#تیری_دیوانی_از_سحرعلی
#قسط_18
شام تک اس کا بخار کافی کم ہو چکا تھا۔۔ لیٹ لیٹ کر تھکاوٹ بھی ہو گئی تھی مغرب کے بعد وہ کمرے سے باہر آگئی۔
لاؤنج میں احمد صاحب اور تابش بیٹھے کسی فائل میں مگھن تھے۔۔ شہناز بیگم ان دونوں کے لیے چائے بنا کر لائیں تو سامنے کھڑی زرتاشہ پر نظر پڑی۔
ارے بیٹا۔۔ تم اٹھ گئی۔۔ آؤ بیٹھو۔۔ انہیں نے اسے پکارا۔۔ وہ بھی اندر آگئی اور سب کو سلام کیا۔
وعلیکم اسلام۔۔ کیسی طبیعت ہے بیٹا اب تمہاری؟
ٹھیک ہوں بابا جان۔۔ اس نے مسکرا کر کہا۔
تمہیں اچانک کیا ہو گیا تھا۔۔ کل تک تو اچھ بھلی تھی۔۔ تابش نے اسے ساتھ بٹھایا اور پیشانی چھو کر بخار چیک کیا۔۔ اب تو بہت کم ہے بخار شکراللہ۔۔
ہاں صبح تو اس نے مجھے ڈرا ہی دیا تھا۔۔ اتنا تیز بخار تھا۔۔ شہناز بیگم اب بھی فکر مند نظر آ رہی تھیں۔
ارے ماما آپ ایسے ہی پریشان ہو جاتی ہیں۔۔ ہلکا سا بخار ہی تو تھا۔۔ اور اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔۔ زرتاشہ نے انہیں تسلی دی۔
بھئیا بھابھی کیا کر رہی ہیں؟
وہ ابھی گئی ہے گھر۔۔ تمہارے اٹھنے کا انتظار کر رہی تھی۔۔ مگر تم سب کو پریشان کر کے خود مزے سے سوتی رہتی ہو۔۔ تابش نے اسے چڑایا۔
سوری۔۔ میں آپ لوگوں کو ہر وقت پریشان کرتی رہتی ہوں۔۔ اس نے نم لہجے میں کہا۔
ارے نہیں میری گڑیا۔۔ میں تو مزاق کر رہا تھا۔۔ تابش نے اس کے شانوں پر بازو پھلا کر ساتھ لگایا۔۔ وہ بہت کمزور لگ رہی تھی۔۔ رنگ بھی پیلا پڑ گیا تھا۔
شہناز بیگم نے مومنہ اور اماں کو بھی ادھر ہی بلا لیا۔۔ پھر رات کا کھانا سب نے مل کر کھایا مگر زاویار موجود نہ تھا۔۔ رات کافی دیر تک محفل جمی رہی۔۔ اسے شدت سے زاویار کی کمی محسوس ہو رہی تھی مگر کسی سے کچھ بھی پوچھنے کی ہمت نہ تھی۔
ان لوگوں کے جانے کے بعد احمد صاحب بھی اپنے کمرے میں چلے گئے۔۔ زرتاشہ وہیں بیٹھی تھی جب شہناز بیگم اس کے پاس آئیں۔
بیٹا ادھر کیوں بیٹھی ہو سو جاؤ جا کے۔۔ بارہ بج گئے ہیں۔۔ وہ کسی گہری سوچ میں گم تھی جب انہوں نے اسے کہا۔
جی۔۔ اس نے چونک کر انہیں دیکھا۔۔
کیا سوچ رہی ہو؟
کچھ نہیں۔
پھر میری بات کا جواب کیوں نہیں دے رہی؟ انہیں اس کی حالت دیکھ کر دکھ ہوا۔
سوری میں نے سنا نہیں۔۔ ہتھیلیوں کو آپس میں رگڑتے ہوئے جواب دیا۔
