???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 16
???? دوسرا عنوان
"ہولناک کنول ۔”
اسے پیاس لگی تھی وہ اتنی سردی میں اُٹھنا نہیں چاہتی تھی لیکن حلق ایسا سوکھا تھا جیسے صدیوں سے پانی کے ایک بوند سے محروم رہی ہوں اس لیے ناچارا اسے اُٹھنا پڑا اور اپنے سائڈ ٹیبل میں دیکھا تو پانی کا جگ نہیں تھا ہما کو سخت مایوسی ہوئی پھر اس نے دوبارہ تکیے پہ سر رکھ دیا اور ایسے چھت کو گھورنے لگی زُلنین اسی کے ساتھ تھا پھر ہما نے ضد کی کے وہ چلا جائے وہ رہ لے گی ویسے بھی ساری زندگی ایسے ہی گزرنی ہے زُلنین نے اسے گھوری سے نوازا لیکن پھر اس کی کہنے پر چلا گیا اور کہا وہ کل اسے اپنے ساتھ کہی لیے جائے گا وہ راضی ہوگئی
اور ابھی سوئی تھی کے پیاس کی شدت سے اس کی آنکھ کھل گئی اسے برداشت نا ہوا تو وہ اُٹھی اور پیر میں سلپرز ڈھونڈنے لگی نیچے جھکی تو اس کچھ محسوس ہوا اس نے جلدی سے سر اوپر کیا جلدی سے لیمپ آن کیا اور اپنا وہم سمجھ کر وہ سر جھٹکتی ہوئی پیر نیچے کرنے لگی جب اسے لگا کے کسی نے اس کا پیر پکڑا ہے اس کے منہ سے بے اختیار چیخ نکلی
"اللّٰلہ و اکبر !نہیں یہ میرا وہم ہے مجھے اکیلہ چھوڑ کر یہ سمجھتے ہیں کے میں جی نہیں پاو گی تو ان کی غلط فہمی ہے میں ان کے بغیر بھی بہت خوش ہوں ۔”
وہ ہچکی لیتے ہوئے بولی اسے بہت رونا آرہا تھا ہمت کر کے دوبارہ اُٹھی اور دیکھا سلپرز پڑیں ہوئے تھے دیکھا یہ اس کے اندر کا ڈر تھا اور کچھ نہیں جلدی سے پہن کر وہ اُٹھی اور لائٹ ان کر کے دروازے کی طرف بڑھی اور سڑھیوں کی طرف بڑھی اسے محسوس ہوا جیسے کوئی سایہ گزرا ہوں وہ ایک منٹ کے لیے رُک گئی سڑھیوں کی لائٹ آن کی تو اس نے محسوس کیا جیسے وہ سایہ نیچے جارہا ہے ہما نے اپنا دل تھام لیا اور زبان پہ جتنے آیت اور سورتیں آتی تھی پڑھنے لگی
"یا اللّٰلہ یہ ڈیپریشن کی وجہ سے ہورہا ہوں ۔”
وہ خود کو تسلی دینے لگی اور نیچے بڑھی نیچے پہنچتے پہنچتے اس کا پورا جسم بھیگ چکا تھا نقاہت زدہ حالت میں وہ کچن کی طرف بڑھی اسے لگا وہ سایہ تیزی سے اس کے پاس سے گزرا ہوں وہ ایک دم پیچھے ہوئی
"یا اللّٰلہ !”
وہ بالکل رونے والی ہوگئی خوف سے اس کا چہرہ سفید ہوگیا تھا پیچھے ہوئی تو کسی وجود سے ٹکرائی وہ ایک منٹ کے لیے ساکت ہوگئی پھر اس کے وجود میں جنبش ہوئی مڑی تو دیکھا نانو اس کی نانو واپس آگئی
"نانو ! آپ تھی نانو آپ آگئی ۔”
ہما کا لہجہ ٹوٹا ہوا تھا اور اس میں بے یقینی سی بے یقینی تھی
نانو مسکرائی
"میری جان مجھے آنا تو تھا تیرا جو خون پینا تھا ۔”
اچانک بولتے بولتے ان کی آواز بدلی اور شکل عجیب سی خوفناک کے روپ میں دھاڑ لی گئی اچانک اس نے ہما کی گردن کو پکڑا اور دباؤں بڑھایا اور ہما کو لگا آج تو وہ گئی
????????????????????????????????????
"نہیں مجھے مت مارو مت مارو مجھے نہیں کوئی ہے نانو امی بابا!!!!”
وہ چیخ رہی تھی اور زُلنین جو باہر ہی اس کے گھر میں موجود تھا اس کی چیخوں پہ بھاگتا ہوا آیا جو کمبل میں دبکی چیخ رہے تھی
"ہما !”
وہ لائٹ ان کر کے اندر آیا دیکھا ہما اوندھی منہ بستر پہ گری رورہی تھی
"مجھے سب اکیلے چھوڑ گئے سب مارے گے مجھے ۔”
زُلنین نے بڑھ کر اسے اُٹھایا اور وہ چیخنے لگی
"ہٹوں مت مارو مجھے مت مارو میں نے کسی کو کچھ نہیں کہا رحم کرو مجھے پر رحم !”
