پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے #از_نساء_احمد #قسط_نمبر_…

#سلسلے_قرب_کے_جدائی_کے
#از_نساء_احمد
#قسط_نمبر_2

بابا آپ میرے ساتھ میرے کمرے میں سوئیں گیے نا…. بابا آپ میرے لیے کیا لے کے آئیں ہیں.
باباآپ…..
بابا آپ…..
اتنی محبت اتنی چاھت….. خرم کی آنکھوں میں آنسوں آگے تھے…..ارسل نے اسکا چہرہ اپنے ننھے ننھے ہاتھوں میں لے لیا بابا آپ رو کیوں رہے ہیں ہم نے آپ کو تنگ تو نھی کیا نا افشاں بھاگ کے پانی لے آی بابا پانی پیے…..
خرم کا ضبط جواب دے گیا تھا وہ دونوں کو گلے لگا کے رو پڑا تھا پھر خودی چپ کر کے ہنس پڑا اچھا چلو میں تم لوگوں کو تمھارے گفٹس دیکھاوں ماموں آپ میرے لیے بھی کھونے لائیں ہیں ہاہاہا ہاں میری جان آپ کے بھی کھونے ہیں….
خرم ان لوگوں کے لیے صبح ہی جا کے کھلونے , کپڑے اور چاکلیٹس لے آیا تھا بچے بھت خوش تھے خوب دوستی ہوگی تھی پارٹنر ہمارہ ٹائم بھت اچھا گزرنے والا ہے گو می آہ ہاے فاے یییییے ہاہاہاہا ہی ہی ہی….. زندگی اتنی پیاری بھی ہو سکتی ہے
——————
"” جسے بارش پسند نہ تھی "”
"” نجانے کیوں "”
"” آج دیر تک تنہا "”
"” دسمبر کی بارش میں بھیگتا رہا "”
ارسہ جتنا مرضی خود کو لاتعلق ظاہر کرتی اس کا پورا دھیان خرم میں تھا…
بچوں کو خوش دیکھ کے وہ بھی خوش تھی خرم بچوں کے ساتھ کمرے میں شفٹ ہو چکا تھا … ارسہ کو نیند نھی آرہی تھی کارٹن ہٹا کے کھڑی کے ساتھ سر ٹکا کے کھڑی ہوگی تھی…. دسمبر کی بارشیں اسے شروع سے بھت پسند تھی جتنا اسے پسند تھیں خرم اتنا ہی چڑتا تھا…
مجھے
بارشیں دسمبر اور شاعری پسند تھی اور اسے صرف میں اور میرے لیے دسمبر میں شاعری کی بکس لاتا تھا مگر بارش میں نھانا اسے زہر لگتا تھا ارسہ یار میں نھی بھیگ سکتا بارش میں تم دیکھ لینا جس دن میں بارش میں بھیگا اس دن مر جاوں گا….
اللہ نہ کرے وہ حال میں لوٹی تھی…

اب اسنے بارش میں بھیگنا چھوڑ دیا تھا
شاعری کی کتابیں گرد میں اٹی پڑی تھیں وہ پلٹنے لگی تو خرم کو دیکھ کے چونکی یہ یہ کیا کر رہا یے ادھر پاگل ہو گیا ہے بیمار ہو جاے گا وہ دروازہ کھول کے باھر نکلی…. مگر مجھے کیا بھیگتا ہے تو بھیگے مرتا ہےتو مرے مجھے کیا اسکی آواز بھیگ گی تھی….
وہ بارش میں بھیگ رہا تھا یہ آنسوں میں بھیگ رہی تھی درد کی انتہاتھی….
خرم کے روم میں تین بیڈلگا کے بچوں کا روم بنا دیا گیا تھابچوں کی الماریاں سیٹ کی ہوی تھیں بچے سو گے تو وہ باہر لان میں آگیا تھا….
اس گھر میں اور بھی تو کمرے تھے میرا ہی کیوں اس کے دل نے شکوہ کیا…..
دسمبر کا مہینہ یادوں نے اسے اپنے گھیرے میں لیا تھا
خرم کدھر ہو تم گھر ہوں یار اتنی ٹھنڈ اور اوپر سے بارش کدھر ہو سکتا ہوں اپنے روم میں اپنے بلنکٹ میں گھسا ہوا ہوں …. ارسہ رج کے بدمزہ ہوی تم کیا کر رہی ہو ہو میں ابھی عشاء کی نماز پڑھ کے ہٹی ہوں اچھھھھھھھا تو پھر سو جاو خرم کو پتا تھا ابھی کوی فرمائش ہو گی اس سے پہلے فون بند کر دے ہاں سو جاوں گی تم پہلے ایک کام کرو اس وقت نھی صبح کروں گا نھی ابھی…. یار صبح کروں گا نا…..
