پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#توہی_عشق_تو_ہی_جنون #پانچویں_قسط_ازصاحبہ_فرودس …

#توہی_عشق_تو_ہی_جنون
#پانچویں_قسط_ازصاحبہ_فرودس
ارشمیل اسے قیدکرکے بھول چکا تھا وہ مسلسل دو دن اس روم میں اس گھر میں قید تھی بھوک اور پیا س سے اس کی جان جانے کوتھی اسے ایسا محسوس ہورہاتھا کے اس کا سارا جسم مردہ ہو چکاہےاس میں توائی نا ہونے کے برابر ہے وہ جواس سے انتقام کے ڈھیرسارے منصوبے بنائے بیٹھی تھی وہ سارے کے سارے دھرے رہ گے تھے اب اسے لگ رہاتھا کے بھوک و پیاس سے وہ مر جائے گی اسے اپنی حالتِ اے زندگی پر بہت غم ہورہاتھاوہ کچھ سال قبل کیاتھی اور آج ارشمیل یزدانی نے اسے کیا بنادیاتھا اسے اپنا اتنا محتاج بناکر رکھ دیاتھاکے وہ اس کی مرضی کے بنا پتّہ بھی نہیں ہلاسکے وہ اس بڑے سے روم کی فرش پر بے سد پڑھی آنسوں بہارہی تھی اورادھر
ارشمیل اپنے شاندار سےشیشے کے آفس میں اےسی میں بیٹھا تھاآج اس کی اہم میٹنگ تھی وہ اس ہی کےبارے میں سوچ رہاتھا تبھی اس کی سیکرٹری اندار آئی اسے دیکھ کر ارشمیل کو دو دن پہلے اپنی زندگی میں آئی نئی تبدیلی کے بارے میں یاد آیا تو وہ اپنی جگہ سے اٹھ کھڑا ہوا پھر وہاں سے جانے لگا اسے یوں اس طرح سے اجلت میں جاتادیکھ کر اس کی سیکرٹری ٹوکے بنا نا رہ سکی تھی
"سر آپ کہا جارہ ہے ابھی آپ کی کافی اہم میٹنگ ہے "۔ارشمیل اس کی بات سن کر جاتے
جاتے رک گیااور بولا۔
"جو بھی میٹنگ ہے وہ کینسل کر دو آج میرا موڈ نہیں ہے "۔اس کی بات سن کر اس کی سیکرٹری حیران ہوگی اور بولی ۔
"مگر سر یہ بہت اہم میٹنگ ہے اگر یہ کینسل ہو گئی تو ہمیں بہت نقصان اٹھانا پڑے گا "۔
"جب میر ے نفع ونقصان کی مجھے پرواہ نہیں ہے تو تمہیں بھی نہیں ہونا چاہئے "۔وہ اتنا کہے کر چلاگیاتواس کی سیکرٹری کندھے اچکا کر رہ گئی تھی ۔
وہ ریش ڈرئیوینگ کرتے ہوئے اپنے فارم ہاؤس پہنچا تھا لاؤنج عبور کرتے ہوئے اس روم تک آیاتھااس نے روم کا دروازہ کھولا تو دیکھا وہ فرش پر اوندھے منہ پڑی تھی ارشمیل اس کے پاس گھبراتے ہوئے گیا پھراس نے عمائمہ کو سیدھا کیااور اس پر جھک کراس کی دل کی دھڑکنیں چیک کرنے لگااس کی دھڑکنیں مدہم چل رہی تھی مگر چل رہی تھی اسےتھوڑی سی تشویش ہوئی تو اس نے عمائمہ کو اٹھا کر بیڈ پر ڈالا پھر اس پر پانی ڈال کر اسے ہوش میں لانے کی کوشش کیا وہ اپنی جگہ تھوڑی کسمسائی تھی پھر بھی پوری طرح ہوش میں نہیں آئی تھی وہ بے ہوشی کے عالم میں بس پانی مانگ رہی تھی ۔
"پانی ۔۔۔۔پانی "۔ارشمیل اپنی جگہ سے اٹھ کر پانی لانے گیاپھراس کے بعد اس کا سر اپنی گود میں رکھ کرا اس کے منہ میں قطرہ قطرہ پانی کا ڈالنے لگااس وقت ارشمیل پوری طرح فراموش کر چکاتھا کے ان کے بیچ کتنی عداوت ہے اسےیاد تھاتو بس یہ کے وہ اس وقت بیمارہے اور اسے اس کی ضرورت ہے جیسے تھوڑا تھوڑا پانی اس کے حلق میں جارہا تھاوہ ویسے ویسے ہو ش آرہی تھی اسے ہوش میں آتا دیکھ کر ارشمیل اپنی جگہ سے اٹھ گیااور کچن میں آگیااور اس کے کھانے کاانتظام کرنے لگاوہ اتنا بڑا بزنیس ٹائیگون آج اپنی بیوی کے لیے کھانا تیارکررہاتھاجس نے آج سے پہلے کبھی کچن میں جھانکنے کی زحمت نہیں اٹھایاتھاوہ آج اپنی رقیب کے لیے کھانا بنارتھااسے کھانا بنا تو نہیں آتا تھا مگر اس نے یوٹیوب پر ویڈیو دیکھ کراس کے لیے ہیلدی فوٹ بنالیاتھااس نے اپنے بنائے ہوئے اوٹس کو ٹیسٹ کیاتواسے وہ اتنے برے نہیں لگے تھے پھر وہ ایک گلاس میں دودھ اور اوٹس سے بھرابال ٹرے میں سجا کر وہ اس کے روم میں لے آیا عمائمہ بیڈ کے ایک کونے پر گھٹنوں میں سر دیے بیٹھی تھی ارشمیل نے اسے مخاتب نہیں کیاتھا اس نے زورسے سائیڈ ٹیبل پر وہ ٹرے رکھاتاکے وہ متوجہ ہو جائےاس کے ایسا کرنے سے وہ سر اٹھا کراسے دیکھنے لگی ان دو دنوں میں اس کی خوبصورت آنکھیں مسلسل رونے کی وجہ سے سرخ ہوچکی تھی اور سوجھ گئی تھی اس کے ارد گرد کالے گیرے آچکے تھے اس کے گلابی ہونٹ نیلے پڑھ چکے تھے چہرا مرجھا گیاتھااس کی یہ حالت دیکھ کر ارشمیل نے اس کے طرف دیکھنے سے گریز کیاتھااور دھیمے مگر سخت لہجے میں کہا ۔
