پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

#توہی_عشق_توہی_جنون #ازصاحبہ_فردوس #قسط_13 ارشم…

#توہی_عشق_توہی_جنون
#ازصاحبہ_فردوس
#قسط_13
ارشمیل عمائمہ کے تنہائی کے خیال سےآج جلدی آفس سے آگیاتھاوہ سڑیاں چڑھتے ہوئے اوپر جارہاتھاتبھی اس کے کانوں میں عمائمہ کی آواز پڑی تھی وہ اس کا نام لے کر زورسےچلارہی تھی تبھی ارشمیل کوتشویش ہوئی کےوہ اسکانام لے کراتنے زورسےکیوں چلارہی ہے اس لیے اس نے اپنے قدموں کی رفتارکوتیزکردیااور دوڑتاہوااپنےروم تک پہنچااب اسکی آواز صاف طور سے سنائی دے رہی تھی اس نے دروازے کھولناچاہاتو دروازہ اندر سے لاک تھاوہ یہ دیکھ کر بدحواس ہوچکاتھا اس لیے وہ دوڑتے ہوئے نیچے آیااوراپنے ملازم کو آواز لگانے لگا ۔
"انوار ۔۔انوار”۔اس کی آواز اتنی بلند تھی کے ملازم اس کی ایک ہی آواز میں دوڑتاہوا آیا تھا ۔
"جلدی سے میرے روم کی ایکسٹر کی لاؤ "۔اس کی بات سن کر ملازم پھرتائی دیکھاتے ہوئے دوڑا اور اس کے روم کی چابی لے کر آیاوہ اپنےروم کی چابی لے کرتیزوتندی سےدوڑتاہوا رو م تک آیااس نے اس کی سے اپنےروم کا دروازہ کھولا مگر اس نے اپنی نگاہوں کے سامنےجو منظر دیکھاتھا وہ نہایت ہی شرمگیں تھا وہ مقام اس کے لیے موت جیسا تھا کیف عمائمہ پر جھکااس کے ساتھ زبردستی کرنے کی کوشش کررہا تھا یہ دیکھ کراس کی آنکھیں لہوں ہوگئی تھی وہ غیط و غضب سے دوڑتا ہوا کیف کے پاس آیااور اس کا گریبان پکڑ کراسے اپنےسامنے کیاکیف اپنے سامنے ارشمیل کودیکھ کر ہواس باختہ ہوچکاتھا وہ اپنی صفائی میں کچھ کہنے والاتھا کےتبھی ارشمیل کا فولادی ہاتھ ایسے پڑا کے اسکاسر چکرا گیاتھا۔
"تمہاری ہمت کیسے ہوئی میری بیوی کےساتھ ایسی ذلیل حرکت کرنے کی "۔کیف جواس کا تھپڑ کھاکرزمین پر گر چکاتھاوہ خود کوسنبھالتے ہوئے اٹھااور بولا۔
"مجھے یہ سب کرنے پر تمہاری بیوی نے اکُسایہ تھاوہ ہی مجھ سے کہے رہی تھی کے وہ تمہارے ساتھ خوش نہیں ہے کیونکہ تم نےزبردستی اس کےساتھ نکاح کیاتھا "۔عمائمہ اس کے سفید
جھوٹ پر رونا بھول کر اسے حیرت انگیز نظروں سے ہی دیکھتے رہ گئی تھی تبھی ارشمیل کاہاتھ دوبارہ اس پراٹھاتھا وہ دھاڑتے ہوئےبولاتھا ۔
"مجھے عمائمہ پر پورا یقین ہےکے وہ کبھی تم سے ایسی باتیں نہیں کرسکتی ہے "۔ اسکی بات سن کر عمائمہ کی آنکھوں سے پھر سے آنسوں جاری ہوچکے تھے ۔
"اس سے پہلے کے میں تمہاری اس حرکت کے بارے میں سب کو بتاؤ تم یہاں سے دفعہ ہو جاؤ ورنہ مجبوراً مجھے پولیس کو بلانا ہو گا "۔اس کی بات سن کر کیف وہاں سے چلا گیاتو وہ عمائمہ کے طرف متوجہ ہوا جواسے مشکور نظروں سے دیکھ رہی تھی ارشمیل اس کے پاس آیااوراس کاہاتھ تھامتے ہوئےبولا۔
"کیاتم ٹھیک ہو "۔وہ نفی میں سر ہلاتے ہوئے بولی ۔
