ابراہیم سلیم کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
سخت مشکل میں پڑی ہے دنیا (غزل)
سخت مشکل میں پڑی ہے دنیا
اپنی چادر سے بڑی ہے دنیا
ہاتھ میں صلح کی تلوار لیے
ایک عالم سے لڑی ہے دنیا
ایک ذرے سے پشیمان ہوئی
لوگ کہتے تھے بڑی ہے دنیا
اپنی رفتار میں الجھی ایسی
راہ میں اوندھی پڑی ہے دنیا
کب اندھیروں سے ضیا پھوٹی ہے
رات کی دھوپ گھڑی ہے دنیا
زہر اب چاند پہ پھیلانے کو
بسکہ تیار کھڑی ہے دنیا
وقت رفتار کا نقش کف پا
درمیاں ایک کڑی ہے دنیا