کم ہی لوگ تھے دو چار بچے جھولے لے رہے تھے کچھ عورتیں چہل قدمی کر رہی تھیں….
کونے پہ ایک بینچ تھا درختوں کے جھنڈ میں گھرا ہو تھا اس سائیڈ پہ کم لوگ ہی جاتے تھے……
وہ ادھر آ کے بیٹھ گی آنکھیں چھم چھم برسی تھیں….
کسی نے ٹشو پیپر آگے کیا تھا اور رونے کے لیے کندھا بھی مئیسر کیا تھا….
بس کر دو اب زینو کتنا روں گی کیوں اتنا رو رہی ہو میری جان عبداللہ کے دل کو کچھ ہو تھا…..
آپپپپپپپپپپ……. آپ کیا کر رہے ہیں جائیں یہاں سے زینب کو تو جیسے آگ لگ گی تھی….
ہیں کیا ہوا ہے میں نے کیا کیا ہے عبداللہ حیران ہوا…. وہ جانے لگی تو عبداللہ نے ہات پکڑ کے اسے بٹھا لیا زیبی بتاو کیا ہوا ہے….¿
کچھ نھی ہوا مجھے…. مجھے شکل بھی نھی دیکھنی آپ کی…
تو کب دیکھتی ہو شکل میری مہینوں گزر جاتے ہیں….
آپ جائیں اپنی لاڈلی کے پاس جس کے ساتھ آج کل بزی ہیں بلکہ شادی ہی کر لیں….
4¹
عبداللہ کو کچھ پتا ہوتا تو بات سمجھتا….
زینی تم کیا کہ رہی ہو مجھے کچھ سمجھ نھی آرہا….. مجھے آپ سے طلاق چاھیے طلاق دے دئیں مجھے اب تو بات سمجھ آگی ہے نا ساری فرسٹریشن اس بھلے شخص پے نکلی تھی….¿¿
عبداللہ کی ہمت جواب دے گی تھی اسکا ہاتھ اٹھا تھا اور زینب کا گال لال کر گیا تھا عبداللہ کا صبر جواب دے گیا تھا تمھیں طلاق چاھیے….¿¿¿ ٹھیک ہے دے دوں گا ابھی چاھیے یا گھر بھیجو…¿¿
زینب کی آنکھیں پھٹی کی پھٹی رہ گی تھی آنسوں تھم گے تھے منہ پے ہاتھ رکھے وہ الٹے قدموں لوٹی تھی…..عبداللہ کتنی دیر ادھر ہی کھڑا رہا ایک ہی زاویے پہ نظریں جماے چپ چاپ کھڑا رہا….
خرم کو اس تازہ تازہ ملاقات کا ہرگز علم نھی تھا زینب کے ساتھ شروع ہو گیا تھا زینب آپی آپ اپنے بیٹے کو لیں اور گھر چلی جائیں عبداللہ کو بلا لیں یا میں چھوڑ آتا ہوں….¿¿
تم…… ہو کون تم…. تمھاری جرائت کیسے ہوئی مجھے یہ کہنے کی نھی جاتی میں جو کرنا ہے کر لو زینب بھڑک اٹھی تھی…
ارسہ بھی پاس ہی تھی اسے بھی آج اپبے بھای کا مقدمہ لڑنا تھا زینب آپی آپ نے کہا تھا خرم آے گا تو ہی آپ جائیں گئیں اب کیوں انکار کر رہی ہیں….¿ ارسہ حیران تھی…
خرم سمجھ گیا تھا زینب ابراھیم کی باتوں کی وجہ سے ڈسٹرب ہے….
ارسہ نے زینب کو بیٹھایا پانی پلایا کیا ہوا ہے کیوں ڈسٹرب ہیں آپ….¿
ارسہ تمھارہ بھائی شادی کر رہا ہے اور سب گھر والے ملے ہوے ہیں….
زینب کا ضبط جواب دے گیا تھا ارسہ کے گلے لگ کے رو پڑی تھی تمھیں پتا ہے نا مجھے تمھارہ بھائی کتنا عزیز یے…
میں یہ ضد صرف تمھارے لیے تمھاری خوشیوں کے لیے لگا کے بیٹھی تھی… خرم کے لیے کر رہی تھی کہ وہ گھر آجاے….. گھر والوں کے لیے کر رہی تھی کہ انھیں ان کا بیٹا مل جاے…..
4²
سچ سچ بتاو میری ضد کی ہی وجہ سے تم نے خرم کو بلایا ہے ورنہ نہ بلاتی پوری زندگی نہ بلاتی……?¿?
جی آپی ایسا ہی ہے…..
زینب کے رونے کی رفتار میں اضافہ ہوا تھا…..
سب گھر والے بھی حیران تھے یہ کیا باتیں ہو رہی ہیں….
