???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 34
تیسرا عنوان : ہیبت ناک چنبیلی
وہ صوفے پہ خاموشی سے بیٹھے ، سامنے سوے ہوے وجود کو دیکھ رہا تھا ، جو اس کی دل کی دھڑکن تھی ، اس کی جینے کی وجہ تھی آج اس کو اس حالت میں دیکھ کر وہ ٹوٹ سا گیا تھا ۔ اگر وہ دیر سے آتا ، اگر وہ جان نہ پاتا کہ ہما کہاں ہے ؟ ۔ تو کیا سے کیا ہوجاتا ہما برباد ہوجاتی ، اور اس کی بربادی سے مراد زُلنین کی بربادی !۔ وہ تو پہلے سے ہی اتنا ٹوٹا ہوا تھا ، اس کے بعد تو وہ ختم ہی ہوجاتا ۔وہ اسے دیکھنے لگا
چہرے کے کافی اردگرد رَض ہوچکے تھے ، ہونٹوں کا کنارہ پھٹ گیا تھا ، سر کے پیچھلے حصہ پہ گہرا کٹ ہوا تھا جس کی وجہ سے سب سے زیادہ اس کی حالت غیر ہوئی تھی ۔ چہرہ کی پیلاہٹ اب کے کم ہوئی تھی ، اور اپنے اصلی رنگ میں آئے تھے ۔ مگر تھوڑی دیر میں وہ بخار سے تپنے لگی تھی ۔ جزلان کی مدد سے اس کی چوٹوں پہ مرہم تو لگ چکا تھا مگر بخار کسی طرح بھی کم نہیں ہورہا تھا یہی چیز اسے بے چین کررہی تھی سارے طریقے آزما لیے مگر بخار میں کمی نہیں آئی تھی ۔
جزلان فوراً ایک میڈسن لے کر اندر ہوا تھا جب زُلنین اس کے آنے پہ اُٹھا
"یہ کیا ہے ؟۔”
"کچھ جڑی بوٹیاں ہیں اسے کام کر کے دیکھتے ہیں ، پھوپھو سے بات کی مگر ان کے طور طریقے ایسے تھے، مجھے تمھارا پتا تھا اس لیے منع کردیا ۔”
"کیوں کیا کہہ رہی تھی وہ اگر اس سے اس کا بخار کم ہوتا ہے تو پھر تم عمل ۔۔۔۔”
"زُلنین ہما انسان ہے ، وہ کتوں کی ہڈیوں سے بنا شربت نہیں پی سکتی ۔”
جزلان کی بات وہ رُک گیا ۔
"اس سے کیا ہوگا ! ۔”
"درد میں کمی آسکتی ہے ، پانی کی پٹی کر کے دیکھتے ہیں اس سے بخار کم ہوجائے ۔”
وہ ہما کے پاس جانے لگا جب زُلنین پھرتی سے آیا اور اس کا ہاتھ پکڑا ۔
"تم کیا کررہے ہو ؟۔”
نجانے کیوں اس کا لہجہ سخت ہوگیا
"کرنا کیا اسے پلانا ہے ۔”
وہ آگئے سے کچھ کہتا زُلنین نے اس میڈسن لی اور پھر سائڈ پہ کیا ۔
"زُلنین احتیاط سے پلانی ہیں ، مرہم بھی تم نے لگایا تھا اتنا کیا ہوگیا ہے ۔”
وہ اس کی بات پہ رُک کر مڑا وہ اسے عجیب نظروں سے دیکھ رہا تھا ۔
"اسے کوئی ہاتھ نہیں لگائے گا ، میں کسی کو اجازت نہیں دوں گا اسے ہاتھ تو کیا زرا سے دیکھیں بھی ۔ کتنا پلانا ہے ۔”
اس کا لہجہ سخت مگر تھکا ہوا تھا ۔
وہ اسے کچھ کہنا چاہتا مگر زُلنین کی آنکھیں ! کہ ایک دم جزلان پیچھے ہوا تھا اسے گہرا جھٹکا لگا تھا ۔
"زُلنین !! ۔
زُلنین جانتا تھا وہ کیا پوچھنا چارہا ہے اس لیے گہرا سانس لیتے ہوے سر ہلایا ۔
"او گاڈ زُلنین یہ کیا کیا تم نے ۔”
"یہ ابھی سے نہیں ہے جب سے دیکھا ہے میں نے تب سے مہر ۔۔۔
زُلنین نے اسے سمجھانا چاہا ۔
"نہیں زُلنین !!! تم جانتے بھی ہو تم نے کیا کیا ہے !!! اس کا انجام کیا ہوسکتا ہے اور خاص کر تب جب تم نے ایسی جگہ جانا جہاں واپسی کے انکام بہت کم ہے ۔”
زُلنین چونکہ
"کیا مطلب ؟۔”
"جب تک تم راز نہیں ڈھونڈ سکو گے تم یہاں واپس نہیں آسکتے اور اب جب تم نے یہ او گاڈ !!! ۔”
"نہیں جزلان میرے بس میں نہیں تھا ۔”
"ہر چیز زُلنین ذوالفقار کے بس میں تھی ، ہر چیز اور تم نے اپنا بھی نہیں ہما کا بھی نقصان کیا ہے ، محبت کرتے ، شادی بھی کر لیتے مگر زُلنین تم نے تو وہ کیا جو فائیق زوالفقار نے بھی نہیں کیا تھا ۔”
"کیسا نقصان ؟اور میں نے کہا نا میرے بس میں نہیں تھا ۔ اب جو بھی ہے میں ہما سے ایک سکینڈ بھی دستبردار نہیں ہوسکتا یہ اب میری ملکیت ہے ۔”
اب غصے کی لہر زُلنین کے اندر دوڑی تو وہ چیخ پڑا
