پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#توہی_عشق_توہی_جنون #ازصاحبہ_فرودس #قسط_چھ وہ ا…

#توہی_عشق_توہی_جنون
#ازصاحبہ_فرودس
#قسط_چھ
وہ اب بغیرارشمیل سے خوف کھائے اپنے روم سے باہر نکلی تھی اس وقت وہ اپنے روم سے باہر تھی اور دیکھ رہی تھی کے اس کاگھر کتناشاندار ہےکتنا بڑاہےوہ تو کبھی کبھی اتنے بڑے گھر میں گم ہی ہوجاتی تھی اس گھرکی ہرایک چیز بہت اعلی بہت عمدہ تھی وہ سوچتی جس کی پسند سے یہ گھر بنایاگیاتھاوہ شخص خود بھی بہت اعلی چیزوں کاعادی تھا وہ ایسے ہی پورے گھر میں گھومتے گھومتےباہرلان میں آگئی تھی اس نےآج پہلی باریزدانی ہاوس کودیکھاتھا خوبصورت سےیزدانی ہاوس میں پہلےایک بہت بڑاو خوبصورت کشادہ لان کھلتاتھالان میں ہرطرح کے پھول و پودے موجودتھے وہ ایک دوباراس لان میں پہلے بھی گئی تھی پھول توڑنےکےلیےمگروہ جب پھول توڑرہی تھی تووہاں موجود بزرگ مالی بابا نے اس کی بھلائی کےلیےاسےٹوک کرکہاتھا۔
"بیٹایہاں کے پودوں اور خوبصورت دیکھنےوالےپھولوں کو مت چھوناان میں سے کچھ پودے اور پھول زہریلےہے”۔مالی بابا کی یہ انوکھی بات سن کروہ حیرت سے بولی تھی۔
"باباجوشےزیریلی ہےاس کاہماری زندگی میں کیا کام ہے”۔اس کی اتنی گہری بات سن کر مالی بابامسکراتےہوئےبولےتھے۔
"بیٹاجانتاہوزہریلی چیزوں کی ہماری زندگی میں کوئی اہمیت نہیں ہوتی ہےمگر ہم سب انسان بہت عجیب ہوتےہےکبھی کبھی ان زہریلی چیزوں سے بھی محبت کر بیٹھتےہےجوہمیں صرف نقصان یی پہنچاسکتی ہے اور ان پودو اور پھولوں سےارشمیل صاحب کوبہت پیارہےاس لیےانھیں جوبھی پودےا ور پھول بھاجاتاہےوہ اپنےلان میں لاکرلگادیتےہےبغیر سوچےسمجھے کےیہ انھیں نقصان بھی پہنچاسکتےہے”۔وہ مالی باباکی بات سن کرحیران نہیں ہوئی تھی بلکہ اسےتوپہلےہی سمجھ جاناچاہئےتھاکےجوشخص خود اتنازہریلاتھاتواسے ایسی چیزیں پسندآناکوئی غیر معمولی بات نہیں تھی تبھی اس کے دماغ میں ایک خیال آیاتووہ بابا سے پوچھ بیٹھی تھی۔
"بابا ویسے اسے ہاتھ لگانے سے کیاہوتاہے”۔اسکی بات سن کر مالی بابا بولے۔
"بیٹااس سے سارے جسم میں کچھ دن تک جلن ہوتی ہےاور انفیکشن ہوجاتاہے”۔