پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ منتخب نظمیں

بیگم بچوں سمیت ماں کے گھر گئی ہوئی ہے اس رات کھانا…


بیگم بچوں سمیت ماں کے گھر گئی ہوئی ہے اس رات کھانا کھانے کے بعد میں اکیلا اپنے کمرے میں اداس لیٹا بیگم کے بارے میں سوچ رہا تھا۔ گل بدن آج میرے پہلو میں نہیں تھی یہ دیکھ کر میرا کلیجہ منہ کو آگیا لہذا موبائل اٹھایا اور محترمہ کا نمبر ڈائل کردیا آگے سے میرے بیٹے نے فون اٹھالیا۔
” ہیلو ”
” ہیلو بابا ”
” کیسے ہو میری جان ”
” ٹھیک ہوں ”
” امی کہاں ہے تمہاری ”
” امی نانی کے کمرے میں ہے اور میں موبائل پر گیم کھیل رہا ہوں”
” فٹافٹ اپنی امی کو فون دو ”
کچھ لمحے بعد دوسری جانب سے ایک دلآویز آواز میری سماعتوں سے ٹھکرائی۔
” السلام علیکم کیسے ہیں آپ ”
” و علیکم السلام تمہاری غیر موجودگی میں کیسا ہوسکتا ہوں میں ”
میں نے اپنی کیفیت بیان کرنے کی کوشش کی۔
” اچھا جی میں بھی ٹھیک ہوں ”
اس نے روکھا سوکھا جواب دیا۔
” آہ ہجر کی یہ تاریک شب، تم کب مجھے وصل کی مسرتوں سے ہم کنار کر رہی ہو؟
” جی شاید کل پرسوں آجاوں ”
” لیکن میں تو تمہاری قربت کا خواہاں ھوں
” اچھا جی بچے بھی ٹھیک ہیں آپ سنائیں ”
” کیا سناؤ جب سے تم گئی ہوں ایک رات بھی ٹھیک سے سو نہ سکا ” ”
” اچھا بچے بھی آپ کو بہت یاد کرتے ہیں ”
” ہم تو صرف بچوں کی ماں کو یاد کرتے ہیں ”
” جی یہ لیں آئمہ سے بات کرلیں ”
اتنا کہہ کر اس نے بیٹی کو فون دے دیا ۔ تھوڑی دیر اپنی چھوٹی گڑیا سے بات کرنے کے بعد میں نے اس سے امی کو فون دینے کو کہا لیکن آگے سے رابطہ منقطع ہوگیا میں ابھی دوسری مرتبہ رابطہ قائم کرنے کی کوشش کر ہی رہا تھا ماما نے بیڈ کو لات ماری اور بولی 9 بج گئے ہیں یونیورسٹی نہیں جانا ہے 😌💔