"نہیں میں ٹھیک نہیں ہوم۔۔میں سوناچاہتی ہو "۔ اس کی سرخ روتی ہوئی آنکھیں شرم سے جھکی ہوئی تھی اسے لگ رہاتھاوہ گناہگارنا ہوکربھی ہے کیونکہ وہ ارشمیل کےباربارسمجھانےپربھی نہیں مانی تھی ارشمیل اسےشرمندنہیں کرانا چاہتاتھااس لیےاس نے عمائمہ کے آنسوں صاف کیااوراس پر چادر ڈال کرلائٹ آف کرکے جانے والاتھاکے عمائمہ نے اس کا ہاتھ پکڑ لیاوہ عمائمہ کی طرف حیرت سے دیکھتارہ گیاتھا عمائمہ اسےاپنےطرف حیرانی سے دیکھتاپاکر بولی ۔
"پلیزتم کہی مت جاؤ مجھے ڈر لگ رہاہے "۔اس کی بات سن کر ارشمیل نےاپناہاتھ اس کے کانپتے
ہوئے ہاتھ پررکھ دیااور بیڈ کے کنارے پر ٹک گیااسے عمائمہ کی حالت دیکھ کر بہت برامحسوس ہورہاتھاوہ اس کی اس حالت کاذمےدار خود کیونکہ اس نے ہی شہلابیگم سے کہاتھاکے وہ اسے پارٹی میں نالے جائے کیونکہ آج اس کااردہ عمائمہ کےساتھ تھوڑاساوقت بتانے کامگرسب کچھ اس کی سوچ کے الٹ ہوا تھا اگر وہ جلدی گھر نہیں آتاتو شایدسب کچھ برباد ہوجاتااس نے کیف کو صرف نگین بیگم کے وجہ سے جانے دیاتھاتاکہ انھیں کیف کے باعث شرمندگی نا اٹھاناپڑے وہ کیف کے کیے کی سزانھیں شرمندہ کرکے نہیں دیناچاہتاتھاکیونکہ وہ دل کے بہت اچھےتھےوہ کیف کے وجہ سےانھیں شرمندہ نہیں دیکھ سکتاتھاوہ رات بھر عمائمہ کے لیے جاگتارہاتھا عمائمہ نیند سے کئی بارچونک کرڈر کراٹھی تھی ہربار ارشمیل نے اسے دلاسہ دیاتھا تسلی دیاتھاکے ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے وہ اس کے ساتھ ہے تب جاکر وہ سکون سے سو پائی تھی وہ رات اسے تکتے تکتے آنکھوں ہی آنکھوں میں بیت گئی تھی جب صبح ہوئی تو ارشمیل کے پورے وجود پر تھکن کا احساس اتر آیا تھارات بھر ایک ہی پوزیشن میں بیٹھے بیٹھے اس کا پورا جسم سن ہوچکا تھا پیٹ اکڑ چکی تھی تھی اور درد کر رہی تھی تبھی وہ اپنے جگہ سے اٹھنے کی کوشش کررہا تھا مگر رات بھر ایک جگہ بیٹھنے کی وجہ سے جلدی اس سے اٹھا نہیں گیاتھا مگر پھر بھی وہ ہمت کر کے اٹھ کھڑا ہوا کچھ دیر ٹہل کر اس نے کھڑکی پر پڑے پردے ہٹایا تھا جیسے ہی سورج کی روشنی عمائمہ کے چہرے پر پڑی تھی وہ تھوڑا کسمسائی تھی تبھی ارشمیل نے اس کے آرام میں خلل نا پڑھنے کے بعص دوبارہ پردے ڈال دیا پھر خود شاور لینے واش روم میں گھس گیا وہ فریش ہو کر واپس آیاتھا تب بھی عمائمہ ایسی ہی پڑی تھی تبھی اسے تشویش ہوئی تو وہ اس کے پاس آیااور اس کا ماتھا چھوکر دیکھا جو انگارے کی طرح تپ رہاتھا شایداسے خوف کی وجہ سے بخار آچکا تھاپھراس نے انٹر کام پر ملازم کو ٹھنڈا پانی لانے کی ہدایت دیاملازم چند ہی منٹوں میں ٹھنڈا پانی لے کر آیاتھا جب تک اس کا بخار کم نہیں ہوا تب تک ارشمیل ٹھنڈے پانی کی پٹّیاں لگاتا رہا بہت دیر بعد جب ارشمیل کو تسلی ہوئی کے اس کا بخار کم ہو گیا ہے تب اس نے ٹھنڈے پانی کی پٹیاں رکھنا بند کیا عمائمہ کے ہواس بے دار ہوئے تو رات کا سانحِہ اس کی آنکھوں کے سامنے گھوم گیاتبھی وہ ایک زور دار چیخ
