#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_13
#حصہ_اول
وشمہ بس کر دو آئی نو لیکن آنکل آنٹی نے جانا ہی تھا نہ گھر واپس ۔
ویسے بھی ان کے گھر کا سارا دارو مدار وہی ہے اور وہ کیسے یہاں رہ سکتے ہیں
وشمہ کی آواز میں ابھی تک سسکیاں تھی ۔اسے پتا تھا وہ کیسے یہاں اپنے ماں باپ کے بنا رہ رہی تھی ۔
اچھا ۔۔۔چلو ۔۔اب تم نے آفس بھی جانا ہے ایسے رونے والی آنکھیں لے کر جاو گی تو سب پوچھیں گے ۔
اب رانیہ نے اپنے دوپٹے کے پلوں کی مدد سے اسکے چہرے پر آے آنسوں کو صاف کیا ۔
چل آو کینٹن میں چلتے ہیں
********************
ہاں یہ تو بیت اچھی بات ہے اشر کہ وہ ایڈوانس بونس بھی دے رہے ہیں اور آگے کام کرنے کا کنٹریکٹ میں تو کہتا ہوں جتنی جلدی ہو سکے تم ڈیل ڈن کرو
ہاں ۔۔ہاں میں نے کہہ دیا ہے کل ایک پاڑٹی آرگنئیز ہو گی
وہی ساتھ ایڈوانس بونس اور ڈیل ڈن ہو گی
ارے واہ یہ تو بہت اچھی بات ہے
چلو اسی بہانے ساتھ تمھاری birthday بھی سیلیبرریٹ کر لیں گے
جیسے زریاب نے کہا
اشر نے زریاب کی طرف دیکھا اور کچھ کہنے لگا تھا کہ
زریاب نے اسے ٹوک دیا
نو ۔۔تمھارئ نہیں چلے گی اشر ۔۔
زریاب نے کہا
اور اپنی کیبن کی جانب روانہ ہو گیا
جیسے اشر آفس روم میں داخل ہوا ۔
وہ بلکل ساکت کھڑا ہو گیا
اور اس کے منہ سے بے اختیار نکلا ۔
مس وشمہ یہ کیا کر رہی ہیں آپ ؟
سر ۔۔۔سر ۔۔ایک منٹ ۔۔بس ایک منٹ
مس وشمہ اوپر اوٹھیں ۔۔
سر کہا نہیں ایک منٹ ۔۔آج آپ جلدی کیوں آگئے پہلے ہمیشہ تھوڑی دیر بعد آتے تھے
آج آپ کو کیا ہو گیا
وشمہ جو اشر کے ٹیبل کے نیچے گھٹنے ٹیک کے بیٹھی ۔سر نیچے کی جانب کیا ہوا اور اپنے ہاتھ کی مدد سے ٹیبل کے نیچےکوئی چیز پکڑ رہی تھی
آپ کر کیا رہی ہیں یہاں ۔۔؟
سر ۔۔میرا آگے میٹر گوما ہے ۔۔۔اور نہ گھماے ۔۔بتاتی ہوں اگر اتنا ٹانگوں کو درد ہو رہی ہے تو میری چیر پر بیٹھ جائیں ۔۔
جیسے
وشمہ نے کہا
اشر نے فورا کہا ۔۔
آپ اٹھیں ۔۔میں کہہ رہا ہوں
اٹھیں
جیسے اشر نے کہا وشمہ اٹھی اس کے ہاتھ میں پنسل تھی ۔۔ایسے خوش ہو رہی تھی کہ مانو کوئی جنگ فتح کر لی ہو ۔
سر بڑی مشکل سے نکلی ہے یہ آپ کو پتا ہے کب سے کوشش کر رہی تھی ۔۔میں لیکن ۔۔نکل ہی نہیں رہی تھی ۔۔
اچھا
آجائیں ۔۔آپ ۔۔