"یہ ایک ناممکن سی بات ہے زُلنین !! ہما انسان ہے اسے سپیس کی ضرورت ہوگی اور یہ کر کے اسے یہ چیز نہیں ملی گی ، اس نے تو ابھی تک محبت کا بھی اظہار نہیں کیا اور تم تم نے اس پر اپنی مہر لگا دی پہلے تم کچھ وجہ سے اس سے دور رہا کرتے مگر اب تم چوبیس گھنٹے بھی اس سے دستبردار نہیں ہوا کو گے ، کسی سے بات نہیں کرنے دو گے چاہے وہ ساٹھ سال کا بڈھا ہوا یا بارہ سال کا لڑکا تم تو کسی مرد کی مہک اس کے اردگرد نہیں برداشت کرو گے اور ہما ، ہما کو تو اب سے اللہ ہی حافظ وہ تم سے نفرت کرنے لگ جائے گی ۔”
"اس بات کو ابھی دفع کرو ، اور بتاو کتنی گھونٹ پلانے میں اسے ایک پل بھی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتا ۔”
"تین گھونٹ ۔”
وہ تاسف سے سر ہلا کر آہستگی سے بولا جبکہ زُلنین مڑ کر اسے احتیاط سے اُٹھایا اور اس کا منہ کھولتے ہوے اسے پلانے لگا ۔ پھر جب یہ کام کر چکا تو پھر دوبارہ آرام سے لٹا کر اسے دیکھا اور مڑ کر بولا
"کل مولوی صاحب کو بلا دینا میں اب واقعی اس سے ایک سکینڈ بھی دستبردار نہیں ہوسکتا ۔”
اپنا فیصلہ سُنا کر وہ اب سائڈ پہ ہوکر بیٹھ گیا وہ چاہ کر بھی یہاں سے ہل نہیں سکتا تھا وہ اب ہما سے کسی بھی حال میں خود کو دور نہیں کرسکتا تھا بے بسی تھی مگر وہ کیا کرسکتا تھا اور جزلان خاموشی سے اسے دیکھنے لگا اب دادا زوالفقار کو پتا لگنا بہت ضروری تھا ورنہ تاریخ پھر سے دہرائی جانی تھی ۔
وہ سوچتے ہوے ان کے کمرے میں بڑھا تھا ۔
••••••••••••••••••••••••••••••••••••••
اس کے کمرے میں اندھیرا پھیلا ہوا تھا ۔ اتنی جلدی وہ سوگئی تھی وہ رات کے دو بجے سے پہلے نہیں سویا کرتی تھی ۔
فائیق باہر ٹیرس میں کھڑا دور سے اس کے کمرے کو دیکھ رہا تھا سوچ رہا تھا وہاں جائے مگر کچھ تھا جو اسے روک رہا تھا ، شفق سے اتنی جلدی محبت کا اظہار نہیں کرنا چاہیے تھا ، کیا سوچتی ہوگی چند ملاقاتوں میں وہ اپنی اوقات دکھانے لگا ۔ مگر وہ بھی کیا کرتا بے قابو ہوگیا تھا اسے یہ نہیں بھولنا چاہیے تھا کہ وہ جن ہے اور وہ ایک انسان اس طرح دو مخلوق کا مِلن ناممکن تھا مگر مشکل تو نہیں تھا اگر وہ شفق کو اور اس کی فمیلی کو نہ بتائیں ، مگر یہ دھوکے والی بات ہوجائے گی پھر اگر سچ بتائے گا تو بھی وہ اسے کھو دے گا اور شفق کو وہ کھونا نہیں چاہتا تھا ز
کیا کرے کیا نہ کرے سمجھ کچھ نہیں آرہا تھا ۔ شفق اس کے اظہار سے کتنی شاکڈ ہے اگر اسے پتا چلا تو کیا ہوگا ؟
"چاچو !!۔”
وہ چونکہ دیکھا تو اوپر چھت سے الٹا لٹکا اس کا بھتیجا نیلی آنکھوں والا بندر زُلنین اسے دیکھ کر بولا تھا ۔
"کیا ہے یار ، جب بھی نظر آتے ہو ، بندروں والے روپ میں آتے ہو ۔”
وہ بیزاری سے کہتا ہوا سامنے پڑے جھولے پہ بیٹھ گیا ۔اپنی پریشانی میں وہ زُلنین سے بھی ٹھیک سے مسکرا کر بھی بات نہیں کی بس سوچ میں ایک بار پھر گھوم گیا ۔
"کیا ہوا بڈی ؟۔”
اب وہ بھتیجے کے بجائے ایک سچا دوست بن کر پوچھ رہا تھا ۔ زُلنین کی بات پہ فائیق نے سر اُٹھایا پھر نفی میں سر ہلایا
"کچھ نہیں ہوا بڈی ؟۔”
وہ بہت اداسی سے بولا تھا ۔
"سم وان از سیڈ کیا بات ہے چاچو بتادیں ۔”
وہ اب غائب ہوکر ان کے پاس پہنچ گیا تھا ۔
بھیڑوں کی آوازیں ہر طرف گونج رہی تھی ۔
"اُف کتنا شور کررہے ہیں کہی پھوپھو تو نہیں آگئی واپس ۔”
زُلنین کی ان کی اتنی اونچی اونچی آوازیں نکلانے پر بے اختیار تنگ آکر بولا تھا ، فائیق اس کی بات پر ہنس پڑا ۔
"فنی ! پھوپھو کو پتا چل گیا نا تو پھر خیر نہیں تمھاری ۔”
"میں نے تو سچ بولا ہے اور سچ سے کیا کرنا ڈرنا ۔”
اس نے اپنے سیاہ کالے سلکی بالوں میں ہاتھ پھیرا فائیق نے اسے بگاڑا
"چاچو !! ۔”
اس نے انھیں گھورا
