man dare ishq samreen shah
Episode 35 part 1
"تم !!۔”
وہ سگیرٹ کو اپنے منہ میں رکھ کر مسکرایا
"ہاں !! میں نہیں ہوسکتا ۔”
اس نے مٹھی بنائی اس کا چہرہ سُرخ ہوگیا دل جیسے دھک دھک کے باہر آرہا تھا پھر سامنے آتے ہوے ٹیبل پہ دونوں ہاتھ رکھ کر جھک کر بولی
"مسٹر اسامہ کیا چاہتیے ہو بہتر اتنے ڈرامے کرنے کے بجائے سیدھے سیدھے بتادوں اور یہ سب کیا ہے کتنے پیسے دیں یونی والوں کو ۔”
اس نے سختی سے اسامہ کو دیکھا جو بے حد دلچسپی سے اسے دیکھ رہا تھا پھر ٹانگ اُٹھا کر سیدھا ڈیسک پہ رکھے
"اُف تم بہت ہی چالاک تمھیں کیسے پتا چلا ۔”
"کتنے دن کے لیے خان !!۔وہ سیدھا ڈیسک پہ ہاتھ مار کر چلائی تھی جبکہ وہ ڈھٹائی سے مسکرایا تھا
"میری بیوی نے میری کب سے تعبداری کرنا شروع کردی
ویسے بھی خان مجھے زیادہ بوڑھا بناتا ہے میں اسامہ ٹھیک ہوں نہیں چکی صرف تمھارا چکی ۔”
"سٹاپ اِٹ جسٹ سٹاپ !!۔”
"میرا کوئی شوہر نہیں ہے ٹھیک ہے میرا شوہر چھ سال پہلے مجھے چھوڑ کر چلا گیا تھا سمجھے اس نے اپنے منہ سے تمام ریلشن ختم کردیں تھے اس نے اپنی نفرت کا اظہار بھی کردیا تھا اس لیے میں اب آزاد ہوں مسڑ خان سو آپ اپنی لمیٹس میں رہے اب بولنے کے حق میں تب ہوتے جب آپ کے پاس کوئی حق ہوتا مگر آپ نے یہ حق خود اپنے ہاتھوں سے گنوایا ہے آپ اپنا ٹائیم ویسٹ کررہے ہیں اس طرح کی چیپ حرکتوں سے میں آپ کی دیوانی نہیں ہوجاوں گی ۔”
"یہی تو چیز مجھے میری صبح کی پسند ہے حیا ہے اس میں وہ ایسی حرکتوں سے امپریس نہیں ہوتی ۔”
"مسڑ اسامہ علی خان میرے خیال آپ کو اپنی بتیسی بہت پیاری ہے اس لیے میری جان چھوڑ دیں !!۔”
"یہ تو تمھیں سائن کرتے وقت سوچنا چاہئیے تھا یا میرے پیچھے پیچھے پڑ کے مجھے میرا دیوانہ بنا جر سوچنا چاہیے تھا ۔”
"دیوانہ !!! دیوانہ میں اِدھر تھوڑی دیر رہوں گی تو میں پاگل ہوجاوں گی بہرحال میرا پیچھا چھوڑ دیں یہ آپ کے لیے بہتر ہوگا ۔”
"پیچھا اب تو ناممکن ہے !! تم تیاری پکڑو ۔”
وہ جانے لگی جب اسامہ نے سگیرٹ بجھا کر اُٹھا اور پینٹ کی جیب میں ہاتھ ڈال کر اس کے پاس آیا
"کس چیز کی !! ۔۔”
وہ تیزی سے بولی وہ دل شکن انداز میں مسکرایا اور اس کے مزید قریب آیا وہ ایک دم پیچھے ہوئی
"بھئی ظاہر ہے رخصتی کے چھ سال بہت بھاری رہے مجھ پر ۔”
وہ اور قریب آیا وہ اور پیچھے ہوتے گئی اتنا کے ڈیسک نے صبح کو روک دیا
"رخصتی میں آپ کی شکل تک نہیں دیکھنا چاہتی اور رخصتی واٹ ا جوک !!۔”
"چلو اگر دھوم دھام سے نہیں کرنا چاہتی تو ابھی اپنے گھر چلو !!۔”
وہ اب دونوں ہاتھ ڈیسک پہ رکھے بولا صبح نے اسے دھکا دیا مگر وہ کچھ ضرورت سے زیادہ بھاری تھا ایک انچ بھی نہیں ہلا
"آپ کا کوئی حق نہیں ہے سمجھے دور ہٹے میں چلاوں گی اور آپ کا امیج خراب ہوگا ۔”
اسامہ ہنسنے لگا اس کی بات پہ اتنا کہ اس کی سٹیل بلیو آنکھوں میں نمی آنے لگی
"اُف حق !! ابھی بتاتا ہوں ۔”
اس نے سائڈ پہ ہی پڑا پیپیر اُٹھایا
"یہ لو حق کی اجازت میرے اللہ اور اس کے رسول کو گواہ بنا کر تم سے چھ سال پہلے نکاح کیا تھا شرعی اور قانونی طور پہ کوئی مجھے روک نہیں سکتا لیکن تم جانتی ہو مجھے زبردستی نہیں کرتا میں اس لیے سویٹ ہارٹ آپی سے ملنے دوں مجھے !!۔!”