اشر نے وشمہ کو کچھ کہے بنا ۔۔آگے بڑھ
مس وشمہ کیا تھا اگر آپکی پنسل نہ نکلتی
کیا مطلب سر نہ نکلتی؟
کیسے نہیں نکلتی ۔
نہیں میرا مطلب فرض کریں اگر نہ نکالتی تو
سر فرض ہی کیوں کریں ۔۔جب میں نکال لینی تھی تو آپ ایسا کہہ کیوں رہے ہیں ۔
اچھا اچھا ۔۔آپ نے واقعی نکال لینی تھی ۔۔
اشر نے کانوں کو ہاتھ لگانے والے انداز میں کہا ۔
***************************
یار رانیہ ۔۔میں اب کیا کروں ؟
وشمہ نے پریشانی میں پوچھا ۔
اب کیا ہو گیا ہے ؟
یار ہمارے آفس میں ۔۔پارٹی ہے کل کوئی ڈیل کی
اور ساتھ ۔۔سر اشعر کی برتھ ڈے بھی ہے زریاب سر بتا رہے تھے ۔
تو؟
تو یہ کہ میرے پاس یار کچھ پہنے کو نہیں ہےمطلب تمھیں پتا ہے ناں
اتنی ہائی کلاس لوگ ہوں گے وہاں ۔۔
رانیہ میں سوچ رہی ہوں میں وہاں نہیں جاتی ۔۔
لیکن سر زریاب نے ۔۔ایک بہت بڑی ذمہ داری مجھے دے دی ہے ۔۔
جو ڈیلرز آئیں گے انھیں اپنے پروجیکٹ کے بارے میں سارا
ایل ڈی میں دیکھنا اور بتانا ۔۔
بتاو اب میں کیا کروں ۔۔
"یار تو مجھے پہکے بتاتی میں اپنی پکٹ منی تمھیں دے دیتی ”
چل کچھ نہیں ہوتا میں کہہ دیتی ہوں سر اشعر کو یاں کوئی بہانہ بنا دوں گی ۔
نہیں نہیں ایسا ۔۔کرتے ہیں ۔۔شائد میرے اکاونٹ میں بھائی نے پیسے بھیجے ہوں وہ دیکھ لیتے ہیں
پر رانیہ
یار کچھ نہیں ہوتا جب تمھیں پے ملے گی مجھے لوٹا دینا ۔۔
اچھا تم تیار ہو جاو ۔۔میں لینی آتی ہوں تمھیں
***************************
وہ ATM مشین کے سامنے کھڑی ۔۔تھی
رانیہ نے پن کوڈ ملایا ۔
لیکن پن کوڈ ملانے کے باوجود ۔۔وہاں نو اماونٹ تھی ۔
وشمہ مجھے لگتا ہے بھائی نے ابھی تک نہیں بھیجے ۔۔یار سوری مجھے لگا کہ بھیج دیے ہوں گے ۔۔
نہیں نہیں رانیہ کچھ نہیں ہوتا ۔۔
وہ دونوں باہر نکلی تھی کہ
ان کے سامنے کوئی گاڑی روکی ۔۔
زریاب گاڑی میں سے باہر نکلا ۔۔
اور وشمہ کی طرف بڑھا ۔
اسلام و علیکم
و علیکم اسلام
مس وشمہ مجھے آپ کی تھوڑی ہلپ چاہیے ۔
جیسے زریاب نے کہا
اشر گاڑی سے نکلا ۔۔
جو وایٹ شرٹ اور بلیک پینٹ میں ملبوث انتہائی پر کشش لگ رہا تھا ۔۔شرٹ کی آئستنیے کہنیوں تک کی ہوئی ۔
جیسے رانیہ نے دیکھا ۔۔وہ دیکھتی رہ گئ ۔۔
زریاب ۔۔نہیں نہیں مس وشمہ کوئی ۔۔کام نہیں یہ تو پاگل ہے
