???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 48
"میرے گھر کا راستہ تو اس طرف نہیں ہے فائیق ۔”
فائیق کو مختلف سمیت بڑھتا ہوا دیکھ کر وہ حیرت سے بولی تھی۔ فائیق کے چہرے پہ البتہ مسکراہٹ تھی اور اس کی ایسی مسکراہٹ شفق سمجھنے سے قاصر تھی ۔
"جانتا ہوں ۔۔۔”
"تو پھر آپ ۔۔۔ آپ کہی مجھے کڈنیپ تو نہیں کررہے ۔”
اس کی بات پر فائیق نے ایک زبردست سا قہقہ لگایا ۔
"آپ کو کیسے پتا چلا ۔۔۔۔” وہ موڑ کاٹتے ہوے اس کی سمیت دیکھتے ہوے شرارت سے بولا ۔اس نے گھور کر فائیق کے کندھے پہ مکا مارا ۔
"مذاق ! کی بھی ایک حد ہوتی ہے ۔”
"آپ نے خود کہا تھا ۔۔۔ میرا تو ایسا کوئی ارادہ نہیں تھا ۔”
وہ محفوظ مسکراہٹ لئے اس دیکھتے ہوے بولا ۔
"ہونا بھی نہیں چاہیے ورنہ امی ابو نے قیمہ بنا دینا تھا ۔”
"میں تو قیمہ بنے کے لئے بھی تیار ہوں ۔”
اس کے کہنے پر شفق نے اس دیکھا ۔ وہ اس کے سمیت نہیں دیکھ رہا تھا ۔
"پھر وہی فضول بات !! خیر آپ کہاں لے کر جارہے ہیں مجھے ۔”
"سرپرائز ۔”
اس کے عجیب سے لہجے پر شفق نے اسے دیکھا ۔
"سرپرائز جہاں تک مجھے یاد پڑتا ہے میرا کوئی ایسا خاص دن نہیں ہے جس پر آپ مجھے سرپرائز دیں ۔”
"کھبی کھبی سپرائز دینے کے لئے کسی خاص موقع کی ضرورت نہیں ہوتی ۔بس دن ہونا چاہیے ۔”وہ سیٹھی پہ کوئی دُھن بجاتے ہوے بولا ۔
"کیسی باتیں کررہے ہیں آپ ۔۔ مجھے تو آپ کی ایک بات سمجھ میں نہیں آرہی ۔”
"اچھا اس بات کو چھوڑو ۔۔۔ جنوں کے بارے میں تمھارا کیا خیال ہے ۔”
"کن کے بارے میں ؟ ۔”
اس نے شیشے کے پاڑ سے درختوں سے نظر ہٹا کر اسے دیکھا ۔
"جن ۔” اس کی بات پر شفق نے اسے گھورا مگر کوئی جواب نہیں دیا ۔ فائیق نے اس کی نظریں اپنے اوپر پر پاتے ہی ہنسنا شروع کردیا ۔
"او کم آن شفق میں نے بس پوچھا ہے بائی گاڈ میرا کوئی شرارت کا ارادہ نہیں ہے ۔”
"جی بالکل تو جن اور چڑیل سے پھر کیا تعلق آپ اتنے عجیب سوال پوچھتے کیوں ہیں ۔”
"میں بس ان کے بارے میں رائے مانگ رہا ہوں ۔ ہر انسان کی ان کے بارے میں کوئی نہ کوئی رائے تو ہوگی ۔”
"انسانوں کی ہوتی ہوگی میری ان کے بارے میں کوئی رائے نہیں بلکہ نام سُن کر میرا دل عجیب ہوجاتا ہے ۔”اس کا واقعی دل عجیب ہورہا تھا ۔
"مطلب آپ انسان نہیں ہے ۔”
فائیق ہنستے ہوے بولا ۔
"اُف فائیق ۔”وہ جھنجھلائی ۔ فائیق نے ہاتھ اُٹھا کر کہنا شروع کردیا ۔
"اچھا اچھا سوری ۔۔۔
"اتنا گھبراتی کیوں ہو ۔ آج تک ایسا کوئی واقع ہوا ہے تمھارے ساتھ ۔”
"نہیں تو ۔”
اس نے نفی میں سر ہلایا ۔
"تو پھر اتنا گھبرانے کیا یار وہ بھی اللہ کی بنائی ہوئی مخلوق ہیں ۔”
"بے شک مگر مجھے خوف آتا ہے اور اب بار بار ان کا کیوں ذکر کررہے ہیں ۔ ماما کہتی ہیں اگر ان کا ذکر کرو تو وہ متوجہ ہوجائیں ہیں ۔”
"بالکل صحیح کہتی ہیں ۔”
وہ بڑبڑایا ۔
"اچھا ویسے اگر آپ سے وہ اگر کوئی جن انسان کے روپ میں ملنے آتا اور آپ کو اس سے پیار ہوجاتا ۔۔۔۔۔۔
"فائیق !! ۔”
"نہیں سُنو نا میں کہہ رہا ہوں اگر کوئی ایسی مخلوق تمھاری زندگی میں آجائے اور وہ دیکھنے میں بُرا بھی نہ ہو اچھا خاصا گڈ لکنگ پیسے والا ہو ۔۔۔”
"سیدھا سیدھا کہے آپ اپنا تعارف کرنا چاہتے ہیں ویسے آپ اور جن کی شکلوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔”
وہ شرارتی مسکان اس کی طرف اچھالتے ہوے بولی ۔
“شفق تم دھیان سے بات کیوں نہیں سُنتی ۔”فائیق اب کی بار سنجیدگی سے بولا ۔