وہ مالی بابا کی بات سن کر من ہی من میں مسکراتے ہوئے آگے بڑگی اور اب لان عبور کرکےراہداری تک پہنچی تھی تبھی اس نے سوچاخالی وقت میں اپنی بہن کے گھر کو دیکھ لے تبھی آگےبڑھ آئی وہ اب اس گھرکےمین حصےمیں یعنی کے ہال میں تھی بڑاساخوبصورت ہال تھااس ہال میں بلیک کلر کی ماربل بچھی ہوئی تھی قیمتی کالین اسپیشل پردےڈیزائن کیےہوئےتھےفلاورپارٹ بڑاسااوپرگول دائرےمیں بہت سارے لائٹ سےجگمگاتاہواجھومر اور بڑاساصوفہ اس کےبیچ میں شیشےکی بڑی سی میز تھی اس پربہت ہی خوبصورت کانچ کابڑاسابال رکھاہواتھااوراس میں تازہ تازہ گلاب کے پھول تیررہےتھےیہ دیکھ کراس کادم بھی تازہ ہوچکاتھاپھراس کے بعد ایک چھوٹی سی گلی چھوڑ کربڑاساکچن تھااسے وائٹ اوربیلک کلرکےکلرتھیم سےسیٹ کیاگیاتھا کچن میں ایک شیف اورایک ملازم اپنے کام میں مصروف تھےاسےدیکھ کرالرٹ ہوگےاور بولے۔
"میم آپ کو کچھ چاہئے”۔وہ اس ملازم کودیکھنےلگی جو بہت ہی مہذب طریقےسےسرجھکائےہوئےاس سے پوچھ رہاتھااس سہولت سے اس ملازم کو انکار کرتے ہوئےکہا۔
"نہیں مجھےکچھ نہیں چاہئے”۔پھروہ کچن سے نکلنےکےبعد وہ آگےبڑھ گئی آگےاسےعدینہ کاروم نظرآیاتھااس گھریہی ایک واحدحصہ تھاجہاں وہ اتنےدنوں میں بہت بارآچکی تھی پھروہ عدینہ سے بات کرنےکی خاطراس کےروم میں چلی آئی تھی عدینہ کااور احد کاروم بھی بے حد خوبصورت تھا اس گھرکےہرروم کو تقریبا ایک ہی جیسا سیٹ کیاگیاتھا عدینہ اسےاپنےروم میں نظرنہیں آئی تووہ اپنے سامنےسےسرجھکاتےہوئےجاتےہوئے ملازم کو آواز دےکر پوچھ بیٹھی تھی ۔
"سنو عدینہ میڈم کہاہے”۔اس کی بات سن کر ملازم دھیرےسےبولا۔
"میم وہ اور احد سر صبح سے باہرگئےہےوہ آپ کوبتاکرجاناچاہتےتھےمگرآپ سورہی تھی اس لیے انھوں نےمجھ سے کہاتھاکے آپ جاگےتو میں آپ کو بتادو”۔اتناکہےکروہ ملازم چلاگیاتو عمائمہ کوعدینہ پرغصہ آیاکےوہ اسے اتنے بڑے گھرمیں اکیلاکرکے چلی گئی اگراسےجانا ہی تھاتواسے نیندسےجگاکربتادیتی تاکہ وہ پہلےہی اپناانتظام کرسکتی اس نے اپنے عصےکو جھٹک دیااور آگے بڑھ گی عدینہ کے روم کےبعد شایدارشمیل کے والدین کاروم تھاکیونکہ اس روم میں اس کےوالدین کی فوٹو دیوار پرلگی ہوئی تھی اس نےان کے روم پرسرسری نگاہ ڈالا اور وہاں سے نکل گئی کیونکہ وہ روم بھی سب روم کی طرح تھااس میں اسےکوئی ایسی خاص بات نظرنہیں آئی تھی پھراس کےبعد نیچےدو تین گیسٹ رومز تھےان رومز کے بعد اوپرجانےکےلیےسیڑیاں تھی جسےچڑھ کروہ اوپر آگئی تھی اوپربھی چارروم تھے جن میں سے تین گیسٹ روم تھے اور اس کے بعد سب سے آخر میں ارشمیل کاروم تھاوہ سب رومزکودیکھ کراس کے روم میں آگئی جیسے ہی اس نے ارشمیل کےروم میں قدم رکھاتھاتواسےایسامحسوس ہواکےوہ کسی اور ہی جگہ پر آگئی ہواس کا روم کسی ریاست کے شہزاےکےروم کی طرح تھا اس روم کی سب سے بڑی خاصیت یہ تھی کےاس روم میں بہت بڑی شیشےکی کھڑکی تھی اوراس میں بالکنی میں