Man dare Ishq
Episode 32 part 2
اس نے جاکر جلدی سے ساری لائٹس آن کی پھر نوٹ کو دیکھا پھر چکی کو دیکھا
"یہ کس نے بھیجا ہوگا ۔”
پھر دوبارہ سے سٹکی نوٹ کو دیکھا اتنی گندی رائیڈنگ سے لکھا ہے کہ وہ اس کی رائیڈنگ بھی نہ پہچان لے
"یہ جسمین کی بچی ہوگی مجھے ڈرانے لیکن میں اپنے چکی سے تھوڑا ڈرتی ہوں کیوں چکی وہ تمھیں نکالنا چاہتی ہے مگر میں تمھیں نہیں نکالوں گی ۔”
اس نے چٹ کو مڑور کے ڈسٹ بن میں پھینکا پھر ٹائیم دیکھا ابھی نماز میں بہت ٹائیم پھر کیا کیا جاے
اس نے جلدی سے ٹی وی آن کردی اور اپنے فیورٹ کارٹون ڈورے مون لگا دیں ۔
※※※※※※※※※※※
"لالہ چھ سال ہوگئے مگر آپ نے ٹی وئ میں نیوز چینل نہیں لگایا بس یا تو ہارر فلم یا پھر جو صبح بی بی کارٹون دیکھتی تھی آپ وہی دیکھتے ہیں کون کہا سکتا ہے اتنا بڑا ٹائیکون گھر میں آکر کارٹون دیکھتا ہے ۔”
اسامہ نے اپنی گلاسس ٹھیک کی وہ اس وقت براون شلوار قمیض میں ملبوس کافی کا گلاس تھامے ڈورے مون دیکھ رہا تھا جب گل شیر جو اس سے فائلز کے بارے میں بتانے لگا اسے ٹی وی پہ متوجہ ہوے دیکھ کر
بول اسامہ نے چونک کر اسے دیکھا پھر کھل کر مسکرایا تھا جو مسکراہٹ اس کی چھ سال غائب ہوا کرتئ تھئ اب ہر وقت اس کے چہرے پہ ہوا کرتئ تھی
کوئی سوچ نہیں سکتا تھا آج کے اسامہ میں اور چھ سال کے اسامہ میں زمین آسان کا فرق ہے کہاں وہ ہر بات میں غصہ ہوجاتا تھا اب تو کوئی کہے اسامہ کو غصہ آیا ناممکن !!
"یار دیکھو نا کتنے مزے کا ہے اب دیکھنا یہ نوبیتا رو کر کچھ مانگے گا ڈورے مون سے کیونکہ اس نے شیزوکا کو امپریس کرنا ہے ویسے کاش میرے پاس بھی کوئی ڈورے مون ہوتا میں اسے گیجٹ مانگتا اور پھر ۔۔۔۔”
"پھر آپ صبح بی بی کے پاس چلے جاتے ۔”
گل شیر شرارت سے بولا وہ گڑبڑایا
"نہیں تو ! اور یہ صبح کا کہاں سے ذکر ۔”
"او لالہ بس کردیں اب تو رہنے دیں کے کہاں سے ذکر آپ کی باتوں میں انھیں کا ذکر ہوتا ہے۔”
"تم کیا پوچھنے آئے تھے ۔”
وہ ٹاپک بدلتے ہوے بولا
"کچھ نہیں یہ آپ تین فائل منگوائی تھئ ایک منیر کئ ایک ضغیر کی اور ایک منشا میڈم کی ۔”
"لاو دکھاو ! بڑی جان سے بات ہوئی وہ اور بڑی امی ٹھیک ہیں ۔”
مورے صلاح الدین اور ثمرن کے ساتھ قطر نہیں گئی وہ حویلی رہنا چاہتئ تھی کیونکہ وہ اسامہ کو ایسا ہارا ہوا ٹوٹا ہوا نہیں چھوڑ سکتی تھی ایک بیٹا تو سکھ میں تھا مگر دوسرا اس لیے وہ راضی نہیں ہوئی جانے پر ردا خانم بھی ان کی بات سے متفق تھی اس لیے انھوں نے بھی ان کے فیصلے کی ہامی بڑھی اور اب اسامہ ان دونوں کا پوچھ رہا تھا جو بلال اور حرا کے ساتھ عمرے پہ گئیں ہوئی تھیں ۔
