#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_07
سر کھایئے نا وشمہ نے ہاتھ میں پکڑی آیس کریم اشر کے جانب بڑھائی ۔۔
اشر اپنی جگہ سے اٹھا اور انتہائی غصے سے اسکے ہاتھ سے آیس کریم پکڑ کر ڈسٹبین میں پھینک دی ۔۔
آئس کریم مائی فٹ
یہ کیا تماشہ لگا کے رکھا ہے مس وشمہ آپ کا جو دل آیا کرتی ہیں ۔۔آپ کی ان احمقانہ حرکتوں کی وجہ سے پورے آفس کا نظام درہم برہم ہو گیا سارے سٹاف کی زبان میں صرف آپ کے نام کے چرچے ہیں ۔۔آپ مجھے بتا سکتی ہیں یہ کچھ دیر پہلے آپ نے جو حرکت کی ہے یہ کیوں کی ہے ۔۔
وہ چپ تھی بلکل چپ ۔۔۔اس کے کالے گھنے بال بار بار اسکی پیشانی پہ آرہے تھے لیکن اب کی بار وہ انھیں سمیٹ نہیں رہی تھی
او گاڈ ۔۔۔۔۔ اشر وشمہ کے نزدیک آیا ۔۔
آپ کیا چاہتی ہیں میں آپکو آفس سے نکال دوں ارے آپ یہاں صرف کام کرنے آتی ہیں اور یہ آفس ہے مس وشمہ کتنی دفعہ بتا چکا ہوں یہاں رہنے کے کچھ اصول ہوتے ہیں کوئی سلیقہ ہوتا ہے آپ جو یہ نان سنس حرکتیں کرتی ہیں نا اس سے آپکے لیول کا پتا چلتا ہے ۔
اگر یہ حرکت آپ کیسی اور کے سامنے کرتی نا ۔۔تو وہ اسی وقت کھڑے کھڑے ہی آپکو جوب سے آوٹ کر دیتا
کیا میں اندر آ سکتا ہوں ۔۔زریاب نے دروازے میں کھڑے ہوتے دستک دیتے ہوے کہا ۔
اشر نے جیسے زریاب کو دیکھا وہ وہی چپ ہو گیا ۔
آپ جا سکتی ہیں
جیسے اشر نے کہا وشمہ چپ سے وہاں سے روانہ ہو گئ ۔
زریاب نے جاتے ہوے وشمہ کی طرف ایک نظر دیکھا
جس کے چہرے کے تاثرات سے واضح تھا کہ اسکی انسلٹ ہوئی ہے
کیا کہا ہے اسے زریاب نے چیر پر بیٹھتے ہوے کہا ۔
اشر بنا جواب دیے دوبارہ اپنی جگہ پر بیٹھ گیا
میں تم سے کچھ پوچھ رہا ہوں اشر کیا کہا ہے اسے
تمھیں اس سے کیا غرض میں اسے کچھ بھی کہوں
اشر نے غصے سے کہا ۔
اتنی اچھی وہ لڑکی ہے اور ویسے بھی اسکی ہمت کی داد دینی چاہیے جو اب تک جوب پہ اٹکی ہے ورنہ تمھاری کوئی سیکرٹری دو دن سے زیادہ نہیں رہتا ۔
او واہ تمھیں یہ بھولی لگتی ہے ۔۔او پلیز زریاب انسانوں والی حرکتیں اس میں ہے ہی نہیں مطلب کوئی بندہ اتنا چالاک کیسے ہو سکتا ہے ۔اب تم ہی بتاو ۔کونسی سیکڑیری اپنے بوس کے سامنے آفس کی کھڑکی پھلانگ کے باہر جاتی ہے ۔۔کس لیے