"کیونکہ مجھے سُنا ہی نہیں ہے جن اوران کی زندگی کے بارے میں ۔”
"اتنی انٹریسٹنگ تو ہوتی ہے ان کی لائف ۔”
"نہیں نہیں ۔۔۔مجھے آپ کے ساتھ آنا ہی نہیں چاہیے تھا ، پہلے ہی کالج اور ممی کا اتنا سٹریس ہے بجائے ریلیکس کرنے کے آپ تو بندے کی نیند ہی اُڑ دیتے ہیں ۔”
وہ ناراضگی سے اسے بولی ۔ فائیق صرف مسکرا ہی سکا تھا ۔ منزل پہ وہ پہنچ چکے تھے ۔ یہ وہی گھر تھا جہاں زلنین کا سکول تھا ۔ یہ وہی گھر تھا جس میں فائیق اور شفق کی یادیں جڑی ہوئی تھی اور یہ وہی جگہ تھی جسے ہما نے اسے دیکھنے سے پہلے اپنے خواب میں دیکھا تھا ۔
دور وادیوں میں یہ اکیلا گھر ۔ جس کے اردگرد دھند ہی دھند پھیلی ہوئی تھی ۔ بس اس کی احمر اور کالی رنگ کی چھت تلے ایک کھڑکھی بڑے واضعے طور پر نظر آرہی تھی ۔
شفق نے اس طرف دیکھ کر فائیق کو دیکھا ۔ فائیق اسے ہی دیکھ رہا تھا ۔
"ہم یہاں کیوں آئیں ہیں ۔”اس نے دوبارہ گھر کی طرف دیکھتے ہوے فائیق سے پوچھا ۔فائیق بنا کچھ کہے گاڑی سے اُتر گیا ۔
شفق حیران ہوئی اس سے پہلے وہ نکلتی فائیق نے اس کی طرف آکر اس کا دروازہ کھولا اور ہاتھ آگئے کیا ۔ شفق کو کچھ سنگین لگا رہا تھا پتا نہیں کیا تھا مگر فائیق کا انداز بتارہا تھا ۔ پہلے تو وہ فائیق کے ہاتھ دیکھتی رہی پھر بغیر سوچے سمجھے اس نے تھام لیا اور باہر نکلی ۔باہر خنکی کا احساس نے اس کو گھیرا تو وہ کانپ اُٹھی ۔
"یہاں کچھ زیادہ ٹھنڈ نہیں ہے ۔”
اس نے فائیق کا ہاتھ چھوڑتے ہوے بازو اپنے گرد پھیلائے ۔
"ہاں کافی اوپر آئے ہیں ہم ۔ اس لئے چلو اندر آو ۔”
"ویسے مجھے یہ گھر کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا ۔”
پتا نہیں کیا عجیب سے سکوت بھرا ماحول تھا جس کی بدولت شفق کو کچھ ٹھیک نہیں لگ رہا تھا ۔
"ارے تم پھر ڈر رہی ہو گھر عجیب سا ضرور ہے لیکن جب تم اندر جاو گی تو لگے گا کسی شہزادی کے جزیرے پہ آگئی ہو ۔”
اس کے مسکرا کر کہنے پر شفق نے ناک چڑائی ۔
"ہاں اندر سے پریاں ، شہزادی ، فرشتے اور جن برآمد ہونگے اور میری آنکھیں حیرت سے چندھیا جائیں گئیں ہے نا ۔”
فائیق بے اختیار ہنس پڑا ۔
"ہاں ہو بھی سکتا ہے یو نیور نو ۔”
"پتا ہے عام سے گھروں سے کچھ زیادہ فینائل اور پوچھا مارا ہوگا۔ اس کے علاوہ مجھے کچھ نہیں ملے گا ۔”
اس کی بات پہ فائیق ہنس ہنس کر دوہرا ہورہا تھا پھر اس کا ہاتھ پکڑ کر گھر کی طرف بڑھا ۔
"چلو میڈم اس سے پہلے ڈر کے مارے اس کے اندر نہ جانے کے بجائے آپ مجھے یہی کھڑا ہنساتی رہیں ۔”
وہ شفق کی چالاکی خوب سمجھ چکا تھا ۔ شفق ایک دم اپنے پکڑے جانے پر منہ بسورنے کے سوا کیا کر سکتی ۔
"ایسا کیا کہی آپ نے کوئی کیوٹ سا پپی تو نہیں رکھا جس کو آپ نے اپنے ابو سے چھپا کر یہاں رکھا ہو اور مجھے دکھا رہیں ہیں ۔”
"تم جانور کچھ زیادہ نہیں پسند ۔”
"تو کیا پیارے نہیں ہوتے وہ ۔۔۔ پتا نہیں لوگوں کی حقارت زدہ نظریں عجیب لگتی وہ بھی تو اللہ کی مخلوق ہیں اور اللہ کی سارے چیز ہی محبت کے لائق ہیں ۔”وہ اس طرح بولتے ہوے کوئی معصوم بارہ سال کی بچی معلوم ہورہی تھی ۔ فائیق اسے دیکھتا رہا پھر شرارت سے بولا ۔
"جن بھی اللہ کی مخلوق ہیں۔” اس کے کہنے کی دیر تھی اور شفق کا زور دار مکا اس کے کندھے پر ۔
"آپ نے اگر دوبارہ جنوں کا نام لیا نا تو میں چڑیل بن کر آپ کو خون پی جاوں گی ۔۔”
فائیق نے دلکشی سے مسکراتے ہوے اس کے گھورتے ہوے چہرے کو دیکھا اور پھر سر ہلاتا ہوا دروازہ کھولا ۔