"ہاں بڑی امی کا پاوں اب ٹھیک ہے ۔”
"صلاح الدین بھائی کو پتا نہ لگے ورنہ وہ پریشان ہوجائے گے الریڈی لندن گئے ہوے ہیں ۔”
"ہاں وہ میں بلال لالہ سے بات کرچکا ہے ارباز لالہ کا بھی میسج آیا تھا آپ نے نہیں اُٹھایا ۔”
"بازی کا میسج آیا تھا ۔”
"جی وہ کہہ رہے ہیں آپ کب آئے گے فون بھی نہیں اُٹھا رہے میری ڈگری ختم ہونے والی ہے ۔”
"اُف ایک تو ڈگری اس کی دو ہفتے بعد ہے بلا آپ رہا ہے ۔”
اسامہ نے گلاسس اُتار کر آنکھیں مسلی
"آسٹریلیا بھی تو بہت دور ہے لالہ !۔”
"میں نے کیا پیدل چل کر جانا ہے ایک فلائٹ لینی ہے میں وہاں حاضر ۔”
"ہاں یہ تو ہے اچھا آپ دیکھیں میں دیکھ کر آو آپ کے صبح کی میٹنگ کے سوٹ تیار ہے کہ نہیں ۔”
"ہاں جاو !۔”
وہ فائل کو دیکھنے لگا پھر بور انداز میں اس نے ٹیبل پہ پھینکی کے بعد میں دیکھ لے گا اس نے پھر سے ٹی وی کا ریموٹ سے آواز اونچی کی ۔
••••••••••••••••••
جسمین سکول کا یونی فورم میں ملبوس نیچے آئی ثمرن نے نور صبح کے کہنے پر آلو کے پڑھاٹے بنا رہی تھی جبکہ وہ سفائر کو اپنی گود میں سریلیک کھلا رہی تھی جسمین کو دیکھتے ہی صبح کی نے گھورنا شروع کردیا
"آپی کیا بنا رہی ہیں ۔”
"جانو پڑھاٹے کھاو گی ۔”
"نہیں آپی لیٹ ہورہی ہوں وین آجائے گی ۔”
وہ رُک گئی صبح ابھی بھی اسے گھور رہی تھی وہ جوس گلاس میں ڈالنے لگی
"آپ ایسے کیا دیکھ رہی ہیں نوری آپی ۔”
"دیکھنا کیا ہے میں نے لیکن جو تمھارے ارادے ہے نا بتارہی ہوں کامیاب نہیں ہو پاو گی ۔”
"میں نے ایسا کیا کیا ؟ ”
وہ حیرت سے جوس کو لبوں سے لگانے لگی
"یہ تو تم اچھی طرح جانتی ہو ، ہے نا سفو جانو ماسی ٹھیک کہہ رہی نا ۔”
وہ ہاتھ سے صبح کی لمبی لٹ کو اپنی مٹھی میں قید کرچکی تھی اور اس کی مٹھیوں کو صبح نے اپنی لبوں سے چھو لیا تھا
"یہ لو جلدی سے کھاو صبح تو اِدھر ہی ہے بعد میں دیں دوں گی ۔”
ثمرن تیزی سے آئی اور اسے پلیٹ میں پڑھاٹے ڈال کر بولی
"صبح کیا کررہی ہو جلدی سے کھلاؤ اسے ۔”
"میں کیا کرو سفو جان کھا ہی نہیں رہی ۔”
"نخرے کرتی ہے تو رُکو مت پھر ڈالو اس کے منہ میں بعد میں روتی ہے ۔”
ثمرن اس کی طرف آئی اور سفائر کے کی ٹھوڑی کو پکڑ کر اس کا منہ کھلوایا وہ کھول تو چکی تھئ مگر اپنا مٹھیاں والا ہاتھ منہ میں ڈال دیا ہے