انہوں نے اس کے ہاتھوں پہ اپنا ہاتھ رکھ کر اسے ایسا کرنے سے روکا۔۔ چلو اٹھو بہت دیر ہو گئی ہے۔۔ سو جاؤ جا کے۔
جی ماما جاتی ہوں۔۔ سارا دن لیٹ لیٹ کر اب نیند نہیں آرہی۔ اس نے لہجے کو نارمل رکھتے ہوئے جواب دیا۔
اوہ۔۔۔ اچھا پھر ایسا کرو تم میرے پاس آجاؤ۔۔ ویسے بھی آج زاویار تو ہے نہیں تم اکیلی کمرے میں فضول باتیں سوچتی رہو گی۔
نہیں۔۔ آپ ایسے ہی پریشان ہو رہی ہیں۔۔ بابا بھی سونے چلے گئے ہیں آپ جائیں میں بھی بس نماز پڑھ کر لیٹوں گی۔
پکی بات ہے؟ کچھ فضول تو نہیں سوچو گی؟
جی ماما نہیں سوچتی۔۔ آپ اتنی پریشان نہ ہوا کریں۔۔ ان کی فکرمندی اسے شرمندہ کر رہی تھی۔
اچھا ٹھیک ہے۔۔ ابھی تو وہ دبئی گیا ہے کچھ دن تک آئے گا تو تم اس سے بات ضرور کرنا۔۔ اللہ تمہاری مشکلات آسان کرے۔۔ انہوں نے دل سے دعا دی اور چلی گئیں۔
زاویار دبئی گئے ہیں اور مجھے پتہ بھی نہیں۔۔ کیسی بیوی ہوں میں۔۔ کتنی بری ہوں۔۔ ایک بار پھر سوچوں کے سمندر میں ڈوب گئی۔۔ آنکھیں پانی سے بھر گئیں۔
وہ کیسے یہ دن گزارے گی۔۔ اس کے انتظار میں یوں محسوس ہو رہا تھا جیسے وقت تھم گیا ہو۔۔
۞۞۞۞
دن گزرتے جا رہے تھے اور اس کا انتظار بھی بڑھتا جا رہا تھا۔۔ دن سال کی مانند لگ رہے تھے۔۔
وہ دادو کی گود میں سر رکھے کسی سوچ میں گم تھی جب انہوں نے اسے پکارا۔
زرراشہ بچے کیا بات ہے۔۔ میں دیکھ رہی ہوں آجکل تم بہت چپ چپ رہنے لگی ہو۔
ج جی۔۔ دادو۔۔ نہیں تو ایسی تو کوئی بات نہیں ہے۔
ایسی بات نہیں تو پھر کیا بات ہے۔۔ کیوں شہناز تمہیں نہیں لگتا ایسا۔۔ انہوں نے تصدیق کے لیے پاس بیٹھیں شہناز بیگم سے پوچھا جو مومنہ سے کوئی بات کر رہی تھیں۔
جی۔۔ جی اماں۔۔ وہ بھی ایک دم گھبرا گئیں۔۔ کہیں اماں اصل معاملے تک رسائی نہ حاصل کر لیں۔
نہیں دادو۔۔ ایسی کوئی بات نہیں ہے آپ ایسے ہی پریشان ہو رہی ہیں۔۔ بس طبیعت تھوڑی بوجھل ہے۔۔ شاید اس وجہ سے آپ کو ایسا لگا ہو۔۔ زرتاشہ نے انہیں تسلی دی۔
طبیعت بوجھل ہے۔۔۔ کیوں خیریت تو ہے ناں؟ کہیں کوئی خوشخبری تو نہیں ہے۔۔ چیک کروایا؟ دادی اپنا ہی اندازا لگا کر خوشی سے کہنے لگیں۔
دادی کی بات سن کروہ سٹپٹا گئی۔۔ وہاں شہناز بیگم کے چہرے پر بھی امید کی کرن روشن ہوئی۔۔ زرتاشہ نے مدد طلب نظروں سے مومنہ کو دیکھا جو شریر سی مسکراہٹ چہرے پر سجائے اسے ہی دیکھ رہی تھی۔