"کھانا کھا لو ورنہ مرنے کا شوق ہے توایسے ہی رہوں "۔وہ اتنا کہے کروہاں سے چلاگیاپھر اس نے ایک نظر اس کھانے پرڈالا جوارشمیل نے اس کے لیے بنایاتھاوہ کھانا دیکھ کراس کی بھوک چمک اٹھی اس نے دل میں سوچا اس کی دشمنی توارشمیل سے ہے وہ کھانے پراپنی ناراضگی کیوں بتائے تبھی اس نے وہ کھانے کی ٹرے آٹھا لیااور کھانے لگی کھانا اتنا برا بھی نہیں بنا تھا جو کھا یا نا جا سکے کھانا کھانے کے بعد اسے اپنے جسم میں نئے سرے سے توائی محسوس ہوئی تووہ اپنی جگہ سے اٹھ گئی اور اس روم سے نکل گئی اب وہ ارشمیل کے فارم ہاؤس کا جائزہ لینے لگی تھی اس کا فارم ہاؤس بہت خوبصورت تھا وہ جہاں کھڑی تھی وہ ایک کشادہ لاؤنج تھا اس میں ہر چیز بہت قیمتی تھی اس کے روم کے بعد سے ہی کافی سارے رومز تھے اور سامنے جدید طرز پر بنا ہوا کچن تھا اس کے بعد اوپر جانے کے لیے سیڑیاں تھی اس کادل تھا چاہا کے وہ اوپر جا کر دیکھے مگر جب اس کی نظر کھولے ہوئے لاؤنج کے دروازے پر پڑی تواس نے اوپر جا نے اردہ تر ک کردیااور باہر نکل گئی مگر با ہر ایک گھنا جنگل تھا اور گھوڑوں کا اصطبل تھا وہ جو اس گھر سے بھاگنے کے اردے سے نکلی تھی ارشمیل کو اصطبل میں دیکھ کر ڈرگئی اسے شاید اونچی نسل کےگھوڑے پالنے کا بہت شوق تھااس لیے تواتنا بڑا بزنیس مین ان گھوڑوں کو پانی پلا رہا تھا اور چارہ کھلارہاتھا وہ اسے دیکھ کر اندار بھاگنے والی تھی مگر ارشمیل نے اسے دیکھ لیااور بولا۔
"رکھوں تم کہا جارہی ہو اور یہ کس سے پوچھ کر باہر نکلی ہو تم "۔اس کی بات سن کر وہ وہی رکھ گئی مگر اس نے مڑ کرنہیں دیکھا تبھی ارشمیل اس کے پاس آیااورپھر سے بولا۔
"اب یہاں آہی گئی ہو تو یہ اصطبل صاف کر ؤ”۔اس کی بات سن کر عمائمہ نے ارشمیل کو نفرت بھری نظروں گھوراتھاکہا کچھ نہیں اور آگے بڑھنے لگی تھی تبھی ارشمیل نے اسےاپنے سامنے کھنچ لیا تھا اور بولا۔
"تم نے سنا نہیں میں نے جو کہا ہے "۔
"میں تمہاری غلام نہیں ہو جوتم مجھ سے یہ سب کام کرنے لگارہے ہو "۔ اس کی بات سن کر ارشمیل نے اسے اور خود سے قریب کیااور اس کے کمر کے بازوں میں اپنے ہاتھ سے حصارہ باندھتے ہوئے بولا ۔
"اب تو میری نظروں میں تمہاری اوقات غلام سے بھی بدتر ہوچکی ہے کیوں کے تم میری بیوی جو بن چکی ہو اور میں نے سنا ہے بیویاں غلام سے بھی زیادہ گئی گزری ہو تی ہے کیا کہتے ہے اسے مرد کے پیر کی جوتی اب تم میرے پیر کی جوتی بن چکی ہو "۔اس کی باتیں سن کر اور اس کی سوچ جان کر اسکی آنکھوں میں پتا نہیں کیوں آنسوں آگے تھے اس کے آنسوں سرخ وسفید چہرے پر گرنے کے لیے بے تاب ہورہے تھے مگر اس نے اس شخص کے سامنے اپنے قیمتی آنسوں بہانہ اپنی تو ہین سمجھا تھااس لیے تو وہ مسکراتے ہوئے بولی تھی ۔
"زبردستی نکاح جیسے پاک بندھن میں مجھے باندھ کر تم کیا سمجھ رہے ہو کے میں تمہاری بیوی بن چکی ہو میں اس زبردستی کے رشتے کو کبھی نہیں مان سکتی اور تمہیں بھی میں کبھی یہ نہیں ماننے دوگی زیادہ وقت نہیں ہوا ہے ابھی دو دن پہلے ہی تم نے مجھ سے کہا تھا کے زیادہ خوش فہمی مت پال لینا کے تمہارا مجھ پرکوئی حق ہے اور اب کیوں تم خوش فہمی پال رہے ہو کے تمہارا مجھ پر حق ہے "۔اس کی بات سن کر ارشمیل نے ہنس کر کہا ۔
"جو بھی ہے یا میں نے کہا تھا اب اس سے کوئی فرق نہیں پڑھتا ہے اب تو تم میری بیوی پلس غلام بن چکی ہو میرا ہر حکم ماننے کی پابند ہو چکی ہو”۔
"نہیں ہو میں تمہاری غلام نا ہی بیوی خود کو زبردستی مجھ پر تھوپنے کی کوشش مت کرؤ”۔ اتنا کہے کر وہ اسے پیچھے دھکیل کر وہاں سے چلی گئی تھی اور خود کو اس روم میں قید کر لیا جہاں پر وہ دو دن سے بند تھی کچھ دن ارشمیل نے اسے سبق سکھانے کے لیے اسے فارم ہاؤس پر قید کر کے رکھا تا کے اس کی عقل ٹھکانے آجا ئے مگر اس کی اکڑ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی تھی تبھی تو ارشمیل نے اسے اس کے فلیٹ پر واپس لا کر چھوڑ دیا تھا عمائمہ جب سے وہاں سے واپس آئی تھی تب سے ہر وقت روتے رہتی تھی اور گم سم سی رہتی تھی اس ہی وجہ سے اس نے کھا نا پینا
