راجہ مہدی علی خاں کا یوم وفات
Jul 29, 1966
جھمکا گرا رے بریلی کے بجار میں اور بے شمار یادگار فلمی نغمات لکھنے والے راجا مہدی علی خاں کی آج برسی ہےطنزومزاح کے معروف شاعر،فلمی گیت نگار راجا مہدی علی خاں جنھوں نے 70 کے قریب فلمی نغمات لکھے
اور اُن کی گیت نگاری کی ایسی دھاک بیٹھی کہ جس فلم میں راجہ صاحب کے گانے ہوتے وہ سُپر ہٹ ہوتی۔ اپنے زمانے کے مشہورومعروف گلوکار اُن کے گیتوں اور پس منظر کے لیے گائے گئے نغمات اپنی آواز میں ریکارڈ کروانے کو باعث افتخار سمجھتے تھے۔ للیتا دولکر نے فلم ودیا میں آج میرادل کسی پہ آگیا ،محمد رفیع شہنشاہ جذبات نے میرا سایا فلم کے لیے آپ کے پہلو میں آکر رودیے؛ لتامنگیشکر نے وہ کون تھی کے لیے آپ کیوں روئے؛آشابھوسلے اور رفیع نے فلم اک مسافراک حسینہ کے لیے آپ یوں ہی اگرہم سے ملتے رہے؛لتا نے فلم ان پڑھ کے لیے آپ کی نجروں نے سمجھا پیار کے قابل مجھے؛ پرچھائیاں کے لیے اگر مجھ سے محبت ہےشمشاد بیگم،مہندرکپور،طلعت محمود،مکیش؛کشورکمار گیتادت، اور سادھنا سرگم کے گائے ہوئے راجا صاحب کے گیتوں نے دھوم مچادی تھی
راجہ مہدی علی خان کرم آباد میں 1928ء میں پیدا ھوئے ۔ آپ کے والد کا آپ کے بچپن میں ھی انتقال ھو گیا لہذا پرورش کی تمام تر ذمہ داری آپ کی والدہ کے کندھوں پر آ پڑیں ۔ آپ کی والدہ حیبے صاحبہ ایک معروف اردو شاعرہ تھیں جن کی شاعری کی تعریف علامہ اقبال صاحب نے بھی کی ھے ۔ ایس مکر جی جو کہ فلمستان سٹوڈیو میں پارٹنر تھے نے آپ کو ایک فلم دو بھائی میں لکھنے کا موقع دیا ۔ اس فلم کے گیت میرا سندر سپنا اور یاد کرو گے نے انہیں راتوں رات مشہور کر دیا اور وہ فلم انڈسٹری میں ان ھو گئے ۔ تقسیم برصغیر کے بعد انہوں نے اور ان کی بیگم طاھرہ نے انڈیا میں ھی رھنے کا فیصلہ کیا ۔ 1948ء میں فلم شہید کے گانے وطن کی راہ میں نے انہیں اور مقبول کر دیا ۔ آپ نے اس دور کے نئے اور پرانے تمام موسیقاروں کے ساتھ کام کیا ۔ اس دور میں آپ نے بہت سے خوبصورت گیت لکھے جن میں ” میرے پیا گئے رنگون ” اور میں پیار کا راھی ھوں ” ھگنکا گرا رے بریلی کے بازار میں ” جیسے گیت شامل ھیں ۔ لیکن آپ کی جوڑی زیادہ مدن لال سے بنی آپ دونوں کی جوڑی نے فلم انڈسٹری کو کئی لازوال گیت دئیے ۔ ان پڑھ ۔ میرا سایہ ، وہ کون تھی ، نیلا آکاش ، دلہن ایک رات کی ، اور نواب سراج الدولہ جیسی فلموں کے لئے بیحد خوبصورت گیت لکھے ۔ آپ پہلے فلم انڈسٹری کے گیت نگار ھیں جنہوں نے گانوں میں لفظ ” آپ ” سے روشناس کروایا ۔ آپ کی نظروں ( ان پڑھ ) ، آپ کیوں روئے ( وہ کون تھی ) ، آپ نے اپنا بنایا ( دلہن ایک رات کی ) ۔ آپ کے ایک گانا ” لگ جا گلے (وہ کون تھی ) فلم انڈسٹری کے ٹاپ ٹین مقبول ترین گیتوں میں شامل رھا ۔
آپ کو ایک طنزیہ اور مزاحیہ شاعر کے طور پر بھی بیحد مقبولیت ملی ۔ دورِ جدید کے طنز نگاروں میں انکا نام ممتاز ہے۔ سیاسی اور سماجی موضوعات سے لے کر وارداتِ حسن و عشق تک، زندگی کے ہر پہلو کو انہوں نے اپنی شاعری میں جگہ دی ہے۔ انکی سب سے دلچسپ نظمیں وہ ہیں جن میں ازدواجی اور خانگی ماحول کی عکاسی میں طنز و مزاح کا رنگ پیدا کیا گیا ہے۔ لفظوں سے تصویریں بناتے تھے۔ ان کی مشہور نظمیں ظریفوں کا قبرستان، شکرنگر میں، راجا مہدی علی خاں کا جنازہ اور راجا مہدی علی خاں پل صراط پر ہیں۔
آپ کا انتقال 29 جولائی 1966ء کو ھوا ۔ لیکن آپ کے لکھے ھوئے گیت آج بھی خوبصورت گیت سننے والوں کے کانوں میں رس گھولتے ھیں ۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