اوکےےےےے کھٹاک سے فون بند کیا ….
اس نے فوراء فون ملایا مگر اب دیر ہو چکی تھی پورا گھنٹامنتیں کرنے کے بعد اب فون اٹھایا تھا….
اچھا بولو کیا کام ہے کچھ خاص نھی… ایک چکن پیزہ دو زنگر اور گجرے صرف چنبیلی کے گلاب نہ ہو اس میں….
اللہ….. لڑکی تمھارہ دماغ ٹھیک ہے اتنی ٹھنڈ میں کیوں ظلم کر رہی ہو…. تو نہ کرتے شادی کس نے کہا تھا تم سے اب بھگتو….
اچھا پیزہ مل جاے گا مگر یار گجرے کدھر سے ڈھونڈو گا….¿¿
یہ مجھے نھی پتہ مگر مجھے چاھیے تو بس چاھیے….
اچھا…. خرم برے برے منہ بناتا گھر سے نکل پڑا تھا…

پیزہ زنگر تو مل گے تھے اب گجرے کدھر سے ڈھونڈو اففففففففف یہ رومنٹک لڑکی….گاڑی سڑک پر دوڑاتے دوڑاتے بلآخر ایک پھولوں کی دکان مل ہی گی تھی…. سارہ کچھ ارسہ کے حوالے کیا اس نے چاے پلای تو سردی کچھ کم ہوی تھی….
اب کاش تم دیکھ سکو ارسہ میں برسوں سے دسمبر کی بارش میں بھیگ رہا ہوں مگر نہ تو میں مرا ہوں نہ تمھیں بھولا ہوں….. بارش میں بھیگنے کا نتیجہ صبح بخار کی صورت میں نکلا تھا….
————
چھ سال جس خرم سے سب نفرت کی تھی وہ تو کوی اور ہی تھا یہ خرم خرم نھی تھا برینڈ کانشیس خرم جو دن میں اتنے کپڑے چینج کرتا تھا گلاسسز سے لے کر جوتوں تک ہر چیز برینڈ ہر وقت تیار جیسے کسی فنگشن کی تیاری ہو غصہ جس کے ناک پے دھرا رہتا تھا یہ نھی کھانا وہ نھی کھانا ہر وقت سب کو پیچھے لگا کے رکھنا….ہر بندے کا لاڈلا تھا ہر ایک سے الگ لاڈ اٹھواتا تھا…
اس خرم کو دیکھ کے تو اس پہ ترس آتا تھا کھلنڈرا سا بیس سال کا لڑکا اب ستائیس سال کا سوبر سا مرد بن گیا تھا مگر اسکی اداسی اور آنکھوں کے گرد ہلکے اسکے نادم ہونے کا احساس دلاتے تھے…..کتنے کتنے دن کپڑے ہی نھی بدلتا تھا کھانے پینے کی کوی ہوش نھی….. اماں رونے لگ گی تھیں ہاے میرے جگر کا ٹوٹا کیسے رل گیا ہے….
خرم کو گلے لگا کے ایسا روی کے بے ہوش ہو گئیں…..
چلو آج اماں کا دل پگھلا ہے اللہ کرے گا باقی لوگ بھی جلد موم ہو جائیں گئیں ….
مگر ارسہ……
اور…. اور اس دل کا کیا کرو جو ایک پل چین نھی لینے دیتا……..

"” یکترفہ اگر ہوتی تو بات اور تھی””
"دکھ یہی ہے کہ اقرار اس نے بھی کیا تھا”
عبداللہ اور زینب بھت خوش تھے….
زینب کو تو یقین ہی نھی ہوتا اپنے آپ میں رہنے والا شخص اتنی محبت بھی کر سکتا ہے… شادی سے پہلے وہ ڈر رہی تھی پتا نھی پھوپھو کیسا سلوک کرئیں گئیں اس سے مگر پھوپھو نے اسے حیران کر دیا تھا کسی کام کو ہاتھ نہ لگانے دیتیں بیٹا ساری زندگی کام ہی کرنے ہیں ابھی ایک دوسرے کو وقت دو انکل تو ویسے ہی بھت اچھے تھے….