سب کچھ چھوڑ دیا تھا وہ ابھی بھی فضول کی سوچوں میں گم تھی تبھی اس کا فون بج اٹھا تھااس نے اپنے موبائیل کے طرف دیکھنے کی زحمت بھی نہیں کیا کیونکہ اس لگ رہا تھا کے ارشمیل کا کال ہےکیونکے وہ ہی یو مسلسل کال کر تے رہتا تھا موبائیل پھر سے مسلسل بجنے لگا تھا جس سے عمائمہ پریشان ہوگئی وہ اپنا موبائیل اٹھا کر پھنکنے والی تھی تبھی اس کی نظر موبائیل کی اسکرین پر پڑھی اسکرین پر عدینہ کا نام جگمگا یاں تو اس نے کافی خوشی کے عالم میں اس کا فون اٹھا لیا اور کان سے لگا لیاعدینہ کا فون اسے آج بہت دنوں بعد آیا تھایہ دیکھ کر اس کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہو گے وہ اسے اپنی آب بیتی بتانا چاہتی تھی وہ اسے کہنا چاہتی تھی کے تمہارے لیے خوشیاں خریدتے خریدتے دیکھوں میرے ساتھ کیا سے کیا ہوگیا ہے وہ اسے بتا نا چاہتی تھی کے ارشمیل نے اس پر کتنے ظلم ڈھائے ہے مگر اس کی زبان کچھ بھی کہنے سے انکار کررہی تھی اس کے منہ سے ایک بھی لفظ آدا نہیں ہو پا رہا تھا اسے ایسے چپ چاپ پا کر عدینہ تشویش میں گھیر گئی تھی اس لیے وہ بولی ۔
"ہیلو آپی آپ ٹھیک تو ہے نا کیا ہوا آپ کچھ بو ل کیوں نہیں رہے ہو "۔ اس کی با ت سن کر عمائمہ نے اپنے آنسوں کو روکتے ہوئے بولی ۔
"ہاں ۔۔۔۔ہاں میں ٹھیک ہو بس یہاں پر نیٹ روک پرابلم ہو رہی تھی اس لیے کچھ سنا ئی نہیں دیا تھا "۔اس نے عدینہ سے صاف طور پر جھوٹ کہے دیا عدینہ بھی اس کی بہن تھی وہ اس کے
جھوٹ کو بخوبی سمجھ گئی تھی ۔
"آپی آپ گھر پر ہی ہو نا کیوں کے میں اور احد آچکے ہے اور ہم دونوں آپ سے ملنے آنے والے ہے "۔ اس کی بات سن کر عمائمہ گھبرا کر بولی تھی ۔
"نہیں تم یہاں نہیں آسکتی ہو "۔عدینہ عمائمہ کی یہ بات سن کر حیرات کا مظاہرا کیے بنا نا رہ سکی تھی ۔
"کیا مطلب ہے آپی آ پ کا میں کیوں نہیں آسکتی ہو "۔
"م۔۔۔میں اس وقت آفس میں ہو تم گھر جاؤگی تو تمہیں گھر میں کوئی بھی نظر نہیں آئے گااس لیے میں کہے رہی ہو کے تم گھر مت جاؤ کیوں نا ہم دونوں شام میں کسی ریسٹورنٹ میں مل کر ڈنر کر ےبہت دن گزر چکے ہے ہم نے ساتھ مل کر باتیں نہیں کیاہے اور نا ہی اچھا کھا نا کھا یا ہے اس کی بات عدینہ کو کافی پسند آئی تھی اس لیے تو عدینہ نے کہا ۔ "ٹھیک ہے آپی میں اور احد آپ سے شام میں ریسٹورنٹ میں ملتے ہے "۔اس کی بات سن کر عمائمہ کے دل کو تھوڑا سکون ملا تھا ورنہ وہ تو سمجھ رہی تھی کے آج عدینہ کو پتا چل جائے گا کے اس نے اس کی اور احد کی شادی کروانے کے لیے کتنی بڑی قربانیاں دیا ہے پھر وہ مقرر وقت پر ریسٹورنٹ میں پہنچ گئی تھی وہ کسی طور کی غلطی نہیں کر نا چاہتی تھی جس سے عدینہ پر حقیقت
آشکا ر ہو جا ئے عدینہ بھی مقرر وقت پر رسٹورنٹ پہنچ گئی تھی عدینہ جیسے ہی اس کے سامنے آئی تھی اس کے صبر کا باندھ ٹوٹ چکا تھا وہ کافی دیر تک اس کے گلے لگ کر روئی تھی اسے روتا دیکھ کر عدینہ کا بھی دل پگھل گیا تھا وہ بھی رونے لگ گئی تھی ان دونوں کو شروع ہوتا دیکھ کر احد بیچ میں کود پڑا تھا ۔
"بس کر ے آپ لوگ یہ رونا دھونا یہ ریسٹورنٹ ہے گھر نہیں ہے "۔احد کی بات سن کر وہ دونوں مسکراتے ہوئے ایک دوسرے سے الگ ہو ئے تھے پھر ان دونوں بہنوں نے احد کو ایک طرف کر دیااور اپنی باتیں کرنے لگے اس ہی دوران کھانا بھی آچکا تھا احد اور عدینہ تو خوب مزہ لے لے کر کھانا کھا رہے تھے بس وہ ہی اپنی پلٹ میں چمچ پھیر رہی تھی اسے کچھ نا کھاتے دیکھ کر عدینہ ٹوک پڑی تھی ۔
"آپی یہ سب کیا ہے آپ کیسے کھا نا کھا رہی ہے آپ کی پلٹ تو بالکل خالی ہے "۔
"نہیں عدی میں آل ریڈی کھا چکی ہو اب اور گنجائش نہیں ہے "۔وہ سامنے کے سامنے صاف جھوٹ بو ل گئی اصل میں اس سے کچھ بھی کھائے نہیں جا رہا تھا حلق میں نوالے پھنس رہے تھے کھا نا ہونے کے بعد وہ لوگ عدینہ کی ضد کی وجہ سے شاپنگ کے لیے نکل گئے ابھی انھوں نے تھوڑی سی ہی شاپنگ کیے تھے کے عمائمہ کو بری طرح چکر آئے اور وہ اپنی جگہ بے ہو ش ہو
