پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

ہری کمار کی غزلیں — Hari Kumar Ghazals

ہری کمار کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

میرے دکھ میں صدا کرے کوئی (غزل)

میرے دکھ میں صدا کرے کوئی

کاش اپنا کہا کرے کوئی

بھول جائیں پرانے درد مگر

زخم بھی تو نیا کرے کوئی

سب یہاں نفرتوں سے جیتے ہیں

پیار سے بھی جیا کرے کوئی

مال میں ملنے کے نہیں قائل

باغ میں بھی ملا کرے کوئی

یہ سڑک گاؤں سے ملے لیکن

گاؤں میں بھی ملا کرے کوئی

وصل کرتے ہیں سب گلے لگ کر

ہجر میں یہ کیا کرے کوئی

کینوس پر اداسی پھیلی ہے (غزل)

کینوس پر اداسی پھیلی ہے

آج تصویر میری بننی ہے

کون زنجیروں میں بندھا رہتا

توڑ دی ہم نے اب رہائی ہے

آرزو تیری اور کرتے ہم

زندگی نے کہا دہائی ہے

بس گزرتی ہی جا رہی ہے یہ

زندگی میری زندگی سی ہے

جس نے دی ہے ہمیں یہ دولت وہ

پوچھتے ہیں اداسی کیسی ہے

کون تنہا یہاں تو کوئی نہیں

ساتھ ہر دم مرے اداسی ہے

تم ہمیشہ (نظم)

تم ہمیشہ

ایک ہی سوال

پوچھتی ہو کہ

مجھے تم سے کتنی محبت ہے

اور میں مسکراتے ہوئے

تمہارا ہاتھ تھام لیتا ہوں

پتہ ہے

پہلے میں سوچتا تھا کہ

لوگ مر کیوں جاتے ہیں

پھر کسی نے بتایا کہ

جب زندگی روٹھ جاتی ہے

تو لوگ مر جاتے ہیں

لوگ زندگی سے کتنی محبت کرتے ہیں نا

خیر چھوڑو نا

بس تم روٹھنا نہیں