پیر • 5 اکتوبر 2026ء

✦ عالمی ادب

افغانستان کے معروف شاعر اور ارٹسٹ ومان نیازی کی نظ…

افغانستان کے معروف شاعر اور ارٹسٹ ومان نیازی کی نظم کا ترجمہ
مترجم: عطاءاللہ جان ایڈووکیٹ
—————————————————
پودینہ

میرا پڑوسی نقاش ہے
چاندنی رات کو
گھر کی چھت… More پر
نقاشی کرتا ہے
آگ جلا رکھی ہے
اک مانوس گیت گا رہا ہے
میرا من کرتا ہے
پاس چلی جاؤں
اک گل دستہ
پودینے کی چند پتیاں
مٹھی بھر کشمش
اور پانی ساتھ لے جاؤں
آدمی اچھا ہے
سیاسی باتوں میں مغز کھپاتا نہیں
ایک وقت تھا
کہ چپکے سے شاعری بھی کیا کرتا تھا
شاعری بھی بلا کی تھی اس کی
خیال انوکھا ردیفیں بے مثل
لیکن اب شعر سننا بھی
گوارا نہیں کرتا… More

May be art of 1 person
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/3025768704320309