پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Hayat Amrohvi کی غزلیں — Hayat Amrohvi Ghazals

Hayat Amrohvi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

وہ دل نہیں رہا وہ طبیعت نہیں رہی (غزل)

وہ دل نہیں رہا وہ طبیعت نہیں رہی

شاید اب ان کو مجھ سے محبت نہیں رہی

گھبرا رہا ہوں کیوں یہ غم ناروا سے اب

کیا مجھ میں غم کے سہنے کی طاقت نہیں رہی

تم کیا بدل گئے کہ زمانہ بدل گیا

تسکین دل کی اب کوئی صورت نہیں رہی

جینے کو جی رہے ہیں تمہارے بغیر بھی

اس طرح جیسے جینے کی حسرت نہیں رہی

شاید کوئی حسین ادھر سے گزر گیا

وہ درد دل کی پہلی سی حالت نہیں رہی

جاگے ہو رات محفل اغیار میں ضرور

آنکھوں میں اب وہ کفر کی ظلمت نہیں رہی

جب کر دیا خزاں نے وہ رنگیں چمن تباہ

وہ حسن اب کہاں وہ ملاحت نہیں رہی

زاہد میں ہے نہ زہد نہ رندوں میں مے کشی

پھولوں میں حسن غنچوں میں رنگت نہیں رہی

ہاں اے حیاتؔ ہم نے زمانے کے دکھ سہے

پھر بھی ہمیں کسی سے شکایت نہیں رہی

تمہارے ہجر میں دم بھر ہمیں قرار نہیں (غزل)

تمہارے ہجر میں دم بھر ہمیں قرار نہیں

وہ غم اٹھائے ہیں جن کا کوئی شمار نہیں

یہ سن رہے ہیں کہ تم نے بھلا دیا ہم کو

مگر تمہاری قسم ہم کو اعتبار نہیں

اگر یہ سچ ہے کہ الفت ہے تم کو غیروں سے

تو ہم سے آ کے یہ کہہ دو کہ تم سے پیار نہیں