اس نے پیپیر سامنے کیے صبح نے کھینچ کر اس کے منہ پہ مارے
"یو ہیف نو رائٹ ٹو کال می داٹ ہٹے اب ۔”
"صبح بار بار رائٹ کی بات مت کرو میرا پہلے ہی دماغ بہت گھوما ہے اگر مزید گھوم گیا تو رونے کے سوا اور کچھ نہیں رہے گا ۔”
"روے میرے دُشمن اور آپ کا میٹر بھی ہے جو گھومے گا
ہٹ جائے اسامہ ورنہ میں مجبور نہ ہوجاو کہ ۔۔۔۔”
اسامہ سمجھ گیا وہ کیا کہنا چارہی ہے اس کے تاثرات سخت ہوگئے پہلے ہی وہ پریشان تھا مزید اپنے آپ کو ریلکس کررہا تھا کہ صبح کی منہ سے تو نہیں مگر اس کی ہمت کیسے ہوئی دماغ میں بھی یہ بات سوچے
"کہ ایک لفظ بھی کہ سے آگئے بولا نا صبح تو مجھ سے بُرا کوئی نہیں ہوگا ایک بات کلیر کردوں تم نور صبح فرہاد نہیں ہو تم نور صبح اسامہ ہو اس سے کلیر ہوتا ہے کہ میرا رائٹ صرف تم پر ہے اور کسی کا نہیں اگر زہن میں یہ بات دوبارہ لائی کہ اس نام کو الگ کیا جائے یا کوئی اور تمھاری زندگی میں آئے تو آئی سویر
تمھارے ٹکڑے کرنے میں ایک سکینڈ نہیں لگاوں گا ۔”
وہ سرد لہجے اور بے پناہ غضیلے لہجے میں کہا کہ صبح ڈر گئی اس نے اسامہ کا یہ رنگ پہلی دفعہ دیکھا تھا اتنا خطرناک
"دیکھو لو گی میں تمھیں ۔”
وہ اپنی نمی اسے دکھانا نہیں چاہتی تھی اس لیے دھاڑ کر کہتی وہاں سے بھاگ گئی اسامہ نے اسے نہیں روکا پہلے ہی اس کا دماغ خراب ہوگیا تھا مزید اسے تکلیف نہیں دینا چاہتا تھا سر کو تھام کر پھر اس فون اُٹھایا پھر کال ملائی جب تک اس بچی کا مسئلہ سولو نہیں ہوجاتا وہ چین سے نہیں بیٹھے گا
•••••••••••••
"ہم ملک جو کچھ کریں وہ خان ہوتا کون ہے ہماری بیج میں ٹانگ اُڑانے والا ۔”
وہ سگار کے کش لے رہے تھے جب ان کو خبر آئی ادارے کی ٹیم آئی ہوئی ہے اور وہ ملک جلال کو بلا رہی ہے کہ وہ باہر آئے
"سر وہ کہہ رہے ایک تو بچی کے ساتھ زیادتی ہوئی اوپر سے اسی کے ساتھ نکاح پڑھا دیا ۔”
"یہ ہمارا خاندانی معاملہ ہے ہم جب مرضی چاہئیے شادی کروائے اور جب اس کے ماں باپ کو اعتراض نہیں ہے تو باہر کے شخص کی جُرعت بھی کیسی ہوئی کہ وہ ہمارے خاندانی معاملے میں دخل اندازی بھی دیں ۔”
"اب میں انھیں کیسے روکو سر وہ تو پچاس سے زیادہ لوگ ہیں اور باہر شور بھی ڈالا ہوا ہے ۔”
"زرا فائرنگ کر کے ان کی بولتی بند کرو پھر پتا چلے گا کے کس کے معاملے میں ہاتھ ڈالنے کی کوشش کی ہے ۔”
"جو حُکم سائیں !!۔”
وہ سر ہلا کر مڑ پڑا تھا وہ مزے سے گلاس اُٹھا کر اپنے شغل میں مصروف ہوگئے
•••••••••••••••
"لالہ صبح بیوی کو اس کا مطلب پتا چل گیا کہ آپ یونی کے پچاس پرسنٹ انویسٹر ہیں ۔”
