پیر • 5 اکتوبر 2026ء
📚 کتب خانہ ۱۴۸٬۸۹۴

حمزہ فیض کی غزلیں — Hamza Faiz Ghazals

حمزہ فیض کی منتخب غزلیں اور نظمیں۔

سچی محبتوں کو بے کار کہنے والے (غزل)

سچی محبتوں کو بے کار کہنے والے

بس وقت کی ضرورت کو پیار کہنے والے

ہر ایک کی سنو گے تو کیسے جی سکو گے

ہر موڑ پر ملیں گے دو چار کہنے والے

ہم شاعری کے دم پر تم سے الجھ پڑے تھے

اب منہ چھپا رہے ہیں اشعار کہنے والے

میں خوب ڈر رہا ہوں یہ جو بھی ہو رہا ہے

دشمن بتا رہے ہیں وہ یار کہنے والے

تب تک تو پڑ رہے تھے بس بار بار کوڑے

جب تک نہ تھک کے بیٹھے وہ مار کہنے والے

میرے وجود سے اب بیزار ہو رہے ہیں

تم زندگی ہو حمزہؔ سو بار کہنے والے

یہ دنیا کے جھوٹے قرینوں سے نکلو (غزل)

یہ دنیا کے جھوٹے قرینوں سے نکلو

حسینوں سے کہہ دو کے سینوں سے نکلو

یہ محبوب کی زلفیں آنکھیں اور آنچل

بہت ہو چکا ہے یہ تینوں سے نکلو

پہنچنا ہے منزل تلک تو خدارا

زمیں کے مسافر سفینوں سے نکلو

نہیں پال سکتا میں اب اور تم کو

او یارو مری آستینوں سے نکلو

ہمیں خود اسی نے تو بھیجا تھا حمزہؔ

مگر پھر کہے گا زمینوں سے نکلو