ارے دادو آپ تو نہ۔۔ ویسے ہی بخار کی وجہ سے کافی ویکنس ہے اسے اس لیے ایسے ہو گئی ہے۔۔ اور ویسے بھی زاویار بھائی کو گئے پندرہ دن ہو گئے ہیں ان کی جدائی میں کھانا پینا بھی چھوڑا ہوا ہے۔۔ تو اداسی کی وجہ سے ایسی حالت ہو گئی ہے۔۔ کیوں زرتاشہ؟ مومنہ نے بات کو رخ بدلہ۔
ہاں وہ تو جیسے مجھے اپنے ہاتھوں سے کھلاتے ہیں ناں جو میں کھانا پینا چھوڑوں۔۔ ہر وقت ڈانٹتے رہتے ہیں۔۔ زرتاشہ کے جو منہ میں آیا بولتی گئی۔۔ وہاں بیٹھی خواتین ہنسنے لگیں۔
اس نے بات ٹل جانے پر سکھ کا سانس لیا۔
گھر آکر کافی دیر تک اماں کی بات کو سوچتی رہی۔۔ اماں نے جو آج سوال کیا اس نے اسے بہت کچھ سوچنے پر مجبور کر دیا تھا۔۔
اف۔۔ آج دادو نے ایسی بات کی ہے کل کو ماما بھی کریں گی آہستہ آہستہ سب ایسی باتیں کریں گے۔۔۔ میں کیا کروں۔۔ وہ سوچ سوچ کر تنگ آگئی تو کمرے سے باہر نکل آئی۔
نیچے آئی تو شہناز بیگم لاؤنج میں بیٹھیں کسی سے فون پر بات کر رہی تھیں۔۔ وہ خاموشی سے دوسرے صوفے پر بیٹھ گئی۔
ہاں بیٹا سب ٹھیک ہے۔۔ تم بتاؤ کب تک آرہے ہو؟
دوسری طرف سے کچھ کہا گیا۔
چلو سہی ہے۔۔ خیر سے آؤ۔
شہناز بیگم نے زرتاشہ کی طرف دیکھا۔۔ وہ انہیں ہی دیکھ رہی تھی۔
یہ لو زاویار زرتاشہ سے بات کرلو پاس ہی ہے وہ۔
ان کی بات پر زرتاشہ کو بےچینی ہونے لگی۔۔ مگر دوسری طرف سے کچھ کہا گیا تو شہناز بیگم نے دبے دبے غصے میں کہا۔۔
ایک تو تمہارے کام ختم نہیں ہوتے۔۔ ٹھیک ہے جاؤ کرلو کام۔۔ اللہ حافظ۔۔ کہہ کے انہوں نے رابطہ منقطع کر دیا۔
زرتاشہ کی آنکھوں میں پانی بھر گیا۔۔ تو شہناز بیگم نے کہا۔۔ کوئی آگیا تھا۔۔ زاویار نے کام سے جانا تھا ان کے ساتھ۔۔ اس لیے کہہ رہا تھا تمہیں تھوڑی دیر تک خود کال کر لے گا۔
اس نے سر اثبات میں ہلا دیا۔
پھر بہت دیر گزر گئی اسے زاویار کی کال کا انتظار کرتے کرتے مگر اس نے کال نہ کی۔۔ آخر ہمت کر کے اس نے خود ہی اسے کال ملا دی۔۔ بیلیں جاتی رہیں مگر کسی نے اٹینڈ نہ کی۔
زرتاشہ نے غصے سے اپنا فون پٹخ دیا۔
پھر کچھ سوچ کر شہناز بیگم کے پاس گئی۔۔ ماما آپ کا موبائل چاہیے تھا۔۔ کچھ دیر کے لیے مل سکتا ہے؟