اور ہاتھ آگئے کیے ۔
"آفٹر یو میم ۔”
شفق بنا کچھ سوچے آگئے بڑھنے لگی پھر ایک منٹ ٹہر گئی مڑ کر اسے دیکھا ۔ فائیق نے آبرو سوالیہ انداز میں اوپر کیے ۔
"ضرور کچھ ہے ، جو مجھے خوف زدہ کرنے کا باعث بنے گا اس لئے پہلے آپ جائے ۔”
فائق کے ماتھے پر اب کی بار بل آئے ۔
"اُف مس وہم آپ ہر وقت میرے پاس اتنا ٹائیم نہیں ہے کہ میں ڈراتا پھیروں اور ویسے بھی میں اب جیسی اچھی اور پیاری لڑکی سے کوئی ناراضگی مولانا بھی نہیں چاہتا کیونکہ اگر میں نے کچھ کیا آپ کے پاپا تو مارے گی ہی مگر میرے ڈیڈ نے اپنی لاٹھی اُٹھا کر میری کمر دکھا دینی ہے ۔
اس نے اتنا کہا تھا اور شفق کے چہرے پہ خوبصورت مسکراہٹ بکھیر چکی تھی مگر گھور کے انگلی اُٹھائی ۔
"اگر کچھ ہوا نا تو پھر اس کے زمہ دار آپ ہونگے ۔”
فائیق نے سر کو ہلکہ سا خم دیا ۔
"میں لکھ کر دینے کو تیار ہوں ، اب میڈم اندر تشریف لائے گی یا کچھ اور کرنے پڑے گا ۔”
"اُف جارہی ہو جارہی ایک تو اتنے ڈرامے ۔۔۔۔
جیسے ہی اس نے دروازہ کھولا اس کا منہ سے جملا ادھورا رہ گیا ۔ تھوڑی دیر پہلے جو آنکھیں چندھیا جانے کا کہہ رہی تھی واقعی انکھیں چندھیا گئیں ۔
※※※※※※※
زلنین نے جلدی سے اپنا سر اُٹھایا اور اپنے آنسو پونچھ کر تیزی سے اُٹھا اس نے جزلان کو دیکھا جو بالکل خاموش کھڑا غیر نقطے پر غور کررہا تھا ۔ زلنین اُٹھ کر اس کی طرف گزر کر جانے لگا جب جزلان نے اس کا کندھا پکڑ لیا ۔ زلنین نے تیزی سے مڑ کر اسے دیکھا لیکن حیرت کی انتہا تھی کہ اس وقت جزلان کا چہرہ کرخت تاثرات لئے ہوئی تھی ۔ اس کے چہرے کی رنگت بدل گئی تھی ۔ آنکھوں میں عجیب سی وحشت تھی ۔ جزلان اس نہیں دیکھ رہا تھا لیکن زلنین کو معلوم تھا اس کی نظریں نفرت کا پتا دے رہی تھی ، حقارت جو اور کسی کے لئے نہیں زلنین کے لئے تھے ۔
"تم جس شخص کو اپنا دُشمن سمجھ رہے ہو وہ تمھارا دُشمن نہیں ہے ۔”زلنین نے اپنا کندھا جھٹکا لیکن جزلان کی گرفت مضبوط تھی ۔
"تم نے اس شخص کے ابھی بھی تلوے چاٹنے ہیں تو میری بلا سے تم بھاڑ میں جاو آج کے بعد میرا اور تمھارا کوئی تعلق نہیں جزلان ۔
زلنین نے بھی نفرت امیز لہجہ اپنایا ۔
"یہی تو تمھارے جیسے جذباتی انسان کی غلطی ہے کے ایک جن کسی اور کے روپ میں آکر کہہ رہا ہے کہ وہ یہ ہے ۔ ٹھیک ہے مان لیا وہی شکل وہی لہجہ وہی طاقت ۔۔۔۔ مگر اتنے طاقت ور جن کی طاقت اس کے بھتیجے سے کم ہوجائے پر بھاگ جانا مجھے ہضم نہیں ہوئی پھر دوسری بات اس میں جب طاقت ختم ہوگی تو اس کی نیلی اور گلابی رنگ کی امتزاج آنکھیں ابھرنے لگی جو اور کسی کی نہیں بلکہ ہمارے خاندان میں صرف ایک لڑکی ہے ۔”
زلنین نے اسے یو دیکھا جیسے اس کی دماغی حالت پر شبہ ہوکر آخر کہنا کیا چاہتے ہو ۔
"پرمیس یہ سب اور کوئی نہیں صرف پرمیس کہہ رہی اور اس نے نانو اور چاچو کو قبضہ کر لیا ہے زلنین ۔”
اس نے اتنا کہا تھا اور زلنین کا قہقہ گونج اُٹھا تھا اور اس نے تالی مارنا شروع کردی ۔ اب جزلان کو لگ رہا تھا کہ اس کی دماغی حالت خراب ہے ۔
زلنین بجا کر آگئے بڑھا اور اس کی کنپٹی پر انگلی سے ٹیپ ٹیپ کی ۔
"اپنے اس چھوٹے دماغ پہ زیادہ زور مت ڈالیں سائینٹسٹ صاحب یہ نہ ہو کہ آپ کا مذاق بنا شروع ہوجائے ۔ تم پر اس شخص نے جادو کیا ہے اور مجھے اس کا پتا کا پختہ یقین ابھی تھوڑی دیر پہلے ہوگیا تھا ۔اس لئے بولتے رہو خدا حافظ ۔۔۔۔۔”