"دیکھا ۔”
"اچھا ٹہرو میں آتی ہوں ۔”
"شاہد محترمہ برگر چپس پسند کرتی ہے وہ نہ دیں دے ۔”
صبح شرارت سے اب سفائر کو اُٹھا کر اسے چومتے ہوے بولی سفائر نے اپنا منہ صبح کی گردن میں دینے لگی
"آپ لوگ ناشتہ کریں میں ان میڈم کو باہر لے جاو ہچکیاں لینے شروع کردی ہے آپی ۔”
"ٹھیک ہے ۔”
وہ چلتے ہوے اسے احتیاط سے اُٹھاتی باہر سیمونگ پول کے پاس لے گئی
"سفو جانو بڑی ہوجاو پھر ماسی کے ساتھ سیمونگ کروں گی نا ایسے کیا دیکھ رہی ہو ابھی پلیز مت سونا تمھارے ساتھ ڈورے مون دیکھوں گئ آپی کہی باہر مجھے جانے دینے سے رہی ۔”
جبکہ وہ ٹکر ٹکر کر صبح کے چہرے کو منہ کھول کر دیکھ رہی تھی اور ساتھ میں ہچکیاں بھی لے رہی تھی
اچانک اس کی پینٹ میں فون بز ہوا
اس نے ایک ہاتھ میں سفائر کو پکڑا جبکہ دوسرے ہاتھ سے نکالا
"ہلیو !! ہاں ربیکا کیا مگر پیپرز تو ختم ہوگئے ہیں یہ کون سا ویک شروع کردیا ہے اچھا سیمسٹر ابھی شروع نہیں ہوا اوکے اوکے مطلب سپورٹس ویک شروع ہونے والا صرف آرٹس کی کلاس اور سپورٹس کلاسس ہوگئ کب تک دو ہفتے ؟ چلو ٹھیک ہے چار مہینے میں کچھ فن ہوجاے میرا نام لسٹ میں ڈال دو ہاں اوکے اوکے اللہ حافظ ، ہاے پھر سے یونی سٹارٹ !! سفو پھر سے ماسی بزی !۔”
•••••••••••••
رات کو وہ سو رہی تھی جب کوئی چلتا ہوا اس کے کمرے میں داخل ہوا اس کے ہاتھ میں کچھ تھا جو اندھیرے کے باعث نظر نہیں آرہا تھا وہ اب چلتے ہوے اس پر جھکا ہوا تھا اس نے صبح کے لمبے بال اس کے منہ سے بڑی مہارت سے ہٹائے صبح ہلکہ سا کسمائی اس نے اپنی انگلی کے پوروں سے اس کے گال چھوے پھر پیسٹ کا ڈھکن کھولتے ہوے اس کی ضبط کی ہوئی ہنسی تھوڑی سی چھوٹنے لگی
پھر وہ اپنا کام کر کے چلا گیا صبح نے اپنے منہ میں عجیب سا کچھ محسوس کیا اس نے زبان سے کچھ چیک کیا تو کچھ عجیب چیز منہ میں پاکر تیزی سے بستر سے اُٹھی اور تھوکتے ہوے اپنے ہاتھوں میں دیکھا
فلیور سے پیسٹ معلوم ہورہی تھی وہ چلتے ہوے سیدھا واش روم کا دروازے کھول کر سنک کی طرف جھکی پاس شیشے کے لائٹس آن کی اور دیکھا پیسٹ پیسٹ کس نے منہ میں ڈالی ہے اس کی وہ نل کھول کر پانی
منہ میں ڈالنے لگی پھر وہ رُک گئی