ہاں بیٹا اس میں پوچھنے والی کیا بات ہے۔۔ وہ پڑا ہے لے جاؤ۔۔ وہ جلدی سے موبائل لے کر واپس آئی اور زاویار کو کال ملائی۔
ماما کے نمبر سے تو اٹینڈ کریں گے نا۔۔ وہ سوچ ہی رہی تھی کہ کال اٹیڈ کر لی گئی۔
اسلام و علیکم ماما۔۔ کیا ہوا خیریت؟ زاویار کی آواز کانوں سے ٹکرائی۔۔ آج کتنے دن بعد وہ اسے سن رہی تھی۔
زرتاشہ سے کچھ بولا نہ گیا۔۔
ہیلو۔۔ ماما؟ وہ پریشان ہوا۔
زار۔۔ میں۔۔ آپ کی۔۔ تاشہ۔۔ لفظ ٹوٹ ٹوٹ کر ادا ہوئے۔
دوسری طرف گہری خاموشی چھا گئی۔
زار۔۔ آپ چپ کیوں ہو گئے۔۔ بولیں ناں۔
کیوں فون کیا ہے؟ سخت لہجے میں پوچھا گیا۔
آپ۔۔ میری کال کیوں نہیں اٹینڈ کر رہے تھے؟ آپ مجھ سے ناراض ہیں؟
زاویار نے کوئی جواب نہ دیا۔
زاویار پلیز بولیں۔۔ آپ خاموش کیوں ہیں؟
اس نے گہرا سانس خارج کیا۔۔ جہاں کوئی تعلق ہی نہ ہو وہاں کیسی ناراضگی؟
زار۔۔ زرتاشہ کے لب ہلے مگر آواز نے ساتھ نہ دیا۔۔ آنکھوں سے پانی چھلک پڑا۔۔ دونوں طرف گہری خاموشی چھا گئی۔۔ کچھ دیر بعد دوسری طرف سے لائن کاٹ دی گئی۔
۞۞۞۞
احمد صاحب اور شہناز بیگم لاؤنج میں ہی بیٹھے تھے۔ زرتاشہ بھی ادھر آگئی احمد صاحب نے اسے کھڑے دیکھا تو پکارا۔
ادھر آئے میری بیٹی۔۔ کافی دن ہو گئے اپنے بابا سے باتیں نہیں کیں۔
زرتاشہ مسکرائی اور ان کے ساتھ بیٹھ گئی۔۔ خاموشی سے اپنا سر ان کے کندھے پر رکھ دیا۔
آپ لوگ بیٹھیں میں نماز ادا کرلوں۔۔ شہناز بیگم کہہ کر وہاں سے چلی گئیں۔
کیا حالت بنائی ہوئی ہے میری بیٹی نے۔
وہ خاموش رہی۔۔ پھر کچھ دیر بعد ہمت کر کے کہنے لگی۔۔ بابا مجھے معاف کر دیں۔۔ میں۔۔ بہت بری ہوں۔۔ آنسو روکنے کی وجہ سے بولا نہ جا رہا تھا۔
احمد صاحب نے اس کے شانوں پر بازو پھیلائے۔۔ بیٹیاں باپ سے معافی مانگتی اچھی نہیں لگتیں میری گڑیا۔۔ انہوں نے شفقت بھرے لہجے میں کہا تو وہ اور شرمندہ ہو گئی۔
بابا میں بہت بری ہوں۔۔ میں نہ اچھی بیٹی بن سکی اور نہ بیوی۔۔ میں نے ان پہ اتنا بڑا الزام۔۔
بس۔۔ بس چپ ہو جاؤ۔۔ جانتا ہوں میں سب۔۔ وہ ایک غلط فہمی تھی۔۔ تم بھول جاؤ سب کچھ۔۔ خود کو اتنی اذیت مت دو میرے بچے۔