جانےکاراستہ تھا اس روم کووائٹ اور گیرےکلرکاپینٹ کیاگیاتھااس ہی کلر کی مناسبت سے فرنیچرسیٹ کیاگیاتھاجہازی سائز بیڈپربھی وائٹ کلرکی بیڈشیٹ تھی اوروائٹ ہی کلرکےپردے کھڑکیوں پرتھے اس روم کافرنیچرسےلےکرچھوٹی چھوٹی سجاوٹ کی چیزتک صرف دو کلرپرمشتمل تھی اسےوہ روم بہت اچھالگاتھامگراس میں طرح طرح کےرنگوں کی کمی محسوس ہورہی تھی ہوتی بھی کیو ں نہیں وہ تھی تو آخرکارلڑکی ہی نا جسے رنگوں سے بے حد محبت تھی وہ اس روم کا جائزہ لے کر جیسے ہی پلٹی تھی تبھی اس کی نظر دیوار پر ٹنگی بے حدشان اور کچھ مغرورسے انداز میں کھڑے ارشمیل کی تصویرپرپڑی تووہ سمجھ گئی کے یہ اس ہی کاروم ہے اس کی تصویردیکھ کروہ گھبراکر پلٹی تھی مگر اپنے مقابل کودیکھ کروہ ساکت رہ گئی تھی وہ مسکراکربغور اسکے جانب دیکھ رہاتھا ان دونوں کے درمیان صرف ایک بالشت کا فاصلہ تھاارشمیل وہ فاصلہ بھی مٹادینا چاہتاتھا مگر وہ اپنے مقابل کااردہ بھاپ کر اپنی دانست میں پیچھے ہٹی تھی اسے دیکھ کراس کے اندارایک خوف کی لہر ابھری تھی تبھی ارشمیل اس کے اور قریب آ گیااس کے اس طرح سے قریب آنے
پروہ گھبراتے ہوئے پیچھے ہٹنے لگی تھی وہ پیچھے ہوتے ہوتے اب پوری طرح دیوار سے لگ گئی تھی تبھی ارشمیل نے اس کا مخروطی انگلیوں والاہاتھ اپنے ہاتھ میں تھام لیا وہ اس کے اس اقدام پر بھونچکا کررہ گئی تھی وہ نہیں جانتی تھی وہ کیاکرنے والاہے اس کے کیااردے ہے وہ تو بس اتنا جانتی تھی وہ اس کا رقیب ہے اور اس کی خوشیوں کاسب سے بڑا دشمن ہے تبھی اس نے اپنی سلگتی ہوئی آنکھوں سے اسے دیکھااور اپنا ہاتھ چھڑانے کی کوشش کرتے ہو ئے بولی ۔
"چھوڑوں میرا ہاتھ مجھے تمہارے قریب آنے سے اپنے وجود سے گھن آتی مجھے خود کے وجود سے نفرت محسوس ہوتی ہے "۔ارشمیل نے اس کے بولتے ہوئےلبوں پراپنی انگلی رکھ دیا تھا عمائمہ کی بولتی ہوئی زبان کوایک دم سے بریک لگ گیا اس کے اس اقدام پرعمائمہ کو لگ رہا تھااس کا وجود پوری طرح انگاروں کی لپیٹ میں آگیا ہے تبھی تواس نے اپنے دوسرہاتھ سے اسے دھکادینے کی کوشش کیاتھامگر وہ اس میں بھی ناکامیاب رہی تھی کیونکہ ارشمیل نے اسکادوسراہاتھ بھی اپنے مضبوط ہاتھ کی گرفت میں لے لیاتھا عمائمہ کو اپنے وہاں سے نکلنے کی ہرراہ بند ہوتی ہوئی محسوس ہورہی تھی وہ نہیں جانتی تھی وہ کیاکرنے جارہاہے کس اردے سے اس کے اتنےقریب ہے وہ تو بس اتنا جانتی تھی کے وہ آج اس کے جھانسے میں پھنس گئی تو دوبارہ کبھی نہیں نکل پائے گئی تبھی اس نے زوردے کر خود کوارشمیل سے دور کیاتھااور وہاں سے بھاگنے کے انداز میں نکلی تھی مگر ارشمیل نے اسے پھر سے جاکر دھر لیا تھا اس نے اتنے جھٹکے