دیکھیے آپ اسکی بات پر غور نہ کریں مجھے کیسی ضروری کام سے جانا ہے ۔
تو اشعر کی برتھ ڈے کا اچھا سا ڈرس لینا ۔۔ہے ۔ہمیشہ کی طرح میں ہی لاتا تھا بٹ ۔مجھے کوئی ضروری کام آگیا ۔
اسلیے میں آپ سے گزارش کرتا ہوں ۔آپ سر اشعر کے ساتھ جائیں اور ان کی مدد کر دیں ۔۔کیونکہ اگر نھیں اکیلا چھوڑا تو ۔۔پتا نہیں کیا لے آیئں گے
زریاب ۔۔اشعر نے غصے سے دیکھا ۔۔
میں؟
وشمہ حیران ہوئی ۔
جی کیوں کیا ہوا آپ بھی تو یقینا شاپنگ کرنے آئی ہیں ناں
جیسے زریاب نے کہا ۔۔
جی ۔۔۔م۔۔۔میں ۔ہاں ۔۔کرنے آئی تھی
تو بس ٹھیک ہے آپ اپنا ڈرس خریدنے کے بعد ان کا لے لیجیے ۔۔گا اوکے
اللہ حافظ ۔۔
*********************
وہ آج تک ۔۔اتنے بڑے مالز میں نہیں گئ تھی اور نہ ہی اس میں اتنی طاقت تھی کہ وہ یہاں آسکے ۔
وہ چاروں طرف دیکھ رہی تھی ۔۔
اب وہ آگے بڑھے ۔۔
مس وشمہ آپ پہلے لے لیں ۔۔
میں بعد میں لے لوں گا ۔
ن ۔۔۔۔ن نہیں ۔۔سر آپ ۔۔کا پہلے لے لیں گے
وشمہ نے یہ کہتے ہوے بات ٹالی ۔۔
سر یہ دیکھیے۔۔یہ کتنی اچھی شرٹ ۔۔لائیٹ گرے ۔میرا فیورٹ ۔ہے
اشر نے بے اختیار پوچھا آپکا فیورٹ ہے
ہاں مجھے بہت پسند ہے یہ کلر ۔۔مجھے تو یہ ہی اچھی لگ رہی ہے شرٹ دیکھنا ۔۔پورے آفس سے آپ پیارے لگے گے ۔۔
سارے ڈیلرز سے ۔۔۔
وہ تسلسل سے بول رہی تھی ۔۔اور اشعر مسلسل سے وشمہ کی طرف دیکھ رہا تھا ۔۔اسکی باتوں پر مسکرا رہا تھا ۔۔
سر ۔۔یہی فاینل کر دے ۔۔
سر ۔۔۔۔سر۔۔
ہاں ۔۔جی ۔۔کہاں تھی آپ
لو کر لو بات میں پچھلے آدھے گھنٹے سے سے اپنا سر کھپا رہی ہوں اور آپ ہیں کیسخ کی یادوں میں کھوے ہوے ہیں ۔۔کون ہے وہ ؟ جس نے آپ کے ذہین کو اپنے ضبط کر لیا ۔۔
جیسے وشمہ نے پوچھا
اشر ایہ دم خاموش رہ گیا ۔۔
اچھا ۔۔چلیں ۔۔بل پے کر دیتے ہیں ۔۔
اوکے
وہ دونوں آگے بڑھے ۔۔میں کیسے بتاوں وشمہ ۔۔کہ تم ہی ہو وہ جس نے میرے ذہین کو ہی نہیں میرے دل کو بھی اپنے ضبط میں کر لیا ۔۔ہے تمھاری باتیں ۔۔میرے دل کو بھاتی ہیں ۔۔تمھاری کیر کرنا مجھے اچھا لگتا ہے اور کیا کیا نہیں لیکن ۔۔یہ اظہار ۔۔
سر ۔۔آپ۔بل دے میں ۔میں واش روم
اوکے ۔۔وشمہ نے ساتھ ہی اپنا پرس رکھ دیا ۔۔
وہ اپنا پرس وہاں رکھنا نہین چاہتی تھی
جیسے اشعر نے بل پے کیا اور اسکی نظر وشمہ کے وائکٹ پر پڑی ۔۔اس نے اسے اٹھایا ۔۔