کیسے بھول جاؤں بابا۔۔ وہ مجھ سے سخت ناراض ہیں۔۔ مجھ سے بات نہیں کرتے۔۔ میری آواز نہیں سننا چاہتے۔۔ میں کیسے ان کی ناراضگی برداشت کروں۔۔ میں شرمندہ ہوں اپنی ہر غلطی پر۔۔ میں ماما سے بھی مافی مانگنا چاہتی ہوں مگر ہمت نہیں ہے۔۔ آپ۔۔ تو میرے بابا ہیں نا۔۔ مجھے معاف کر دیں۔۔ آپ کی گڑیا ٹوٹ گئی ہے۔۔ اس نے ان کے آگے ہاتھ جوڑ دیے۔۔ احمد صاحب تو اس کی یہ حالت دیکھ کر تڑپ کر رہ گئے۔ اس کے ہاتھ پکڑ لیے۔۔
میری بیٹی۔۔ میں اپنی گڑیا کو ٹوٹنے نہیں دوں گا۔۔ سب ٹھیک ہو جائے گا۔ بس اب رونا نہیں۔ انہوں نے اس کے آنسو صاف کیے اور ساتھ لگا لیا۔
وہ کتنی ہی دیر ایسے بیٹھی رہی۔۔ شہناز بیگم بھی نماز ادا کر کے واپس آگئیں۔
کیا بات ہے آج بیٹی کے بڑے لاڈ اٹھائے جا رہے ہیں۔۔ انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا۔
کیوں بیگم آپ جیلس ہو رہی ہیں؟
لاحولا ولا قوت۔۔۔ کیسی باتیں کر رہے ہیں ملک صاحب میں کیوں بھلا جیلس ہوں گی۔۔ زرتاشہ کے چہرے پر بھی ہلکی سی مسکراہٹ آئی۔۔
اس سے پہلے کہ احمد صاحب کوئی جواب دیتے زاویار کی آواز سنائی دی۔
اسلام و علیکم۔۔
وعلیکم اسلام۔۔ کیسے ہو بیٹا۔۔ احمد صاحب نے اٹھ کر اسے گلے لگایا۔۔ ساتھ ہی شہناز بیگم نے بھی اس پیار دیا۔۔ انہیں باپ بیٹا کو ایسے دیکھ کر تسلی ہوئی۔۔
زرتاشہ وہیں بیٹھی رہی۔۔
نظریں اس پر مرکوز کر لیں۔۔
کیسا رہا سفر؟
ٹھیک تھا بابا جان۔۔ آپ لوگ سنائیں۔۔ زیادہ اداس تو نہیں ہوئے میرے بغیر؟ چہرے پر مسکراہٹ سجائے وہ ان دونوں سے مخاطب ہوا۔۔ زرتاشہ کو بالکل نظر انداز کر دیا۔
اور کیا اتنا خالی خالی لگتا ہے گھر تمہارے بغیر۔۔ پہلے تو یہ ہر وقت بولتی رہتی تھی تو زیادہ محسوس نہیں ہوتا تھا اب تو یہ کمرے سے ہی نہیں نکلتی۔۔ شہناز بیگم نے اپنے مخصوص انداز میں کہا۔۔ تو زاویار نے ایک نظر اس پر ڈالی جو اسے ہی دیکھ رہی تھی۔۔ زاویار کے دیکھنے پر بھی نظروں کا زاویہ نہ بدلہ۔۔ کیا کچھ تھا ان آنکھوں میں۔۔ زاویار نے نظریں پھیر لیں۔۔ وہ اسے بہت کمزور لگ رہی تھی۔
کھانا کھاؤ گے؟ زاویار نے کوئی جواب نہ دیا تو شہناز بیگم پوچھنے لگیں۔
نہیں ماما۔۔ بھوک نہیں ہے۔۔ تھک گیا ہوں بہت بس آرام کروں گا۔۔
اچھا۔۔ مختصر جواب دیا۔
چلو تم لوگ بیٹھو میں چلتا ہوں۔۔ صبح ملاقات ہو گی۔۔ احمد صاحب نے کہا اور اٹھ کر اپنے کمرے میں چلے گئے۔۔ کچھ دیر بعد شہناز بیگم بھی ان دونوں کو اکیلے چھوڑ کر چلی گئیں۔