سےعمائمہ کا ہاتھ تھام کر کھنچا تھا کے وہ نتیجہ میں اس کے بازوں کےحصار میں تھی اسے اپنے سارے وجود میں سنساہٹ ہوتی محسوس ہوئی تھی تبھی وہ اپنے اندار کا خوف کم کرنے کے لیے بولی تھی ۔
"کیوں کررہ ہوتم یہ سب کیا ملے گا تمہیں یہ سب کرکےایسا کرکے تم اپنے ہی والدین کی پرورش پر انگلی اٹھارہ ہو کاش کے تمہارے والدین چھوٹی سی عمر میں تمہیں لڑکیوں کی عزت کرنا سکھادیتے تو آج یہ دن نہیں دیکھنا پڑھتا "۔ اس کی بات سن کر ارشمیل کو غصہ آگیاتھااس نے ایک جھٹکے سے عمائمہ کو اپنے مضبوط بازوں کے آہنی حصارے سے آزاد کردیااور پھر غصے سے وہاں سے چلا گیاعمائمہ فوراً اپنے روم میں آگئی اور اسکے گھر سے جانے کی تیاری کرنے لگی کیونکہ اس شخص کاکوئی بھروسہ نہیں تھا وہ اسےنیچادیکھانےکےلیےاوربےعزت کرنے کےلیےکوئی بھی اپنا اگلاقدم اٹھاسکتاتھا وہ جب یزدانی ہاؤس میں آئی تھی تب اس کے پاس اپنے بیگ کے علاوہ اور کچھ بھی نہیں تھا کیونکہ وہ یہاں اپنی مرضی سے نہیں آئی تھی عدینہ کی وجہ سے آئی تھی اس نے اپنا بیگ اٹھایااورروم کا دروازہ کھول کرنکلنے لگی تھی کےتبھی اسے ارشمیل نظر آیاوہ دیوار سے ٹیکالگائیے اپنے ٹراوزر کی جیب میں ہاتھ ڈالے کھڑا تھا اسے دیکھ کر ایک پل کے لیے عمائمہ کے قدم لڑ کھڑائے تھے مگر پھر وہ اسے ایسے نظرانداز کرکے نکل گئی کےجیسے ارشمیل وہاں موجود ہی نہیں ہے وہ خداسےدعاکررہی تھی کےوہ اس کے پیچھے نا آئے ابھی وہ ٹھیک طرح سے خدا سےدعا بھی نہیں کر پائی تھی کے تبھی ارشمیل پیچھے سے اس کے پاس آیااوراس کاہاتھ اپنے مضبوط ہاتھ کی آہنی گرفت میں لیتے ہوئے اسے زبردستی گھسٹتے ہوئے روم میں لے گیاپھر دروازہ بند کرکے اس کے پاس آیااوربولا۔
"ابھی کچھ دیر پہلے تم نے جومیرے والدین کی پرورش پر انگلی اٹھایاتھاناتو میں اسکے لیےتمہیں کبھی معاف نہیں کروگا آج میں تمہیں جانے دے رہاہو صرف اس لیے کے کچھ دن بعد تمہیں اس ہی گھر میں آنا ہے میری بیوی کی حثیت سے جب تم پھرسے اس گھر میں آوگی تب میں تم سے آج کی بے عزتی کابدلہ لوگا "۔وہ سلگتی ہوئی آنکھوں سے اس کے طرف دیکھتے ہوئے نفرت سے بولی ۔
” ا ب مجھے اپنادفاغ کر نا آگیا ہے میں بھی دیکھتی ہوتم اس بار میرے ساتھ کیسے زبردستی کرتے ہو "۔اس کا چیلنج دیتاہوا لہجہ دیکھ کر وہ مسکرائے بنا نہیں رہ سکا تھا وہ اب بڑےہی دلچسپی سے اس کے خوبصورت خدوخال دیکھتے ہوئے بولا۔