"یہ پیسٹ کس نے اس کے منہ میں ڈالی جلدی سے تولیے سے منہ صاف کرتی وہ تیزی سے باہر کی طرف گئی اور کمرے سے باہر نکلی اور چلتے ہوے وہ سیدھا جسمین کے کمرے کی طرف بڑھی اس نے دروازہ کھولا تو وہ بڑے آرام سے سو رہی تھی اس نے تیزی سے لائٹ آن کی اور چل کر اسے دیکھا وہ بہت ہی گہری نیند میں سو رہی تھی اس نے گھور کر اسے دیکھتی رہی کہ کتنی اکیٹنگ کرتی ہے ۔ مگر وہ واقعی بہت زیادہ ہی گہری نیند میں سو رہی تھی وہ اسے دیکھتی رہی پھر اپنے گندے ذائقے کا احساس ہوا تو جلدی سے کمرے سے باہر نکلی
••••••••••••••••••••••
وہ چل کر اپنے کمرے میں داخل ہوا تو اپنے کمرے میں ایک نظر ڈال کر وہ اب اپنی بیگ اُٹھا رہا تھا اس کا سارا کمرہ صبح کی تصویروں سے بھرا تھا ہوا تھا صبح اپنے آئی پوڈ چھوڑ گئی تھی اور وہ جب تنہا اکیلے گھر آیا تھا تو بیڈ پہ لیٹتے ہوے اس نے دیکھا صبح کا آئی پوڈ پڑا ہوا تھا اس نے اپنی سُرخ آنکھوں سے آئی پوڈ اُٹھایا تھا اور اسے کھول کر دیکھا تو چونک پڑا اس نے اپنے وال پیپر میں اسامہ کی تصویر لگائی تھی جس میں وہ سموگنگ کررہا تھا اور کسی سوچ میں گم لیپ ٹاپ میں مصروف تھا اس نے جلدی سے آئی پوڈ کو کھولا اور پھر البمز میں اپنی بے شمار تصویریں دیکھی
"یہ میری تصویر لیتی رہی !۔”
وہ بڑبڑایا پھر اوپر سلائڈ کرتے ہوے اس کی تصویریں آنا شروع ہوگئی صبح کی سلفی اس کا معصوم شرارتی سا چہرہ ہر پوز بنائے اسامہ کے چہرے پہ زخمی مسکراہٹ آئی اور آنکھوں سے نمی جو آنکھوں میں جمع ہوئی تھی بلا آخر باہر آگئی
"میں تم سے تمھارا بچپن ، تمھارے رشتے نہیں چھین سکتا تھا صبح میں خود غرض نہیں بن سکتا تھا کیونکہ بعد میں بھی تم نے مجھ سے نفرت کرنی تھی ابھی سے کرلو کم سے کم اتنی تکلیف تو نہیں ہوگی ۔”
مگر اسے ہورہی تھی موت کے برابر تکلیف اور یہ تکلیف اس چھ سال تک اندر سے کھائی جاتی تھی مگر اس نے مسکرانے کی دوا لے لی تھی وہ اب مسکرا کر ہنس کر اپنے درد کو کہی کونے میں چھپا دیتا تھا اس نے یہ چیز صبح سے سیکھی تھی اس نے بہت سی چیزیں صبح سے سیکھی تھی
اب وہ صبح کی نہی تصویر کو بیگ سے نکال کر دیوار پہ لگا رہا تھا جو اس نے سپورٹس ریس میں لی تھی اس کا اکسائیٹٹ چہرہ گاڑی کی طرف بڑھتا ہوا دیکھ کر اسامہ سے رہا نہ گیا اور وہ لیتا گیا اور پھر کلوز آپ کر کے بار بار دیکھنے لگا اس دیوار کا نام ہی اس نے صبح وال رکھ دیا تھا جس میں اس کی ساری تصویر جوڑ کر ایک پورا آرٹ بن جاتا تھا جیسے لگتا پوری والی میں صبح کی شکل ہے
اس نے فوٹو بڑی طریقے سے لگائی پھر مارکر لے کر اس نے لکھا
My stoned heart started beating because of you
