ہلال رضوی کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
میں تھا جدید شاعری کرنے کے موڈ میں (نظم)
میں تھا جدید شاعری کرنے کے موڈ میں
ذہن رسا سے رات تخیل اڑا رہا
مفہوم شعر ایک طرف کو پڑا رہا
آیا مری زباں پہ نہ فعلن نہ فاعلن
چھوٹا رہا کوئی کوئی مصرع بڑا رہا
تھا اس ادھیڑ بن میں کہ کچھ آئیں شاعرات
جن کا قدیم رنگ میں جھنڈا گڑا رہا
میں نے کہا کہ کچھ کہو رنگ جدید میں
سن کر یہ ان کا روئے سخن فق پڑا رہا
پر پھڑپھڑا کے رہ گئیں بے چاری شاعرات
پائے خیال اپنی جگہ پر اڑا رہا
بزم جدید میں نہ گئیں شب کی مرغیاں
سورج کو چونچ میں لئے مرغا کھڑا رہا