ارسہ بھی ہر وقت آگے پیچھے پھرتی رہیتی زینب آپی یہ کر لیں وہ کر لیں غرض یہ کہ زندگی بھت خوبصورت ہو گی تھی…
عبداللہ نے پوچھا تھا کہ ہم گھومنے کدھر جائیں ناران کاغان یا مری میں مری جانا ہے یار ادھر تو بھت بار جا چکے ہیں….¿
یاں مگر آپ کے ساتھ تو نھی گی نا….
اوہ تو یہ بات یے….. جی کچھ ایسا ہی ہے زینب مسکرای تھی …..اف یہ ہنسی میری جان لے گی عبداللہ دل پے ہاتھ رکھ کے نیچے کو جھکا زینب کھلکھلای تھی…..
مری آگے تھے اب فرصتیں ہی فرصتیں تھیں……
اچھا ادھر میرے پاس آو…
"” لوگ پڑھ لیتے ہیں میری
آنکھوں سے تیرے پیار کی شدت
مجھ سے اب تیرے عشق کی
حفاظت نھی ہوتی "”
اتنا خوبصورت اقرار… آپ اتنا پیار کرتے ہیں… ¿¿ اس سے بھی زیادہ میری جان پوری دنیا کی خوشیاں ایک طرف اور تم سے میری محبت ایک طرف عبداللہ نے زینب کا ہاتھ پکڑا ہوا تھا اس پر اپنی انگلیوں سے اپنا نام لکھ رہا تھا…
اگر کبھی ایسا ہو کہ ہم بچھڑ جائیں تو عبداللہ نے فوراء اس کے منہ پر ہاتھ رکھ دیا ارے ظالم لڑکی کیسی باتیں کر رہی ہو ابھی ٹھیک سے ملے بھی نھی تم بچھڑنے کی بات کرتی ہو اور بچھڑنے کے لیے تھوڑی نا اتنے سال شادی کا انتظار کیا یے….
اگر اتنا پیار کرتے تھے تو پہلے کبھی اقرار کیوں نھی کیا..

2⁴
ہممممم گڈکوئسچن….. وہ اس لیے میری جان شادی سے پہلے کی محبت میں برکت نھی ہوتی بےشک جتنی بھی شددت ہو کم ہو جاتی ہے نا محرم کی محبت پر شیطان کی بھی نظر ہوتی ہے وہ کبھی اسے پروان نھی چڑھنے دیتا سیدھے رستے پے آنے نھی دیتا اور بٹھکا ہی دیتا ہے….
مگر شادی کے بعد کی محبت میں اللہ کا خاص کرم ہوتا ہے اور یہ بڑھتی ہی جاتی ہے…
عبداللہ نے زینب کی آنکھوں میں جھانک کے کہا تم اپنی ہی بات لو میری محبت بڑھتی جارہی یے کے نھی….
زینب نے آنکھیں بند کیں کہیں یہ شخص اسکی آنکھوں سے اپنے لیے شددت نا دیکھ لے….
ہاہاہا ” عشق اور مشک چھپاے نھی چھپتے ” عبداللہ گنگنایا….
زینب کھل کے مسکرائ تھی…
پندرہ دن بعد واپس آے تھے ان دونوں نے اپنی زندگی کا خوبصورت ترین وقت گزارا تھا زینب سب کے لیے گفٹس لے کے آی تھی حلیمہ پھوپھو بار بار ان کی نظر اتارتی تھیں اللہ انھیں نظر بد سے بچاے اور عاصمہ اللہ کا شکر ادا کرتے نھی تھکتی تھیں بیٹی کی خوش نصیبی ہر ماں کا ارمان ہوتا ہے…..
زینب آپی میں اندر آجاوں زینب سے پہلے عبداللہ بولا آو جلدی آو میری گڑیا کو کب سے اجازت کی ضرورت پڑھ گی….¿¿
جب سے آپ پراے ہو گے….
ہاہاہاہا ویری فنی….
میں نے آپ دونوں کو بھت مس کیا ارسہ عبداللہ کے کندھے سے لگی ہوی تھی…
اچھا چھوڑیں مجھے یہ دیکھے میں آپ کے لیے کیا لای ہوں… ارے تم ہمارے لیے گفٹ کیوں لے کے آی زینب نے مسکرا کے پوچھا زینی آپی آی لائک یو بوتھ…. بٹ آ جسٹ لو یور کپل…. آپ الگ الگ اچھے تھے بٹ آپ اکٹھے ہو کے بھت خوبصورت ہو گے ہیں…
اوہ ہ ہ ہ آی لو یو ٹو میری جان اچھا سب چھوڑیں دیکھیں میں کیا لای ہوں بھای آپ بھی آئیں…. پیکنگ بھت زبردست ہے شکریہ شکریہ…..