"مجھے چیلنج مت دو تم شائد اپنے شوہر کو نہیں جانتی ہو وہ چیلنج دل پر لے لیتا ہے اور پھر اسے پورا کرنے کے لیے جی توڑ کوشش کرتا ہے چاہیے اس کوشش میں اس کی جان ہی کیوں نا چلی جائے "۔اس کی بات سن کر عمائمہ چیختے ہوئےبولی ۔
"اللہ کرے اس چیلنج کو پورا کرتے کرتے سچ میں تمہاری جان چلی جائیے "۔ارشمیل نے اس کی
بات کو سیریس نہیں لیاتھا۔
” میں جلدی ہی تمہیں لینے آوگا تم میرا انتظار کرنا "۔وہ اتنا کہے کر وہاں سے چلا گیااور عمائمہ اپنا غصہ اس روم کی قیمتی قیمتی چیزیں زمین پر پھنک کر نکالنے لگی تھی ۔
٭٭٭
آج مرتضی اور اس کے ڈیڈ شادی کی ڈیٹ فکس کرنے کے لیے اس کے گھر آرہے تھے مگر اس نے سہولت سے یہ کہے کر انکار کردیا کے وہ ابھی آفس جانے کے لیے گھر سے نکل چکی ہے اور راستے میں ہے تبھی مرتضی نے اسے کہا تھا کے وہ اس کے گھر پرآجائیے کیونکہ بعد میں واجد صاحب کو کچھ دن کے لیے شہر سے باہر جانا ہے پھر ان کی شادی کی ڈیٹ اور لیٹ ہوجائے گی تبھی عمائمہ نے اس کی بات سن کر اس کے گھر جانے کے لیے ہامی بھر لیا تھا وہ جب مرتضی کے گھر پہنچی تو مرتضی اور اس کے ڈیڈ اپنا منتظر پایا وہ جلدی سے واجد صاحب کے پاس گئی اور انھیں سلام کیا ۔
"اسلام علیکم انکل”۔واجد صاحب نے اس کے سر پر محبت سے ہاتھ پھیرتے ہوئے پر شفقت لہجے میں اس کے سلام کاجواب دیا ۔
"وعلیکم سلام میراپیارا بچہ کیسا ہے "۔اب انھوں نے اسے گلے لگا لیا تھا وہ ان کے گلے لگتے ہوئے بولی ۔
"جی انکل میں ٹھیک ہو بس آپ ہی ہے جو اپنا دھیان نہیں رکھتے ہے "۔اس کی بات سن کرمرتضی مسکراتے ہوئے بولا ۔
"ڈیڈ اپنا دھیان نہیں رکھتےہے مگر ان کا بیٹا ان کا دھیان ضرور رکھتا ہے اور اب ان کی بہو بھی ان کا دھیان
رکھنے کے لیے جلدی آنے والی ہے "۔اس کی بات سن کر عمائمہ کے چہرے پر ایک شر میلی سی مسکراہٹ در آئی تھی مگر تبھی عدینہ اور احد کے ساتھ آتے ہوئے ارشمیل کو دیکھ کر وہ اپنی جگہ ساکت رہ گئی اس نے تو عدینہ کونہیں بتایا تھا کے آج وہ مرتضی اوراس کے ڈیڈ شادی ڈیٹ فکس کررہ ہے پھر عدینہ کو کیسے پتا چلا تھااور اگر پتا بھی چل گیا تھا تو اسے ارشمیل کو ا پنے ساتھ لانے کی کیا ضرورت تھی و ہ خود بھی تو اکیلی آسکتی تھی وہ ابھی بھی اپنی جگہ سن کھڑی تھی تب ہی عدینہ اس کے پاس آئی اور اس کے گلے لگ گئی تبھی ان دونوں کو گلے ملتا دیکھ کر مرتضی مسکراتے ہوئے بولا۔ "کیسا لگا تمہیں میرا سرپرائز ؟”مرتضی کا سوال سن کر وہ بس پھیکی سی مسکراہٹ اپنے ہونٹوں پرسجا کر رہ گئی تھی کیونکہ اب وہ سب کے سامنے مرتضی سےیہ تو نہیں بول سکتی تھی اس کا یہ سر پرائز نہایت ہی برا ہے کیونکہ اس کی خوشیوں میں ارشمیل یزدانی جو گرہن لگانے آگیا ہے ۔