خرم آگے بڑھا تو کیا اب اپنے بھائی کو معاف نھی کرے گئیں….¿
نھی….
کر دئیں نا پلیز…..
زینب رو پڑی تھی ایک ہی تو بھائی تھا کب تک خفا رہتی….اماں نے بھی اسے گلے لگایا…..
گلے شکوے ختم ہو گے تھے بس سب جھجک رہے تھے کہ ارسہ کیا کرے گی کیا سوچے گی وغیرہ…
————
عبداللہ کا غصہ ساتویں آسمان تک پہنچا ہوا تھا سمجھتی کیا ہے یہ لڑکی اپنے آپ کو جو منہ میں آے گا بولے گی کہتی ہے طلاق چاھیے ہنننن جان سے نہ مار دوں عبداللہ نے گاڑی نکالی اور فل سپیڈ میں دوڑا دی اسے کچھ سمجھ نھی آرہی تھی وہ کیا کر رہا ہے کدھر جا رہا ہے تھک ہار کے گاڑی روکی سر اسٹیرنگ پے رکھ کے آنکھیں موند لیں….
کدھر جا رہے ہو عبداللہ تمھاری کوی منزل نھی ہے……
رات بارہ بجے گھر داخل ہوا تھا ” جو بھی تھا وہ جو مرضی کہتی مجھے ہاتھ نھی اٹھانا چاھیے تھا”
کمرے میں آکے لائٹ آن کی تو حیران رہ گیا بیڈپر ابراھیم لیٹا ہوا تھا اور ساتھ ہی زینب…….
یہ کیسے…..
ایک ہفتے میں سب ٹھیک کر دوگا اسے خرم کی بات یاد آی اوہ ہ ہ تو آج جو کچھ زینب نے کہا شائد خرم کی ہی کارستانی ہے اففففففففففف میرے خدا اب میں اس ضدی لڑکی کو مناو گا کیسے…..
یہ ادھر ہے بھی کہ میں خواب دیکھ رہا ہوں اس کے پاس بیٹھ کے ماتھے پہ آے بال پیچھے کیے وہ بڑے پیار سے اس پر جھکا مگر وہ اتنی بھی بے خبر نھی تھی جتنی لگ رہی تھی ایک جھٹکے میں عبداللہ کو پرے کیا…..
افففففففففففففف میں کیسے بھول گیا کہ میری شادی ہلٹر کی نانی سے ہوی ہے

عبداللہ بدمزہ ہوا….
ہلٹر کے جانشین تو آپ ہیں زینب کو شام والا واقع یاد آیا…
پلیز زیینووو رونا نھی پلیز اب اور مت رونا….
ہاں آپ بےشک مار لیں مگر میں رووں بھی نہ…..¿
غلطی تمھاری تھی تمھیں ایسی بات…
ہاں ہاں سب غلطیاں سارے قصور میرے ہیں میں نے مان لیا….
زینی یار میرا وہ مطلب نھی ہے غلطی میری ہے جو بھی ہو جاتا مجھے ہاتھ نھی اٹھانا چاھیے تھا سوچ سوچ کے میرا دماغ ماوف ہو چکا یے کچھ سمجھ ہی نھی آتا….
میری کیفیت کا اندازا اس بات سے لگا لو معافی حلانکہ تمھیں مانگنی چاھیے پر میں تم سے مانگ رہا ہوں….
میں…..
,زینب کچھ بولنے لگی تو عبداللہ نے اس کے ہونٹوں پہ ہاتھ رکھ دیا بس میری جان گزری کوئی بات مت دہراو میں ناراض نھی ہوں….عبداللہ بڑے پیار سے اسے دیکھ رہا تھا مگر اس نے اسکا ہاتھ جٹھک دیا اچھی بات ہے اگر ناراض نھی ہیں تو مگر میں ہوں…..
یار میں معافی مانگ تو رہا ہوں….
اس بات کے لیے نھی….
تو پھر….
پھر یہ کہ ابراھیم کس لڑکی کی بات کر رہا تھا…¿ لڑکی کون لڑکی…¿¿
نھنھے کاکے مت بنے پھوپھو بھی کسی لڑکی کی بات کر رہی تھیں…
یار قسم لے لو کوی لڑکی وڑکی نھی ہے یہ سب خرم کا پلین تھا اینڈ کاش یہ ٹریک میں پہلے آزماتا….
ہممممممم زینب کو بات اب سمجھ آگی تھی….
عبداللہ اس کے نزدیک ہوا پر وہ اٹھ کھڑی ہوئی….
اب کیا ہوا….
چلیں شکرانے کے نفل پڑھ کے آتے ہیں نفل کیسے نفل یہ کونسا ٹائم ہے نفل پڑھنے کا یہ وقت تو رومینس کرنے کا ہے وہ بھی کر لیں گے پہلے نفل پڑھ لیں…
تم میری سگی بیوی نھی ہو سوتیلی ہی ہو گی یقیناء سگے تو ایسا نھی کرتے…. زینب ہنسی تھی….