اور گرلز والی سائیڈ پہ گیا جہاں لیڈیز ۔۔ڈرسز تھے
وہ آج سے پہلے کبھی نہیں گیا تھا ۔۔
لیکن ۔آج وہ صرف وشمہ کے لیے گیا ۔۔تھا ۔
اس نے وشمہ کے لیے بلیک کلر کی فراک پسند کی ۔
اور اسے اس کے آنے سے پہلے پیک کروا لیا
کیونکہ۔اسے معلوم ہو چکا تھا کہ وشمہ نے اپنی پچھلی ساری پے اپنے گھر بھیج دی تھی ۔۔اس نے اسکے چہرے پر وہ بیچینی محسوس کر لی تھی ۔
جیسے وشمہ باہر آئی ۔
اشعر اس کے قریب آیا ۔۔
یہ لیجیے ۔
آپ کا۔ڈرس
میرا؟
جی آپکا
لیکن میں نے تو لیا نہیں ابھی تک
اچھا لیکن میں نے لے لیا
سر ۔۔نہیں نہیں میرے پاس ہیں پیسے میں خود لے لوں گی ویسے بھی اتنا مہنگا مال ہے یہ ۔
آپ واپس کریں اسے ۔۔
اچھا ۔۔اب یہ تو واپس نہیں ہو سکتا ۔۔
نہیں سر میں نہیں لوں گی
اچھا میں آپکی پے میں سے کاٹ لوں گا اسکی قیمت ۔آپ اگر کہہ رہی ہیں
ہاں یہ ٹھیک ہے ۔اشعر نے وقتی طور پر کہہ دیا ۔ کیونکہ وشمہ ماننے والی نہیں تھی
لوگوں کی اتنی بھیڑ وشمہ نے پہلی مرتبہ دیکھی تھی ۔وہ حیران رہ گئ
جہاں سے وہ گزر رہی تھی وہاں اتنا رش تھا کہ حسب معمول پاوں رکھنا مہال تھا ۔
وہ اتنی بھیڑ دیکھ کر گھبرا گئ
کہ اچانک کیسی نرم و گرم ہاتھ نے وشمہ کا ہاتھ تھاما ۔
ہاں وہ اشر تھا ۔۔وہ اشر ہی تھا ۔۔اس نے بے اختیار اسکی طرف دیکھا ۔۔
گھبراو نہیں میں تمھارے ساتھ ہوں ۔۔
جیسے اشر نے کہا ۔وشمہ کو ایسے لگا جیسے ابھی اسکی دھڑکنیں رک گئ ہوں ۔
***********************
وہ کمرے میں لیٹی بیچین تھی اسے بار بار اشر کی یاد ۔نے گھیرا کر لیا تھا ۔۔
اشر اب اسکی زندگی کا ایک اہم حصہ بن چکا تھا ۔
کل کا دن اشعر کے لیے بہت اہم تھا ۔۔
وشمہ نے پوری تیاری کر رکھی تھی جو اسے کام سونپا گیا وہ پوری لگن سے اس پر کام کر رہی تھی ۔۔
بس کل کی رات ۔۔کا انتظار تھا
بس ۔۔علیزے مجھے لگتا ہے وقت آگیا ہے ۔۔
علینہ نے ۔۔فون پر کہا ۔۔اسکی آواز میں انتقام کی آگ تھی ۔
اسے بے صبری سے انتظار تھا
فکر مت کرو میری جان علیزے ہے ۔۔تم دیکھنا ۔۔اب ہوتا ہے کیا
میں انتظار کروں اور ہاب یار مجھے اسکی پکاریں ضرور سنانا ۔
میں اس کی آواز سننا چاہتی ہوں
ہاں ہاں ضرور ۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