پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …

????بسمہ اللہ الرحمن الرحیم
????السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

✏گنجینہِ معنی کا طلسم اس کو سمجھئے
جو لففظ کہ غالب مرے اشعار میں آوے۔۔

✏اہلیان ادبیات سلسلہ وار سرگرمی ”شرح غزلیات غالب ”’
کا آغاز کیا گیا ہے اس سلسلے کی ایک اور غزل آپ سب کے ذوق مطالعہ کی نذر کی جارہی ہے ” میری بھرپور کوشش رہی کہ سادہ اور سلیس انداز بیان ہو تاکہ بآسانی تمام احباب سمجھ سکیں لیکن جہاں غالب کی فکر تک میری سمجھ بوجھ ناقص ہو آپ سب سے اصلاح درکار ہے ۔ ۔مرزا اسد اللہ خان ”غالب ”کی فکری جہت تک پہنچنا اور سمجھنا کافی مشکل امر ہے ۔۔کیونکہ غالب ایک شخص نہیں عہد ساز شخصیت ہے ۔’کلام غالب معنی و مفہوم کا ایک طلسم ہے جس کی کھوج فکر کے کئ نئے زاویئے اور ادراک کی کئ پرت کھولتی نظر آتی ہے۔”
????????????????????????????
????شعر اول✒
شمار سبحہ مرغوب بت مشکل پسند آیا
تماشائے بہ یک کف بردن صد دل پسند آیا
????فرہنگ ✒
شمار سبحہ تسبیح خواں
بت مشکل سے مراد ۔۔محبوب
بہ یک کف بردن ۔۔ایک مٹھی میں لے جانا
صد دل بطور رعایت استعمال ہوا ہے
????شرح شعر اول ۔✒
میرے محبوب کو مشکل کام بہت مرغوب ہے جیسے تسبیح خواں تسبح کو مٹھی میں سموئے ایک ایک دانے کو قابو کرنا چاہتا ہے بالکل اسی طرح تسبیح کے سو دانوں کی طرح ایک ایک کرکے سو دلوں کو اپنے قبضے میں لے سکے تسبیح میں سو دانوں کی نسبت کے بطور صد دل کو رعایت لفظی استعمال کیا گیا ہے جس طرح تسبیح خوان ہر دانے پر تسبیح مکمل کرکے اپنی مٹھی میں قابو کرتا جاتا ہے اسی طرح میرے محبوب کی خاصیت ہے کہ وہ سو سو دلوں کو اپنے قابو میں کرلیتا ہے ۔
????????????????????????????
????شعر دوم ✒
بہ فیض بیدلی نو میدی جاوید آسان ہے
کشائش کو ہمارا عقدہ مشکل پسند آیا
????فرہنگ✒
بہ فیض بے دلی۔۔۔دل کا فیض اٹھانے سے گریزاں
نو میدی جاوید ۔۔۔مستقل مایوسی
کشائش ۔۔۔مصدر کشودن بمعنی کھولنا سے کشادہ ہونے کے ہیں
????شرح شعر دوم✒
مرزا کہتے ہیں زندگی مسلسل مشکل اور نا امیدی اور مایوسی کا پیش خیمہ رہی ہے ہر دم اذیت ‘مصائب اور مایوسی برداشت کرلینا آسان نہیں ہوتا ہے میرا دل دنیاوی فیوض اٹھانے سے گریزاں رہتا ہے اس لئے میرے لئے اب یہ مشکلات سہہ جانا بہت آسان بات ہے کشود مشکل کاموں کا حصول اور اسکی تکمیل میرے لئے اب مشکل نہیں رہی ہے مشکلات کی گرہ کشائ باعث رحمت و جاودانی کی طرح اب آسان ہے عقدہ مشکل کا کوئ حل ملے نہ ملے دل اب بے نیاز ہوگیا ہے اسے اب کوئ تمنا کوئ آرزو نہیں رہی اسکے لئے مصائب و مشکلات کو برداشت کرلینا اب راحت و سکون کا حامل ہے کیونکہ کشود کاری کی گرہیں کھولتی ہوئ یاس جاودانی کی ترجمانی کرتی نظر آتی ہیں۔۔مرزا کا ہی ایک شعر ہے
؂ رنج سے خوگر ہوا انسان تو مٹ جاتا ہے رنج
مشکلیں اتنی پڑیں مجھ پر کہ آسان ہوگئیں
”’یعنی دنیا کی بے دلی اور بے دماغی ہے اسکی بدولت صدمہ نا امیدی اور اسکا اٹھا لینا ہم کو سہل ہے ہم کو اس سے خود رغبت نہیں ہے ”'(منقول)
اس شعر کا مفہوم حسرت یوں بیان کرتے ہیں ”کشائش نے اپنا عمل کرنے ہمارا عقدہ مشکل نو میدی جاوید پسند کیا ہے اور ہماری مشکل آسان ہوگئ اسطرح ہم کو دنیا کی جانب سے جو بے دلی پیدا ہوگئ ہے اس کے سبب سے صدمہ نو امیدی یکساں ہوجاتی ہے”’
