ہریش وانزا کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔
کئے جا رہے ہیں محبت سے ہم تو کنارا (غزل)
کئے جا رہے ہیں محبت سے ہم تو کنارا
یقیں اٹھ گیا ہے اب ان رشتوں سے جو ہمارا
ہمیں اس قدر توڑ ڈالا ہے بھیتر سے اس نے
بھروسہ نہیں کر سکیں گے کسی کا دوبارہ
ہمیں اور تو کچھ نہیں چاہیے تھا خدا سے
دعاؤں میں مانگا تھا بس ساتھ ہم نے تمہارا
کبھی وہ پکارے ہمیں اور ہم دوڑے جائیں
مگر دوست ہم کو ملا ہی نہیں وہ اشارہ
ہمارے قریب آ کے ہر کوئی یہ سوچتا ہے
ہوا بھی کوئی فائدہ یا ہوا بس خسارا
یہ خوشیاں تو بس اک دکھاوا ہی ہیں زندگی کا
حقیقت میں تو ان غموں نے ہمیں ہے سنوارا
ہمارے واسطے بس وہ گھڑی بھر کو ٹھہر جائے (غزل)
ہمارے واسطے بس وہ گھڑی بھر کو ٹھہر جائے
ہمیں اپنا کہے اک بار پھر چاہے مکر جائے
ہم ایسے لوگ جن کا ساتھ کوئی بھی نہیں دیتا
کہاں جائیں کریں کیا درد جب حد سے گزر جائے
سنبھالے ہیں نہ جانے کب سے آنسو اس نے آنکھوں میں
کوئی پل بھر گلے سے بھی لگا لے تو بکھر جائے
کسی دن زندگی کے بھی سہی معنی سمجھ لو گے
محبت کا نشہ بس آپ کے سر سے اتر جائے
بدلتا جا رہا ہے شوق وہ بھی آج کل اپنے
ہمارے حصہ کی اب کے محبت بھی نہ مر جائے