مارکر اٹھی تھی ارشمیل اس کے بیڈ پر ہی بیٹھا تھااس نے عمائمہ کے لبوں پر اپنی شہادت کی انگلی رکھ دیااور اسےچپ کرواتے ہوئے بولا ۔
"شش ڈرو نہیں میں ہو نا "۔عمائمہ نے چیخنا تو بند کر دیاتھا مگراب اس کی آنکھوں سے آنسوں جاری ہوچکے تھےارشمیل سے اس کےبہتے ہوئے قیمتی موتی دیکھے نہیں گے تھے تبھی اس نے عمائمہ کو تحفظ فراہم کر وانے کے لیے اپنے ساتھ لگایا تھااور اس کے بالوں کو تھپکتے ہوئے بولا۔
"کل جو کچھ بھی ہوا ہے اسے بھول جاؤ "۔عمائمہ کی ناک کی نتھوں میں اس کے اس پر فیوم کی خوشبو گھسی تو اسے ارشمیل سےقربت کااحسا س ہوا وہ جلدی سے اس کی گرفت سے نکلناچاہتی تھی مگر ارشمیل نےایسا ہونے نہیں دیا تبھی وہ ذور لگاکراس سے دور ہوئی اور بولی ۔
"دور ہٹو ں مجھے تمہاری ہمدردی کی کوئی ضروت نہیں ہےتم یہ ہمدری جتا کر میرے قریب آنا چاہتے ہو نا کل جو کچھ بھی ہونے والا تھاکئی نا کئی تم بھی اس کے ذمے دار ہو مجھے تم سے تمہارے وجود سے نفرت ہےمیں کبھی تمہیں معاف نہیں کروگی "۔اس کے ایسا کرنے سے ارشمیل کو شدید توہن کااحساس ہو اتھا تبھی وہ برہمی سے اس کا ہاتھ پکڑتے ہوئے سختی سے دباتے ہوئے بولا تھا ۔
"میں تمہارے ساتھ سختی سے پیش نہیں آنا چاہتاہو مگر تم مجھے مجبور کررہی ہو کل جو کچھ بھی ہوا ہے اس کی ذمے دار صرف اور صرف تم ہو میں نے تم سے پہلے ہی کہاتھا کے تم کیف کے ساتھ زیادہ بے تکلُف مت ہونا مگر تم پر کوئی فرق نہیں پڑاتھا تم کیسے بھول گئی تھی کے تم ایک لڑکی ہو جس پر کچھ حدیں کچھ پابندیاں لاگو ہوتی ہے سو مجھ پر الزام دینے سے پہلے خود کی حرکتوں کےبارے میں سوچ لینا "۔وہ اسے شرمندہ نہیں کرناچاہتاتھا مگر جو بات اس نے کہی تھی وہ برداشت کے باہر تھی اس لیے ارشمیل نے اسےاس وقت زک پہنچانا خود پر فرض سمجھا تھا ۔
٭٭٭
کیف کے جانے کے کچھ دن بعد ہی علینہ اور نگین بیگم واپس اپنے ملک چلے گے تھے ان کے جانے سے گھر میں ایک الگ ہی طر ح کا سکوت چھا گیا تھا عمائمہ میں اس رات کے بعد سے ایک الگ ہی تغیّردر پیش ہوا تھا وہ جو ارشمیل سےکتراتی اس سے گریز کرتی تھی اس سے بات نہیں کرتی تھی وہ اب بنا اس سے بنا لڑے بنا ڈرے با ت کرتی تھی وہ جو پہلے سیدھے منہ اس کی بات کا جواب نہیں دیتی تھی وہ اب نہایت ہی نرمی سے اس کے ساتھ پیش آرہی تھی ارشمیل اس میں آئی اس تبدیلی کو بہت اچھی طرح سے نوٹ کر رہاتھااسے محسوس ہورہاتھا کے عمائمہ میں بھی دھیرے دھیرے ہی صحیح اس کے عشق میں گرفتار ہورہی وہ یہی سوچ سوچ کر خوش ہورہاتھا لیکن اس کی چینی کے جتنا شیریں ہونے کی کہانی کچھ اور ہی تھی وہ جلدی ارشمیل کی بے تہاشہ محبت کی کہانی کا خاتمہ کرنا چاہتی تھی اس نےآگے کا لائحہ عمل