"ایک کام کرو گے میرا ۔”
کچھ سوچتے ہوے فائیق کے دماغ میں آئیڈیا آیا ۔
"کیا کرنا ہے ۔”
فائیق نے کان لانے کا اشارہ کیا ۔زُلنین نے ناسمجھی سے دیکھا پھر اپنے کان فائیق کے قریب لایا زُلنین نے سُنا تو تیزی سے نفی میں سر ہلانے لگا
"نہیں نہیں بالکل بھی نہیں ۔”
"تم کرو گے یار بی جن بوئی ۔”
فائیق بے اس کے انکار پہ اسے گھورا
"چاچو پاپا مجھے مار دیں گے ۔”
"میں سنبھال لوں گا ۔”
"نہیں آپ کی بات پہلے بھی مانی تھی الٹا آپ ساتھ دینے کے بجائے ڈانٹنے لگے ۔”
فائیق کے بل گہرے ہوگئے
"اتنی پُرانی کیوں بات یاد کرتے ہو !! اس وقت چھوٹا تھا ۔”
"کیا دو ہفتے پہلے اب چھوٹے تھے ۔”
"ہاں نا اب میں دو ہفتہ مزید بڑا ہوتا جارہا ہوں ۔”
فائیق نے اپنے بالوں میں ہاتھ پھیرا ، پھر اپنے تھیکے ناک کو دبایا ۔”
"اس بار مان جا یار دل کا معاملہ ہے ۔”
"دل کیا اس گھر میں ہے ۔”
زُلنین کے شفق کے گھر کے اشارے پر وہ بے اختیار مسکرا پڑا ۔
"میرے پہ نظر رکھتے ہو ۔”
وہ اب اسے دیکھنے لگا ۔
"ناٹ فیر بڈی !! دوست کو نہیں بتائیں گے تو دوست پھر جاسوسی کریں گا کہ آج کل دوست کس چکر میں ہے ۔”
وہ قہقہ لگا کر ہنس پڑا بھڑیوں کی مزید آواز بڑھی ۔
"آہستہ چاچو !!! ۔”
زُلنین نے کہا ایک دم شفق کے ٹیرس کا دروازہ کھولا
اور وہ نائٹ سوٹ میں باہر آئی اس کا انداز تھا کہ وہ سورہی تھی ان کی شور سے اُٹھ پڑی اب اسے غصہ آرہا تھا وہ اب سامنے پڑی کوئی اینٹ اُٹھا رہی تھی فائیق تیزی سے اُٹھا
وہ جاکر اس نے اندھیرے جنگل میں پھینکا ۔
"اُف !!! پہلے نیند نہیں آرہی اوپر سے ان کا شور !!!! ۔
فائیق اس کی طرف پہنچا تو شفق کی غصے سے بھرپور بولتے ہوے دیکھا تو مسکرائے بغیر نہ رہ سکا
•••••••••••••••••••••••••••••••••••••
آنکھیں کھلی تو خود کو نرم بستر پہ پایا یہ بستر جانا پہنچانا لگ رہا تھا اس کی خوشبو اور نرمی وہ پہلے ہی محسوس کرُچکی تھی ۔جیسے وہ پہلے بھی بے ہوش کے بعد آئی تھی ۔ اپنے سُن ہوتے دماغ سمیت اُٹھنے کی کوشش کی مگر اُٹھ نہیں پائی کیونکہ دماغ کے ساتھ ساتھ جسم بھی اُٹھنے کے قابل نہیں تھا ۔
انگلیاں تک مفلوج لگ رہی تھی وہ خود کو زندہ لاش تصور کررہی تھی کہ صرف سانیسں اور دل کی دھڑکنیں چل رہی تھی ۔آنکھیں کھولی تو روشنی سے اس کی آنکھیں اتنی چُبنے لگی کہ نمی آنکھوں میں بھر آئی تھی ۔ جو چہرے سے پسھل کر اس کے بالوں میں جذب ہوچکی تھی ۔
خشک گلے محسوس کرتے ہوے اس نے اپنے سُن جسم سے ہمت کر بولی
"پانی !! ۔”
آواز بھی نکلنا مشکل ہوگئی تھی ۔
زُلنین جو سوچ میں گُم تھا اس کی ہلکی سی آواز پہ پھرتی سے اُٹھا اور اسے کو جھکتے ہوے دیکھا
"ہما !! ۔”
اس نے دیکھا جو پہلے ناسمجھی سے اسے دیکھ رہی تھی
"ہما، تم ٹھیک تو ہونا !!! ہما آواز تو آرہی نا ”
اس کے بالکل سپاٹ چہرے اور سپاٹ نظروں سے وہی سمجھا تھا کہ اب وہ کچھ سمجھ نہیں پارہی ۔
"ہما !! ۔”
اسے سمجھ نہیں آرہی تھی وہ کیا کرے وہ بالکل خاموش بے تاثر نظریں زُلنین کو عجیب الجھن میں مبتلا کررہی تھی ۔
جب ہما نے سمجھا وہ کہاں ہے اور کس کے کمرے میں ہے اور سامنے شخص جھکا ہوا اس نے اس کے ساتھ کیا کیا تھا تو ساری طاقت اس کے جسم میں آگئی تھی تیزی سے ہمت کرتی وہ اُٹھی زُلنین پیچھے ہوا
"ہما !! ۔”
اس نے سرد مہری سے اسے دیکھا اسے دیکھ کر اسے اپنی تذلیل یاد آئی تھی ، زُلنین کی آنکھوں میں نفرت یاد آئی تھی ، تھپڑ یاد آیا تھا پھر اچانک درد اس کے سر میں پھیل کر اسے کہرانے پہ مجبور کیا اور اس کی نکلتی سسکی نے زُلنین کو پاگل کردیا ۔وہ ہما کو سر کو چھونے لگا جب ہما نے اس کے ہاتھوں کو قریب پاکر زور سے جھٹکا