گئی اسے ہوش سے بیگانہ دیکھ کر توعدینہ کے پسینے ہی چھوٹ گے تھے وہ احد کے طرف دیکھ کر چیختے ہوئے بولی ۔
"احد دیکھوں نا آپی کو کیا ہوا ہے "۔احد بھی عمائمہ کو بے ہوش دیکھ کر گھبرا گیاتھااور پریشان ہو چکا تھا ۔
"عدینہ تم پریشان مت ہو میں کچھ کرتا ہو "۔ احد نے اسے اپنے بازوں پر اٹھا کر کار میں ڈالاوہ عمائمہ کو ہاسپٹل لے کر جارہا تھا مگر تبھی عدینہ بولی ۔
” احد مجھے لگتا ہے ہمیں آپی کو گھر لے جانا چاہیے تم دیکھوں ان چند دنوں میں آپی کی کیسی حالت ہو چکی ہے "۔ اس کی بات سن کر احد نے اثبات میں سر ہلا دیا اب ان کی راہ یزدانی ہاؤس کی طرف تھی کیونکہ عدینہ کا کہنا تھا کے عمائمہ خود کا دھیان نہیں رکھ رہی ہے اس لیے وہ کچھ دن تک اسے اپنے ساتھ اپنے گھر رکھنا چاہتی تھی احد کو بھی اس کی بات سے کوئی اعتراض نہیں تھااس لیے تووہ اسے یزدانی ہاؤس لے آیا تھا وہ ابھی بھی بے ہوش تھی عدینہ نےفوراً اپنے فیملی ڈاکٹر کو کال کر کے بلا لیا تھاڈاکٹر کا کہنا تھا کے یہ سب کچھ اسے اسٹریس کی وجہ سے ہو رہا تھا احد اور عدینہ اس کے روم میں موجود تھے ڈاکٹر چیک کر کے جا چکا تھا عمائمہ نے جب اپنی آنکھیں کھولا تو خود کو اجنبی روم میں پاکر وہ حیران ہو گئی تھی پھر اس نے اپنے آس پاس بیٹھے احد اور عدینہ پر نظریں دوڑایاں وہ دونوں اسے ہوش میں پاکر خوش ہوگئے اور اس کے قریب جاکر بیٹھ گے عدینہ نے اس کی پیٹھ کے پیچھے تکیہ لگایااور اسے اٹھ کر بیٹھنے میں مدد کیا اور بولی ۔
"آپی آپ خود کا بالکل بھی دھیان نہیں رکھ رہی ہے دیکھے ان چند دنوں میں آپ صدیوں کی بیمار لگ رہی ہے”۔ اس کی بات سن کر عمائمہ نے پھیکی سی مسکراہٹ کے ساتھ کہا ۔
"نہیں عدی میں اب ٹھیک ہو مجھے بتاؤ تم مجھے یہ کہا لے کر آگئی ہو "۔اس نے اب غور سے اس روم کا جائزہ لیا تھا وہ جس روم میں تھی وہ بے حد شاندارو کشادہ تھا قیمتی فرنیچر جہازی سائز بیڈ تھابیڈ کے سائیڈ سے ایک بڑی سی کھڑکی تھی اس پر وائٹ کلر کے بلیو لائنینگ کے پر دے تھے وہی پر شاید ٹھنڈی فضا لینے کے لیے صوفہ رکھا گیا تھا اس پر ترتیب سے کشن سیٹ کیے گئے تھے
ساتھ اس کے سائیڈ میں بک شیلف تھا جس میں ہر قسم کے بک تھے سامنے ہی بڑی سی ایل ای ڈی ٹی وی تھی دیوار پر لگی ہوئی تھی اس روم کو بہت ترتیب سے اورخوبصورتی سے آرٹ ڈیزائن کیا گیا تھا وہ اس روم کا جائزہ لینے میں اتنی گم ہو چکی تھی کے اسے سنائی ہی نہیں دیا کے عدینہ نے کیا کہا ہے ۔
"عدی تم نے بتا یانہیں کے میں اس وقت کس کے گھر میں موجود ہو "۔اس کی بات سن کر عدینہ نے ہنستے ہو ئے کہا۔
"آپی میں نے آپ کو چا ر بار کہا مگر شاید آپ اس گھر کا جائزہ لینے میں اتنی گم ہو چکی تھی کے آپ نے سنا ہی نہیں ہے یہ میرا گھر ہے یعنی یزدانی ہاؤس "۔اس کی بات سن کر عمائمہ اپنی جگہ سے اچھل پڑی تھی اور سوچنے لگی کے یہ وہ کہاآگئی ہے جس ارشمیل سے وہ جتنا دور بھاگنا چاہ رہی تھی قسمت اتنا ہی اس سے ملانے کی کوشش کررہی تھی وہ اب احد اور عدینہ کے سامنے رو نہیں سکتی تھی اور نا ہی اعتراض جتا سکتی تھی اس لیے وہ اپنی جگہ سے اٹھتے ہو ئے سہولت سے انکار کرتے ہوئے بولی ۔
"عدی اب میں بالکل ٹھیک ہو مجھے اب گھر جانا ہے "۔ا ب وہ اپنے پیروں میں جلدی جلدی چپل ٹھوسنے کی کوشش کر رہی تھی اس نے سیدھے طرح سے چپل بھی اپنے پیروں میں نہیں ڈالا تھاوہ عدینہ کی بات سنے بغیراس روم سے نکل گئی احداور عدینہ اس کی گھبراہٹ اور اجلت دیکھ کر حیرانی کے ساتھ اسے روکنے کے لیے اس کے پیچھے گے تھے وہ آگے آگے جارہی تھی اور احد عدینہ اسے روکنے کے لیے اسے پیچھے سے آواز لگا رہے تھے ۔ "آپی میری بات تو سنئے آپ یوں اسطرح بغیر بات کیے یہاں سے نہیں جاسکتی ہے "۔ وہ عدینہ کی بات سن کر بھی رکی نہیں تھی بس اس نے اپنے پیچھے عدینہ کو ایک نظر مڑ کر دیکھا اور بولی ۔
