ساقی نظر سے پنہاں، شیشے تہی تہی سے باز آئے ہم تو …
ساقی نظر سے پنہاں، شیشے تہی تہی سے
باز آئے ہم تو ایسی بے کیف زندگی سے
کس شوق، کس تمنّا، کس درجہ سادگی سے
ہم آپ کی شکایت کرتے ہیں آپ ہی سے
اے میرے ماہ کامل! پھر آشکارا ہو جا
اُکتا گئی طبیعت تاروں کی روشنی سے
نالہ کشو اُٹھا دو، آہ و فغاں کی رسمیں
دو دن زندگی ہے، کاٹو ہنسی خوشی سے
دامن ہے ٹکڑے ٹکڑے،…