"مجھے لگتا ہے آپی کو ہمارا آنا پسند نہیں آیا ہے "۔عدینہ نے اس کے چہرے کے مد وجز دیکھ کر ہی بھاپ لیا تھا کے اسے ان کا یہاں آنا بہت برا لگا ہے وہ تو کہنا چاہتی تھی عدینہ سے کے تم صحیح کہے رہی ہو مجھے تمہارا یہاں آنا آج بالکل بھی پسند نہیں آیا ہے مگر وہ اس وقت اتنی مجبور تھی کے کچھ بھی کہے نہیں پارہی تھی اس نے تو اپنی صفائی میں یہ بھی نہیں کہا تھا کے نہیں ایسی کو ئی بات نہیں ہے اسے چپ چاپ پاکر مرتضی خود ہی اس کے بچا ؤ میں کود پڑا تھا۔
"نہیں عدی ایسی کوئی بات نہیں ہے وہ تو عمائمہ کو انکل کی بہت یاد آرہی تھی اس لیے وہ تھوڑی سی دکھی ہورہی تھی "۔مرتضی کی بات سن کر عدینہ نے عمائمہ کے طرف دیکھاجوابھی بھی اپنا چھوٹا سامنہ لے کھڑی تھی اسے ایسے دیکھ کر عدینہ شرمندہ ہوگئی پھر دوبارہ اس کے گلے لگ گئی اور بولی ۔
"سوری آپی مجھے نہیں پتا تھا کے آپ اس لیے پریشان ہو "۔ پھر مرتضی احد سے گلے ملااور اس کے بعد وہ ارشمیل کے طرف بڑھااور اس سے ہاتھ ملاتے ہوئے بولا۔ "آپ کی تعریف”۔وہ ارشمیل کو پر سنلی نہیں جانتاتھا جب عد ینہ کی شادی ہوئی تھی تب تو و ہ صرف اپنی منگتر کے پیچھے پیچھے گھوم رہا تھااسے تو اس وقت دنیا کا ہوش ہی نہیں تھااس لیے اس نے ارشمیل سے پوچھا تھا البتہ ارشمیل اسے بہت اچھے سے جانتا تھا اس کے ہر اچھے برے کی خبررکھتا تھا وہ کیا کر تا کیانہیں کرتا اسے سب چیزوں کی خبررہتی تھی عمائمہ ان دونوں کو آپس میں باتیں کرتا دیکھ کر تشویش میں پڑگئی اسے لگااب ارشمیل اسے ان دونوں کے رشتے کی حقیقت بتا دے گااوران کی شادی ہوتے ہوتے رہ جائے گئی مگرارشمیل نے اس کے سارے حدشات پر پانی پھیرتے ہوئے بڑے ہی خوش اسلوبی سے کہا۔
"میں ارشمیل یزدانی احد یزدانی کا بڑا بھائی "۔مرتضی اس کا نام سن کر ہی حیران ہوگیا تھااسے نہیں پتا تھاارشمیل یزدانی جیسااتنااثر وروسوخ رکھنے والا شخص اس کے چھوٹے سے گھر میں آئے گا وہ توارشمیل کواپنے گھر میں دیکھ کرہوا میں آڑ نے لگا تھا ارشمیل نےاسکا بڑھاہواہاتھ تھام لیاتھاتومرتضی اسے نہایت ہی باعزت طریقے سے اپنے گھر میں لے آیایہ دیکھ کر عمائمہ کو مرتضی پربہت غصہ آیاتھاوہ دل ہی دل میں سوچنے لگی کے مرتضی خود اپنی خوشیوں کا دشمن کیوں بن بیٹھا ہے ارشمیل کے آنےسے کچھ دیر پہلے والی جو خوشی کااحساس اس کے وجود میں تھا وہ اب غائب ہوچکاتھا اس کادل اور دماغ بس اس ہی بات میں الجھا ہواتھاکے کہی ارشمیل بیچ میں ہی کوئی دھماکہ نا کردے اس لیے تووہ بس سر جھکائے پریشان سی بیٹھی اسے یہ تک خبر نہیں ہوئی کے احد نے بڑا بھائی ہونے کا فرض کب آدا کیاکب اس نے واجد صاحب کے ساتھ مل کرشادی کی ڈیٹ