اسامہ اور گل شیر کھانا کھا رہے تھے جب گل شیر نے آج کے دن کے بارے میں پوچھا تو اسامہ نے بتایا اس کے بعد وہ پھر دوسرے معاملے کہ بارے میں بات کرنے لگے کہ اچانک گل شیر بول اُٹھا
"نہیں میرے نہیں خیال ہاں اسے شک ضرور پڑا تھا کہ میں یہ سب پیسے دیں کر اس کی خاطر بنا ہوں آدھی بات تو اسے پتا چل گئی تھی تمھیں تو پتا ہے کتنی چالاک ہے ۔”
"چالاک تو نا بولے اسامہ لالہ بی بی کو سمجھدار کہے ۔”
"او ہوے وہ تمھیں میرا چمچا کہتی تھی لیکن یہاں تو مسٹر اس کے چمچے نکلے ۔”
وہ ہنس کر بولا
"لالہ آپ بھی تو بس دو ہفتے کے لیے آرٹ کے ٹیچر ، پرنسپل اور کوچ بنے گے ۔”
"تو ظاہر ہے اس کی خاطر اب میں ساری زندگی تو بنے سے رہا ان دو ہفتوں میں اسے منانا ہے اور پرنسپل جارج میسن تو چھٹیوں پہ گیا ہے کون سا پرسنپل کہ کوئی کام ہوتے ہے میں بس کوچ ہی ہوں آرٹ کا تو سچ پوچھو میں نے سب کو فیل ہی کروادینا ہے اتنا اچھا بناتے ہیں کہ بندہ ان پر تنقید بھی نہیں کرسکتا ۔”
"ویسے تب بھی میں کہوں آپ اتنا پیسہ ایک تو ادارے میں بنانے میں لگایا پھر سکول پھر ہوسپیٹل اور اب اچانک سے دوہا کہ ایک یونی ورسٹی میں پیسہ لگانا سمجھ سے باہر تھا پھر سمجھ آئی مطلب کا کام نکالنے کے لیے آپ نے ایسے کیا ۔”
"ظاہر ہے نیو یونی تھی بن رہی تھی پیسہ درکار تھا اس میں امیر بچوں کے ساتھ ساتھ غریبوں کو بھی پڑھنے کا موقع ملے تو میں نے چند پیسے کیا دیں دیا اس میں کون سی بڑی بات ہوگی تعلیم بے حد ضروری چیز ہے میری تو بھرپور کوشش ہے میں اپنا سارا پیسہ
دوسرے پہ لٹا دوں ۔” وہ سٹیک کو کاٹتے ہوے بولا
"یہی سوچ تو آپ کی مجھے پسند ہے لالہ پیسے کی پروا نہ کرنا اس لیے تو اللہ آپ کی مال و برکت میں کمی نہیں لاتا ۔”
"خیر کل میرا یونی جانا مشکل لگ رہا ہے جانا چاہتا بھی ہوں کیا کروں اس بچی کا مسئلہ مجھے پریشان کررہا ہے کیا بیت رہی ہوگی اس پر ۔”
وہ واقعی بہت پریشان لگ رہا تھا
"آپ فکر نہ کرو لالہ آپ کے پولیس دوست سے بات ہوئی ۔”
"روہان نے کہا کہ فکر نہ کرو بٹ پھر بھی وہ کیسے کریں گا فیملی بیک گراونڈ سٹرانگ ہے ۔”
"آپ ٹینشن نہ لو لالہ ویسے آپ کا بات ہوا غزل بہن سے ۔”
"بہت خوش لگ رہی تھی مجھے کتابوں کی ، کوٹ ، سٹیشنری کی فوٹو سینڈ کی بہت خوش لگ رہی تھی اور بار بار تھینک یو لکھے جارہی تھی ۔”
"آپ نے محنت بھی تو بہت کی ہے اس پر اتنی مصروفیت کے باوجود پڑھاتے رہے ۔۔۔۔۔
"بس کردیں خان کے بچے میں آئیسکریم ہرگز نہیں کھلانے والا ۔”
اسامہ شرارت سے بولا
"آپ کو لگتا ہے میں آئیسکریم کو بھوکا ہوں ہماری محبت پر شک ہے آپ کو ۔”
وہ ناراض ہوا
"سوری بڈی !! اچھا اب کھانا کیوں چھوڑ رہے ہو صبح بی بی کی جاسوسی نہیں کرنی ۔”