"پلیز عدی مجھے رکنے کا مت کہوں "۔ پیچھے دیکھنے کے چکر میں وہ آفس سے تھک ہار کر آتے ہو ئے ارشمیل سے ٹکرائی تھی ارشمیل نے بر وقت اسے گرنے سے بچا لیا تھااور اسے اپنے مضبوط بازوں کے حصارے میں لے لیا تھا اسے اپنے گھر میں موجود دیکھ کر جتنی حیرت ہوئی تھی اتنی ہی پتا نہیں کیوں دل کو خوشی بھی ملی تھی اسے اپنے سامنے دیکھ کر عمائمہ کو اپنی دل کی دھڑکن بند ہوتی ہوئی محسوس ہوئی تھی وہ اس وقت اس کے اتنے قریب تھی کے ارشمیل کے دل کی دھڑکن تک اسے سنائی دے رہی تھی اس نے ایک نظر اپنے اور ارشمیل کے قریب آتے ہوئے احد اور عدینہ پر ڈالا پھر ایک جھٹکے سے خود کو ارشمیل کے حصارے سے آزاد کیا ارشمیل احد اور عدینہ کے سامنے اپنی اس بے خودی پر تھوڑا شرمند ہ ہوگیا تھا اس لیے اس نے اپنی نظروں کا زاویہ بد ل لیا تھا اتنی ہی دیر میں احداور عدینہ عمائمہ کے اور قریب آ چکے تھے عدینہ نے اپنی پیاری بہن کا ہاتھ تھام لیااور بولی ۔
"آپی پلیز چند دن کے لیے رک جائیے نا "۔ "ایک دفعہ کہے دیا نا کے میں نہیں رک سکتی ہو تو پھر تم کیوں میرے پیچھے پڑی ہو "۔اب کی بار عمائمہ نے کافی سخت لہجے میں کہا تھااسے عدینہ پر بہت غصہ آرہا تھا کے اس نے بنا کچھ سوچے سمجھے اسے اپنے گھراٹھا کر لے آگئی ہے اس نے ایک بار بھی سوچنے کی زحمت نہیں کی تھی کے
اس کا یہ بغیر سوچا سمجھا ہوا فیصلہ عمائمہ کی زندگی میں کتنا بڑا طوفان کھڑا کر سکتا ہے ۔
"رک جائیے نا عدینہ اتنا کہے رہی ہے تو "۔اب کی بار احد نے کہا احد کی بات سن کر اس نے نرم لہجے میں کہا ۔
"پلیز سمجھنے کی کوشش کرو میں نہیں رک سکتی ہو "۔اس نے ایک نفرت انگیز نظر اپنے سامنے نظریں جھکائے کھڑے ارشمیل پر ڈالتے ہو ئے کہاتھا اور وہاں سے نکل گئی عدینہ جانتی تھی کے وہ اب کسی کے بھی کہنے سے نہیں رکنے والی ہے تبھی ارشمیل نے ایک نظر عدینہ کے مرجھائے ہوئے چہرے پر ڈالتے ہوئے کہا۔
"کیا میں جاکر انھیں سمجھاؤ”۔اس وقت ارشمیل عد ینہ کے سامنے نہایت ہی شرافت کا مظاہرہ کررہاتھا حالانکہ سب کو پتا تھا کے وہ کیسا ہے اور کتنا شریف ہے ۔
"مجھے پتا ہے وہ کبھی نہیں مانے گے مگر پھر بھی آپ کوشش کر کے دیکھ لے "۔عدینہ اتنا کہے کر وہاں سے چلی گئی احد بھی اس کے پیچھے چلا گیا تھاارشمیل عدینہ کی با ت سن کر مسکراتے ہوئے دل ہی دل میں سوچنے لگا ۔
"جوکام عدینہ اور احد مل کر نہیں کر سکے وہ کام تو میرے بائے ہاتھ کا کھیل ہے "۔پھر وہ بھی عمائمہ کو روکنے کے لیے اس کے پیچھے نکل گیا ۔
عمائمہ کے بالکل سمجھ نہیں آرہا تھاوہ اس طوفان بھری رات میں کیسے اپنے فلایٹ پر جائے گی کیونکہ بارش آنے کے بہت امکانات بڑ چکےتھے تیز اور ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں بتارہی تھی کے آج رات خوب جم کر بارش ہونے والی ہے وہ اس طوفان سے نہیں گھبرارہی تھی وہ تواپنی زندگی میں آنے والے نئے طوفان سے گھبرا رہی تھی کیونکہ اس نے ابھی کچھ دیر پہلے ارشمیل کی آنکھوں میں اسے دیکھ کر آئی ہوئی نئی تبدیلی کو بھاپ لیا تھا وہ سمجھ گئی تھی کے اس کی آنکھوں کا رنگ اسے دیکھ کر کیوں بد ل گیا ہے وہ جلدی جلدی بڑا سالان عبور کرتے ہوئے گیٹ سے باہر نکل آئی اب وہ اس طوفان بھری رات میں سڑک پر ا کیلی چل رہی تھی وہ جس آئیریا میں تھی وہ شہر کا سب سے مہنگا ترین آئیریا تھااور وہاں پر صرف امیر لوگوں کو اپنی کار لانے کی ایجازت تھی ٹیکسی وغیرہ وہاں نہیں آسکتی تھی اس لیے وہ پید ل ہی چلنے لگی اس نے سوچا جیسے ہی مین روڈ لگے گا وہ ٹیکسی کرکےاپنے گھر چلی جا ئے گی وہ آگے آگے بڑھتے جارہی تھی تبھی ارشمیل اس کے پیچھے آیااوراس کاہاتھ پکڑ کراسے اپنے سامنے کیاوہ اس اچانک حملے کے لیے تیار نہیں تھی تبھی تواس کا پورا بیلنس بگڑ گیااور وہ پوری طرح ارشمیل کے اوپر گر گئی ارشمیل نے اسے اپنے مضبوط بازوں میں پکڑ لیااور بولا ۔
"کیوں اتنا ڈرامہ کررہی ہو جب عدینہ کہے رہی ہے تو رک جاؤ "۔
"میں ڈرامہ کرو یا کچھ بھی کر و تم مجھے بولنے والے کون ہوتے ہو اور یہ کیا طریقہ ہے کسی کے بھی ساتھ زبردستی کرنے کا "۔اس کی بات سن کر ارشمیل ہنسنے لگا پھر ہوا کی وجہ سے آڑتے ہو ئے اس کے بالوں کو پیچھے کیا اور بولا ۔