فکس کیاوہ تو تب چونکی تھی جب عدینہ اس کے پاس مٹھائی سے بھری پلیٹ لے کرآئی اور اسے کھلاتے ہوئے بولی ۔
"آپی مبارک ہو تین ہفتے بعد آپ بھی شادی شدہ کہلائے گی "۔عدینہ کی بات پتا نہیں کیوں اسے انوکھی لگی تھی اس نے ایک حیرت بھری نظر مٹھائی کھلاتی ہوئی عدینہ پر ڈالااورایک نظر ارشمیل پرڈالا جو مسکراکر مرتضی کو مبارک باد دے رہاتھا مگر دیکھ وہ عمائمہ کی طرف رہاتھااچانک دونوں کی نظروں کا تصادم ہواتھا پتا نہیں اس لمحہ ارشمیل کی آنکھوں میں برائے راست دیکھ کر عمائمہ کے دل میں ہل چل کیوں مچ گئی تھی اس نے جلدی سے اس کی سرخ انگاروں سے بھری آنکھوں میں دیکھنے سے گریز کیااور واجد صاحب کے طرف بڑھ گئی پھر واجد صاحب اسے اور وہ واجد صاحب کو مٹھائی کھلانے لگی واجد صاحب کے بعد وہ مرتضی کے پاس آئی مرتضی کے بعد وہ احد کے پاس آئی ایساکرتے کرتے وہ ارشمیل تک آگئی تھی وہ ارشمیل کی طرف دیکھنے سے بھی گریز کررہی تھی تبھی ارشمیل نے کسی کا بھی خیال نہیں کیااور اس کا وہ ہاتھ پکڑلیاجس ہاتھ میں مٹھائی تھی اس کی ہمت اور ڈھٹائی دیکھ کر وہ دنگ رہ گئی اسے نہیں پتا تھا ارشمیل اس بھر محفل میں اتنی بے باکی سے پیش آئے گااس نے ایک نظر اپنے ارد گرد ڈالا وہ تو اچھا تھا سب مرتضی کے پاس کھڑے اسے چھیڑ رہے تھے ان دونوں پرکسی کی توجہ نہیں تھی پھرارشمیل نے اس کے ہاتھ سے مٹھائی اپنے منہ میں ڈالااور کھاتے ہوئے بولا۔
"مبارک ہو ہماری شادی کی ڈیٹ فکس ہو گئی ہے "۔ اس نے اپنی جلتی ہوئی آنکھوں سے ارشمیل کے طرف دیکھا کچھ دیر پہلے جواس کی سرخ انگارے جیسی آنکھیں دیکھ کر اس کے دل میں ہل چل مچی تھی اب وہ نفرت میں بدل چکی تھی اس نے ایک جھٹکے سےارشمیل کے ہاتھ سے اپنا ہاتھ چھڑایا اور بولی ۔
"زیادہ خوش ہونے کی ضرورت نہیں ہے یہ تمہاری نہیں میری شادی کی ڈیٹ فکس ہوئی ہےاور یہ با ر بار مجھے اپنی بیوی کہنا بند کرو ورنہ اس کاانجام بہت برا ہوگا”۔اس کی بات سن کر ارشمیل اپنے ہونٹوں پرازلی مسکراہٹ سجائے ہوئے بولا۔
” اب توتم اپنی اور ا پنے منگتر کی خیرمناؤ میرے انجام کے بارے میں بعد میں سوچنا”۔اتنا کہے کروہ چلا گیااوروہ اس کی بات کا مفہوم سمجھنے کی کوشش کرنے لگی ۔
جاری ہے