"مذاق تو تم اپنا بنا رہے ہو زلنین وہ لڑکا جو بھی کہہ رہا ہے بالکل صحیح کہہ رہا ہے ۔”
کسی نسوانی آواز پر ان دونوں کا سر بے ساختہ اُٹھا تھا ۔
ایک عورت ویل چیر پہ بیٹھی ان دونوں کی طرف دیکھتے ہوے بولی ۔ اس کے پیچھے ایک چھوٹی سی بچی زلنین نے اسے شاہد پہلے بھی دیکھا تھا سوچنے میں ایک منٹ نہیں لگا تھا یہ اس کے ساتھ والی گھر کی لڑکی تھی غالیہ جس کی امی اپاہج ۔۔۔۔
"زیادہ زہن پر زور نہ ڈالو میں بتاتی ہوں میں زرین ہوں ، تمھارے ۔۔۔۔”
"او تو وہ آپ جس نے یہ سب سارا فساد کیا تھا میرے چاچو اور باقی سب لوگوں کی زندگی برباد کی بولیں کہاں رکھا ہے میرے چاچو کو اگر آپ نہیں بتائیں گی تو میں ۔۔۔۔
جزلان بھپرتے ہوے انداز میں آگئے بڑھنے لگا کہ زلنین نے پھرتی سے اسے پکڑا ۔
"جزلان !!!!! یہ کیا کررہے ہو ۔”
زلنین نے غصے سے کہا کیونکہ اسے پتا تھا یہ سب چاچو نے اس پر بے بنیاد الزام لگائے ہیں بھلا ایک اپاہج عورت کسی کا بُرا کوئی چاہیے گی ۔پیچھے غالیہ بھی آگئی تھی اس نے زلنین کو دیکھا اور تیزی سے بولنے لگی ۔
"زلنین بھائی ہما آپی کہاں ہیں ۔”
"زلنین چھوڑ مجھے میں ان دونوں ماں بیٹیوں کو آج ختم کردوں گا ، ایک شفق مر گئی اب تم اس کی آخری نیشانی کو بھی جینے نہیں دینا ۔”
وہ بھی اسی کے انداز میں دھاڑا تھا تو غالیہ ڈر کر پیچھے ہوے تھی جبکہ اس عورت کا چہرہ پُرسکون تھا اور وہ مڑ کر بیٹی کو تسلی دینے لگی ۔
"بیٹا یہ آپ کو کچھ نہیں کہے گئے ۔۔۔ ڈرو مت ۔۔۔۔ بھائی ہیں ۔”
"بھائی ہم سب کی زندگی برباد کرکے تم اپنی بیٹی کو بھائی کہہ رہی ہو امی ۔”
اس عورت کی آنکھوں میں اچانک ہی نمی آگئی زلنین بس یہ سب دیکھ رہا تھا ۔ اسے کچھ سمجھ نہیں آرہی تھی وہ کیا کرے لیکن اس نے اور ہما نے دونوں نے رحم کی بھیگ مانگی تھی ۔
اب جب رحمت ان کے دروازے پہ آئے تب بھی وہ اس سے بے نیاز ہیں ۔زلنین نے اس عورت کے آنسو پہ بے ساختہ کہا تھا ۔
"آپ یہاں اس وقت کیوں آئی ہیں اتنی طوفان میں ہما کے گھر ۔۔۔۔”
چونکہ وہ انسان تھی اور اس طرح کے حالت میں اچانک آنا کچھ معیوب سا لگ رہا تھا ۔ غالیہ آگئے بڑھی اور ماں کے گرد بازو پھیلا کر زلنین کو دیکھا ۔
"زلنین بھائی آپ پلیز ہما آپی کو بلا لیں ان کی زندگی خطرے میں ہے اور آج جمعہ کی تیرویں تاریخ ہے آج اگر وہ یہاں سے نہ گئی تو بہت مشکل ہوجائے گی ۔”
"ہاں ہاں کر لو جتنی بکواس کرنی ہے لیکن ہم تمھاری باتوں میں نہیں آئے گی دو منٹ میں سب کچھ بتاو اور میرے چاچو اور نانو کو حوالے کرو ۔۔۔۔۔۔”
"ہم نے کچھ نہیں کیا ۔۔۔۔ ہم سچ میں ہما کا بھلا چاہتے ہیں ۔”وہ دونوں واقعی قابل رحم لگ رہی تھی ۔ کہی سے آوازیں آرہی تھی زلنین جو کچھ کہہ رہی ہے سچ کہہ رہی ہے یقین کرو ۔۔ زلنین کسی چیز کے زیر اثر نہیں آنا چاہتا تھا اس نے اپنا سر جھٹکا ۔
"جس نے تمھارا محبوب چھینا اس کی بیٹی سے ہمدردی ہماری سمجھ میں نہیں آتی ۔”
"زلنین ایک بار میری بات سُن لو ۔۔۔۔ میں تمھیں سب بتاتی ہوں ۔”
اس عورت نے ہاتھ جوڑ کر زلنین سے گرگراتے ہوے کہا ۔
"میں مزید گناہ کا بوجھ نہیں اُٹھا سکتی ۔۔۔۔ زلنین پلیز سُن لو ۔”
"میں نے کہا ہے نا نہیں سُنے گئیں ۔”جزلان نے تیزی سے کچھ اُٹھا کر ان پر وار کرنا چاہا زلنین نے روک دیا اور غصے سے اسے دیوار سے لگایا ۔
"جب وہ کہہ رہی ہیں کہ ایک بار سُن لو تو تمھیں سمجھ نہیں آرہی دُنیا جہاں کے قصور وار جن میں میرا چاچا بھی شامل اس کی سُنتے آئے ہیں تو اس بیچاری عورت کی بات سُنے میں کیا حرج ہے ۔”