اندر دو خوبصورت سے مگ تھے جن پر ان دونوں کی مری میں لیں گییں فوٹوگرافس تھیں….
او مای گاڈ دس از امیزینگ بھت زبردست ہیں…
یہ کب بنواے گڑیا یہ تو بھت نائس ہیں….
تھینکیو سو مچ…
مای پلییر…..
اچھا آپ لوگ آرام کریں صبح ملتے ہیں…
گڈ نائٹ….
گڈنائٹ ڈئیر….
عبداللہ جی عبداللہ کی جان…..
عبداللہ میں کتنی خوش نصیب ہوں نا….آپ ارسہ پھوپھو اور انکل سب کتنے اچھے ہیں… کبھی کبھی مجھے لگتا ہے میں کوی خواب دیکھ رہی ہوں….عبداللہ زینب کے بالوں میں انگلیاں پھیر ریا تھا خوش قسمت تو میں ہوں جو چاہا وہ پا لیا….. زینب نے اپنے ہمسفر کی نظروں ہی نظروں میں نظر اتاری…
بھت پیارہ لگ رہا ہوں وہ اسکی آنکھوں میں دیکھ کے پوچھ رہا تھا..
بھت….
چاند سے زیادہ
پھولوں سے حسین…..
————–
زینب کے ماں بننے کی خوشخبری سب کو بھت ائکسایٹیڈ کر رہی تھی
عبداللہ کے تو قدم ہی زمین پر نھی ٹک رہے تھے باپ بننے کی خوشی اللہ کوی مجھے بابا بولے گا میرے قدموں کے ساتھ قدم ملا کے چلے گا اور اسکول وہ میرے ساتھ جاے گا……
اف ف ف ف ف عبداللہ ابھی اسے دنیا میں تو آنے دئیں آپ پہلے اسے اسکول چھوڑ آئیں….. 🙂
ارے میری جان تم سوچ بھی نھی سکتی تم نے مجھے کتنی بڑی خوشی دی ہے میں بھت بلسڈ فیل کرہا ہوں…. اللہ ہماری خوشیاں سلامت رکھے….
آمین…..
ثم آمین…
اچھا زینی ہم بےبی کی شاپنگ کب سے اسٹارٹ کرئیں گئیں…..¿¿
ہم نے کیا شاپنگ کرنی ہے خرم ارسہ پورے سال کے کپڑے لے آئیں ہیں.
حبہ ڈھیر سارے کھلونے لے آی ہے اور فاطمہ نے سارہ فرنیچر بیڈ کبڈ چھوٹا سا اسٹڈی ٹیبل چئیرز سب کا آوڈر دیا ہوا ہے خرم کل ہی سارہ کمرہ ڈیکوریٹ کروا دے گا…..
ارےےےےے واہ کیا بات ہے دونوں طرف سے پہلہ بچہ ہے تو لاڈ بھی خوب اٹھواے گا…..
چلو سارہ کچھ تو ہو گیا ہے…..
ایسا کرتے ہیں نام سوچتے ہیں مل کے….¿
کوی ضرورت نھی
بیٹی ہوی تو جنت….
اور بیٹا ہوا تو محمد ابراھیم….
کییییییییا اب یہ کس کی فرمائش ہے..¿
دادی اور نانی کی…. 🙂
نھھھھھھییییییییی یار یہ کیا مزاق ہے ہماری اولاد ہے ہمیں بھی کچھ کرنے دیا جاے گا کے نھی…¿
نھی….. زینب نے اسے چڑایا….
یہ خوب رہی…
چلو اچھا ہے سب بےبی کو سمبھالے گے اور ہم ایک دوسرے کو ٹائم دئیں گے…..
کیسا…..¿
فضول…..
تم کیوں مجھے تنگ کرہی ہو یار میں پہلے ہی تپا ہوا ہوں عبداللہ نے تکیہ منہ پہ رکھا….
اچھا اب ناراض تو نا ہوں نہ…. لو میں اب ناراض بھی نہ ہوں یہ ٹھیک ہے عبداللہ چڑا تھا….
ہممممممم ہنسو اور ہنسو بھت مزا آرہا ہے نا مجھے ستانے میں….
کیا کرتے ہیں آپ باپ بننے والے ہیں اور ابھی تک بچے بنے ہوے ہیں تو کیا کرو مجھے کوی باپ بننے دے تب نا سارے کام تو سب نے کر لیے ہیں اچھا اب بس بھی کرئیں….