پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حضرت شاہ کی غزلیں — Hazrat Shah Ghazals

حضرت شاہ کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

گھر سے نکلے ہوئے بھی بہت دن ہوئے (غزل)

گھر سے نکلے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

ان کو دیکھے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

شہر خاموش ہے اس نے ہونا ہی تھا

ہم کو بولے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

میں نہ گزروں گا رستوں سے گھر کے ترے

گرچہ گزرے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

اچھا چہرہ کہیں کوئی دیکھا نہیں

دل کو دھڑکے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

کوئی قاصد نہیں کوئی صورت نہیں

خط کو لکھے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

دل کو منظور کب کوئی بدنام ہو

آنسو روکے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

جس سمندر میں ہے شاہ کشتی مری

اس میں ڈوبے ہوئے بھی بہت دن ہوئے

نغموں کا شہر تھا کبھی آہوں کا شہر تھا (غزل)

نغموں کا شہر تھا کبھی آہوں کا شہر تھا

یہ دل تری بدلتی نگاہوں کا شہر تھا

ہم لوگ طوطا چشم مزاجاً نہ تھے مگر

نظریں بدلنے والی نگاہوں کا شہر تھا

کوٹھے پہ کھانستی ہوئی بڑھیا کی آنکھ میں

بیمار زندگی کی کراہوں کا شہر تھا

وہ دوریوں کے خوف سے گھر میں پڑا رہا

ورنہ ذرا ادھر مری ہا ہوں کا شہر تھا

مریم سی برگزیدہ کسی ماں کا تھا سروپ

غربت میں پلنے والے گناہوں کا شہر تھا