#تیرے_عشق_میں
#از_اقراء_خان
#قسط_نمبر_01
گاڑی کی سپیڈ نارمل سے زیادہ ہو گئ ۔۔۔ وہ بے ہوش و حواس گاڑی کئ سپیڈ کو اور زیادہ کر رہا تھا ۔۔
کہ اچانک اس نے اپنا پاوں بریک پر رکھا ۔۔۔
رفتار زیادہ ہونے کے باعث اسکا ماتھا اگے ہینڈل سے زور سے ٹکرایا لیکن چوٹ سے وہ بال بال بچ گیا
جتنی رفتار سے وہ گاڑی چلا رہا تھا اس سے یہی اندازہ لگایا جا سکتا تھا کہ وہ بہت زیادہ غصے میں تھا ۔۔کہ اسکے غصہ کا نشانہ آج یہ گاڑی بن گی ۔۔
اشر نے گاڑی کا دروازہ اتنے زور سے بند کیا کہ سامنے گری وشمہ کانپ گئ ۔۔
اندھی ہو کیا ؟نظر نہیں آتا؟
ارے اتنا مرنے کا شوق ہے تو کہی اور جا کر مرو ۔
میری گاڑی کے سامنے مرنا ہے کیا؟
رعب دار آواز ۔۔۔کالے گھنے بال جو بڑے اچھے طرح سنوارے ہوے تھے ۔۔۔۔انکھوں پہ چشمے کا پہرا ۔۔اور بلیک پینٹ کورٹ میں ملبوث وہ بہت ہینڈسم لگ رہا تھا
وشمہ ۔۔اپنے آپ کو سنبھالتی ہوئی اٹھی
کیا؟
کیا کہا میں اندھی ہوں۔ مجھے مرنے کا شوق ہے میں تمھاری گاڑی کے سامنے آیی ہوں
او بھائی صاحب ۔۔ہوش میں تو یا پی ہوئی ہے اندھے تو تم ہو نظر تو تمھیں نہیں آتا کہ اگے کوئی کھڑا گاڑی آہستہ چلائیں ۔۔
لیکن نہیں مجال ہے گاڑی کی سپیڈ آہستہ ہو اور بیچارا اگر کوئی قسمت کا مارا میرے جیسا آگے آجاے بجاے اسکو سہارا دینے کے اسکی مدد کرنے کے ۔۔۔اسکو ۔کو ہی باتیں سنا رہے
ہو
یہ
یہ لو پیسے اور منہ بند کرو
اشر نے غصے سے اپنے والٹ سے پیسے نکال کر وشمہ کے ہاتھ میں تھماے اور پلٹا
اوے بگڑے ہوے رئیسوں کی اولاد ۔۔
جیسے ہی اشر نے سنا وہ واپس پلٹا
یہ ۔یہ ۔۔پیسے ۔تم نے ۔۔مجھے سمجھ کیا رکھا ہے میں پیسوں کی بھوکی ہوں ۔۔۔اوپر ۔۔سے غلطی بھی خود کی اور نوابوں کی طرح اکڑ بھی دیکھا رہے ہو ۔
میں چاہوں نا تمھارے خلاف کمپلین کر سکتی ہوں تمھارے جیسے بگڑوں کو جب تک جیل کی ہوا نہ لگ جاے سکون نہیں ہوتا ۔۔۔
اور تم لوگ خود کو کیا سمجھتے ہو زمین خدا ہو تم
کہ کیسی کو بھی مارو اسکے منہ میں پیسے ٹھونس دو
ہر کوئی ایک جیسا نہیں ہو تا سنا تم نے
مجھے تمھارے ان دو ٹکے پیسوں کی کوئی ضرورت نہیں
وشمہ اشر کے سامنے اسکے دیے ہوے پیسوں کو
اپنی جوتی تلے مسل دیا ۔
اور کہا
یہ اوقات ہے میرے نزدیک تمھارے پیسوں کی سنا تم نے
وہ بلکل ساکت کھڑا تھا اور وشمہ کو دیکھ رہا تھا
وشمہ غصے سے لال پیلی ہوئی اس نے اپنی پر کلائی باندھہی گھڑی کی جانب نظر دوڑائی
اف و ۔۔لیٹ ہو گئ ۔۔چلو لیٹ ہو تو گئی ہوں ۔
اس کمبخت سے دو ہاتھ ہو کر جاوں گی وشمہ نے یہ سوچتے ہوے گھڑی کو اپنی آنکھون سے اوجھل کیا
اور اسکی طرف دیکھا
دیکھیے میرے پاس اتنا وقت نہیں ہے آپ کی یہ فضول باتیں سنوں اور میں نے جان بھوج کہ نہیں کیا
آپ ہی میری گاڑی کے سامنے آئی تھی اور اب یہ تماشا کیوں لگا رہئ ہیں
کیا
کہا تماشا
میں لگا رہی ہوں ۔۔۔او ۔۔مسٹر کس دنیا میں رہتے ہو تم ۔۔۔خواب سے بیدار ہو یہ کوئی تمھارے خوابوں کا شہر نہیں ہے جہاں تمھاری مرضی چلے اور تمھاری باتوں کو مانا جاے
اور جہان تک بات ہے ٹائم ضائع کرنے کی
وہ تو آپ میرا کر چکیں ہیں ۔۔اتنی ۔۔اتنی مشکل سے میں نے اپنا یہ سوٹ استری کیا تھا آپ
کو پتا بھی ہے کتنی محنت لگتی ہے ۔
لیکن آپ کو کیا ۔۔آپ ایسے آے جیسے ساری سڑک آپ کی ہو ۔۔
ہم نے بھی ٹیکس دیے ہیں جتنا آپ کا حق ہے اتنا ہی ہمارا ہے
تو آپ ایسا کیوں نہیں کرتی سڑک اپنے نام کروالے یا ایسا کریں اس سڑک کا پوسڑ بنوا کے گلے میں لٹکا لیں
جو بھی کرنا ہیں کریں لیکن خدا کے کیے میرا راستہ چھوڑیئں
ہاں ۔۔ہاں ۔
مجھے بھی تم ۔۔جیسوں سے کوئی بات کرنے کا شوق نہیں ۔
اتنا بڑا کالا پردہ آنکھوں پہ لگا کر گاڑی چلائیں تو خاک نظر آے گا ۔
جیسے وہ جانے لگا
وشمہ نے پھر روکا
اور ہاں ایک اور بات
اگر آپ مجھے کہی ملیں نا
تو میں آپ کو مار دوں گی اور
وہ
بھی
جان سے سن لیا ۔۔آپ نے
وشمہ نے کہا ۔
اور چلی گئ اشر وہی دھنک رہ گیا
جاری
اگر آپ لوگ پڑھنا چاہتے ہئں تو میں ہر دو دن بعد
اگلی ایپسوڈ پوسٹ کردوں گی
شکریہ

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