وضو کر کے باہر آیا تو زینب نے اس کا ہاتھ پکڑا ارے اب کیا کمرے سے باہر نکالو گی….¿
آپ آئیں تو سہی 4⁴
وہ اسے ارسہ کے کمرے میں لے آی….
اب ادھر کیوں لےآی ہو…..
چپ تو کرئیں….
سائیڈ ٹیبل پے ڈھیر سارے گلاب کے پھول سات کارڈ سات گفٹ اور ایک چاکلیٹ کیک تھا ہیپی برتھ ڈے ٹو مای لولی ہزبنڈ……
تھینکیو تھینکیو سو مچھ سوئیٹ ہارٹ کیک اس کے منہ میں ڈالتا گنگنایا تھا….
اتنے سارے کارڈ اور گفٹس…..¿
اتنے سال بھی تو گزر گے ہیں نا زینب اداس ہوی….
اچھا بس اب اداس نہ ہو ہم ساتھ ہیں اب اور ہمیشہ ساتھ ہی رہے گے…..
میرے گفٹس ملتے تھے….
جی…..
اچھا چلو گفٹس کھولتے ہیں دیکھے تو سہی کیا ہے ان میں…
ابھی نھی بعد میں پہلے نوافل….ہیں پہلے نفل کہ رہی تھی اب نوافل….¿¿
کیا ہو گیا ہے عبداللہ…..¿
مزاق کر رہاہوں چلو اٹھو پڑھتے ہیں…
The couple
Who pray
Together…..
Stay together…..
عبداللہ آپ….¿
میں تم سے بلکل بھی ناراض نھی ہوں
تم جو کچھ کر رہی تھی اپنے بھای کے ساتھ ساتھ میری بہن کی خوشیاں بھی اس میں شامل تھیں آج کے بعد یہ بات اپنے دل میں بھی مت لانا…..
اور مجھے بھی معاف کر دو مجھے ہاتھ نھی اٹھانا چاھیے تھا…..
4⅝
ابراھیم بھت خوش تھا کے اسکے ماموں نے سارہ مسلہ حل کر دیا ہے یو آر مای سپرمین….زینب کو خوش دیکھ کے کچھ تو احساس ندامت کم ہوا تھا گھر میں بھی پھوپھو نے سب کو خرم کو معاف کرنے پے راضی کر لیا تھا بس ارسہ کی وجہ سے جھجک رہے تھے…. بات تک نھی کرتے تھے ارسہ کا دل نہ دکھ جاے….
اور ارسہ کے معاملے میں خرم کا ساتھ کوئی نھی دے سکتا تھا….
ارسہ سے تو مجھے خود ہی بات کرنی تھی….مگر کیا بات….¿¿
کیا کہو گا میں اس سے….¿¿
جو بھی ہے بات تو کرنی ہی پڑے گی….آج چھٹی تھی تو سب ہی گھر تھے سب اپنے اپنے کاموں میں لگے ہوے تھے خرم پھوپھو کے گھر سے ہو کے آیا تو ارسہ لاونج میں صوفے پے بیٹھی نظر آی وہ دیکھ تو ٹی وی کی طرف رہی تھی مگر دھیان کسی اور ہی طرف تھا…. خرم کارپٹ پہ کشن رکھ کے عین اس کے سامنے بیاھ گیا…
وہ حیران ہوئی….
مجھے تم سے بات کرنی ہے….
وہ کچھ نھی بولی…
ارسہ…..¿
مایوسی سے سر جھکا…..
کیا بات کرنی ہے بولو……¿¿
ارسہ….
ارسہ پلیز مجھے معاف کر دو مجھے سکون نھی ملتا تم مجھے معاف کرو گی تبھی مجھے سکون نصیب ہوگا……
وہ کچھ نھی بولی اپنے پیروں کو غور سی دیکھتی رہی….
ارسہ کچھ تو بولو….
تمھیں مجھ سےمعافی مانگنے کی کوئی ضرورت نھی بھت پہلے اپنے سکون کے لیے تمھیں معاف کر چکی ہوں….
کتنی دیر تک خرم چپ چاپ اسے دیکھتا رہا….
اگر تم نے معاف کر دیا ہے تو مجھے سکون کیوں نھی ملتا مجھے نیند کیوں نھی آتی میرا ضمیر ہر وقت احساس گناہ میں کیوں ڈوبا رہتا ہے…..¿¿
وہ اس لیے کے میں نے تمھیں تمھاری غلطیوں کے کیے معاف کیا ہے میں انسان ہوں غلطیاں معاف کر سکتی ہوں گناہوں کی معافی تو اللہ دیتا ہے…..
تم اللہ سے معافی مانگو مانگتا ہوں روز مانگتا ہوں وہ نھی معاف کرتا…