???? بلیک روز
???? سمرین شاہ
???? قسط نمبر 15
کالے بادل نے مری کو اپنے گھیراوں میں لے لیا تھا ،تیز بارش اور تیز ہوائیوں نے ایک عجیب سی سوگوارت خاموشی سمیت ایک سوگ کا سما بنا دیا تھا ان بارشوں کے ساتھ صرف ایک کے اشک بہہ رہے تھے اور وہ تھی ہما کی کالی آنکھیں جو اس وقت بالکل ساکت تھی لیکن نمکین پانیوں نے اس کی آنکھوں کی چمک بڑھا دیں تھی اور کالی شلوار قمیض ڈوپٹہ اپنے سر پہ لپیٹے نماز ختم کر کے وہی بیٹھی ہوئی تھی اس کا جسم ساکت تھا سوائے انگلیوں کے جو تسبی کو چھو رہی تھی ۔ نانو کو اس دُنیا سے گئے صرف چوبیس گھنٹے ہوئے تھے چوبیس گھنٹے بھی گزر گئے اور اسے پتا ہی نہیں چلا وہ تنہا چوبیس گھنٹے رہی نہیں وہ تنہا کہاں تھی چند لوگ تھے جو اس کے غم میں شریک تھی چند اشک بہا کر افسوس کر کے وہ چلے گئے تھے ۔ ہاں وہ کیا لگتی تھی ان کی جو اس کے ساتھ بیٹھے رہتے اس کے اپنے اس کے ساتھ نہیں رہ سکے تو اجنبیوں کو کیا ضرورت تھی اس کے پاس رہنے کی
اس کا دل کررہا تھا کھل کر چیخ چیخ کر روئے اور اس رب سے شکوہ کریں جو اس کو تنہا چھوڑ دیا اس دُنیا میں لیکن اس سے کیا ہونا تھا کیا ماما اور نانو نے واپس آجانا تھا کیا ؟ کیا بابا کے دل میں رحم آجائے تو وہ اس کے پاس آکر دلاسا دیں دیتے وہ نہیں ہے تو کیا ہوا میں تو ہونا !!”
دل جیسے سسک رہا تھا اسے کسی کی آغوش کی ضرورت تھی جسی کے گرد وہ اپنے درد اور آنسووں منٹوں میں بہا ڈالے اپنے اندر کا بوجھ اس سے برداشت نہیں ہورہا تھا لیکن اسے کرنا پڑا لب سختی سے دبائے وہ اپنے آپ کو کنڑول کررہی تھی لیکن آنکھوں کو کون کنڑول کرپاتا جس کو سختی سے میچنے کے باوجود بھی مٹھی بند ریت کی مانند نکلتے جارہے تھے وہ اپنا راستہ جانتے تھے اس لیے تو نکل رہے تھے کیونکہ آنکھوں میں اتنی سکت نہیں تھی کے وہ ڈھیر جما کر پاتی اچانک کسی کا ہاتھ اس کے سر پہ آن ٹہرا ہما کا ساکت وجود میں زرا سی بھی جنبش نہیں ہوئی جب کسی کی سوفٹ آواز اس کی کانوں میں گونجی تب اس کے وجود میں حرکت پیدا ہوئی کوئی گھٹنے کے بل بیٹھا اور ہما کو پتا تھا وہ کون ہے وہ اس کی طرف دیکھنا نہیں چاہتی تھی اس کا مخلص دوست کہاں تھا کہاں تھا وہ جو اتنے دعوے کررہا تھا چوبیس گھنٹے ہوگئے اس پر قیامت گزرے ہوئے اور وہ چوبیس گھنٹے بعد آرہا ہے اس تعزیت کرنے کم سے کم وہ زُلنین سے یہ اُمید نہیں کرسکتی تھی
"آئیم سوری آئیم رئیلی سوری !”