اس نے جزلان کی گردن تقریباً دبوچی ہوئی تھی ۔جزلان نے اسے زور سے دھکا دیا اور غائب ہونے سے پہلے پھنکارتے ہوے بولا تھا ۔
"اللہ کرے تم مر جاو زلنین زولفقار ۔”
زلنین اسے دیوار کو دیکھتا رہا پھر نظر ایک دم نیچے ہما کی تصویر پہ گئی تھی ۔ وہ اس تصویر کو دیکھتا رہا کانچ کے کرچیوں سے بھری تصویر میں وہ اس کے معصوم چہرے کی معصومیت محسوس کرسکتا تھا ۔ اس کی پیاری لڑکی اس کی معصوم سی صاف دل لڑکی کی زندگی میں ایسا بونچھال آیا کہ وہ اس کی تاب نہ لا سکی تھی ۔ پھر ایک دم اسے خیال آیا وہ کہاں ہے اس لڑائی کے چکر میں وہ کیسے بھول گیا وہ کہاں ہے ۔
"ہما ! ۔”
"بیٹا تم ہما کو بھی بلا دو میں تم دونوں سے ضروری بات کرنا چاہتی ہوں
"ہما !!! ۔”
اس نے ایک بار پھر دُہرایا ۔ اس نے پھر تیزی سے سر تھاما ۔
"یہ اللہ یہ مجھے سے کیا ہوگیا ہے ۔”
اس نے منہ پہ ہاتھ پھیرا اور پھر تیزی سے اس گھر سے غائب ہوا اپنی ہما کو تلاش کرنے ۔
"زلنین !!!!! ۔”وہ تیزی سے ہاتھ اُٹھا کر بولی ۔ غالیہ نے برستی آنکھوں سے اپنی امی کو دیکھا ۔
"اب کیا ہوگا امی ۔۔۔ یہ تو چلے گئے ہما آپی کا بھی پتا نہیں دیا ۔”
"لیکن جو کچھ بھی ہوجائے غالی ہمیں یہ روکنا ورنہ وہ وہ ہما کو ماردیں گئے ۔
چلتے ہوئے ایک جگہ جب رُک کر اللہ دے رحم مانگ رہی تھی ۔ اس وقت اس کے وجود میں سنسنی دوڑی تھی ۔ اس لگا جیسے اس کا سارا بدن چیونٹیوں سے رینگ رہا ہو ۔۔۔۔ اس نے اس احساس کو ختم کرنے کے لئے اپنے بازو اور دیگر حصے پہ تیزی سے ہاتھ پھیرنا شروع کردیا مگر ایسا لگ رہا تھا جیسے ڈھیر ساری چونٹیاں اس کے وجود کے اندر دھُنسانا چارہی ہے اس کے گوشت کے ایک اک زرے کو ختم کرنا چارہی تھی ۔
ایسی حالت تو مرنے کے بعد والے کی ہوتے ایسا کیوں ہورہا ہے وہ جس جگہ کھڑی ہوئی تھی وہاں وہ اپنے گھر سے کافی آگئے آچُکی تھی یہ زلنین کے گھر سے تھوڑے سے فاصلے کے دائیں جانب تھی جہاں سے جنگل شروع ہوجاتا ہے اس کے دو راستے ہیں ایک ٹریک نمہ راستہ ، دوسرا میٹھا چشمہ ۔۔۔۔ یہ ایک سو سال پُرانا کنواں تھا جہاں جنگلوں کے پیج و پیچ میں کہلاڑے ، شکاری اور دیگر غیر علاقہ کے لئے ٹھنڈا پانی میسر کیا جاتا تھا ۔ طوفان تھم چکا تھا اور ہما کی حالت اور عجیب ہورہی تھی وہ تیزی سے اپنے بازو کو خراش کرنے لگی جب احساس بڑھتا گیا تو نوچنے پڑ آگئی ۔ تیزی سے چلتے ہوے اس مسئلے کا حل ڈھونڈ رہی تھی مگر ایسا کچھ نہیں مل رہا تھا جس سے وہ اس احساس کو مٹا سکتی ۔ ہوا کا جھونکا اسے نا معلوم انداز سے اس چشمے کی طرف کھینچا رہا تھا ۔ طوفان کے باعث پتے ‘ ٹوٹی ہوئی شاخیں اور سیاحوں کو کیے ہوے گند اس کے پیروں میں آرہے تھے وہ بے دھیانی میں کین کی بوتل کو روندتے ، بوتل کے پیروں سے لڑکھڑاتے ایک محبت بھرے احساس سے کھینچتی جارہی تھی ۔ جس کنوئیں کے کونے میں اس کا باپ گرا ہوا تھا ۔ بے ہوش ‘ لاچار ‘بے بس ۔ اکیلا بالکل اکیلا کوئی رشتہ ہمدرد اور محبت کا اس کا نہ تھا ۔ اس کی یہ محرومی پورے کرنے اس کا خون تکلیف سے اس طرف آرہا تھا ۔ اپنے تکلیف کردے روح جسم کو سکون بخشنے ۔۔۔
” اللہ اس تکلیف کو مجھ سے دور کردے مجھ سے سہنا مشکل ہورہا ہے ۔”