(میرا پتھر دل دھڑکنا شروع ہوگیا صرف تمھارئ وجہ سے )
آرٹ مکمل ہوچکا تھا اس لیے اس نے صرف یہ لکھا اس میں گزری چھ سال کئ ساری صبح کی تصویریں تھی وہ اس سے کھبی دستبردار نہیں ہوسکتا تھا اس لیے تو اس پر نظر رکھے رکھی پر اب وقت آگیا تھا وہ مزید اس سے دور نہیں ہوسکتا تھا کس وقت اس نے صبح سے نفرت کا اظہار کیا تھا کوئی اس کے دل سے پوچھتا کے لبوں سے نکلتے زہریلے الفاظ اسامہ کے لیے اتنے مشکل تھے اک بات تھی وہ یہ وال صبح کو کھبی نہیں دیکھانے والا وہ ابھی بھی اپنے اظہار میں تھوڑا سا شرمیلا تھا مارکر کی کیپ کو بند کرنے کے لیے وہ اپنی منزل پہ روانہ ہونے لگا
••••••••••••••••••
"یہ آرٹ ٹیچر آ کیوں نہیں رہا دماغ خراب کیا ہے میں اتنی جلدی آئی ہوں مگر وہ ہے کہ آنے کا نام نہیں لے رہا ۔”
"ریلکس صبح ! آجائے گے ایک تو تم پھٹ اتنی جلدی جاتی ہوں ۔”
"میں اپنا سینڈیوچ جلدی میں چھوڑ کر آئی ہوں اور یہ جوس کا ڈبہ جو اتنی جلدی ختم ہوگیا بھوک سے بُرا حال ہوگیا تم جانے نہیں دیں رہی اور وہ آنے کا نام نہیں لے رہا ۔”
"صبر ریلکس ریلکس !! ویسے اتنی چڑی ہوئئ کیوں ہو !!”
وہ اب اسے کیا بتاتی دو دن سے عجیب ہی ہورہا ہے اس کے ساتھ پہلے تو وہ چٹ پھر ٹوتھ پیسٹ تیسرے دن جب وہ جم سے واپس آئی تھی تو اپنے کمرے میں پورے پھولوں کی دُکان دیکھ کر اس کا منہ کھل گیا ایسا لگ رہا تھا جیسے دُنیا کا ایک بھی پھول کسی نے آج تک نہیں چھوڑا ہوگا اور اتنے پھولوں کے ڈھیر کو دیکھ کر اس کی کمرے کی اشیا تو کہی دھپ گئی تھی
اس نے حیرت سے اونچی آواز میں جسمین کو آواز دی ثمرن سفائر کو لے کر شاپنگ پہ گئی تھی دین بھائی نے تو کہی آڈر نہیں کیے شاہد کمرے میں غلطی سے ہوگیا ہو جسمین اس کے بلانے پر جلدی سے آئی
"واو یہ کیا ہوا ؟۔”
"مجھے یہ بتاو یہ کس نے کیا کہی دین بھائی نے آپی کو سرپرایز تو نہیں کرنا تھا ۔”
"پتا نہیں میں تو ابھی آئی ہو ویسے اگر دین بھائی کا آڈر ہوتا تو لاونج بھرتا نا کہ آپ کا کمرہ کہی آپ کو تو عاشق نہیں ہے ہاے واٹ آ فیری ٹیل ۔”
صبح نے گھورا
"پاگل ہوں لگاو ایک میں اگر وہ دوسری ردا خانم آگئیں تو میری گردن مڑور دیں گی ایک سکینڈ بھائی کو فون کرتئ ہوں ۔”
"ویسے آپی اگر دین بھائی نے نہ بھیجا ہو !۔”
وہ کال ملا رہی تھی تب جسمین بولی
"آوے صبر ہلیو دین بھائی اسلام و علکیم میں ٹھیک سب خیریت اچھا ایک بات تو بتائیں الادین بھائی پھولوں اگر بھیجنے تھے تو آپی کے کمرے کا رستہ تو صیحح سے بتادیتے اب دیکھیں نا یہ جو سپرائز آپی نے دیکھنا تھا مجھے دیکھنے کو مل گیا ۔”