شرمندگی سے بھرا ٹوٹا ہوا لہجہ ہما کا ضبط آزما رہا تھا
"مجھے آئی سویر ٹو گاڈ نہیں پتا تھا ہما کے نانو اتنی جلدی میں تو ملا بھی نہیں تھا اور دل کئ وابستگی پیدا ہوگئی تھی ان سے میری طرف دیکھو ہما پلیز آئیم رئیلی سوری ۔”
اس نے ہما کے سر پہ ہاتھ رکھا اور اس کے سر پہ ہاتھ دُھرا ہاتھ میں بہت کچھ تھا
عزت ،احترام ،سکون بخش دینے والا احساس اور ایک عجیب سا تحفظ جو ہما کو اپنے گرد محسوس ہوا
"اللّٰلہ سے صبر مانگوں ہما وہ صبر دیں گا اگر تمھاری دعاوں میں شدت ہوئی تو لازمی دیں گا اور خوب اشک بہاؤں اس کے سامنے اسے بندے کے آنسووں بہت پسند ہے وہ انسانوں کی طرح بے حس نہیں ہے وہ تو بہت رحمان ہے رحیم ہے وہ رحم کریں گا تم پر اللّٰلہ کو اپنا محافظ جانو بیشک اس نے ہمیں بنایا ہے اور وہ ہی ہماری حفاظت کریں گا ۔”
اس کے نرم لہجے پہ ہما کو ضبط نہ ہوسکا تو وہ اس کے کندھے پہ سر رکھے پھوٹ پھوٹ کر روپڑی
"یہ سب ظالم کیوں ہیں کیوں نہیں رحم آیا انھیں مجھ پر میں نے کسی کا کیا بگاڑا تھا زُلنین جو سب میرے وجود سے بھاگنے لگے میرے اپنوں کو کیوں میری فکر نہ تھی انھیں پتا تھا میں ابھی بھی بچی ہوں اور کمزور ہوں سہارے کی ضرورت ہے اور سب سے بڑھ کر انسان ہوں بیشک تنہا پسند ہوں لیکن معاشرتی حیوان ہوں انسانوں کی ضرورت ہے اس ویرانی سے گھر میں اکیلے کیسے رہوں گی میرے اپنوں کو زرا رحم نہیں آیا ایک کے بعد ایک زخم دیں کر چلے گئے کیوں نہیں ہے انسانوں میں رحم کیوں انھوں نے یہ صفت اپنے اندر اوکھاڑ پھینکی ہے کیوں سنگدلی ان کے دلوں میں کوٹ کوٹ کر بھری ہے میں اس بے رحم دُنیا میں کیا کرو گی زُلنین بتاو مجھے اللّٰلہ سے کہتی ہوں مجھے بھی اُٹھا لے مجھے اور دُنیا کو ایک دوسرے کی ضرورت نہیں ہے پر اللّٰلہ نہیں سُن رہا زُلنین تم تو کہتے ہوں وہ سُنے والا ہے تو کیوں نہیں سُن رہا خدا تم تو کہتے ہوں خدا رحم کرنے والا تو خدا کیوں نہیں رحم کررہا ہے مجھ پر میں سب کچھ برداشت کرسکتی ہوں زُلنین یہ تنہائی مجھ سے نہیں برداشت ہوگئی نہیں ہوگی ہوسکتا ہے اللّٰلہ تمھاری سُن لے تم تو بہت نیک ہوں بولے انھیں کے مجھے اپنے پاس بلُا دیں ۔”
"ہما !”