"نہیں ہم نہیں کریں گا آپ پھر کہے گا آئیسکریم کا بھوکا ہے ہم !۔”
"توبہ جیسے جیسے عمر بڑھتی جارہی ہے زنانہ والی حرکتیں اپنانے شروع کردی تمھارا بھی بندوبست کرتا ہوں ۔” وہ پانی کا گلاس پیتے ہوے بولا
"پہلے اپنا تو کر لے پھر میرا کیجیے گا ۔”
وہ کہہ کر اُٹھ پڑا اسامہ کے چہرے پر مسکراہٹ آگئی ہھر اپنے واچ سے نکلتے ہوے لٹکے ایس کو دیکھا پھر چہرے پہ شرارت سوجی پھر سوچا محترمہ کو پہلے بھی اتنا تنگ کیا ہے آج رہنے دیتے ہیں
•••••••••••
"خیریت بچے !!۔”
دین کوئی کتاب پڑھنے میں مصروف تھا جب صبح کو اندر آتے ہوے ساتھ میں کافی کا کپ تھامے دیکھ کر پوچھا ٹائیم اس وقت رات کے دس بج رہے تھے
"آپی نے آپ کی کافی بھیجی ہے ویسے سب ٹھیک تو ہے نا آج مجھے ایسا کیوں لگ رہا ہے آپ کی لڑائی ہوئی ہے ۔”
وہ چل کر ٹیبل پہ کافی رکھ کر سامنے چیر پہ بیٹھتے ہوے بولی
"نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے تمھیں ایسا کیوں لگا !!۔”
"پتا نہیں آج آپ نے آپی کو مخاطب نہیں کیا ان کی طرف نظریں اُٹھا کر نہیں دیکھی اور اب آپی بھی آپ سے بات نہیں کررہی ان کا منہ بھی سوجا ہوا ہے کافی بھی آپ کو خود دیتی تھی ۔”
"بہت غور نہیں کرتی ہم پر !۔”
وہ مسکرایا اور کتاب کو رکھتے ہوے بولا
"کیا کروں آپ لوگوں کے علاوہ میں کس پر غور کروں ؟ آپ ہی دونوں میرے لیے میرے ماں باپ میری بہن بھائی میرے دوست ہیں ۔”
صلاح الدین کے چہرے پہ گہری مسکراہٹ آئی
” تو میرا بچہ ماما بابا میں کھبی لڑائی ہوجاتی ہیں پھر صلاح بھی ہوتی بس چھوٹی سی لڑائی ہوگئی تھی کوئی نہیں ٹھیک ہوجائے گے اور میں تو اس کے بغیر رہ بھی نہیں سکتا ! تو ناراضگی بھی بس صبح تک غائب ۔”
"دین بھائی آپ نے آپی کو ہرٹ تو نہیں کیا ۔”
دین کافی کا سپ لینے لگا
"تمھاری آپی اس وقت بہت حساس ہوئی وی ہے تو کوئی بھی چھوٹی بات اسے ہرٹ کرسکتی ہے فکر نہ کرو کیوں ٹینز ہورہی ہو صبح !!۔”
"بھائی تمھاری آپی کیا ہوتا مطلب بہت بڑی لڑائی ہوئی ہے ورنہ موشم کہنے سے آپ کی زبان نہیں تھکتی تھی ۔”
"اُف وکیل صاحبہ آپ تو ہر چیز کی باریکی دیکھتی ہیں
ویسے کرائیم کا سبجیکٹ مجھے اب معلوم ہوا کہ مجرم کی نیچر پتا لگ سکے ۔”
"خیر بھائی صبح تک آپ دونوں مسکراتے ہوے ایک دوسرے سے پہلے جسے ملتے ہوے نظر آئے ورنہ آپ صبح کو جانتے ہیں وہ پھر کیا کریں گی ۔”
"اوکے میری ساسو ماں آپ کو شکایت کا موقع ہرگز نہیں دوں گا ۔”
"اوکے ویسے بھائی آپ کا کوئی رشتہ دار تو نہیں آیا دوہا ۔”
دین ایک دم چونک کر اسے دیکھنے لگا
"میرا رشتے دار ؟۔”
"کچھ نہیں !!۔”