”اس شعر کے شارحین دو معنی و مطالب بیان کرتے ہوئے نظر آتے اور اختلاف صرف” کشائش کو پسند آنے ”پر ہے یعنی کشائش اگر ایسے عقدہ کو پسند کرے تو وہ آسان کرلے تو وہ آسان ہوجائے گا یا نہیں ۔لیکن غالب کی ندرت خیال اور مشکل پسندی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے طباطبائ کے معنی درست معلوم ہوتے ہیں۔”’یعنی ہماری عقدہ کشائ نہ ہوگی”’ منقول شرح غالب ۔۔
????????????????????
????شعر سوم ✒
ہوائے سیر گل آئینہ بے مہری قاتل
کہ انداز بہ خون غلتیدن بسمل پسند آیا
???? فرہنگ ✒
ہوائے سیر گل ۔۔۔فصل گل کو دیکھنے کی خواہش
آئینہ بے مہری قاتل۔۔۔۔قاتل /محبوب کی ستم رانی کی ترجمانی
غلتیدن بسمل۔۔۔بسمل کا تڑپنا ‘خون میں آلودہ بسمل کا تڑپنا
????شرح شعر سوم ✒
غالب کہتے ہیں کہ میرے معشوق کو فصل گل کی سیر اس لئے مرغوب ہے کہ وہ اس کی سنگ دلی اور اسکی ستم کی ازرانی کا باعث ہے اسے باغ گل سے غرض نہیں ہے بلکہ وہ تو اپنے عاشق کو بسمل کی طرح تڑپتا ہوا دیکھنا چاہتا ہے سرخی گل تلازماتی کیفیت کو اجاگر کرنے کے لئے رعایت لفظی کے طور پر برتا گیا ہے بسمل کا تڑپنا اور اسے خون میں غلطاں اور پیچاں دیکھنا ہی میرے محبوب کی خواہش ہے اور اسی خواہش کو لئے ہوئے وہ باغ گل کی سیر کو جلوہ افروز ہوتا ہے۔
????????????????????????????
????شعر چہارم ✒
جرات تحفہ ‘الماس ارمغاں ‘داغ جگر ہدیہ
مبارک باد اسد ‘غمخوار جان درد مند آیا
????فرہنگ ✒
جراحت ۔زخم
الماس ۔۔ایک ہیرا ہے جس کو کھاکر موت واقع ہوجاتی ہے
ارمغان ۔۔تحفہ
داغ جگر ۔۔۔جگر کا چھلنی ہونا
????شرح شعر چہارم ✒
شاعر کہتے ہیں کہ مبارک ہو کہ اب مجھ میں بھی دل درد مند جگر ہدیہ کرنے والا جذبہ عشق پیدا ہوگیا ہے اور ساتھ ساتھ عشق اپنی اذیت ناکی کا سامان بھی لایا ہے زخم۔جگر الماس داغ جگر ہدیہ عشق کے خاص تحائف ہیں غالب نے طنزیہ پیرائے میں لطیف انداز بیان کے ساتھ واردات عشق کی جلوہ افروزیاں تابانی حسن کے ساتھ بیان فرمائ ہیں گو کہ عشق کی پیدا کردہ اذیتوں میں یہ تمام چیزیں تکلیف کا باعث ہیں لیکن مرزا نے انہیں تحائف سے تشبیہ دی ہے تحائف اس لئے کہا کہ یہ عشاق کو مرغوب ہیں۔کیونکہ عشق کی ہر تکلیف وسیلہ لذت و سکون کا باعث سمجھی جاتی ہیں اس شعر میں ہم معنی لفظوں کا بھید بھاو جو کہ غالب کی نمایا خصوصیت ہے اور عاشق کے لئے یہ مراحل لطف کا باعث ہیں یعنی الماس کے کھالینے سے دل و جگر زخمی ہوجاتے ہیں تو جو شخص زخم دل وجگر کا شائق ہے الماس اس کے لئے ارمغان ہے مرزا کا یہ شعر مبارکبادی کے مضمون سے پر ہے کہتے ہیں وہ میرا غمخوار ہے اور احتمال یہ بھی ہے کہ غمخوار سے مراد ناصح ہے اور مبارک باد تشنیع کی راہ ہے ۔۔۔
????????????????????????

بَشُکریہ ادبیات


Comments

4 responses to “بسمہ اللہ الرحمن الرحیم السلام علیکم ورحمتہ اللہ …”

  1. اس سلسلے کو شروع کرنے کا شکریہ اس کو جاری رکھیے گا….غالب جیسے عہد ساز شاعر کے مشکل اور پیچیدہ اشعار کو سمجھنا باعث خوشی ہوگا……

  2. بہترین کاوش اردو ادب سے محبت کرنے والوں کے لیے

  3. وااااااااہ زبردست جی
    بہترین شئیرنگ زندہ باد جی

جواب دیں