Louise Wakeling Australia (1972)
"Ye have multiplied your slain in this city, and ye have filled the streets thereof with the slain." Ezekiel 11, 6.
PRAYER
Our Father which art in Heaven,
and totally so,
for Thy warm breast and wings
have left this shell of earth;
Hallowed be Thy name
though hollow is its sound,
and the sound of good and right and wrong
all empty gourds –
pegs on which Your loathed hypocrites hang
their dirty linen.
Thy kingdom come
and quickly,
for the stench of the piled dead
offends all our senses;
piled so high they must soon
intrude on Heaven
and force Thy hand,
O Mighty Dealer.
Thy will be done on earth
and done to death
as it is in Heaven, O Lord.
Give us this day, our daily bread
but only to a select few, Lord,
to the rest, night and the gnawing worm.
And forgive us our trespasses
for they are many and many,
as we forgive them that trespass against us;
with contrived hearts we forgive, and go on hating.
Lead us not into temptation,
though we are not allowed to forget it
for an instant,
but deliver us from evil,
though it will be a difficult birth
before You cut the umbilical cord of hate.
For Thine is the power and the glory
even so, Lord, there are many and many
who would prefer the power and the glory
of a full belly, and a whole mind.
Give us love, Lord, our old harmony with life,
take away these values of the supermarket,
of the dog-eat-dog, I-care-for-nobody world;
or else give us the coat of Death
that we may slip into it and be gone.
Not forever and ever amen, Lord, forever
is a graze on the elbow of Time;
We want this now, and here.
ترجمہ بُش احمد ایڈیلیڈ آسٹریلیا (۲۰۲۰)
’’تُم نے اِس شہر میں بُہت سے لوگوں کو مار ڈالا ہے اور اِسکی سڑکوں کو لاشوں سے بھر دیا ہے۔‘‘
حِزِقی ایل 11:6
دُعائے رَبّانی
’’ آسمان میں رہنے والے اےہمارے باپ‘‘
اور یقیناً وہیں ہے تُو مکمل طور پر
کیونکہ تیری گرم چھاتی اور پَر
اِس کُرۂ ارض کو چھوڑ چُکے ہیں
’’تیرے مقدس نام کی منادی ہو‘‘
کھوکھلی ہے مگر، اِس ڈھول کی آواز
اور کیا اچھائی کیا برائی، کیاصحیح، کیا غلط، کیا نیکی، کیا گناہ
سبھی ہے خالی برتنوں کا شور
کھونٹے! جن پر تیرے منافق لٹکاتے ہیں
اپنے بِستروں کی غلیظ چادریں
’’تیری بادشاہت آئے‘‘
اور بہت جلد ہی
کیونکہ سڑتی لاشوں کے ڈھیروں سے اُٹھتی عُفونت
ہمارے حواسِ خمسہ کی توہین کر رہی ہے
لاشوں کے مینار اتنے اونچے کہ جلد ہی
تیرے آسمان تک پہنچ جائیں
اور تیرا ہاتھ پکڑ لیں او جبار و القہار
’’تِرے حکم کی تعمیل بر زمین بھی ہو‘‘
ہر چیز کے فنا ہو جانے تک
’’ جیسے در آسمان ہوتی ہے اے مالک!‘‘
’’ہماری روز کی روٹی آج ہی دے دے‘‘
لیکن صرف اپنے ہی چند چُنے ہوئے لوگوں کو
باقیوں کو کالی رات اور خالی پیٹ کا کاٹتا کیڑا
’’ہماری غلطیوں کو معاف کر‘‘
جو اَن گِنَتْ و بے شمار ہیں
’’جیسے ہم ہمارے خلاف غلطی کرنے والوں کو معاف کرتے ہیں‘‘
مگر دِلوں میں کدورتیں اور رنجشیں رکھتے ، نفرت کئے جاتے ہیں
’’ہمیں آزمائش میں نہ ڈال‘‘
اگرچہ ہمیں اجازت نہیں اِسے بُھلانے کی
ایک بھی لمحے کے لئے
’’رحمِ مادرِمعصیت سے ہمیں نکال‘‘
لیکن یہ بُہت مشکل جنم ہو گا
قبل اسکے کہ تُونفرت کی نال کو کاٹ دے
’’بادشاہی اور قُدرت اور جلال ہمیشہ تیرے ہی ہیں‘‘
پھر بھی، اے ہمارے مالک! بہت سارے ایسے لوگ ہیں
جو ترجیح دیں گے جلال ایک بھرے پیٹ کا
اور قُدرت و بادشاہت ایک آسودہ ذہن کی
دے دے ہمیں محبت و شفقت، ہماری پُرانی ہم آہنگ زندگی
رکھ دُور ہم سے یہ سُپر مارکیٹ کے سودے
بے رحم مسابقت کی دوڑ اور خود غرضی کی دُنیا
یا پھر دے دے ہمیں موت کا کفن
تاکہ ہم اسے زیبِ تن کر کے یہاں سےچلے جائیں
’’ہمیشہ اور ابد تک اے مالک؟‘‘ نہیں!
ابد تو وقت کی کُہنی پر اِک خراش ہے
ہم اِسے ابھی اِس وقت چاہتے ہیں اور یہیں!
بشکریہ
https://www.facebook.com/groups/1876886402541884/permalink/2919238481639999

جواب دیں
تبصرہ کرنے سے پہلے آپ کا لاگ ان ہونا ضروری ہے۔