"کتنی بار یاددلانا پڑھتا ہے کے تم میری بیوی ہواب سیدھی طرح سے گھر چلوں "۔وہ اب عمائمہ کا ہاتھ تھام کراسے زبردستی اپنے ساتھ گھسٹ رہا تھا عمائمہ جیسی نازک سی لڑکی سے ارشمیل جیسا چھ فٹ کا مرد سنبھالا نہیں جارہاتھا وہ اسے گھسٹتے ہوئے لے جارہاتھاوہ بھی کٹی پتنگ کی طرح اس کے ساتھ کھنچے چلی جارہی تھی تبھی اس نے اپنے بچاؤ کے لیے ارشمیل کے ہاتھ پر اپنے تیز ناخون گڑا دیا مگر اس سے بھی ارشمیل پر کوئی اثر نہیں پڑا تھاوہ اب بھی اسے گھسٹتےہوئے لے جارہا تھااپنی اس تدبیر کو فیل ہو تادیکھ کر عما ئمہ نے دوسرا حربہ استعمال کیااب اس نے اپنے دانت ارشمیل کے ہاتھ پر گڑا دیا تھا اس کی اس حرکت سے ارشمیل اپنی جگہ بلبلا اٹھاتھااس نے جھٹکے سے اپنا ہاتھ عمائمہ سے چھڑایااور اسے ایک زور دار دھکادیاجس سے وہ گر پڑی تھی ارشمیل نے ایک نظر اپنے ہاتھ پر ڈالا اس کے ہاتھ میں سے اب خون نکل رہاتھااسے رہ ر ہ کر عمائمہ پر غصہ آرہا تھا اس نے اپنےجیب سے رومال نکال کر ہاتھ پر باندھااوراس کے پاس جاکر اس کے ہاتھ پر اپنا پر جوتا پہنا ہواپیر رکھتے ہوئے بے دردی سے کہا ۔ "پہلے بھی سمجھایا تھا کے زیادہ ہوشیار بننے کی کوشش مت کیا کرو تم ہی نقصان میں آجاتی ہو اب چلو ں یہاں سے ورنہ میں سب کو ہمارے رشتے کی حقیقت بتا دو پھر تم سب کو صفائی دیتے رہنا کے ہم کیسے ملے یہ سب کیسے ہو وغیرہ وغیرہ "۔عمائمہ نے درد ضبط کرنے کی کوشش کرتے ہو ئے اپنی سرخ آنکھوں سے ارشمیل کے طرف اوپر دیکھا اور کانپتے ہوئے لہجے میں کہا۔
"ٹھیک ہے تم بتادو سب کو مگر میں بھی بتا دو گی کے تم نے کس طرح زبردستی کرکے مجھے ٹاچر کر کے مجھ سے نکاح کیا تھا”۔
"ٹھیک ہے میں جارہا ہو ں سب کو بتانے "۔اتنا کہے کروہ چلاگیاتھاعمائمہ جہاں تھی وہی بیٹھی رہی پھر وہ سوچنے لگی کے عدینہ کوان کے نکاح کا پتا چلے گا تو کتنی بڑی قیامت آجائے گی عدینہ شاید اسے مرتضی کو دھوکا دینے کے الزام میں کبھی معاف ہی نا کرے سکے اور مرتضی وہ بھی تو کبھی اسے معاف نہیں کرے گااوراحد وہ کیا سوچے گا کے اس نے اس کے بھائی کی دولت دیکھ کر اسے پھنسا لیا اس نے اپنے ہاتھ کو دیکھا جہاں پر ارشمیل کے جوتے کے وجہ سے سرخ نشان پڑ چکے تھے اور اس میں کافی جلن ہورہی تھی اس نے اپنے ہاتھ میں ہورہے درد کو نظر انداز کردیااور اپنی جگہ سے اٹھ گئی پھراپنے کپڑوں پرلگی ہوئی دھول کو جھٹکااور خود کا حلیہ درست کرتے ہوئے یزدانی ہاؤس کے طرف بڑھ گئی وہ جیسے ہی لاؤنج میں آئی تو دیکھا ارشمیل عدینہ کے طرف بڑ ھ رہا اسے شاید ان کے رشتے کی سچائی بتا نے کے لیے اس سے پہلے کے ارشمیل عدینہ کو
کچھ کہتا عمائمہ نے اپنی جگہ سےکھڑے رہ کر زور سے کہا۔
"عدینہ میں آچکی ہو "۔اس نے اس لیے زور سے کہا تھاکے ارشمیل تک اس کی آواز پہنچ جائے اور وہ اسے کچھ بھی بتانے سے رہ جائے اس کی آواز اتنی بلند تو ضرور تھی احد اور عدینہ بھی چونک گے تھے ارشمیل نے اسے مڑ کر نہیں دیکھا تھا وہ جہاں تھا وہی سے مسکراتے ہوئے اپنے روم میں چلا گیا تھاعدینہ اسے واپس اپنے گھر میں دیکھ کر خوش ہوگئی تھی اسے یقین نہیں ہورہا تھا کے اس کی ضدی آپی بھی کسی کی بات مان سکتی ہے ۔
٭٭٭
اسے یزدانی ہاؤس میں رہتے ہوئے چار دن گز چکے تھے ان چار دنوں میں وہ ایک بھی بار اپنے روم سے باہر نہیں نکلی تھی وہ خود کو اندار سے لاک کرکے رہتی تھی تاکے ارشمیل اس کے روم میں نا آجائے وہ ناشتہ بھی وہی کرتی تھی اور کھانا بھی وہی کھاتی تھی ارشمیل پتا نہیں کیوں اس کے روم سے نکلنے کا انتظار کر تارہتا تھا مگر وہ تو اس طرح سے پردہ نشین ہوچکی تھی اسے محسوس ہوتا تھا کے وہ گھر میں موجود ہی نہیں ہے وہ جب بھی اس کے روم تک جاتا تواس کا روم اسے اندار سے لاکڈ ہی ملتا تھا جس سے وہ پیچ وتاب کھاتے رہ جاتا تھا ۔
عدینہ اس کی روزانہ کی روٹین دیکھ کر تھک چکی تھی وہ سوچنے لگی تھی کے اس کی آپی میں پہلے سے
کتنی زیادہ تبدیلی آچکی ہے وہ پہلے کتنا ہنسا کرتی تھی کتنی باتیں کیاکرتی تھی اور اب ان چند دنوں میں کتنی خاموش ہوکررہ گئی ہےاب تو وہ اس سے اپنے دل کی کوئی بھی بات شئیرنہیں کرتی ہے وہ جہاں بیٹھی تھی وہ وہاں سے اس اردے سے اٹھی تھی کے وہ اپنی بہن سے پوچھے گی کےاسے کیا ہوا ہے کیوں وہ اتنی خاموش ہوکررہ گئی ہے کیوں اب وہ اس سے اپنے دل باتیں شئیرنہیں کرتی ہے وہ دستک دے کراس کے روم میں آگئی تھی ۔