"ہاتھ مت آ ل گا نا مج ھے ۔”
وہ ٹوٹے پھوٹے لفظوں سے دانت پیستے ہوے بولی
"ہما ! ۔”
زُلنین رُک گیا اتنا سرد لہجہ
وہ اب اُٹھنے کی کوشش کرنے لگی جب زُلنین نے ہوش میں آتے ہوے اسے روکا
"لیٹی رہو ہما تمھاری طبیعت ۔”
"بھاڑ میں گئی اُف میری طبیعت راستہ چھوڑو میرا ۔
اب وہ جتنی تکلیف سے بولی تھی زُلنین اچھی طرح جانتا تھا مگر اس کو جھاڑجھانا انداز زُلنین سمجھ نہیں پایا تھا مگر جب تھوڑا سا سوچنے کے بعد اسے سمجھ آگئی اس نے ہما کو اپنی طرف رُخ مڑا جو اسے دیکھ ہی نہیں رہی تھی
"چھوڑو مجھے !!! ۔”
"کچھ نہیں ہوا تمھیں ہما تم بالکل وہی ہو جیسے تم پہلے تھی ۔”
وہ نرمی سے بولا تھا
ہما نے ہمت کر کے پھر ہاتھ اُٹھنا چاہا مگر زُلنین کی گرفت اس کے بازو پر مضبوط تھی تو وہ کوشش سے نہیں ہٹا پائی
"چھوڑو مجھے زُلنین ورنہ مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہوگا ۔”
"بات مت کرو تمھیں تکلیف ہورہی ہے چُپ کر کے لیٹو ۔”
ہما اسے لڑنے لگی زُلنین اس افتداہ کے لئے تیار نہ تھا
"ہوا کیا ہے ہما میں نے کہا نا کچھ نہیں ہوا میں وقت پر آگیا تھا ۔”
"کیوں آگئے تھے کیوں آئے تھے ۔ جب اپنے نفرت کے تیر پھینک چکے تھے تو آنے کی کیا تُک تھی کیوں بچایا مجھے ۔”
وہ اب چیخی تھی تکلیف تو ہوئی تھی جسم سے زیادہ دل تکلیف میں تھا ۔زُلنین نے ایک بار پھر ناسمجھی سے دیکھا
"میں !!!کیا کہہ رہی ہو نفرت کے تیر ، میں نے تو تمھیں ڈانٹا نہیں اور میں نفرت کا اظہار کروں گا ، کیا کہہ رہی ہو ہما ۔”
"اگر فائیق ذوالفقار سے نفرت تھی ، تو اس کی بیٹی کو برباد ہونے سے کیوں بچایا !!!! اس کی عزت اچھلنے دیتے تمھارے دل کو بھی تسکین ہوجاتی ۔”
زُلنین اب ہل نہیں سکا تھا ۔ اس کے کان سائیں سائیں ہورہے تھے یہ کیا کہہ رہی ہے ۔
"تمھیں اندازہ بھی ہے ہما تم کیا کہہ رہی ہو ، تم میرے بارے میں ۔۔۔۔”
شعلے آہستہ آہستہ اس کی آنکھوں میں آرہے تھے ۔
ہما نے اپنی سرُخ درد سی بھری آنکھیں اُٹھا کر دیکھا
"کیا کہہ رہی ہوں ، یہ تو تمھیں مجھے مارنے سے پہلے سوچنا چاہئے تھا زُلنین ذلوافقار ، مجھے ذلیل کر کے گھر سے نکال کر اور اب بچا کر احسان جتاتے ہو کے کہتے ہو مجھے اندازہ ہے ۔”
اس کا گلا کافی بیٹھا ہوا تھا اور جھٹکے پہ جھٹکے زُلنین کو لگ رہے تھے وہ یہ کیا کہہ رہی تھی وہ کھبی اپنی محبت کو سخت نظروں سے نہیں دیکھ سکتا اور وہ تھپڑ مارنے اور ذلیل کرنے کی بات کررہی تھی وہ ایسا کیسے کہہ سکتی ۔
"تھپڑ !! ہما تمھارا دماغ تو ٹھیک ہے میری تمھارے سے دو دن ملاقات نہیں ہوئی اور تھپڑ کی بات کرتی ہو ۔
وہ اب صدمے سے چیخا تھا ہما اچھلی کر توازن کھو کر گرنے لگی جب زُلنین نے اسے سنبھالا
"ائیم سوری !!! ۔”
وہ ایک دم اپنی اونچی آواز پہ شرمندہ ہوا تھا پھر اسے دیکھنے لگا جو اپنا بازو اس کی گرفت سے چھڑوانے کی کوشش کررہی تھی گال اس کے بھیگ چکے تھے ۔
"مجھے مت ہاتھ لگاو زُلنین !! ایک تو سب کر کے جھوٹ بولتے ہو ، کل کی رات کل تم نے میرے دائے گالوں پہ تھپڑ مارا تھا ابھی تک میرے گال جل رہے ۔”
زُلنین کا دماغ چکڑا اُٹھا
"تم کیسی بات کررہی ہو ، ہما میں نے نہیں کیا میں اپنی آپ کو کیسے تکلیف دے سکتا ۔”
"شٹ آپ !! چھوڑو میرا بازو !!! ورنہ میں اپنی سانیسں روک کر خود کو ختم کردوں گی ۔”
وہ اس کی بات پر ایک بار پھر ساکت ہوگیا یہ ہو کیا رہا ہے آخر !! ۔ ایسا کیا ہوا اسے بہر حال وہ اس کو تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا گرفت ڈھیلی کی
وہ اُٹھنے لگی ۔ جب زُلنین نے پھر پکڑا