آئس کریم لینے کے لیے ۔گلاب کے پھولوں سے اپنا پورا کیبن بھرا ہوتا ہے ۔
اور اسکی بلیک کافی ۔۔
اللہ بچاے ۔۔
ہاہاہاہاہاہاہاہہا اشر میرے یار ۔۔اب آیا نا اونٹ پہاڑ کے نیچے ۔۔
تم بھی اشر نے چونکتے ہوے زریاب کی طرف دیکھا ۔
ہاہا نہیں میں تو کیسی کی طرف داری میں نہیں میں بس اتنا کہہ رہا تھا کہ وشمہ بہت ہی اچھی اور صاف دل کی لڑکی ہے مطلب یار وہ تم جیسے انسان کو تھکا دیتی ہے ۔تم اس سے ڈرتے ہو ۔۔واہ ۔۔ واقعی بہت بہادر لڑکی ہے
اور آج یہ بال کیوں چھوڑ کے آئی تھی ۔۔ اور مینجر علی کس سے پوچھ کر اسکے ساتھ کھڑا تھا ۔کیوں کھڑا تھا ۔
لیکن نہیں اس لڑکی کو کہاں سمجھ آتی ہے بس شراتیں ۔۔
اشر ۔۔۔اشر ۔۔۔
میرے یار تمھیں کیا ہو رہا ہے ؟
زریاب نے مسکراتے ہوے اشر کو کہا
مجھے
مجھے تو کچھ نہیں ہوا ۔
ہوا تو تمھیں کچھ نہیں بس ہو رہا ہے
جیسے زریاب نے کہا ۔
اشر نے فورا کہا
او شٹ اپ زریاب ایسا ویسا بلکل بھی نہیں ہے ۔
تو میں نے کب کہا ہے ایسا ویسا ہے ۔۔جناب آپ کو کیوں تکلیف ہو رہی ہے
وشمہ کے بال کھولے چھوڑنے پر اور رہی بات مینجر علی کی تو وہ دونوں آفس کولیگز ہیں یار ۔آپ میں ہزار کام ہوتے ہیں ۔
لیکن تم نے آج سے پہلے کیسی لڑکی کے بارے میں ایسا نہیں کہا ۔
کوئی وجہ؟
زریاب نے جیسے کہا ۔
اشر نے بات تبدیل کرتے ہوے کہا ۔
او اچھا زریاب ۔کل کی ڈیلنگ کا کیا بنا ۔
****************************
اسلام و علیکم ابا ۔
وشمہ نے فون پہ بات کرتے ہوت کہا
و علیکم اسلام بیٹا
کیسے ہیں آپ ابا ۔اور امی جان کیسی ہیں ۔
میں تو بلکل ٹھیک ٹھاک اور ثریا بیگم بھی بلکل ٹھیک ہیں ۔
ہاں ٹھیک ہی رہیے گا ۔اگر آپ نے دوائی وقت پہ نا لی تو دیکھ لیجیے گا ۔۔پھر مجھ سے برا کوئی نہیں ہو گا ۔
وشمہ نے تاکید کرتے ہوے کہا ۔
جب تمھاری جیسی بیٹی میرے ساتھ ہو ۔تو میں کیسے بیمار ہو سکتا ہوں
ولید صاحب مسکراتے ہوے کہا ۔
ابا ۔آپ کو پتا ہے نا ۔اگر آپ کو تھوڑا سا بھی کچھ ہو جاے تو میری جان نکل جاتی ہے ۔اور میں اب آپ کے پاس بھی نہیں ہوں جو آپ کا اچھے سے دھیان رکھ سکوں اسلیے ۔دوائی وقت پہ لیجیے گا
اچھا میری گڑیا ۔اور بتاو جوب کیسی جا رہی ہے تمھاری
جیسے ولہد صاحب نے سوال کیا ۔وشمہ کو اپنے آفس میں بیتاے سارے دن یاد آگئے ۔۔
