#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_02
وعلیکم اسلام مسڑ علی وشمہ نے اپنے گھر کا دروازہ کھولتے ہوے کہا
مس وشمہ میں وجہ پوچھ سکتا ہوں کہ آج آپ کیوں نہیں آئی ؟
ایم سو سوری سر ۔۔۔میں آنے لگی تھی ان فیکٹ گھر سے نکل بھی گئ لیکن ؟
لیکن؟ علی نے آگے سوال کو بڑھایا ۔
لیکن یہ کہ بدقسمتی سے میری ٹکر آج اسلام آباد کے کے بگڑے ہوے رئیس کی گاڑی سے ہو گئ
ایک نمبر کا بدتمیز ۔۔کھڑوس لفنکر ۔دماغ سے گھوما ہوا اور باپ کے پیسوں پر اعیاشی کرنے ۔۔ والا انسان تھا
غلطی بھی اپنی
اور باتیں مجھے سنا رہا تھا بڑا آیا رئیس ذدا ۔۔معاف کیجیے گا میں نے بھی پھر صاف صاف بات کہہ دی
کہ
ملاحطہ اگر زندگی نے پھر سے ہمیں کہی ملنے کا موقع دیا تو سیدھا جان سے مارنے کی دھمکی دی ہے اسے
وشمہ اتنے غصے میں کہہ رہی تھی کہ علی نے اس کی بات کاٹی
پلیز مس وشمہ ۔۔حوصلہ رکھیں ۔۔۔میں تو سوچ رہا ہوں اگر کچھ دیر آپ اس سےاور بحث کرتی تو آج آپ نے جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہونا تھا
چلیں وہ سب باتیں چھوڑئیں
آپ ۔۔پلیز آئیندہ ۔ لاپروائی مت کریے گا سر کو بہت غصہ آتا ہے اگر کوئی بلاوجہ چھٹی کر لے
بلاوجہ ۔۔لیکن میں نے وجہ تو آپ کو بتا دی ہے نا
مس وشمہ ۔۔یہ وجہ آپ مجھے تو بتا سکتی ہیں انفیکٹ میں آپ کی بات پر یقین بھی کر لیتا ہوں
لیکن جو بوس ہیں نا ۔۔
وہ ۔ان سب چیزوں کو اپنے نزدیک ۔۔ڈرامے بازی سمجھتے ہیں
ان کا کہنا ہے کہ جب انسان کام سے بھاگتا ہے تو اکثر اوقات وہ پہلے یہی کرتا ہے اسلیے ۔۔میں آپ
کو
احتیاط بتا دوں ۔۔کہ ایک دفعہ پھر سوچ لیں ؟
کس بارے میں سر؟
وہی جوب کرنے کے بارے میں اور اوپر سے آپ نے ایڈوانس بھی لے لیا ۔ہے کہ اگر آپ نے درمیان میں میدان جنگ چھوڑنا ہو ۔۔۔تو تلوروں کی نوکیں آپ کو ہر طرف سے جھکڑ لیں ۔۔
اسلیے ۔۔میں آپ کو ۔۔اپکی بھلائی کے لیے کہہ رہا ہوں کہ ایک دفعہ آپ ٹیسٹ کرلیں
مجھے یقین ہے کہ
آپ ۔۔آگے اور شیٹ نہیں مانگے گی
اتنی بھی کیا ۔بات ہے ۔۔کہ مجھے وشمہ ولید کو میدان جنگ چھوڑنا پڑے
پھر
تو آپ سر اس بات کی بلکل بھی ٹینشن نا ۔۔لیں ۔
اگر
وہ جلاد ۔۔ہیں ۔
تو میں ۔۔جلادوں کو صیح کرنے والی ہوں ۔
آپ خود ۔۔دعوت دے رہی ہیں آ بیل مجھے مار
اج تک کوئی سیکرٹری نہیں رک پایئ ان کے سامنے
اچھا ۔۔۔تو پھر ۔۔۔یہ بات ہے ۔۔پھر تو اور مزہ آئے گا ۔آگ دونوں طرف ۔۔لگے گی برابر کی بس فرق اتنا ہو گا کہ میں ۔۔ان کو پھر بھی عزت دوں گی ۔۔احترام ۔وہ میرے بڑے ہیں
وشمہ
یہ کہتے ہوے مسکرائی
واہ داد دیتا ہوں میں آپکی ۔۔چلیں ۔اگر یہی مصمم ارادہ لے کر جائے گی تو یقینا ۔۔آپ ۔۔اپنے ۔۔ارادوں پر پورا اترے گی ۔
اور
ہاں
جب کبھی ۔۔دل ۔۔ہلکا ۔کرنا ہو ۔تو ۔۔
اکیلے نہ کوسیے گا ۔دل کا بھوج ہلکا کرنے کے لیے اکثر دوسرے سٹاف ممبرز ۔مل کر درد بانٹتے ہیں
تو آج آپ بھی لکھ لیں اسکی نوبت نہیں آے گی وشمہ نے کہا اور فون بند کیا ۔۔
یہ زندگی ۔۔بھی کس کس طرح سے انسانوں سے امتحان لیتی ہے ۔۔ہر چیز کو حاصل کرنا ہے تو پیسا ۔علم حاصل کرنا ہے تو پیسا ۔یہ ۔پیسا انسان کو ۔۔اس حد تک اپنا غلام بنا لیتا ہے اسکے آگے ہر جایز اور ناجایز کام ایک ہی معنی میں ہوتے ہیں
