پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

Haya Lakhnavi کی غزلیں — Haya Lakhnavi Ghazals

Haya Lakhnavi کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائے (غزل)

نگاہ شوق اگر دل کی ترجماں ہو جائے

تو ذرہ ذرہ محبت کا راز داں ہو جائے

پھر اس کے رنج و غم و داغ کی ہے حد کوئی

جو اس جہاں میں گھڑی بھر کو شادماں ہو جائے

کسی سے کیا گلۂ جور آسماں کیجے

کہ جس زمیں پہ رہیں ہم وہ آسماں ہو جائے

حیاؔ ٹھکانا بھی کچھ ایسی درد مندی کا

کہ لب تک آئے نہ اک حرف اور فغاں ہو جائے

نہ ہوتی حال دل کہنے کی گر ہمت تو اچھا تھا (غزل)

نہ ہوتی حال دل کہنے کی گر ہمت تو اچھا تھا

نہ سنتے کاش وہ شرح غم الفت تو اچھا تھا

مری بیتابیٔ دل بڑھ گئی ہے الاماں کتنی

نکلتی گر نہ شوق دید کی حسرت تو اچھا تھا

وہ راحت بیزیاں ثابت ہوئی کتنی حباب آسا

کبھی ہوتا نہ اتمام شب فرقت تو اچھا تھا

ہوا کیوں التفات ان کا بڑھا کیوں حوصلہ میرا

نہاں پھولوں میں رہتی آہ گر نکہت تو اچھا تھا

تمنا ہے فزوں ہوں شورشیں جذب محبت کی

دل مضطر کی بڑھتی اور بھی وحشت تو اچھا تھا

رہیں غم کی شرر انگیزیاں یارب قیامت تک

حیاؔ غم سے نہ ملتی گر کبھی فرصت تو اچھا تھا