اور خاص کر آج والا ۔واقعہ ۔تو اسکے ذہین میں بار بار دوڑ رہا تھا ۔
وشمہ ۔۔۔وشمہ بیٹا کیا ہوا ہے
جیسے وشمہ نے آپنے کانوں میں اپنے نام کی پکار سنی تو فورا اسکے منہ سے نکلا
ہوں ۔۔ہاں ۔ابا ۔او اچھا جوب ۔۔ہاں جوب بلکل ٹھیک چل رہی ہے ۔اچھا
ابا اب میں رکھتی ہوں کل بات ہو گی
وشمہ نے کہتے ہوے فون بند کیا ۔
اسکا ذہین بار بار اشر کی طرف مائل ہو رہا تھا ۔
یہ ۔۔۔یہ کیا ہو رہا ہے وشمہ ولید ۔
ویسے سر اتنے بھی برے نہیں ہے جیسے سارے سٹاف ممبرز کہتے ہیں وہ جیسے نظر اتے ہیں ایسے بلکل بھی نہیں ہیں ۔
**********************
تمھیں کیوں تکلیف ہو رہی ہے اشر ۔وشمہ کے بال کھولے چھوڑنے پر اور رہی بات مینجر علی کی تو آف کولیگز ہیں ہزار کام ہوتے ہیں ایک دوسرے سے ۔
صیح تو کہہ رہا ہے زریاب مجھے کیوں برا لگ رہا ہے ۔۔میں کیوں وشمہ کے بارے میں اتنا سوچتا ہوں ۔۔
کیوں مجھے اچھا نہیں لگتا جب وہ ۔اپنی وہی پاگلو والی حرکتیں نہیں کرتی ۔۔یہ ۔۔
کیا ۔۔ہو رہا ہے مجھے ۔وشمہ دن با دن میری زندگی کا ایک حصہ بنتی جا رہی ہے ۔
اللہ یہ جو بجی ہے پلیزاسے یہی روک دے ۔۔میں نہیں چاہتا میری وجہ سے وسمہ کی زندگی بھی برباد ہو ۔
اشر
اپنے کمرے کی کھڑکی کی ایک طرف کھڑا گہری سوچ میں ڈوبا تھا ۔
کہ اچانک اسکے فون کی گھنٹی بجی ۔
وشمہ ۔
یہ اس وقت کال کر رہی ہے ۔۔
اشر نے گھڑی کی طرف دیکھا ۔
12:00 am خیریت تو ہے
اشر نے جلدی سے فون اٹھایا
ابھی وہ کچھ کہتا کہ ۔ وشمہ نے پہل کی
ہاے تانیہ ۔۔پلیز ۔۔تمھیں قسم ہے اگر تم کچھ بولی ۔
جیسے وشمہ نے کہا ۔اشر وہی خاموش ہو گیا ۔
یار ۔۔۔۔ایک تو اوپر سے بندہ اس اذرائیل کی اتنی انسلٹ برداشت کر کے آتا ہے ۔۔
اور گھر آکر بھی ۔۔
مطلب اب گھر آکر بھی اسی چنگیز خان بلیک کافی والے کی باتیں یاد اتی ہیں ۔
یعنی
اپنی تقریر سے اس قدر شدید وار کرتا ہے کہ گھر بھی اسکا اثر رہتا ہے
وشمہ مسلسل بول رہی تھی
اور اشر خاموشی سے ۔۔اسکی باتیں سن رہا تھا ۔
ہاے ۔۔رانیہ ۔۔اب تو بھی تو ۔۔اسکی طرح نا کر گونگی ہو گئ ہے ہوں ۔ہاں بھی نہیں کر سکتی کیا ۔
جیسے وشمہ نے کہا ۔اشر نے ہوں کہا ۔
ہاے اللہ رانیہ دیکھو اب فون میں بھی مجھے تمھاری آواز سر اشر جیسی لگ رہی ہے ۔۔