"ہما ہما !! ہوش میں آو ہما ۔”
زُلنین نے اسے جنجھوڑا ہما ہوش میں آئی زُلنین نے اس کے منہ ت ہٹائے اور چونک کر دیکھا اس کا چہرہ بالکل سفید ہوا وا تھا ہونٹ سختی کاٹنے کے باعث خون سے رس گیا تھا اور روئی روئی شکل نے اس کا چہرے کا نقشہ بدل دیا اُف آج سے پہلے زُلنین کو کھبی اتنی تکلیف نہیں ہوئی تھی جتنی اب ہورہی تھی
"کیا کردیا تم نے ۔”
وہ بالکل بے رنگ نظروں سے زُلنین کو دیکھ رہی تھی
زُلنین نے بڑھ کر اس کی شال اُٹھائی اور اس کے گرد لپیٹی اس طرح لپیٹی کے اس کا پورا جسم اور بال چھپ گئے اس وقت رات کے تین بج رہے تھے اور یہ وقت مناسب نہیں تھا
"بیٹھو ! ”
وہ نہیں ہلی
"ہما بیٹھو یار !”
اسے زبردستی کر کے بیٹھنا چاہا وہ نفی میں سر ہلانے لگی
"یہ قبر بن جائے گا میری اور وہ مجھے مار دیں گے ۔”
وہ درد بھرے لہجے میں بولی
"کوئی نہیں بنے گی قبر میں ہونا بیٹھو !”
وہ اس کی آنکھوں میں دیکھتے ہوئے بولا
"مجھے اس کمرے میں نہیں بیٹھنا پلیز مجھے باہر لیے جاو ۔”
لہجے میں بے پناہ خوف تھا زُلنین نے لب بھینچ لیے اس نے ہما کو چھوڑا
"او گھبڑاو نہیں میں ہوں نا یار !”
وہ شال اپنے گرد سختی سے لپیٹے آگئے بڑھی اسے اپنے ڈر میں ہوش ہی نہ رہا کے زُلنین اس گھر داخل کیسے ہوا
وہ سڑھیوں کے پاس پہنچی دوبارہ سے وہ منظر اس کے سامنے گھوما اس نے اپنا چہرہ چھپا لیا
"دور ہوجاو دور ہوجاو ۔”
"ہما ! ایے چُپ بس کچھ نہیں بُرا خواب تھا ریلکس ۔”
وہ ناچاہتے ہوئے بھی اس کے کندھے پہ بازو پھیلا کر اسے دلاسے دینے لگا
"تم ابھی کچھ بن جاو گئے اور مجھے مارو گئے ہٹاؤ اپنا ہاتھ ۔”
وہ اس کا ہاتھ جھٹک کر چیخی زُلنین نے بڑھ کر اس کی آنکھوں میں دیکھا اور اس سے اسے ہپنوٹایز کرنے لگا
"اب اپنے آنکھیں بند کرو اور دل کو پُرسکون کردو میں ہونا بے فکر رہو ۔”
اچانک ہما کی آنکھوں کے سامنے اندھیرا چھا گیا
????????????????????????????????????
وہ ہواؤں کی طرح خانہ بجاں پھرتا ہے
ایک جھونکا ہے جو آئے گا گزر جائے گا
~پروین شاکر
اس کی آنکھ کھلی تو اس نے خود کو نرم بستر پہ پایا
اس نے دیکھا الارم بج رہا یانی نمازِفجر کا وقت ہوگیا ہے تھوڑی دیر کے لیے آنکھیں بند کی پھر دیکھا الارم کی آواز تیزی ہوتی جارہی یانی کے اب اُٹھ جاو سُستی کاہلی کو مار بگھاوں ہما نے ہاتھ بڑھا کر الارم بند کیا اچانک اس کا زہن کام کیا اسے بڑا ہی عجیب خواب آیا ایک تو وہ نانو کے روپ میں بد روح یا چڑیل اس کے بعد اس کا چیخنا اور زُلنین کا آنا پھر ایک دم بلینک ہوجانا سب ایک دم ہوا اور ایک دم اصلی لگ ہی نا رہا تھا کے وہ خواب دیکھ کر آئی
"خدا یہ سچ نہ ہوں ۔”
کہتے ہیں صبح کے ٹائیم کے خواب سچ ثابت ہوتے ہیں اور اب تک ہو بھی چُکی تھے جیسے زُلنین اس کے خواب میں آتا تھا اور اب اس کے اچانک اصل میں آجانا اور اس کو اکیلے تنہا سب کو جھیلنا وہ جھیل رہی تھئ
یا اللّٰلہ اس نے کمبل میں خود کو ڈھک لیا اچانک بیل کی آواز پہ وہ اچھل پڑی تیزی سے کمبل اپنے اوپر ڈھکا اور تیزی سے اللّٰلہ کو پکارنے لگی
"یا اللّٰلہ پلیز یہ سچ میں نہ ہوں یا اللّٰلہ میرا وہم ہی ہوں مجھے مت آزمائش میں ڈال خدا میں بہت اکیلی ہوں ۔”
اچانک اس کا موبائل بجا وہ اور مزید گھبڑا گئی جلدی سے اپنے منہ پہ ہاتھ رکھا کے وہ چیخ نا پڑیں
"اللّٰلہ میرے پہ رحم کر ۔”
اچانک کسی نے اس کا کمبل کھینچا وہ بے اختیار چیخنے لگی جب زُلنین نے منہ پہ ہاتھ رکھا
"کیوں پرندوں کو ڈرانے پہ تُلی ہیں محترمہ !”
زُلنین کو دیکھ کر اس کا دھڑکتا دل تھم گیا لیکن جھٹکا لگا یہ کیسے اندر آیا
جاری ہے

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