خون گالوں پہ خشک ہوچکا تھا اب اس میں پانی نکل رہا تھا ۔ فائیق کی آنکھیں بند تھی لیکن جیسے جیسے ہما قریب آتی جارہی تھی اس کے جسم میں ہلکی ہلکی جنبش ہورہی تھیں جیسے اسے جینے کی وجہ مل رہی ہو ۔ اسے معلوم نہ ہو مگر اس کا دل اس کا دل کسی خشبو کے احساس سے تیزی سے دھڑکنے لگا تھا ۔ اندر دوڑتا خون جوش مارنے لگا تھا مگر ابھی اس کی آنکھیں بند تھیں ۔ اس کا دماغ اس جینے کی وجہ پوچھ رہا تھا کیونکہ وہ اس کی ہوش کی طرح اب بھی بیگانہ تھا ۔ ہما نے کنویں کی طرف دیکھا تو سکون اس کے دل میں اُترا اور تیز سے کنویں کی طرف بھاگتے ہوے آئی ۔ فائیق کے ہلکے ہلنے لگی ۔
"فائیق اگر میں نہ ہوئی تو میرے احساس ہر پل آپ کے ساتھ ہوگا ۔ میں اب ہر جگہ ہوگی ، ہر کسی کی شکل میں آپ کو میں نظر آؤں گی ۔ ہماری محبت وجود کو حاصل کرنے کا نام نہیں ہے بلکہ ہماری محبت دو جوہر کو ایک کرنے کا نام ہے ۔ ”
"فائیق میں نہ ہوئی تو کیا ہوا ، آپ کی ہما تو ہے وہ آپ کو مجھ سے زیادہ محبت دے گی آپ پاکستان آجائے اسے آپ کی ضرورت ہے ۔ آپ کے خون کو آپ کی ضرورت ہے ۔”
"اللہ تعالی نے ہما اور میری شکل ایک جیسے کیوں رکھی آپ کو پتا ہے ، تاکہ آپ کھبی اُداس نہ ہو ۔۔۔۔ مجھے کھو کر آپ رشنگی نہ محسوس کریں ۔ میری بیٹی باپ کی شفقت پیار ، عزت کی محروم رہی فائیق آپ کے بغیر آپ کی بیٹی ، میں اسے اپنی بیٹی نے آپ کی بیٹی کہتی ہوں اور قیامت تک ایسا ہی کہوں گی ۔۔۔۔ کہ ہما زوالفقار فائیق زوالفقار کی بیٹی ہے مگر لبوں پہ اعتراف نہ لا سکی ۔ ہما کو اس کا حق جو اس کا آپ پر تھا نہ دے سکی ۔
اور آپ کے ساتھ ساتھ اس کی بھی مجرم ہوں ۔ ”
ہما نے پانی نکال کر اپنے جسم پر ہلکے ہلکے چھینٹے مارے تو انجانے میں اسے سکون بخش احساس ہوا ۔ اس کی ٹانگیں دکھنے لگی تھی ، تقریباً شل بھی ہوچکی تھی وہ بنا سوچے سمجھے بیٹھ گئی اور اپنے گیلے بازو کو دیکھنے لگی جہاں احساس ایک دم جیسے غائب ہوگیا تھا مگر اپنے بازو ، گردن نوچنے کے باعث وہ انھیں زخمی کر چکی تھی ۔ وہ ان پر ہاتھ پھیر کر درد کو محسوس کررہی تھی ۔ تھکے ہوے انداز میں اس نے آنکھیں موند لیں ۔ پانی پھر آنکھوں سے بہنے لگا ۔ وہ اب خاموش نہیں رہ سکتی تھی اس لئے اس واقعے کو دوبارہ یاد کر لے سسکنے لگی ۔
"اللہ تعالی اتنا بڑا امتہان ، جس جس کو میں چاہتی تھی اس اس رشتے نے مجھے اتنا بڑا دھوکہ دیا ۔”
فائیق کی آنکھیں کھل گئیں ۔
"چلو زلنین تو ایک اجنبی ، اجنبی سے کچھ بھی اُمید کی جاسکتی ہے لیکن نانو اور ماما ۔”
اس کا لہجہ صدمے سے چور تھا ۔فائیق اس آواز کو اپنے اندر تک محسوس کررہا تھا اور ایسا لگ رہا تھا جو اس کے اندر جناتی جان جو اسے زنجیر سے باندھ کر رکھی ہوئی تھی وہ آہستہ آہستہ ٹوٹ رہی تھی ۔ وہ انسان نہیں تھا نہ کبھی بن سکتا تھا ۔ اس کے ساتھ بھی بے پناہ دھوکے ہوے تھے ۔ اس کے بھی ایمان کا امتہان لیا گیا تھا ۔جو چیز سرے سے ہو نہیں سکتی تھی جس کا خدا نے ذکر بھی نہیں کیا تھا ۔ یہ سب کفر سوچ تھی ۔ جو فائیق کے اندر داخل ہوچکی تھی اور اس کی یہی سزا اس کو ملی تھی ۔ اس کے پیارے اس سے دور ہوگئے تھے ۔ ایک لڑکی جس کے بغیر وہ سانس نہیں لے سکتا تھا ۔ اللہ نے اسے چھین کر اسے سزائے موت سے بھی کڑی سزا دے دی ۔ اس کی بیٹی کا وجود بھی اس سے دور رکھا ۔ اس کے سارے رشتے اسے جھوٹا اور قاتل سمجھنے لگا جو اس سے پیار کرتے تھے وہ اسے حقارت کی نظروں سے دیکھتے یہ سب لوگوں کے کرنی کے بجائے اس کی کیے ہوئی کی سزا تھی ۔ وہ جو یہ سمجھ بیٹھا تھا ایک شیشے سے پھولوں کے مِلن سے انسان بن جائے گا تو اس کی سب سے بڑی غلط فہمی تھی ۔ دُنیا میں سارے معجزے ہوسکتے لیکن مخلوق کا بدلنا اس دُنیا میں ناممکن تھا ۔