اذرائیل ۔۔کہی کا ۔
اچھا ۔یار میں نے بس بڑاس نکالنی تھی ۔۔
اسکے سامنے تو نکال نہیں سکتی نا ۔
بوس ہیں وہ میرے ۔
ویسے رانیہ وہ اتنے بھی اکڑو نہیں ہیں مجھے اچھا لگتا ہے ۔۔جب وہ غصے سے میری طرف دیکھتے ہیں ۔
ایسے اینٹر ہوتے ہیں جیسے ۔۔کوئی فلن سٹات کے ہیرو ۔ہوں ۔۔
اچھا ۔ رکھتی ہوں
وشمہ نے یہ کہتے ہوے فون بند کیا ۔
اشر ابھی تک ۔۔وہی ہاتھ میں فون لیے کھڑا تھا ۔کہ
اسکے چہرے پر مسکرایٹ کا پہرا چھایا ۔
ہاں ۔۔آج اشر گیلانی ہسا تھا ۔۔۔
کھل کھلا کے ہسا تھا ۔۔۔اسکے قہقے کی آواز ایک بار پھر پورے گھر میں گونجی وہی آواز جیسے سننے کے لیے گھر کی دیواریں ترس گئ تھی ۔
وہ اپنے والدین کی وفات کے بعد کبھی نہیں مسکرایا تھا اور آج صرف وشمہ کی بات پر وہ ہسا تھا ۔
اسکا دل نہیں کر رہا تھا کہ ۔وہ فون بند کرے ۔۔وہ اسکی آواز سننا چاہتا تھا ۔
***************************
او ۔۔واہ وشمہ بڑی تیز ہے تو ۔۔
تیرا بواے فرینڈ ہو ہی نہیں سکتا ۔
کیوں جیلس ہو رہی ہو ۔۔چلو دیکھ لینا جب کل میں اسے اپنے ساتھ لاوں گی ۔۔
تم لوگوں نے اسے دیکھ کے ہی جل جل کر مر جانا ہے ۔
اچھا ایسی کیا بات ہے تمھارے بواے فرینڈ میں
بات ایک بات ہو تو بتاوں ۔جیسے وشمہ بتا رہی تھی رانیہ نے وشمہ کو گورا ۔
لیکن وشمہ نے آنکھوں ہی آنکھوں میں اسے چپ رہنے کیے کہا ۔
اچھا چلو ۔۔بھئ ۔۔اب ہم بے صبری سے کل کا انتظار کریں گے گروپ میں موجود لڑکی نے کہا ۔
ہاں
ہاں کیوں نہیں ۔
وشمہ نے کہا اور جلدی سے رانیہ کے ساتھ چلنے لگی
ہاے رانیہ ۔۔میں تو گئ ۔۔
بچا لے مجھے
میں کیوں بچاون تجھے جاوں پڑو ۔۔اور بتاو اپنے بواے فرینڈ کی خوبصورتی کے قصیدے ۔۔
یار میں نے جان بھوج کر نہیں کیا ۔وہ ۔۔ لڑکیوں کے بار بار کہنے پر میں نے بھی کہہ دیا کہ میرا بھی بواے فرینڈ ہے ۔
ہاں اب ڈھونڈوں اپنا سو کولڈ امیر بواے فرینڈ ۔کتنی دفعہ کہا ہے اتنا منہ نا کھولا کرو چپ کر کے نہیں بیٹھ سکتی ۔۔
اب ڈھونڈ ۔۔۔
رانیہ میری بات تو سنو ۔۔
وشمہ نے رانیہ کو آواز دی جو جا چکی تھی ۔۔
بد تمیز ۔۔
*******************
ہاے اللہ ۔۔اب کیا کروں میں ۔۔۔
وشمہ ۔۔۔یا کر دیا ہے تو نے
وہ سٹاپ پہ کھڑی ۔سوچ رہی تھی ۔۔کیونکہ اب وہ بری طرح پھس چکی تھی
وہ اسی سوچوں میں گم تھی