ان دونوں کے جانے کے بعد ادھر خاموشی چھا گئی۔۔ زاویار کچھ دیر انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ کچھ کہے مگر اس نے کچھ نہ کہا۔۔ بس اپنے ہاتھوں کو مسلتی رہی۔
کچھ دیر بعد وہ بھی اٹھ کر چلا گیا تو زرتاشہ تنہا رہ گئی۔
کافی دیر بیٹھی سوچتی رہی کہ کس طرح بات شروع کرے۔۔ کیسے زاویار سے معافی مانگے۔۔ اگر انہوں نے معاف نہ کیا؟
اگر انہوں نے نفرت سے منہ پھیر لیا؟
ن نہیں۔۔ وہ ایسا نہیں کر سکتے۔۔ میں کیسے ان کی بےرخی برداشت کروں گی۔۔ میں انہیں خود سے دور نہیں ہونے دوں گی۔۔ وہ کیا کچھ سوچتی رہی۔۔
"حسین رتوں کے حسین پل نام جو تیرے کر میں گزروں
سنبھال ان کو تو بےحد رکھنا کبھی کہیں پہ بھلا نہ دینا
اندھیری گلیوں میں بھٹک کر جاناں جب میں تیرے پاس آؤں
گلے لگا کر پیار کرنا، کبھی تم مجھ کو دھتکار نہ دینا
کیوں روٹھے مجھ سے تم ہو جاناں، ابھی میں تھوڑی ناسمجھ ہوں
انجانے خوف و حراس میں ہوں کہیں تم مجھ کو بھلا نہ دینا”
وقت دیکھا تو رات کے دو بج رہے تھے۔۔ وہ اٹھ کر بوجھل قدموں کے ساتھ اپنے کمرے کی جانب چل دی۔
دروازہ کھول کر اندر داخل ہوئی تو زاویار بیڈ پر سویا ہوا تھا۔۔ وہ اس کے قریب آگئی۔
یہ سو گئے۔۔ اس نے سوچا۔۔ میں نے ان سے معافی مانگنی تھی۔۔ انہیں اٹھا دوں؟ وہ خود سے سوال جواب کرنے لگی۔
پھر آہستہ سے اسے پکارا۔۔
زار۔۔ آپ سو گئے؟
اس نے کوئی جواب نہ دیا۔۔
زاویار۔۔
پھر بھی کوئی جواب نہ آیا۔۔ وہ گہری نیند میں تھا اس لیے اسے سن نہ سکا۔
زرتاشہ چپ چاپ اپنی جگہ پر لیٹ گئی۔
آنکھیں بند کرتے ہی نیند کی وادیوں میں چلی گئی۔۔ موبائل پر بجتے الارم سے اس کی آنکھ کھلی۔۔ اپنے ساتھ دیکھا تو زاویار وہاں موجود نہ تھا وہ اٹھ کر بیٹھ گئی۔۔ سامنے جائے نماز بچھا نظر آیا۔۔ کمرے سے منسلک سٹڈی سے ہلکی سی روشنی آرہی تھی۔۔ اسے پل بھر میں سمجھ آگیا وہ نماز کے لیے اٹھا ہے اور اب سٹڈی میں موجود ہے۔۔ اس نے اٹھ کر وضو کیا اور نماز ادا کر کے بیڈ پر واپس آئی۔
کافی دیر زاویار کا انتظار کرتی رہی مگر وہ کمرے میں نہ آیا تو اٹھ کر سٹڈی کی جانب بڑھ گئی۔۔ دروازہ کھولا تو سامنے زاویار بیٹھا نظر آیا۔۔
آپ یہاں کیوں بیٹھے ہیں۔۔ ادھر آ کے لیٹ جائیں۔۔ اس نے خود میں ہمت جمع کر کے بات شروع کی۔۔