"اور یہ جن ۔۔۔۔جادو یہ سب کیا ہے اللہ ! میں جس سائنسی دور کی لڑکی ہوں کیا مجھے اس بات کا یقین کرنا چاہئیے ۔ کرنا تو چاہئیے کیونکہ قرآن پاک میں آپ نے خود کا ان کا ذکر کیا ہے ۔ ان کی ایک سورہ بھی رکھی ۔۔۔۔
تو کیا میرا شوہر دوسری مخلوق ہے ۔۔۔۔ ”
فائیق اب اُٹھ بیٹھا ہوا تھا ۔ اس کو یہ آواز سکون بخش رہی تھی ۔ یہ آواز اس کے دل کے بہت قریب تھی ۔اس کے لب تبسم میں پھیلنے لگے تکلیف کے باوجود بھی ۔۔۔۔۔۔ اس نے پرمیس کے اٹیک کرنے پر اللہ سے رحم کی طلب کی تھی معافی مانگی تھی اور اللہ نے اسے بیس سال کے بعد معاف کردیا تھا ۔۔۔ آخری دفعہ وہ تب کھل کر مسکرایا تھا جب شفق کو اپنا اصل بتاتے ہوے اور اسے شادی کا پیغام دیتے ہوے اس کا حیرت سے یا شاکڈ سے چہرہ دیکھتے ہوے وہ جی بھر کے ہنسا اور مسکرایا تھا اور اس کے ہر انداز کا لطف اُٹھایا تھا ۔
"اور اگر زلنین واقعی جن ہے تو کیا مجھے اس کے رفاقت بھرا ہاتھ تھامنا چاہئیے کیا میں زندگی بھر رہ سکتی ہوں ۔” وہ اب اُٹھ کھڑا ہوا تھا اور چل کر گھومتے ہوے اس طرف آیا تھا جہاں وہ کنویں سے ٹیک لگائیں آنکھیں موندیں اپنے رب سے مخاطب تھی ۔ فائیق ہل نہیں سکا تھا ۔ جتنی وہ تصویر میں اپنی ماں کا عکس لگتی حقیقت میں تو ایسا لگتا تھا جیسے سامنے شفق بیٹھی ہو ۔۔۔۔ فائیق یک ٹک اس کے سسکتے ہوتا وجود کو دیکھ رہا تھا ۔
اتنا خوبصورت منظر ۔۔۔۔ اس کی بیٹی ۔۔۔۔ نمی فائیق کی آگ رنگ آنکھوں میں بھر کر آئی تھی ۔۔۔۔۔ سسکی کو چھپانے کے لئے اس نے لب سختی سے دبا لئے تھے ۔ وہ اس خوبصورت اور پیاری سی جوان بچی کا باپ تھا ۔ یہ اس کی بیٹی تھی ۔۔۔ دل پگھل رہا تھا اور اس کی پگھلاہٹ پورے جسم میں پھیل کر باہر تک آنے کو بیتاب تھی ۔ ہما اب اپنے گال صاف کررہی تھی لیکن گال پھر بہے جا رہے تھے ۔ فائیق اب گھٹنے کے بل بہہ گیا اسے ہر طرف شفق کی حیرت ، خوشی ، روتی دھوتی ہر قسم کی آوازیں سُنائی دیں رہی تھیں جن کا وہ دیوانہ تھا ، جن آوازوں کو وہ عرصہ محروم ہوچکا تھا ۔
اس کی سزا ختم ہوگئی تھی ۔ اسے یقین ہوگیا تھا اس رب نے اسے بخش دیا ہے ۔ اب وہ ساری زندگی اس رب کا شکر ادا کرتے ہوے نہیں تھکے گا ۔
"میں زلنین کو چھوڑ کر امریکہ چلی جاوں اللہ تعالی ۔۔۔۔ مگر جب یہ بات کرتی ہوں تو میرے نھنھا سا دل تڑپ اُٹھتا ہے جیسے یہ میرا دل نہیں زلنین کا دل ہے میرے سارے تار زلنین سے جڑ گئے ہیں جیسے اگر میں اس سے دور ہوتی گئی تو یہ جڑی تار یا ڈور ٹوٹ جائے گی اور میرا دل جیسے ختم ہوجائے گا ۔۔۔ نہیں میں اسے نہیں چھوڑ سکتی ۔۔۔۔
کہتے ساتھ وہ سر زور سے ہلانے لگی بے بسی والی کیفیت ۔۔۔۔۔۔۔
"یہ کس مشکل میں لاکھڑا کردیا مجھے میرے مالک ۔۔۔۔ نہ اس کے قریب جا سکتی ہوں نہ اسے دور ۔۔۔۔ مگر وہ جن ہے تو اس میں اس کا کیا قصور ہے اس کو تو آپ نے ہی بنایا ہے ۔۔۔۔ اس کی طاقت میرے لئے خطرے کا انجام بھی نہیں بنی تھی ۔۔ بلکہ اس نے میری رکھوالی کی تھی ، میری آبرو کو بچایا تھا ۔۔۔۔
دماغ آہستہ آہستہ کام کرنا شروع ہورہا تھا اور دل کے فیصلے کا ساتھ دے رہا تھا ۔
” اس نے تو ہمیشہ میری فکر کی ہے ۔۔۔۔ ”
"وہ ہمیشہ سے میرا ہمدرد رہا ہے ۔”
