پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ادباءوشعراءکے لئے…

اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ادباءوشعراءکے لئے پچاس لاکھ روپے مالیت کے انعامات کا اعلان

شفقت محمود، وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ و ثقافت کی طرف سے ایوارڈ یافتہ اہل قلم کو مبارکباد
اکادمی ادبیات پاکستان ،
اسلام آباد
25 اپریل، 2021ء

(پریس ریلیز)

اسلام آباد (پ۔ر)اکادمی ادبیات پاکستان کی جانب سے ممتاز اہل قلم کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کمال فن ایوارڈ2019ءکے لئےاسد محمد خاں کو منتخب کیا گیا ہے ۔اس کا اعلان ڈاکٹر یوسف خشک، چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان نے ایوارڈ کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کیا۔
کمال فن ایوارڈملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے ۔جس کی رقم 1,000,000/-( دس لاکھ روپے)ہے۔ اس کے ساتھ 40لاکھ روپے کے مختلف زبانوں کے تخلیق کاروں ا ور محققین کے لیے20انعامات کا اعلان بھی اکادمی کی جانب سے کیا گیا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔ 2019کے ”کمال فن ایوارڈ “ کا فیصلہ پاکستان کے معتبر اور مستند اہل دانش پر مشتمل منصفین کے پینل نے کیا جس میں کشور ناہید، پروفیسر ڈاکٹر نذیر تبسم ، پروفیسر ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، اصغر ندیم سید ،، محمد اظہار الحق، ایاز امیر، جمیل احمد پال،ڈاکٹر روف پاریکھ، وسعت اللہ خان، حفیظ خان، ڈاکٹر فاطمہ حسن،پرفیسر ڈاکٹر نبیلہ رحمان، مدد علی سندھی، ڈاکٹرادل سومرو، محمد ایوب بلوچ، عبدالقیوم سوسن براہوئی،ڈاکٹر نصراللہ جان وزیر، محمد حسن حسرت اور حارث خلیق شامل تھے۔اجلاس کی صدارت کشور ناہید نے کی ۔ ”کمال فن ایوارڈ “ ہر سال کسی بھی ایک پاکستانی اہل قلم کوان کی زندگی بھر کی ادبی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا جاتا ہے۔یہ ایوارڈ ملک کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ہے ۔جس کا اجراءاکادمی ادبیات پاکستان نے 1997ءمیں کیا تھا۔ وفاقی وزیر تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت اور قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن، شفقت محمود نے اکادمی ادبیات پاکستان کی طرف سے پچاس لاکھ روپے مالیت کے "کمالِ فن ایوارڈ 2019 " اور20"قومی ادبی ایوارڈ ز"2019 حاصل کر نے والے اہل قلم کو مبارک باد کے پیغام میں کہا ہے کہ ادبی انعامات و اعزازات حکومت کی طرف سے اہل قلم کی ادبی کاوشوں کا معمولی اعترا ف ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت پاکستانی ادب و ثقافت کے فروغ اور اسے عالمی سطح پر روشناس کرانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کررہی ہے اورتمام پاکستانی زبانوں میں لکھے گئے ادب کی ترویج حکومت کی اولین ذمہ داریوں میں شامل ہے کیونکہ قوموں کی ترقی کا معیار اُن کے ادب کے اعلیٰ معیار اور اہل قلم کی سماجی حیثیت سے ماپا جاتا ہے۔ وفاقی وزیر نے چیئرمین ، اکادمی ادبیات پاکستان، ڈاکٹر یوسف خشک کی جانب سے اکادمی کو مستقل متحرک رکھنے کی کوششوں کو سراہا اورکہا کہ ان کی آمدسے اکادمی پہلے کی نسبت زیادہ فعال ہوگئی ہے اور مختلف پاکستانی زبانوں کے ادب کے فروغ کے لیے کی جانے والی کاوشوں میں خصوصی طور پر اضافہ ہوا ہے ۔ اس موقع پر’ ’قومی ادبی ایوارڈ“ برائے سال2019ءکا اعلان بھی کیاگیا۔چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان ڈاکٹر یوسف خشک نے پریس کانفرنس میں قومی ادبی ایوارڈز کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ اردو نثر( تخلیقی ادب) کے لئے سعادت حسن منٹو ایوارڈطاہرہ اقبال کی کتاب ”گراں“، اردو نثر(تحقیقی وتنقیدی ادب) کے لئے بابائے اردو مولوی عبدالحق ایوارڈ میاں محمد افضل کی کتاب ” میر کارواں“، اردو شاعری کے لئے ”ڈاکٹر علامہ محمد اقبال ایوارڈ“ ابرار احمد کی کتاب ”موہوم کی مہک “،پنجابی شاعری کے لئے ”سید وارث شاہ ایوارڈ“تجمل کلیم کی کتاب ’’لے دس‘‘، پنجابی نثر کے لیے ’’افضل احسن رندھاوا ایوارڈ‘‘ شاہد شیدائی کی کتاب ’’پہلی نیندر مگروں‘‘سندھی شاعری کے لیے ’’شاہ عبد اللطیف بھٹائی ایوارڈ‘‘ اشفاق آذر کی کتاب ’’ عشق جن کو سگھڑ آھے ‘‘ ، سندھی نثر کے لیے ’’مرز ا قلیچ بیگ ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر ادل سومرو کی کتاب سندھی ادبی سنگت ؛ ھک تحریک ‘‘ اور رسول میمن کی کتاب ’’ اکھ چھنبھ ‘‘ ، پشتو شاعر ی کے لیے ’’خوشحا ل خان خٹک ایوارڈ‘‘ عصمت درانی کی کتاب مرغہء آلوزی غا خہ ‘‘، پشتو نثر کے لیے ’’محمد اجمل خان خٹک ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر محمد ہمایوں ہما کی کتاب ’’ دجوندون دغہ قیصہ دے‘‘، بلوچی شاعری کے لیے ’’مست توکلی ایوارڈ‘‘ سعید تبسم مزاری کی کتاب بیاتئی دستاں رژاں ‘‘، بلوچی نثر کے لیے ’’سید ظہور شاہ ہاشمی ایوارڈ‘‘ ڈاکٹر غفور شاد کی کتاب ’’ بلوچی زبان ء بنزہ ءنبشتہ رہبند‘‘ ، سرائیکی شاعری کے لیے ’’خواجہ غلام فرید ایوارڈ‘‘ نادر لاشاری کی کتاب ’’گودڑی ‘‘، سرائیکی نثر کے لیے ’’ڈاکٹر مہر عبد الحق ایوارڈ‘‘عبد الباسط کی کتاب ’’بندہ بھاہ ہواتے پانی‘‘ ، براہوی شاعری کے لیے ’’تاج محمد تاجل ایوارڈ‘‘ عارف ضیا کی کتاب ’’گندار نا سیخا‘‘، براہوی نثر کے لیے ’’غلام نبی راہی ایوارڈ‘‘ افضل مینگل کی کتاب ’’ مو ر پھکی‘‘ ، ہندکو شاعری کے لیے ’’سائیں احمد علی ایوارڈ‘‘ محمد حنیف کی کتاب ’’انگار‘‘، انگریزی نثر کے لئے پطرس بخاری ایوارڈ ایم ایچ نقوی کی کتاب “The Selected works of Abdullah The Cossack”
“The Squeezed Emotions”انگریزی شاعری کے لئے داود کمال ایوارڈ آمنہ شاہد کی کتاب
ترجمے کے لئے ”محمد حسن عسکری ایوارڈ“نجم الدین احمد کی کتاب ”فسانہ عالم“ کو دیا گیا۔قومی ادبی انعام حاصل کرنے والی ہر کتاب کے مصنف کو دودولاکھ روپے بطور انعامی رقم دیے جائیں گے۔

افسرِ تعلقاتِ عامہ
اکادمی ادبیات پاکستان، اسلام آباد

بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3040934872803692