"تم لیٹو اس وقت پلیز ہما تمھاری طبیعت ٹھیک نہیں ہے ، ہم بات کریں گے جب تم سٹبیل ہوجاے گے ۔”
زُلنین دُکھی کے باوجود بے حد تحمل سے بولا تھا وہ اس کے اسے کے چہرے پہ پھیلے ایذا کو دیکھ نہیں سکتا تھا ۔
"میں تمھاری شکل نہیں دیکھنا چاہتی اور تم یہاں جس میں تمھارا کمرہ وہاں رُکوں نہیں آپ کا بہت شکریہ میری عزت بچانے کا مگر اس کی ضرورت نہیں تھی آپ کا تھپڑ ہی کافی تھا میری حیثیت آپ کے دل میں بتانے کے لیے ۔”
"تمھاری مجھے سمجھ بالکل بھی نہیں آرہی تم آخر کہنا کیا چارہی ہو ہما دماغ توازن میں ہے کہ نہیں ۔”
اسے نے غصے سے نہیں بلکہ حیرت سے کہا تھا ہما کی بات اس کے سر پہ گزر رہی تھی ۔
"آپ نے کل مارا تھا مجھے !!! میں کیا پاگل ہوں جو بول رہی ہوں ۔”
وہ چیخی تھی ۔
"میں ابھی جزلان کو بلاتا ہوں ، میں اسی کے ساتھ تھا اگر تمھیں یقین نہیں آتا تو میں کیمرے میں دکھا سکتا ہوں ۔”
وہ اس کے مضبوط لہجے پہ ٹہر گئی ، مگر وہ اس سے کل ملی تھی ، اس سے بات کی تھی مگر تو تھا جو عجیب تھا ۔
وہ خاموش ہوگئی اور اس کی خاموشی پر زلُنین نے تیزی سے جزلان کو سگنل دیا ۔ اور جزلان پورے پانچ منٹ بعد یہاں حاضر ہوا ۔
"کیا ہوا ؟ ۔”
"یہ آپ کے کزن لندن نہیں واپس چلے گئے تھے ۔”
وہ اب اسے دیکھ کر زُلنین سے پوچھ رہی تھی ، وہ دونوں گڑ بڑا گئے پھر جزلان بولا
"وہ بس آپ کو تو پتا ہے ہما جی کہ میرے کانفرنس وغیرہ ہوتی ہے اس لیے ۔”
ہما نے کچھ نہیں کہا ، بس خشمگیں نظروں سے زُلنین کو دیکھتے ہوے جزلان سے مخاطب ہوی ۔
"زُلنین نے سے کل میری ملاقات ہوگی ، پہلے تو اس نے میرے سے رویہ روکھا رکھا ، اس کے بعد جب میں نے اس سے بات کرنے کی کوشش کی تو سرد لہجہ نے میرا استقبال کیا ، میں پریشان تھی دو دن سے یہ غائب تھا ،بار بار پوچھی جارہی تھی لیکن نہیں اس کے بعد جب فائیق زوالفقار کے بارے میں بات کی اس کا رویے نے کرختگی کا رُخ کیا اور پھر جب میں نے اسے بتایا فائیق میرا باپ ہے تو اس نے مجھے تھپڑ مار کر گھر سے نکال دیا تھا ۔”وہ تیزی سے کہتے ہوے اب خاموشی سے گہرے گہرے سانس لینے لگی تھی اور ان دونوں کو تو جیسے سانپ سونگھ گیا تھا ۔یہ کیا کہہ رہی تھی ۔
ان کی اتنی طویل خاموشی پہ ہما نے بے اختیار سر اُٹھایا تو ان کے ساکت وجود میں کوئی جنبش پاکر اس نے سر جھٹکتے ہوے ہمت کر کے اُٹھی تکلیف تو ہورہی تھی مگر وہ یہاں سے کم سے کم زُلنین کو اپنی نظروں سے دور کرنا چاہتی تھی ۔ زُلنین کو اس کے اُٹھنے پر ایک دم ہوش آیا اور چل کر اس کی راہ میں آیا نیلی آنکھوں کی جگہ سُرخ آنکھوں نے لیں لی تھی ۔
"کہاں !! تمھیں سمجھ نہیں آتی تم یہاں سے ہل نہیں سکتی ۔”
لہجہ میں نرمی کے ساتھ ہلکی سی آنچ تھی اور یہ آنچ ہما کے خود سے دور ہونے پر اور جزلان کے قریب ہونے پر تھی اور یہ چیز اس کے بس میں نہیں تھی ۔ جزلان منہ کھلے بس حیرت سے ہما کو دیکھ رہا تھا اسے سمجھ نہیں آرہی تھی وہ اس کی بات پہ کیا کہے زُلنین کی حرکت والی بات بے معنی سی لگ رہی تھی ، بات تو یہ تھی کہ وہ کیسے فائیق چاچو کی بیٹی ہے ، اور اگر ہے رو یہ بات ہما کو کیسے پتا چلے بہت سی الجھنوں میں ایک اور الجھن میں اضافہ ہوچکا تھا ۔
"کیوں ؟ آپ ہوتے کون ہے مجھے روکنے والے ، مسڑ زوالفقار! کیا رشتہ ہے ہمارے درمیان سواے ہمسایوں کے ۔”
وہ سخت لہجے میں کہتے جانے لگی کہ زُلنین نےاس کا ہاتھ پکڑ لیا ۔
"بس اتنی سی بات ہے ، تو ٹھیک ہے میں اس رشتے کو نام دوں گا جزلان مولوی صاحب کو بلواو!۔”
اس کی بات پہ ہما کی آنکھیں اور منہ کھلا کا کھلا رہا گیا یہ کیا کہہ رہا ہے ۔زُلنین نے اس کے چہرے سے نظر ہٹا کر اسے اشارہ کیا اور جزلان کو کہا
