پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہرش اگروال کی غزلیں — Harsh Agrawal Ghazals

ہرش اگروال کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

دیکھا ہے جب سے تری اس سادگی کو (غزل)

دیکھا ہے جب سے تری اس سادگی کو

دیکھتا ہی جا رہا ہوں بس تجھی کو

رابطہ جب سے مرا تجھ سے ہوا ہے

دل کرے ہے روک دوں میں اس گھڑی کو

بیٹھ جاؤ آ کے تم جو پاس میرے

مار ڈالوں تب میں اپنی بزدلی کو

زخم پہ تم میرے یہ دل رکھ دو اپنا

دے دو راحت تھوڑی میری شاعری کو

پھول سارے کھلنے لگ جائیں چمن کے

دیکھ کر ہلکی سی تیری تازگی کو

پاس میرے کاش تیری آنکھیں ہوتی

دیکھتا میں جس سے تیری دل لگی کو

جب بھی میں تیرا یہ چہرہ دیکھتا ہوں (غزل)

جب بھی میں تیرا یہ چہرہ دیکھتا ہوں

چہرہ اس میں صرف اپنا دیکھتا ہوں

آنکھیں تیری یوں تو گہری ہیں بہت پر

جتنا دکھ پاتا ہے اتنا دیکھتا ہوں

آج شاید میں نہیں ہوں تیرا لیکن

خود کو اک دن تیرا ہوتا دیکھتا ہوں

دیکھ کر تم آنکھوں میں میری کسی دن

دیکھنا یہ کہ میں کیا کیا دیکھتا ہوں

تجھ سے پہلے تیرگی میں مر رہا تھا

تیرے آنے سے اجالا دیکھتا ہوں

دنیا یہ میرے لیے اب مر چکی ہے

سو میں تجھ میں اپنی دنیا دیکھتا ہوں

بعد مدت کے ملے ہو تم مجھے پر

مدتوں کا تم سے رشتہ دیکھتا ہوں