زُلنین کے لہجے میں کرب اور دُکھ تھا اس نے بڑے پیار سے اس کا سر تھپکا
"فضول باتیں مت کرو ،کُفر مت کرو اِدھر دیکھو میری طرف ۔”
اس نے ہما کا چہرہ اُٹھایا
"بس تھک گئی ہوں پاگل لڑکی اللّٰلہ تم سے پیار کرتا ہے وہ اپنے پیارے بندوں کو آزمائشوں میں ڈالتا ہے کیوں نہیں سمجھ رہی وہ تمھیں ٹیسٹ کررہا ہے ہے تم کتنا چاہتی ہوں اپنے رب کو وہ آزمائش کے لیے ہر طریقے اپنا سکتا ہے چائیے وہ تمھیں سب کچھ دینے کی صورت میں ہو یا تم سے چھینے کی ہو اور مرنا سب نے اپنے وقت پر ہے ہما نانو اور آنٹی کا وقت تھا اس لیے وہ چلی گئی ہم نے بھی اپنے وقت پر مرنا ہے سمجھی اور مجھے دیکھو اکیلے رہ رہا ہوں نا وہ بھی اتنے سالوں سے لیکن دیکھوں مسکراہٹ ہر وقت میرے چہرے پہ موجود ہے مایوس نہیں ہونا اللّٰلہ تعالی کو مایوسی نہیں پسند ۔”
"تم لڑکے ہو تم اکیلے رہ سکتے ہو ۔”
اس کے دل پہ تھوڑی سی تسلی ہوئی زُلنین واقی اپنے لفظوں سے جادو بکھیر دیتا تھا وہ آنسو سے بھری آنکھوں سے بولی وہ ہولے سے مسکرا پڑا
"اور تم اپنے آپ کو زرا دیکھنا نا تم اپنے اندر جھانکو گی تو دس آدمی نکلے گئے ۔”
"یہ کیسی بات کی ۔”
اس نے گھورا
"اوہو سمجھی نہیں تمھارا دل تو اتنا مضبوط ہے اور اتنئ چٹانوں جیسی سختی ہے تم میں کے اتنی کسی مرد میں بھی نہ ہو ۔”
اس نے ہلکی سی چپیٹ ہما کے سر پہ لگائی
"تم کدھر تھے کیوں نہیں آئے مخلص دوست کہتے تھی کدھر گئی یہ مخلصی ۔”
زُلنین سے اپنائیت محسوس کرتے وہ شکوہ کر بیٹھی
"سوری تمھیں چھوڑنے کے بعد مجھے کسی ایمرجنسی کے لیے جانا پڑا آج واپس آیا تو خبر ملی میں سمجھ سکتا ہوں ہما تم پر کیا گزری تھی معاف کردوں اب کھبی تمھیں اکیلا نہیں چھوڑوں گا تم ہر وقت مجھے اپنے ساتھ پاو گی ۔”
"یہ مت کہو تم بھی مجھے چھوڑ دو گئے سب کی طرح ۔”
وہ دوبارہ ہچکی لیتے ہوئے بولی زُلنین کا دل کیا وہ بھی روئے اس کو ہما کی آنسووں تکلیف دیں رہے تھے لیکن آنسو نہیں نکل پارہے تھے ایک دُکھ بھری مسکراہٹ آئی اس نے اپنے کان پکڑے
"سوری ! اس کے علاوہ لفظ ہی نہیں ہے پلیز ائی پرامس تمھاری لیے یہ دُنیا آسان بنا دوں گا بس مجھ پہ بھروسہ رکھو !”
زُلنین نے ہاتھ آگئے کیا اور ہما نے اس کی بلیو آنکھوں کو دیکھا ہما نے صحیح کہا تھا وہ واقی مقابل کو اپنے سحر میں جھکڑ لیتا تھا وہ یہ بات تہے دل سے تسلیم کر چکی تھی لیکن زبان پہ لانے کی ہمت نہ تھی اس نے ہمت کر کے زُلنین کے ہاتھ پہ اپنا ہاتھ رکھا
"مجھے منظور ہے لیکن یہ آخری بھروسہ ہے پلیز میرا بھروسہ مت توڑنا ۔”
زُلنین نرمی سے مسکرایا اور ہلکہ سا اس کا سر تھپکا
"جب تک میری سانسیں چل رہی ہے تب تک اس وعدے کو نبھاؤں گا اور اس بھروسے کو توڑنے بھی نہیں دو گا ۔”
????????????????????????????????????????????
پہلی عنوان کا اختتام
????????????????????????????????????????????

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