"دماغ تو ٹھیک ہے تمھارا ۔”
جزلان کو ہوش آیا تو جنھجھلا کر بولا
"دماغ تو کسی اور کا ٹھیک کرنا ہے مجھے ۔”
"میں تم جیسے بدتمیز اور اخلاق سے گرے ہوے انسان سے شادی ہر گز نہیں کرو گی ۔”
زُلنین کو غصہ آرہا تھا مگر اس نے ضبط کیا ۔پتا نہیں کو بھی تھا اس کے پیچھے گڑ بڑ ضرور تھی ۔
"ٹھیک ہے مجھ جیسے نہیں مجھ ہی سے کرو گی شادی خوش جزلان ابھی تک کھڑے ہو جاو !۔”
وہ اب آنکھیں نکال رہا تھا ہما اپنا ہاتھ نکال کر غصے سے اسے مارنے لگی زُلنین نے پھرتی سے اس کا ہاتھ پکڑا ۔
"جزلان اگر تم ایک سکینڈ میں نہ گئے تو میں قسم سے ۔۔۔
اس کے دھمکی ذدہ لہجے پر جزلان نے فیصلہ کیا اب دادا زوالفقار کا بتانا ضروری وہ تیزی سے باہر کی طرف مڑا ۔
•••••••••••
"چھوڑو میرا ہاتھ !!! ۔”
وہ چیخی زُلنین نے اس دیکھا اور اپنی پاور فل آنکھیں اس کی کالی اردگرد سے بھری لال آنکھوں کو دیکھا وہ دوسری طرف دیکھنے لگی جب زُلنین نے اس کی طرف دیکھنے پر مجبور کیا
"زُلنین چھوڑو مجھے ، میری طبیعت خراب ہورہی ہے ۔”
اس کے ایک دم اکھڑتے ہوے سانس پر زُلنین کے تاثرات نرم ہوے اور اس کو چھوڑ کر بستر کی طرف بٹھایا اور جلدی سے سامنے پڑا پانی کا گلاس پکڑایا ۔
"آہستہ سے لمبے سانس کھینچو!!!! ۔”
اس ہدایت دیتا وہ اب پہلے والا زُلنین بن گیا ۔
ہما اس سے مزید لڑتی مگر بگڑتی ہوئی طبیعت کے باعث اس نے گلاس لے لیا تھا اور لبوں سے لگاتے ہوے وہ لمبے لمبے سانس لے رہی تھی ۔
زُلنین تھکی ہوی سانس خارج کرتے ہوے اس کے ساتھ بیٹھ گیا ۔
"تم ایسا کیسے سوچ سوسکتی ہو ہما کہ میں تمھیں تھپڑ ماروں گا ۔”
ہما نے گلاس ہاتھ میں لا جب اس کی دُکھ بھری آواز سُن کر اس کی آنکھیں نم ہوگئی ۔
"سوچا تو میں نے بھی نہیں تھا ۔ تھپڑ سے زیادہ تو مجھے تمھاری بیگانگی ، تمھاری آنکھوں میں ابھرتی میرے لیے نفرت اور اس سے زیادہ تمھارے منہ سے نکلتا سگیرٹ کا دھوا !! ۔”
وہ اب رورہی تھی ، اور اسے اپنے رونے پر بہت غصہ آرہا تھا کہ وہ کسی اور کے سامنے نہیں بلکہ زُلنین کے سامنے رورہی تھی ۔زُلنین رُک گیا پھر اسے دیکھنے لگا پھر ٹہر گیا اس کے چہرے پہ زخم کے نشیان کے علاوہ چہرے پہ ایک عجیب سا نیشان تھا کالا اپنے جذباتی پن میں اس نے یہ چیز غور کیوں نہیں کی یہ تو کسی جن کے مارنے سے ایسے کراس ٹائپ نیشان پڑتے یہ کون ہے ؟غصہ بھی آیا تھا مگر غصہ سے زیادہ عقل سے کام لینا ضروری تھا ۔
"مجھے بتاو گی تمھیں تھپڑ پڑا تھا تو میری آنکھوں کا رنگ اس وقت کیا تھا ؟۔”
اس کی عجیب سی بات اور اس کو مارنے کے اعتراف پر ہما کا دل کٹ کے رہ گیا اسی خوشی فہمی میں تو رہ لینے دیتی دل کیا سامنے سے کھلی کھڑکھی میں جاکر کود جائے ۔
"چنگاریاں بھری ہوئی تھی ، اور شعلے ایسے جس نے مجھے اپنے لپیٹ میں لے لیا تھا ۔”
زُلنین نے نچلے لب کو بڑی زور سے دبایا ۔
"مارا کہاں تھا میں نے ۔”
ایسے تو اس نے جواب نہیں دینا تھا اسی طرح پوچھ لے وہ ہما کو اس کی دماغی حالت پر شبہ ہوا یا شاہد اس کا دماغ گھوم اُٹھا اور وہ تیزی سے اُٹھ کر بھاگنے لگی جب زُلنین ایک بار پھر اس کا بازو پکڑ کر دیوار سے لگایا اور اپنے جذبات پہ قابو نہ رکھ سکا اور دھاڑ اُٹھا کہ ہما کے دل منہ کو آگیا ۔
"میں نے کہا نا تم یہاں سے کہی نہیں جاو گی ، تم میری ہو صرف میری اور اب سے تمھارا یہی گھر ہے اگر تم یہاں سے ہلو گی تو اس کا انجام بہت بُرا ہوگا خاموشی سے بیٹھو ، میں اب بھی کہوں گا اور ہمیشہ سے کہوں گا میں مر جاوں گا لیکن تمھیں ہلکی سے تکلیف نہیں آنے دوں گا اور تم کتنی آسانی سے میرے دل کو کچو لگا کر کہہ رہی ہو میں نے تمھیں مارا اگر یہ سچ ہے تو ۔۔۔”
