ہمل پنڈیا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
جینے کی کوشش میں جینا آ جاتا ہے (غزل)
جینے کی کوشش میں جینا آ جاتا ہے
لیکن پھر بھی یار پسینہ آ جاتا ہے
تقدیروں کا تالا کھول نہ پاتا کوئی
کچھ بھی کر لو وقت کمینہ آ جاتا ہے
میخانے کا رستا چاہے انجانا ہو
درد بھلانے نکلو پینا آ جاتا ہے
اپنے بارے میں اپنوں کی باتیں سن کر
اپنے ہونٹھوں کو بھی سینا آ جاتا ہے
میں نے ماں کے قدموں میں سر رکھا اپنا
اس میں مکہ اور مدینہ آ جاتا ہے