اسے سمجھ نہیں آئی وہ کیا کہنے جارہی تھی اس طرح آپی کو پتا چل جاتا تو وہ آگئے ۔۔”
اس سے سوچا نہیں گیا اس لیے بنا کچھ کہے چل پڑی
جبکہ دین حیرت سے دیکھتا رہا پھر اس کے چہرے پہ مسکراہٹ آئی
•••••••••••••
وہ گراونڈ میں آئی تو ابھی کوئی نہیں آیا تھا یار یہ کیا ہے اسے بھی کیا ضرورت پڑی ہے روز روز آئے آج آرٹ کلاس نہیں تھی جس پہ اس نے شُکر منایا تھا اگر آرٹ کلاس نہیں تھی تو یقینن وہ پریکٹس کے لیے بھی نہیں آئے گا مگر اس کی غلط فہمی تھی وہ جیسے ہی بال کو باونس کرتے ہوے نیٹ پہ پھینک کر مڑی تھی اسامہ دی کوچ سامنے کھڑے اسے دیکھ رہے تھے
"آج تو پریکٹس نہیں تھی آپ کیوں آگئی محترمہ !!۔” وہ اس وقت کوچ کے یونی فورم کے بجائے نیوی بلیو شرٹ اور ڈارک بلیو پینٹ میں ملبوس اپنے ورک موڈ کے حلیہ میں تھا
"مجھے کسی نے بتایا نہیں بہرحال میچ کی پریکٹس کرنی تھی مجھے اور آج موسم بھی اچھا ہے ۔”
وہ سپاٹ لہجے میں کہتی بال کو پکڑ کر پھر باونس کرنے لگی
وہ چل کر دوسری طرف جارہی تھی جب اسامہ نے بال اس سے پھرتی سے لیا اور خود باونس کرنے لگا صبح نے اسے بُرے منہ لیے اسے دیکھا اور اس کے پیچھے نہیں بھاگی بلکہ سینے پہ ہاتھ باندھے کھڑی رہی
وہ پیچھے مڑ کر اسے ایک نظر دیکھنے لگا تو پھر باونس کر کے اس کے پاس آیا
"کیچ کرو صبح واقعی میں موسم اچھا ہے اور پریکٹس بھی بے حد ضروری ہے مگر ٹرینگ کے لیے ایک کوچ کا ہونا ضروری ہے ۔”
"نہیں آپ کھیلے آپ کا یونی ہیں جو دل کریں کریں ۔”وہ جلے دل سے کہتے ہوے وہی ایک جگہ کھڑی ہوگی
"ہاں اور یونی کے علاوہ آپ بھی میری ہے تو مجھے آپ کے ساتھ بھی کھیلنا ہے اس نے بال پھینک صبح کو لگنے والی تھی اس لیے اپنے بچاو کے لیے کیچ کیا
"بہت بڑی غلط فہمی ہے آپ کو کہ میں آپ کی ہوں ۔”
"چلو ایک میچ لگاتے ہیں اگر میں جیتا تو تم میرے ساتھ ڈیٹ پہ چلو گی اور اگر تم جیتی تو میں تمھارا پیچھا چھوڑ دوں گا ۔”
اس کا منہ کھل گیا
"آئی نو تم بہت اچھا کھیلتی ہو بیسٹ پلیر ہو کوچ کی بھی ضرورت نہیں ہے تو آج ثابت کردو مسز اسامہ یو کین بیٹ می ۔”
صبح کی گرفت بال پہ مضبوط ہوگئی اس کی آنکھیں خونخوار نظروں سے اسامہ کو دیکھیں جارہی تھیں وہ اسے چیلنج کر چکا تھا اور یہی موقع تھا یہی موقع جس سے وہ اپنا بدلہ لے سکتی سوکھی حلق کو کنکھار کر اس نے ہمت کی اور بولی
Bring it on usama Ali Khan
اسامہ کے چہرے پہ بھرپور مسکراہٹ آئی
Be prepare for date wifey
"اور تم بھی تیار ہوجاو خان یہاں سے جانے کی تیاری پکڑ لو ۔”
※※※※※※※※※※※※※※※

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