زاویار نے اسے ایک نظر دیکھا اور باہر نکلنے لگا۔۔
زرتاشہ نے اس کا راستہ روک لیا۔۔ زاویار اس کی اس حرکت پر حیران ہوا۔۔ پھر اگلے ہی پل کہنے لگا۔
ہٹو میرے راستے سے۔۔
زاویار۔۔۔ زرتاشہ نے اسے پکارا اور ساتھ ہی اس کے سینے سے لگ گئی۔۔ زاویار حیران کھڑا اسے دیکھنے لگا۔
ہوش آیا تو اسے کندھوں سے تھام کر خود سے الگ کیا۔۔ زرتاشہ کے گلے میں پہنا لاکٹ زاویار کے شرٹ کے بٹن میں پھنس گیا۔۔ ان دونوں نے حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھا۔۔ زاویار نے لاکٹ پکڑ کر ایک جھٹک سے کھینچا کہ وہ ٹوٹ کر نیچے جا گرا۔۔ زرتاشہ کی دبی دبی چیخ نکلی۔۔
یہ۔۔ یہ۔۔ کیا کیا آپ نے۔۔ اس نے فوراً جھک کر اسے اٹھایا اور مٹھی کو مضبوطی سے بند کر لیا۔۔ زاویار کا اتنا سخت رویہ دیکھ کر اس کی آنکھیں بھر آئیں۔۔
آپ نے۔۔ اسے توڑ دیا۔۔ وہ غم و غصے کی ملی جلی کیفیت میں تھی۔
کیوں۔۔ یہ تو ایک حقیر سا تحفہ تھا۔۔ جس کے ٹوٹنے کا تمہیں اتنا دکھ ہو رہا ہے۔۔ تم تو رشتہ توڑنے کی بات کرتی ہو۔۔ سوچو وہ ٹوٹے گا تو تمہارا کیا حال ہو گا۔۔ زاویار کہہ کر اسے دیکھنے لگا۔
زرتاشہ کا رنگ ایک دم پیلا پڑ گیا۔۔ جیسے کاٹو تو بدن میں لہو نہیں۔۔
زا۔ویار۔۔۔ اس کے لب ہلے۔۔ آنکھوں سے بہتا پانی یک دم تھم گیا۔۔ اسے یوں لگا جیسے کسی نے جسم سے روح کھینچ نکالی ہو۔۔
زاویار اس پر گہری نظر ڈال کر چلا گیا۔۔ وہ اس کی یہ حالت مزید دیکھ نہیں پایا۔۔ وہ تو اس کے بغیر رہنے کا سوچ بھی نہیں سکتا تھا۔۔ کجا کہ رشتہ توڑے۔۔
اس لیے وہ چاہتا تھا زرتاشہ کو اس بات کا شدت سے احساس ہو تاکہ زندگی بھر ایسی سنگین غلطی کرنے کا دوبارہ کبھی سوچ بھی نہ سکے۔۔ وہ سمجھ گیا تھا زرتاشہ کو اپنی غلطی کا احساس ہو گیا ہے مگر وہ اس کے اندر چھپی محبت کو ابھارنا چاہتا تھا۔۔
زرتاشہ سے کھڑے ہونا مشکل ہو گیا اس نے کانپتے ہاتھوں سے دیوار کا سہارا لیا اور زمین پر بیٹھتی چلی گئی۔۔ اس کے ذہن میں زاویار کی باتیں گردش کرنے لگیں۔۔
ن نہیں۔۔ نہیں زاویار۔۔ پلیز ایسا نہیں کریں۔۔ میں۔۔ میں مر جاؤں گی۔۔ آپ کے بغیر۔۔ کیسے رہوں گی۔۔ وہ بڑبڑانے لگی۔۔ آواز اتنی دھیمی تھی کہ وہ خود بھی نہ سن پائی۔
جاری ہے۔۔

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