عمائمہ جو لیٹے ہوئے چھت کو گھوررہی تھی وہ ڈر گئی اسے لگا کئی یہ ارشمیل تو نہیں ہے تبھی اس نے آواز دے کر تزدیک کرنے کے لیے کہا۔
"کون ہے "۔
"آپی میں ہو عدینہ "۔عدینہ کی آواز سن کرکچھ مطمئن ہو گئی اس لیے اس نے دروازہ کھول دیااور اسےاندار آنے کے لیے راستہ دے دیاعدینہ اس کے بیڈ پر جا کر بیٹھ گئی اور اس سے کہا۔
"آپی آپ کھڑی کیوں ہے آپ بھی بیٹھ جائیے نا "۔اس کی بات سن کر عمائمہ بھی وہی پر بیٹھ گئی عدینہ عمائمہ کے خوبصورت چہرے کو جواب کافی مرجھا گیا تھااسے اپنے نظروں کے حصارے میں لیتے ہوئے بولی ۔
"آپی کیا بات ہے آپ اتنی تبدیل کیسے ہو گئی محض چنددنوں میں کیامیرے پیچھے کوئی حادثہ رونما
ہوا تھا جس کا یہ نتیجہ ہے "۔اس کی بات سن کرعمائمہ دل ہی دل میں سوچنے لگی کے وہ کیسے بتائے کےاس کے ساتھ ایک نہیں بہت سارے حادثے پیش آئے ہےوہ بھی صرف اس کی وجہ سےاس نے اپنے چہرے کے مد وجز چھپاتے ہوئے مسکرا کر عدینہ سے کہا۔
"نہیں عدی کچھ نہیں ہوا ہے وہ بس آفس کااسٹریس زیادہ ہونے کی وجہ سے بیمار پڑ چکی ہو تم زیادہ وہم مت پالوں اپنی شادی شدہ لائف کو انجوائے کرؤ "۔
"اگر آپ کہتی ہے تو میں مان لیتی ہو مگرآج آپ کو میری ایک بات ماننا ہوگا”۔اس کی بات سن کر عمائمہ حیرت سے بولی ۔
” ٹھیک ہے بتاؤ کیا بات ہے "۔
"آپ آج رات کا کھا نا ہمارے ساتھ کھائے گئی "۔اس کی بات سن کر عمائمہ کا مسکراتا ہوا چہرہ سکڑ گیا وہ انکاری لہجہ میں بولی ۔
” نہیں عدینہ میں یہی کھانا کھاؤ گی مجھے سب کے ساتھ کھا نا نہیں کھانا ہے "۔
"میں جا نتی ہو آپی آپ ارشمیل بھائی کے وجہ سے روم سے نہیں نکلتی ہے مگر آپ کونہیں پتاارشمیل بھائی دل کے بہت اچھے ہے وہ سب کی بہت عزت کرتے ہے "۔اس کی سن کر عمائمہ
دل ہی دل میں خود سے بولی ۔
"اسے مجھ سے زیادہ اور کون اچھے سے جا ن سکتا ہے "۔
"پلیز آپی ضد مت کیجیے چلیے نا "۔عدینہ کے بہت اصرار کرنے پر وہ اپنی جگہ سے اٹھ گئی تھی یہ سوچ کر کے ارشمیل اس وقت گھر میں موجود نہیں ہو گا کیونکہ اس کے گھر پر آنے کا وقت مقرر نہیں تھا وہ کبھی بھی آجا تا تھا کبھی بہت رات گے آتا تھا تو کبھی بہت جلدی آجا تا تھا عمائمہ عدینہ کے ساتھ ڈائنیگ ہال میں آگئی ڈائنیگ ہال میں بارہ کرسی والا بڑا سا ٹیبل تھا جس پر سے ایک چیئر کھنچ کر وہ بھی بیٹھ گئی تھی عدینہ نے ساری چیزیں اس کی پسندکی بنائی تھی تبھی وہاں سے ارشمیل گزررہاتھا تو احد نے اسے پکار لیا۔
"بھائی آپ بھی آئیے نا ہمارے ساتھ کھانا کھانے "۔احد کی بات سن کر ارشمیل کی نظر عمائمہ پر پڑی تووہ اسے دیکھ کر فوراً وہاں آگیا تھا اور بیچ کی چیئر کھنچ کر وہی بیٹھ گیاعمائمہ کو اپنی سانس رکتے ہوئے محسوس ہورہی تھی اس کا وہاں ایک پل بیٹھنا محال ہوچکا تھا وہ اپنی جگہ پر صرف عدینہ کے لیے بیٹھی تھی ابھی اگر کوئی اور وقت ہوتا تو وہ اٹھ کر چلی جاتی تھی ۔
"بھائی آج آپ کتنے دن بعد سب کے ساتھ بیٹھ کرکھانا کھارہ ہے آپ بھی جلدی سے شادی کر لے تاکہ آپ جلدی گھر آنے لگے اور ہم سب کے بیچ بیٹھ کر روزانہ کھانا کھائے "۔اس کی بات
سن کر ارشمیل کی نظر عمائمہ کے چہر ے پر جا کر ٹیک گئی وہ احد کی بات سن کر شاید پریشان ہوچکی تھی ارشمیل نے اس کے چہرے پر نظریں جماتے ہوئے بولا۔
"تمہارا آئیڈیا برا نہیں ہے لگتا ہے اس بارے میں اب سیر یس ہو کر سوچنا پڑھے گا "۔ اس کی بات سن کر عمائمہ اپنی جگہ جزبز ہوچکی تھی اس کا کھانا کھانے کو بالکل بھی جی نہیں چاہ رہا تھاتبھی عدینہ کی نظر عمائمہ پر پڑی تو وہ بولی ۔
"آپی آپ تو کچھ لے ہی نہیں رہی ہے کیا کھا نا اچھا نہیں بنا ہے "۔
"نہیں ایسی کوئی بات نہیں کھانا تو بہت اچھابنا ہے "۔اب کے عمائمہ اپنے ہاتھ میں پہنی ہوئی اپنی منگنی کی رینگ گھومانے لگی تھی یہ دیکھ کر عدینہ کچھ اور سمجھی تھی اسلیے مسکراتے ہوئے بولی ۔