"کیا ؟۔”
دین کی حیرت سے بھری آواز نکلی
"ہاں نا لیکن آپ فکر نہ کریں میں آپی کی کمرے میں پہنچا دوں گی بہت ہی خوبصورت ہیں لیولی دین بھائی آپ گولز ہیں میں اپنا کام کر کے آپ سے بات کرتی ہوں اللہ حافظ !۔”
"ہلیو صبح نوری نور!۔”
اس نے جلدی سے ٹیکسٹ کیا
"پھول تم نے بھیجے ہیں ؟۔”
پانج منٹ بعد رپلائی آیا
"خبر یہاں تک پہنچ گئی ۔”
دین مسکرایا
” بس ہمیں ہر چیز کی خبر ہوتی ہے زرا احتیاط کیجیے گا ہم آپ سے بڑے ہیں ۔”
"جو حُکم سر آپ کو شرمندہ نہیں کریں گے ۔”
دین ہنس پڑا
"شکریہ !۔”
آگئے سے کوئی رپلائی نہیں آیا دین نے فون رکھ دیا اور پھر وہ جو سویا ہوا تھا اب دوبارہ سے تکیہ میں منہ رکھ دیا
"چلو اسے اُٹھاو ۔”وہ کہتے ہوے اُٹھانے لگی تو ایک چٹ کو دیکھ کر رُک گئی اس پہ کچھ لکھا تھا اس نے جلدی سے اُٹھایا مگر ابھی پڑھا نہیں سب کچھ سفٹ کر کے جب صبح تیار ہوتے خیال آیا تو اس نے پڑھا
تم نے کھبی دہرکنوں کو رقص سُنا ہے ؟
میں نے سُنا ہے
جب تمھاری مسکان
چہرے پہ ابھرتی
جب تمھاری
شرارتی آنکھیں گھومتی
جب تم
منہ پھیلاتی
جب تم
سب کو نچاتی
جب تم
چکی کہتی
جب تم
کھانے کا پوچھتی
جب تم پونی بنانے کا کہتی
جب تم
مجھے دودھ کا گلاس دیتی
جب تم جیان کی تعریف کرتئ
جب تم ہارر فلم بنا ڈرے دیکھتی
جب تم ڈر کو اپنے مسکراہٹ میں چھپا لیتی
جب تم میرے کپڑوں میں ملبوس ہوتی
میری دھڑکنیں بنا موسیقی کے رقص کرتی
اور وہ جب خوشی سے بے قابو ہوکر آس پاس سُنائی
دیتی ایسا پتا ہے کیوں ؟
کیونکہ تم مجھے اسامہ کہتی !
تمھارا اسامہ سڑا ہوا کریلا ، تیز مرچ اور ڈینڈرف جیسا خشک انسان مگر اچھا ہزبنڈ ۔۔۔
وہ یہ لفظوں کو پڑھ کر ساکت ہوگئی اور اس میں کوئی شک نہیں یہ خوبصورت رائیٹنگ اسامہ کی تھی
وہ ہوش میں تب آئی جب ایک آواز کلاس میں گونجی
اسامہ نے پوچھا تھا اس نے دھڑکنوں کا رقص سُنا ہے اس نے سُنا تھا ابھی اور اسی وقت اور یہ بھاری گھمبیر آواز نے اسے یہ سنایا تھا
"ہلیو اویری وان ائیم یور نیو آرٹ ٹیچر اسامہ علی خان !۔”
اس نے تیزی سے سر اُٹھایا بلیک سوٹ میں ملبوس نظر کا چشمہ لگائے گہری بروان دھاڑی میں وہ اس کا چکی
اس کا چکی اسامہ !! تھا جو اپنی ٹائی ٹھیک کرتا پیور کنفیڈنٹ میں ان کے سامنے کھڑا تھا

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