وہ اسے چھوڑ کر تیزی سے مڑا اس نے گن نکالی ہما نے اپنے منہ پہ ہاتھ رکھا زُلنین اس کی طرف آیا اور اس کو پکڑائی ۔
"ختم کردو مجھے اور یہ عام بلٹس نہیں ہے یہ زہر میں ڈوبی خاص مجرم کے لیے استمعال کیے جاتی ہیں اگر زخم سے بچ بھی گیا تو زہر میرے جسم میں پھیل کر یہ بھی اُمید چھوڑ دے گی ۔”
ہما کا چہرہ سفید ہوگیا ۔
"بدلہ لو مارا ہے تمھیں ، یا یہ کام میں کروں ۔”
وہ اپنے کنپٹی پہ لے کر جانے لگا ہما نے تیزی سے اس سے گن لی
•••••••••••••
شفق وہاں کھڑی غصے سے اس بھرے جنگل کو گھور رہی تھی جب گھر کے نیچے سے فون کی آواز آتے وہ اچھل پڑی اس وقت کس کا فون اور یہی سوچتے ہوے اس وقت فون کرنے والے کا نام یاد کرنے میں ایک سکینڈ نہیں لگا تھا ۔اور اگر امی ابو نے فون اُٹھا لیا تو کتنی بے عزتی بے عزتی کم وہ تو گھر سے نکال دے گے جلدی سے بھاگتے ہوے اس نے سڑھیوں تک پہنچی جب فون کی آواز رُک گئی تھی اس کا دل بیٹھ گیا کہی کس نے اُٹھا تو نہیں لیا مگر کسی کی بھی ہلیو کی آواز نہ سُن کر وہ پُرسکون ہوتے ہوے نیچے آئی اور دیکھا تو امی بابا کمرے کی لائٹ بھی بند تھی گہرا سانس لیتے ہوے وہ فون کی طرف آئی اور اسے کو اُٹھا کر سیدھا اپنے کمرے کی طرف بڑھی۔
کمرے میں جیسی پہنچی فائیق زوالفقار کو دیکھ کر اس کی چیخے نکلنے لگی تھی جب فائیق نے تیزی سے اس کے منہ پہ ہاتھ رکھ کر اسے چیخنے سے روکا ۔
فون بھی ہاتھ سے گرنے لگا تھا اسے بھی فائیق نے دوسرے ہاتھ سے اُٹھایا ۔
•••••••••••••••••••••
زُلنین سے گن چھینتے ہوے ، وہ چیخی
"تم پاگل ہوگئے ہو ، یہ کیا کرنے جارہے تھے ۔”
گرم سیال آنکھوں سے بہتا گالوں کو بگھو گیا تھا ۔
زُلنین کی بھی آنکھیں سرُخ ہوگئی ، مگر اسے نے کہا کچھ نہیں تھا ۔
"میں کچھ کہہ رہی ہوں زُلنین ، اتنی عجیب حرکتوں کی آخر وجہ کیا ہے ؟۔ بتاو مجھے !! کھبی اتنے پیار سے بات کرتے ہو ، کھبی بیگانگی کا روپ لیتے ہو ، کھبی پروپوز کرتے ہو ، کھبی تھپڑ مار کر گھر سے نکال دیتے اور اب اب نکاح پہ زور میں اس شخص سے کیسے شادی کر سکتی ہوں جو اتنا الجھا ہوا ہے ۔”
"میں نے ۔۔۔۔”
زُلنین کہنے لگا جب ہما نے اس کی بات کاٹی ! ۔”
"نہیں زُلنین ! مجھے کہنے دو ،اور اگر تم واقعی میرے سے شادی کرنا چاہتیے ہو ، تو ہاں میں کروں گی بالکل کروں گی ، اگر تم مجھے اس ساری الجھنوں سے نکال دوں مجھے سارے راز بتا دوں کیا ہوا تھا اکیس سال پہلے ، یہ سب واقعات ، جو میرے ساتھ ہورہے ہیں آخر اس کی وجہ کیا ہے ، کون ہے یہ فائیق زوالفقار ، کون ہے یہ شفق ، میری نانو کیسے مری ، اور ایک دم سے زندہ بھی ہوگئی ۔مجھے معلوم ہے زُلنین تم بہت سے سچ معلوم ہے مگر تم مجھ سے چھپا رہے ہو ۔ پلیز زُلنین بتا دو مجھے ۔”
وہ گن کو پھینک کر چہرہ چھپاتے ہوے پھوٹ پھوٹ کے رو پڑی اور زُلنین کو اس کے آنسو برداشت نہیں ہوے ۔
"فائیق زوالفقار ! ، تمھارے بابا نہیں ہے شفق ! بیشک میں ان سے نفرت کرتا ہوں، لیکن یہ بات سچ ہے تم ان کی بیٹی نہیں ہو ، ہاں وہ تمھاری ماں سے محبت ضرور کرتے تھے۔ ”
اس نے ایک دم سر اُٹھایا زُلنین بستر پہ بیٹھا خود کو کمپوز کررہا تھا پھر بات جاری کرنے لگا جب اپنے آنسو کو صاف کرتی ہما اس کے پاس آی ۔
"تو مجھے ان میں اپنا عکس دکھائی کیوں دیتا ، تو وہ نانو جو کہہ رہی ہے شفق اپنے بیٹی کو لے کر اپنے اصلی باپ کی طرف چلی گئی ، زُلنین جھوٹ مت بولو