طے کر لیاتھا کے کیسے ارشمیل کے کھیل میں اس کے ہی طریقے سےاسے مات دی جائے وہ سب کچھ بھول سکتی تھی مگر ارشمیل کی نفرت نہیں بھول سکتی تھی تبھی تو اپنے انتقام میں اندھی ہو کر اسے ارشمیل کی بے پنہاہ محبت نظر نہیں آرہی تھی جب ہمارے دل میں کسی کے لیے نفرت کا جذبہ پیدا ہوجاتا ہے تو تب ہمیں سامنے والے کی محبت بھی جھوٹ فریبی لگتی ہے اسے بھی ارشمیل جھوٹافریبی لگتاتھا ارشمیل اس کے اس بدلاؤ سے بہت خوش تھا تبھی تواس نے عمائمہ کو تنگ کرنا چھوڑ دیا تھا وہ ابھی بھی آفس سے آیا تو دیکھا وہ روم میں بیٹھی میگزین پڑھنے میں مصروف تھی اسے اپنے قریب بیٹھا دیکھی تو وہ چونک کر اپنی جگہ کھڑے ہوگئی تھی ارشمیل نے اس کا چونک کر کھڑے ہونا بہت اچھے سے نوٹ کیا تھا تبھی تواس نے عمائمہ کا ہاتھ پکڑ کراسے بیٹھا یا اور اپنی آستین فولڈ کرتے ہوئے بولا ۔
"کہا جارہی ہو ڈئیر مسز "۔اس کی با ت سن کر عمائمہ اپنے چہرے پر زبردستی مسکراہٹ سجاتے ہوئے بولی ۔
"وہ ۔۔۔۔وہ میں واش روم میں جارہی تھی "۔
"میں دیکھ رہا ہو کے تم میں بہت ساری تبدیلیاں آئی ہے مگر تم ابھی بھی میرے قریب آنے سے کتراتی کیوں ہو گھبراکوں جاتی ایسا کیوں ہے "۔اس کی بات سن کر عمائمہ سوچنے لگی کے وہ اس کے سوال کا کیا جواز پیش کرے کیا کہے کے وہ اب بھی اس سے اتنی ہی نفرت کرتی ہے مگر اب اس کی نفرت کرنے کا انداز تھوڑا جدا ہو چکا تھا ۔
"نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے "۔
"مجھے تو یہی لگتا ہے مگر تم کہے رہی ہو تو میں مان لیتا ہو ویسے آج کہا جانے کااردہ ہے اتنی تیار شیار کیوں ہوئی ہو "۔اس کی آخری کی بات سن کر عمائمہ دوبارہ گھبرا گئی تھی تبھی اپنے خشک لبوں پر زبان پھیرتے ہوئے بولی ۔
"کہی نہیں وہ بس ایسے ہی "۔ارشمیل کو وہ سرما کلر کے ڈریس میں نظر لگ جانے کی حد تک خوبصورت لگ رہی تھی حالانکہ وہ ہر روز ایسے ہی نت نئے ڈیزائنر ڈریس پہنتی تھی مگر آج ارشمیل نے اسے کچھ زیادہ نوٹس کیا تھااس لیےوہ اسے اس ڈریس میں بہت اچھی لگ رہی تھی ۔
"میں اپنے لیے کافی بنانے جارہی ہو کیا تم پیئوں گے”۔اس کی بات سن کر ارشمیل کے ہونٹوں پر ازلی مسکراہٹ در آئی تھی ۔
"اتنی عنایت اتنا کرم کیو ں کیا اس سب کے پیچھے تمہارا کوئی بہت بڑا لائحہ عمل چھپا ہوا ہے کیا یہ سب کرکے تم مجھ پر ظاہر کرنا چاہتی ہو کے تمہیں مجھ سے محبت ہو چکی کیا حقیقت ہے اور کیا فریب ہے مجھے تو کچھ سمجھ نہیں آرہا ہے”۔اس کی ایسی باتیں عمائمہ کے پسینے چھوٹانےکے لیے کافی تھی وہ ارشمیل کی اس بات کا کوئی جواب نہیں دے پائی تھی اس لیے تو وہاں سے چلی جانا چاہ رہی تھی تبھی ارشمیل نے اس کا ہاتھ پکڑ کر اسے اپنے سامنے کھنچا تھا وہ اس کے اس فعل سےاس کے بہت قریب آگئی تھی اتنا کے اس کے تن کی مہک کے ساتھ ساتھ اس کی دل کی دھڑکن بھی واضح طور پر سنائی دے رہی تھی ۔