"آپی آپ یو ں کہے نا کے یہ سب کھانا آپ کا پسندیدہ ہونے کے ساتھ ساتھ مرتضی بھائی کا بھی ہےاس لیے تو آپ نہیں کھارہی کیونکہ آپ کو مرتضی بھائی کی یاد آرہی ہے ہے نا "۔ اس کی بات سن کر جہاں عمائمہ چونک گئی تھی وہی ارشمیل کا بھی کھا نا کھاتا ہوا ہاتھ رکھ گیا تھا عمائمہ نے ایک نظر ارشمیل کے ساخت وجود پر ڈالا اور بولی ۔
"ہاں ٹھیک کہے رہی ہو تم مجھے اس وقت مرتضی بہت یا د آرہے ہے "۔اس کی بات سن کر ارشمیل کی آنکھیں سرخ ہو گئی تھی وہ چاہ کر بھی اس وقت کچھ بھی کرنے سے قاصر تھا ۔
” کیوں ناآپی آپ اور مرتضی بھائی بھی شادی کر لے ویسے بھی آپ اپنا خیال نہیں رکھتی ہے کم از کم مرتضی بھائی آپ کا خیال تورکھے گے اور پھر مجھے آپ کی فکر بھی نہیں رہے گی "۔ اس کی بات سن کر عمائمہ کے بے جان چہرے پر ایک دل جلانےوالی مسکراہٹ در آئی اس کا چہرہ شرم سے لال ہوچکا تھااس نے اپنا سر جھکادیااور بولی ۔
"میری مرتضی سے بات ہو چکی ہے ان کےڈیڈ کچھ دن بعد ہماری شادی کی ڈ یٹ فکس کرنے کے لیے آرہے ہے "۔ یہ بات سن کر ارشمیل پر گویا بم گراتھاوہ جو پانی پی رہاتھا اسے بری طرح ٹھسکا لگا تھا اس کا کھانس کھانس کر برا حال ہوچکا تھا یہ دیکھ کر عمائمہ سمجھ گئی کے اسے یہ سب کچھ کیوں ہورہا ہے اس لیے تو وہ عدینہ اور احد کی تو جہ ارشمیل پر مرکوز کر کے وہاں سےاٹھ کر چلی گئی تھی
وہ روم میں آگئی اور بیڈ پر گر گئی ارشمیل کی ابھی والی حالت دیکھ کر اسے سچ میں بہت مزا آیا تھا اس نے سوچ لیا تھا وہ اب مرتضی سے شادی کر ے گی کیونکہ وہ زبردستی کیے گے نکاح کو نہیں مانتی تھی اس لیے اس نے پہلے ہی مرتضی سے اپنی شادی کی بات کرلی تھی مرتضی تواس کی بات سن کربہت خوش ہوا تھااس نے فوراً ہامی بھر لیا تھا اس نے یہ بات عدینہ کو پہلے اس لیے نہیں بتا یا تھا کے عدینہ سب کو بتا دے گئی اور اس کا یہ راز ارشمیل پر کھول جائے گااور وہ بیچ میں ٹانگ آڑانے ضرور آئے گا وہ ابھی اپنے اور مرتضی کے بارے میں ہی سوچنے میں اتنی محو تھی کے
اسے پتا ہی نہیں چلا کے کب ارشمیل دبے پاؤں اس کے روم میں آیااور روم کا دروازہ لاک کر گیا اسے خبر تو تب ہوئی جب اسے اپنے بے حد قریب کلون کی خوشبوآئی جس پر اس نے مڑ کر دیکھا تو ارشمیل اس کے پاس اس کے بیڈ پر لیٹا ہوا تھایہ دیکھ کر وہ جتنی حیران ہوئی تھی اتنا ہی غصہ بھی ہوئی تھی وہ جلدی سے اپنی جگہ سے اٹھ گئی مگر ارشمیل نے اس کا ہاتھ پکڑ کر دوبارہ اسے گرا دیااور اسے خود کے قریب کرتے ہوئے بولا۔
"ابھی ابھی تم نے باہر کیا کہا تھا "۔اس کی اس حرکت سے عمائمہ اپنی جگہ تڑپ کررہ گئی تھی وہ کب اس کی قربت کی عادی تھی جو اب خوش ہو جاتی اسے ارشمیل پر بہت تاؤ آرہا تھااس نے ارشمیل کو خود سے دور کرنے کی کوشش بھی کیا تھا مگر وہ چھ فٹ کا شخص کہااس سے ہلنے والا تھا ۔
"تم ذلیل انسان یہ جو کچھ بھی کررہ ہو بہت غلط کررہ ہو تمہاری ہمت کیسے ہوئی میرے اتنے قریب آنے کی "۔
"اور تمہاری ہمت کیسے ہوئی کسی غیر شخص کے بارے میں سوچنے کی "۔وہ اتنی زورسے چیخ کربولا کے کچھ دیر کے لیے عمائمہ بھی ڈر گئی کے عدینہ اور احد نا آجائیے اور ان دونوں کواس طرح دیکھ کر کچھ غلط نا سمجھ بیٹھے ۔
"میں کسی کے بھی بارے میں سوچوں تم کون ہوتے ہواور اب تم یہ کہوں گے کے تم میرے شوہر ہو تو میں نے بھی ہزار با کہہ دیا ہے کے میں زبردستی کے اس کاغذ کے رشتے کو نہیں مانتی جو تم نے اسطوار کیا تھامیں شا دی کر وگی تو صرف اور صرف مرتضی سے اس کے علاوہ کسی سے بھی نہیں "۔اس کی بات سن کر ارشمیل نے اس کے بال اپنے ہاتھوں میں سختی سے پکڑ لیااور بولا ۔
"میں تمہیں یہ گناہ کبھی نہیں کرنے دوگا میں بھی دیکھتا ہو تم یہ شادی کیسے کرتی ہو "۔
"تم جیسے گناہ گار شخص کے منہ سے گناہ و ثواب کی باتیں اچھی نہیں لگتی ہے تم ہزاربار گناہ کرو تو تم پر سب جائز ہے اور میں ایک گناہ بھی نہیں کرسکتی ہو کیا "۔
"ٹھیک ہے شوق سے کرؤ میں بھی دیکھتا ہو تم کیسے مرتضی سے شادی کرتی ہو "۔اتناکہے کروہ چلا گیاتو وہ بھی اپنی جگہ چلا کر بولی ۔
"ٹھیک ہے میں بھی دیکھتی ہو کے تم مجھے کیسے روک سکتے ہو "۔
جاری ہے