حسین الحق کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ساحل شام پہ کچھ خواب سے افسانے سے (غزل)
ساحل شام پہ کچھ خواب سے افسانے سے
ڈھونڈھتے رہتے ہیں کچھ لوگ ہیں دیوانے سے
رات پھر عکس کا جمگھٹ سا لگا رہتا ہے
اپنے بیگانے سے اور جانے سے انجانے سے
رات بھر اس کی تمنا کا فسون پیہم
رات بھر خواب میں جلتے ہوئے پروانے سے
ما غلامان در کوئے محمد ہستیم
ہم کو کیا کام کسی اور گلی جانے سے
وہ پکاریں تو حسینؔ ان کی گلی کو دوڑیں
وہ نکالیں تو نکل جائیں خدا خانے سے