"بتاؤ مجھے کیا ہے یہ سب کیا تمہارے قدم میری محبت کے طرف بڑھ رہ ہے کیاتم مجھ سے محبت کرنے لگی ہو "۔اس کی بات سن کر عمائمہ نظریں چراتے ہوئے بولی ۔
"مجھے جانے دو "۔ اس کی بات سن کر ارشمیل نے اس کا ہاتھ چھوڑ دیااور بولا ۔
"جاؤ مگر کافی لے کر جلدی آنا "۔ارشمیل کی بات سن کر وہ دوڑتے ہوئے اپنے روم سے نکل گئی تھی اسے جاتا دیکھ کر ارشمیل ہنستے ہوئے اپنا سر کھُجاتا رہ گیا تھا ۔
وہ بیس منٹ بعد دونوں کے لیے کافی بنا کر لے آئی تھی اس ہی اثناء میں ارشمیل بھی فریش ہو کر آگیا تھا ارشمیل نے اس کے بائے ہاتھ میں کا کافی کا کپ تھامنے کی کوشش کیا تو عمائمہ نے اسے اپنے دائے ہاتھ میں کا کپ تھاما دیاارشمیل نے چپ چاپ وہ کپ تھا م لیا اور کافی پینے لگاوہ دونوں کافی پیتےپیتےکھڑکی کےطرف اچکےتھے
عمائمہ نے مسکراتےہوئےایک نظر اس پر ڈال کر کافی کاکپ اپنے لبوں سے لگا لیا ارشمیل کی ابھی کافی پینا ختم بھی نہیں ہوئی تھی کے اسکا سر بری طرح چکرانے لگاتھا تبھی اس نے عمائمہ کا ہاتھ تھام لیا تھاعمائمہ کے ہاتھ سے کافی کا کپ چھوٹ کر زمین پر گر پڑا تھاوہ اب ارشمیل کو سنبھالنے کی نا کام کوشش کررہی تھی ۔
"ڈئیر مسز تم نے کافی میں کیا ڈالا تھا "۔ارشمیل اسے اپنے ساتھ لے کر لڑکھڑاتا ہوا بولا تھا ۔
"میں نے ک۔۔۔کچھ بھی نہیں ڈالاتھا "۔وہ گھبراتے ہوئے بولی ۔
"پھرمیراسر کیوں چکرارہاہےا۔۔۔اور تم کیوں ٹھیک ہو "۔
"پ۔۔پتا نہیں مجھے لگتا ہے کے تمہیں آرام کی سخت ضرورت ہے "۔ اتناکہے کر عمائمہ نے اسے سنبھالتے ہوئے بیڈ تک لے گئی اور اسے لیٹا دیا وہ اسے لیٹانے کے بعد وہاں سے جانے لگی تھی کے ارشمیل نے اس کا ہاتھ بہت ہی مضبوطی سے تھا م کر اسے کھنچ لیا جس سے وہ سیدھے ارشمیل کے اوپر جا گری تھی ارشمیل گونگی میں جاتے ہوئے اسے بولنے لگاتھا ۔
"ڈئیر مسز مجھے دھوکا دینا کا کبھی مت سوچنا "۔ارشمیل اتنا کہے کر بے ہوش ہو چکا تھا اس نے ارشمیل پر جھوک کر اپنی تسلی کر لیا کے وہ سچ میں بے ہوش ہے یا ڈرامہ کر رہاہے تبھی اسے تسلی ہوئی تواس نے بیڈ سے اٹھنے کی کوشش کی مگر اس کے ہاتھ کا بریسلٹ کا ہک ارشمیل کے شرٹ میں جا اٹھکا تھااس نے بہت نکالنے کی کوشش کیا مگر وہ نہیں نکلا تو عمائمہ نے اسے اپنے
دانت سے نکالنےنکالنے لگی اس طرح سے عمائمہ اس کے بہت قریب ہوچکی تھی تبھی عمائمہ کی نظر اس کے خوبصورت چہرے پر پڑھ وہ کچھ دیر کے لیے اس میں کھو سی گئی تھی اس نے اپنے ایک ہاتھ سے ارشمیل کےبکھرےہوئے بال کو ٹھیک کیا اور دوبارہ اس کے چہرے میں کھو گئی پھراسے خیال آیا کے وہ اس طرح اس شخص کے بہاؤ میں نہیں بہے سکتی ہے تووہ جلدی سے وہاں سے اٹھ گئی اور پہلے سے ہی پیک کیا ہوا اپنا بیگ اٹھا کر دروازے کی طرف بڑ ھ گئی ۔
جاری ہے