ہمانشو شرما کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
ہمارا من نہیں لگتا یہاں پر (غزل)
ہمارا من نہیں لگتا یہاں پر
اگر جاتے بھی تو جاتے کہاں پر
تمہاری کل جو نتھنی کھو گئی تھی
بنی ہے چاند دیکھو آسماں پر
کبھی چومے تھے اس کے ہونٹ ہم نے
ابھی تک ذائقہ ہے اس زباں پر
ہمیشہ بولتی ہو ہم ملیں گے
بتاتی ہی نہیں لیکن کہاں پر
ذرا سی بات پر ٹوٹے ہیں رشتے
کہاں رہتا ہے قابو اب زباں پر
بتائیں کیا تمہیں کل شب کہاں تھے
بہت رسوائی ہے راز نہاں پر
ہمیں جانا کہاں ہے جانتے ہیں
نظر رکھے ہوئے ہیں آسماں پر
نیند قیمتی ہوتی ہے تو سمجھا کر (غزل)
نیند قیمتی ہوتی ہے تو سمجھا کر
راتوں میں کب تک جاگے گا سویا کر
بول دیا جب اس نے ہاں تو ڈر کیسا
حق بنتا ہے تیرا لب پر بوسہ کر
ٹیس چلی جائے گی پہلے دھوکے کی
عشق کرے جب بھی تو پہلے جیسا کر
تنہائی میں اتنا ہنسنا ٹھیک نہیں
ہجر کا عالم ہے تو تھوڑا رویا کر
غصہ مجھ پہ آیا ہے تو مجھ سے لڑ
غصے میں گھر کی چیزیں نہ توڑا کر
ذہن ہمیشہ یہاں وہاں بھٹکاتا ہے
کبھی کبھی تو دل کا کہنا مانا کر