وہ کہتی جارہی تھی اور فائیق آنکھوں میں نمی لئے چہرے پہ تبسم بھرا یک ٹک بیٹے کو دیکھ رہا تھا ۔ اپنے بیٹی کی آنسو اس کے لئے ناقابل برداشت تھے مگر وہ اسے چھونا نہیں چاہتا تھا کیونکہ اسے لگتا تھا جیسے ہما کہی غائب ہو جائے گی مگر آنسو جب بڑھنے لگی چہرے کی تکلیف بڑھنے لگی تو فائیق سے رہ نہیں گیا ۔ اس نے ہاتھ بڑھا کر اپنے ہاتھوں سے اس کے آنسو صاف کیے ۔ ہما کی پٹ سے کھلی اسے لگا جیسے زلنین آگیا ہو ۔ وہ اس کو غائب پاکر کیسے رہ سکتا تھا ۔۔۔۔ مگر حیرت کی انتہا جب اس نے فائیق کو دیکھا تو اس کو سکتہ تیاری ہوگیا تھا ۔ اب یہ شخص اس کے سامنے اتنا سب کچھ کر کے اس کی نانو کو یہاں سے لے گیا تھا اور اب ۔۔۔۔۔ فائیق نے ہاتھ بڑھا کر اس کے دوسرے گال صاف کیے پھر اس کے سُرخ گالوں کو دیکھا تو پتا چلا یہ خون جما ہوا ہے پھر مزید غور کیا اس کی گردن اور بازو پہ ناخن کو نیشان تھے ۔۔۔۔ تکلیف کا احساس فائیق کے گرد پھیلا ہوا ہے ۔
"یہ کیا ہوا ہے ۔”
ہما اُٹھ کر تیزی سے بھاگنا چاہتی تھی مگر ان کے رندھے ہوے لہجے نے اسے روک دیا اور وہ انھیں دیکھنے لگی وہ ویسی ہی تھے جیسے ماما کی تصویر میں تھے خوبصورت ، پُرکشش ، اپنے طرف کھینچ دینے والی صلاحیت رکھنے والی شخصیت ۔۔۔۔ مگر کچھ تھا جو بہت کچھ بدل گیا تھا ۔ کالے بالوں کی جگہ سُنہرے بالوں نے لے لی تھی ۔ مسرت چہرے کی جگہ ایک بس انسان کی شکل لیں لی تھی اور ان کی نمکین پانیوں سے بھری آگ رنگ آنکھوں میں ایذا ہی ایذا بھر چکا تھا ۔ فائیق نے اس کا جواب نا پاکر پھر سے بولے ۔
"ہما !! میں ۔۔۔ میں فائیق ہوں ۔۔۔”
زبان نے تو گویا لکنت پا لی تھی ۔ ہما کسی چیز کو نہیں بس ان کو دیکھے جارہی تھی اس کا سارا بوجھ ساری تکلیف جیسے ان کو دیکھنے سے غائب ہوگئی تھی ۔۔۔ فائیق نے پیار سے اس کے گال تھپ تھپائے جس گالوں پہ ریحان نے تھپڑ مارا تھا اس کی جلن غائب ہوگئی تھی ۔ اس کی جگہ ٹھنڈی پھوار نے لے لی تھی ۔
"تم میری بیٹی ہونا ۔۔۔۔ ” یہ جملہ !!!! یہ کتنا عام سا جملہ تھا مگر ہما کے لئے یہ کسی آب حیات سے کم نہیں تھا ۔ اسے لگا اس کا گاہل جسم میں کوئی مرہم لگا رہا ہے ۔۔۔ ٹھنڈا مرہم ۔۔۔ وہ کسی کی بیٹی ہے ۔۔۔۔ اس کی شناخت آخر مل گئی کوئی کہنے کو تیار ہے کہ وہ اس کی بیٹی ہے ورنہ وہ تو صرف ہما تھی ۔۔۔۔ ہما ۔۔۔۔ آج وہ کسی کی بیٹی ہے ۔ ایک باپ کیا ہوتا ہے ہما کو ان کو دیکھ کر محسوس ہورہا تھا ۔۔۔۔۔
"تم تو بالکل شفق ہو ۔۔۔۔ وہی چہرہ ، وہی معصومیت ۔۔۔۔۔۔ مجھے میرا تحفہ بہت دیر سے کیوں ملا ۔۔۔۔ مجھے تو تمھیں گود میں اُٹھانا تھا ۔ تمھاری نرم چھوٹے سے جسم کو اپنا احساس بخشنا تھا ۔۔۔۔۔ تمھارا رونا سُنا تھا ۔ تمھاری چھوٹی چھوٹی شرارتیں دیکھنی تھی ۔ تمھاری ساتھ ڈھیر ساری یادیں بنانے تھی ۔۔۔۔ تمھیں انگلی سے پکڑ کر چلنا سکھانا تھا ۔ تمھیں سکول بھیجنا تھا ۔ تمھارے ساتھ پارک جانا تھا ۔۔۔۔ تمھارے ساتھ ڈھیر ساری باتیں کرنی تھی ۔۔۔۔ میں نے تو بہت سے پل کھو دیے ۔۔۔۔۔۔۔ ”
یہ الفاظ تھے یا ہما کا ہم درد ان کا اور اس کا درد ایک ہی تو تھا ۔۔ بیٹی باپ سے محروم تھی باپ بیٹی سے محروم تھا ۔۔۔۔ ہما ان سے ڈر نہیں رہی تھی ۔ ہما کو یقین ہوگیا تھا یہ ہی ہے وہ شخص وہ ایک بُرا خواب تھا وہ ایک دھوکہ تھا سب کی طرح یہ شخص دھوکہ نہیں ہوسکتا کم سے کم ان کی آنکھیں تو جھوٹ نہیں کہہ رہی تھی ۔۔۔۔ اس نے فائیق کا ہاتھ تھام لیا اور لزرتے ہوے لہجے میں کہا ۔
"بابا !!! ۔”
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