کیونکہ مجھے بھی یہی لگتا ، پاپا نے مجھے کھبی اپنی بیٹی مانا ہی نہیں ، مجھے میرا حق بھی نہیں دیا ، پڑھائی میں نے اپنے بل بوتے پر کی ، باقی کے سارے اخراجات ماما اور نانو اُٹھاتی رہی میرے ، بابا کا تو حق بنتا تھا بیشک ماما سے ڈرائیورس ہوگئی تھی لیکن میں تو ان کی اولاد تھی نا لیکن نہیں !! اپنی ماں کی بیٹی اپنی ماں کی بیٹی کہتے رہے اور تمھیں یاد ہے ماما کے نام پہ پاگل خانہ کھولا ہے انھوں نے ، وہ ماما کو پاگل کہتے تھے ذہنی مریضہ کوئ تو بات ہے ۔”
زُلنین نے الجھن امیز نظروں سے دیکھا ۔
"اس سب کا جواب اگر تمھارے پاس نہیں ہے ، تو یہ جواب پاپا دے گے کیونکہ بہت سے راز سب کے دلوں میں ہے اور مجھے ان کے دلوں سے یہ راز نکلانا ہے ورنہ میں ۔”
"ورنہ تم کیا ہما ۔”
زُلنین نے اس کے لہجے کی مضبوطی نے ٹہرا کے رکھ دیا ۔
ہما نے اپنا چہرہ صاف کیا اور اسے دیکھا ۔
"ورنہ اسی راز کو چھوڑ کر میں ، کسی بھی ملک میں جاکے اپنی نئی زندگی کا آغاز کروں گی ۔ میں ان الجھنوں میں مزید الجھوں اس سے بہتر ہے اس سب کو چھوڑ کر جو زندگی کا نظام چل رہا ہے اس پہ چل پڑوں ۔”
"اور اگر تمھیں یہ سب پتا چل جاے ۔ اگر تم بہت سے رازوں کو سہہ نہ سکی اور پھر سب کچھ چھوڑ کر چلی گئی اوّل تو ایسا ہونا نہیں ہے مگر پھر بھی پوچھ رہا ہوں ۔”اس کی بات پر ہما نے گہرا سانس لیا
"وقت سے پہلے میں کچھ نہیں کہہ سکتی زُلنین ، تم مجھے گھر لے جاو ، نانو اکیلی ہوگی ۔”
اب زُلنین کے تاثرات نا چاہتیے ہوے بھی عجیب سے ہوگئے ۔
"سوری ! میں تمھیں نہیں لے کر جاسکتا ۔”
سخت لہجے میں وہ ہما کو بے پناہ عجیب لگا تھا ۔
"آج میری کلاس کا پہلا دن بھی مس کروادیا تم نے ۔”
وہ بات بدلتے ہوے بولی ، کچھ تھا جو زُلنین اس سے چھپا رہا ہے ورنہ وہ ایسا کھبی نہیں تھا ۔
"ہما تم جب تک مجھ سے نکاح نہیں کرو گی ، میں تمھیں یہاں سے نہیں جانے دوں گا ، دیکھو اس میں تمھاری بھلائی ہے ۔”
"تم جیسی دوہری شخصیت کے ساتھ رہنے میں میری بھلائی ہے واو ۔”
وہ طنزیا ہنسی
"صرف نکاح کرنے میں کیا جاتا ہے تمھارا ، میں تم سے وعدہ کرتا ہوں کہ رخصتی تمھاری بھرپور رضامندی سے کروای جاے گی ۔”
"مگر مجھے تم سے کرنی ہی نہیں تو نکاح کر کے تمھیں کیا ملے گا ، مجھ تم سے ذیادہ اچھا شخص مل سکتا ہے جو مجھے خوش رکھے جو مجھے دکھ ۔۔۔۔۔”
زُلنین تیزی سے اُٹھا اور دھاڑتے ہوے ہما کو ایک دم پیچھے ہوجانے پہ مجبور کیا ۔
"مجھ سے اچھا !! مجھ سے اچھا تمھارے لیے ، اچھے کی بات نہیں ہے ہما !! محبت کرتا ہوں میں تم سے اور میں تمھیں اپنا مان چکا ہوں ، موہر لگا دی ہے میں نے تم پر ، اور ایک بات بتادوں اس دُنیا میں تم سے کوی اتنی محبت ، اتنا خیال ، اتنی دیوانگی نہیں رکھ سکتا جتنا زُلنین زوالفقار رکھ سکتا ہے ، میرے جذبوں کی گالی تم کسی ایرے غیرے کو مجھ سے اچھا قرار دے کر نہیں دے سکتی اور اگر اس کی جگہ کسی اور نے بات کی ہوتی تو آج وہ زندہ سلامت نہیں ہوتا ، خاموشی سے سائن کرلینا پھر تم اپنے گھر جاسکتی ہو ورنہ بھوک جاو ہما ریحان !! تم یہاں سے ایک قدم بھی ہلی ۔”
وہ ایک نئے روپ میں اس کے ہوش اُڑاتے ہوے کسی ہوا کے جھونکے کی طرح غائب ہوگیا تھا ۔
اور ہما ہل ہی نہیں سکی تھی ساکت وجود لیا وہ حیرت سے زُلنین کو جاتا ہوا دیکھنے لگی اور جب اسے ہوش آیا تو اس کے پیچھے بھاگی کہ زُلنین نے دروازہ باہر سے بند کر کے اسے لاکڈ کردیا تھا ۔
"نہیں زُلنین !! تم ایسا نہیں کر سکتے ! زُلنین دروازہ کھولو !!! زُلنین پلیز ، زلُنین !! ۔”
وہ زور سے دروازہ کو پیٹتے ہوے اسے چیخ کر بلا رہی تھی ۔
"زُلنین !!! کھول دوں نا ۔”
وہ اب ہینڈل کو پکڑ کر زور سے کھنیچ رہی تھی وہ کسی بھی حال میں یہاں سے نکل جانا چاہتی تھی
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