لیکن
میں ۔ان سب سے بالاتر ہوں ۔ہاں میں پیسوں کی فکرمند ہوں لیکن اسکا مطلب یہ نہیں کہ اس کے لالچ میں
میں اپنے ۔ ایمان کو ہی داو پہ لگا دوں میں کام کروں گی
ضرور کروں گی چاہے میرے بوس جیسے بھی ہوں لیکن ہے تو انسان نا ۔
اور ویسے بھی میں اپنے بابا کو اور مشکل میں نہیں ڈال ۔۔سکتی
اس نے ایک لمبی آہ بھری اور زندگی میں آنے والے امتحانات سے مقابلہ کرنے لیے اسنے اپنے آپ کو تیار کر لیا
وشمہ ولید ۔
ولید احمد کی اکلوتی اولاد ۔گھر کی مالی آمدن نارمل تھی لیکن ولید احمد کے ایکسیڈینٹ ہونے کے بعد ان کے گھر میں کمانے والا سربراہ بدقسمتی سے اپنے پیروں پہ کبھی کھڑا نہ ہو سکا کہ ولید احمد کی ایک ٹانگ ناکارہ ہو گئ ۔لیکن اسکے باوجود انہوں نے اپنی بیٹی وشمہ کو جیسے تیسے کر کے آگے بزنس کی پڑھائی کے لیے اسلام آباد بھیجا جہاں پر وشمہ ایک فرمابردار اولاد ہونے کے فرض سے اس نے اپنی اگے کی پڑھائی کا ذمہ خود اپنے کندھوں پہ اٹھالیا ۔
ثریا بیگم کی اتنی آمدن نہیں تھی کہ وہ اپنی بیٹی کا خرچہ اٹھا سکے بمشکل خود ان کے گھر کا کھانے پینے کا سامان اور ولید صاحب کی دوائیوں پہ پورے ہوتے ہاں کبھی کبھی ثریا بیگم کی زبان سے ناچاہتے ہوے بھی شکوہ آجاتا لیکن ولید صاحب ایک صبر و تحمل کے حامل شخص ہمیشہ ان کی ہمت باندھتے ۔۔
اور یہی چیز ۔
آگے ان کی اولاد میں پائی جاتی تھی وشمہ ولید کا ہمیشہ یہی ماننا تھا ۔
کہ کوئی دنیا میں آج تک ایسا نہیں پیدا ہوا جو اپ کی زندگی کے ہر راستے پر مدد کرے کیونکہ اکثر راستوں میں کانٹے ۔۔۔
لوگ اور اپنے ہی بچھاتے ہیں اسلیے ہمیں ہمت اور حوصلے کے ساتھ ان سب کا مقابلہ کرنا چاہیے ۔
صاحب جی کمرے میں ہیں کیا ؟ زریاب نے گھر میں داخل ہوتے باباجی (ملازم) سے پوچھا ۔
ہاں بیٹا اوپر کمرے میں ہیں باباجی نے اوپر کی طرف اشارہ کرتے ہوے کہا
جی ٹھیک ہے زریاب نے مسکراتے ہوے جواب دیا اور سیرھیوں کی جانب بڑھنے لگا ۔
وہ اشرگیلانی کے کمرے کے باہر کھڑا تھا عموما دروازہ بند اور روشنی کا کوئی نشان نہیں ۔
زریاب نے ایک نظر کمرے کو دیکھا
اور پھر آگے بڑھ کر ۔
دستک دی ۔
کم این
کمرے سے ایک رعب دار اور گہری آواز آئی لیکن کہی نہ کہی اس آواز میں درد تھا ۔۔
زریاب کمرے کے اندر داخل ہوا
ہر طرف کالا اندھیرہ ۔۔چھایا ہوا تھا لیکن اس اندھیرے میں یہ توقع لگانی مشکل تھی کہ اس کمرے میں آگے اور روشنی آے
کیونکہ شائد اب اسکی زندگی میں روشنی نہیں لائی جاسکتی تھی
تم ۔رو رہے ہو نا؟
زریاب نے وہی کھڑے ہوتے ہوے کہا
نہیں تو
جھوٹ مت بولو اشر ۔دوست ہوں تمھارا ۔تمھارے چہرے دل و دماغ میں ہر چیز کو محسوس کر سکتا ہوں ۔
سات سال بیت چکیں ہیں اس بات کو میرے یار
لیکن تو اب تک نہیں بھول پایا ۔
مجھے پتا ہے ماضی نے تمھیں اتنے گہرے زخم دیے ہیں لیکن اسکا یہ مطلب تو نہیں ہے نا کہ ساری زندگی انہی زخموں کو برھنے کے بجاے ان کو اور گہرا کیا جاے ۔
کب
کب تک ۔۔ایسے جیو گے زندگی
کب تک خود کو اس اذیت میں ہر روز مارو گے ۔
خدا
کے لیے اشر اپنے آپ کو سنبھالو ۔
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