کہ اس کے سامنے اشر کی گاڑی رکی ۔
تم یہان کیا کر رہی ہو ۔
اشر نے گاڑی کا شیشہ نیچے کرتے ہوے کہا ۔
جی وہ ۔۔۔وہ سر میں یونی کے لیے جا رہی ہوں پر ابھی تک کوئی رکشہ نہیں ملا ۔
وہ وایٹ قمیض اور پٹیالا شلوار سوٹ ملبوث تھی ۔
کندھوں پہ چادر اوڑھے وہ ۔بہت پیاری لگعہی تھی
اچھا آو بیٹھو میں تمھیں چھوڑ دیتا ہوں
جیسے اشر نے کہا
وشمہ وہی ہکا بھکا رہ گئ ۔۔اسے یقین نہیں تھا کہ اشر کہہ رہا ہے
لگتا ہے آدھی نیند میں اٹھ کے آگئے ہیں ۔
تبی تو ایسی بہکی بہکی باتیں کر رہے ہیں
نہیں
نہیں سر میں چلی جاوں گی
آپکا بہت بہت شکریہ
آو میں نے کہا نا چھوڑ دیتا ہوں ۔
اشر کے اصرار کرنے پر وہ گاڑی میں بیٹھ گئ ۔۔
جیسے ۔گاڑی یونی کے سامنے گیٹ پہ رکی اشر نے گاڑی سے باہر نکل کر گاڑیا دروازہ کھولا ۔
تھینک یو سر
وشمہ نے گاڑی سے باہر نکلتے ہوے کہا
کہ سامنے سے و گروپ کی لڑکیوں نے وشمہ اور اشر کو دیکھا
رابعہ یار ۔۔۔۔میں کہی خواب تو نہیں دیکھ رہی
نہیں ۔۔۔خواب نہیں ۔
سچ ہے ۔۔وہ وشمہ ہی ہے ۔۔ہاے اللہ اتنا ہینڈسم ۔۔۔بواے فرینڈ ۔۔
وہ سب گرو ان دونوں کی جانب بڑھا ۔
ابھی اشر گاڑی میں بیٹھنے لگا تھا ۔
کہ وہ لڑکیاں اسکے قریب ائی ۔
ہاے اللہ وشمہ واقعی ۔۔تو سچ کہہ رہی تھی ۔
ایک لڑکی نے اشر کی طرف دیکھتے ہوے کہا ۔
وہ وہی رک گیا ۔
(اب تو گئ وشمہ ۔۔) وشمہ نے دل میں سوچا
ہمیں یقین نہیں ہو رہا تیرا اتنا ہینڈسم بواے فرینڈ ہے
جیسے دوسری لڑکینے کہا اشر نے چونکتے ہوے وشمہ کی طرف دیکھا ۔۔
وشمہ جلدی سے آگے بڑی اور اشر کے بازو میں اپنا بازو دیا اور کہا
دیکھا نا میں نے کیا کہا تھا ۔۔میرا بواے فرینڈ دیکھو گی نا تو مر جاو گی ۔
ہاناں جاناں
صیح کہہ رہی ہوں میں
وشمہ نے اشر کی طرف دیکھا جو ابھی شوک میں تھا کہ یہ کیا ہو رہا ہے
اور تمھیں پتا ہے یہ اتنے کیرینگ ہیں اتنا میرا خیال رکھتے ہیں میں بتا نہیں سکتی ان فیکٹ ابھی بھی مجھ سے ناراض ہیں
کیوں؟
اس گروپ میں سے لڑکی نے کہاں
اسلیے کے کل میں ان کے ساتھ ڈنر کرنے نہیں گی
سوری جاناں
ہاے وشمہ اب تو واقعی گئ ۔
اشر ۔۔بلکل ہکا بھکا تھا اسے نہیں پتا چل رہا تھا کہ یہ ہو کیا رہا ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